Return to Video

موجودہ تعصب پر مبنی سیاست

  • 0:01 - 0:06
    اگر میں کہوں کہ وقت کی
    بھی کوئی نسل ہے،
  • 0:06 - 0:09
    نسل کی کوئی جدید قسم
    جسے ہم سمجھ سکیں
  • 0:09 - 0:10
    امریکی نسل کے تناظر میں؟
  • 0:10 - 0:16
    عموماً ہم نسل کے بارے میں کالے یا گورے
    کی نسبت سے گفتگو کرتے ہیں۔
  • 0:16 - 0:18
    افریقی امریکی طبقے میں، کہ
    جس سے میرا تعلق ہے،
  • 0:18 - 0:21
    ہمارے یہاں نسلوں سے ایک
    لطیفہ چلا آرہا ہے
  • 0:21 - 0:24
    ایک اصطلاح کے لئے جیسے ہم ’’سی پی ٹائم‘‘
    کہتے ہیں،
  • 0:24 - 0:26
    یا پھر "کالوں کا وقت"۔
  • 0:26 - 0:30
    آج ہم افریقی امریکیوں کو کالا نہیں کہتے،
  • 0:30 - 0:31
    مگر یہ قدیم لطیفہ
  • 0:31 - 0:34
    ہماری چرچ دیر سے پہنچنے کی عادت پر
    یا کبھی،
  • 0:34 - 0:35
    دعوتوں، اورکبھی خاندانی تقریبات میں
  • 0:35 - 0:39
    اور حتیٰ کہ جنازوں میں بھی ایسا ہی ہے۔
  • 0:39 - 0:42
    میں ذاتی طور پر وقت کی پابند ہوں۔
  • 0:42 - 0:45
    میری ماں میرے بچپن میں کہتی تھی،
  • 0:45 - 0:47
    کہ "ہم ان کالے لوگوں کی طرح نہیں ہونگے"۔
  • 0:47 - 0:48
    ہم تقاریب میں 30 منٹ
    پہلے ہی پہنچ جاتے۔
  • 0:48 - 0:54
    آج میں وقت کے
    سیاسی کردار کی بات کرتی ہوں،
  • 0:54 - 0:57
    کہ اگر وقت کی کوئی نسل ہوتی،
  • 0:57 - 0:59
    تو وہ گوری ہوتی۔
  • 0:59 - 1:02
    وقت گوروں کی ملکیت ہے۔
  • 1:02 - 1:04
    مجھے معلوم ہے،
  • 1:04 - 1:09
    ایسے"متنازع جملے" سن کر ہم
    اچھا محسوس نہیں کرتے:
  • 1:09 - 1:13
    کیا ہم اس نقطے سے آگے نہیں بڑھ گئے
    جہاں نسل واقعی اہمیت رکھتی ہے؟
  • 1:13 - 1:16
    کیا نسل پرستی ایک بے حسی پرمبنی تصور نہیں؟
  • 1:16 - 1:19
    کیا ہمیں اپنی روشن خیال شخصیت
    کی مدد سے آگے نہیں بڑھنا چاہئے
  • 1:19 - 1:23
    اور نسل پرستی جیسے بیکار نظریات
    کو تاریخ کے کباڑ کی نظر کردینا چاہئے؟
  • 1:23 - 1:29
    اگر ہم ہمیشہ نسل پرستی سے متعلق گفتگو کرتے
    رہے تو اس سے نجات کیسے پائیں گے؟
  • 1:29 - 1:33
    شائد ہمیں نسل پرستی کے تصورات کو
    تاریخ کے اندھیرے میں قید کرنا ہوگا،
  • 1:33 - 1:36
    فی الحال انھیں دفن کرکے پھر ہزار
    سال بعد نکالیں،
  • 1:36 - 1:39
    اور ان پر روشن خیالی سے توجہ دیں سکیں،
  • 1:39 - 1:42
    ہماری نسل پرستی سے پاک شخصیت
    جو مستقبل سے مربوط ہو۔
  • 1:42 - 1:44
    لیکن آپ دیکھیں،
  • 1:44 - 1:48
    کہ نسلی تعصب کے اثرات کو کم کرنے کی
    خواہش نظر آتی ہے
  • 1:48 - 1:51
    کہ ہم وقت کو کس طرح سے سنبھالتے ہیں،
  • 1:51 - 1:53
    جس انداز سے ہم تاریخ کو بیان کرتے ہیں،
  • 1:53 - 1:56
    جس انداز سے ہم حال کے کڑوے سچ
    کو دھکیلنے کی کوشش کرتے ہیں
  • 1:56 - 1:57
    ماضی میں،
  • 1:57 - 2:00
    اور جس طرح اس مستقبل کی
    امید پر بحث کرتے ہیں، جو دراصل
  • 2:00 - 2:03
    وہی حال ہے جس میں ہم ابھی رہتے ہیں۔
  • 2:03 - 2:07
    اب 2008 میں جب باراک اوباما
    امریکہ کے صدر بنے،
  • 2:07 - 2:10
    بہت سے امریکیوں نے ثابت کیا کہ
    ہم تعصب سے آگے نکل چکے تھے۔
  • 2:10 - 2:12
    میرا اس درس گاہ سے تعلق ہے
  • 2:12 - 2:14
    جہاں ہر چیز سے آگے نکل جانے
    کے خواہاں ہیں،
  • 2:14 - 2:19
    ہم جدت، تعمیری تخلیق، اور نسوانیت
    کے نظریات میں آگے ہی آگے ہیں۔
  • 2:19 - 2:22
    "آگے ہونا" تعلیم سے مربوط
    ایک استعارہ بن چکا ہے
  • 2:22 - 2:24
    جس کا اطلاق ہم بہت سی
    اصطلاحات پر کرتے ہیں
  • 2:24 - 2:26
    اپنے افعال کی وضاحت کے لئے۔
  • 2:26 - 2:30
    مگر تنہا لاحقوں سے یہ ممکن نہیں
    کہ وہ نسل اور نسل پرستی کی بنیاد کو
  • 2:31 - 2:32
    ماضی کا حصہ بناسکیں۔
  • 2:32 - 2:35
    امریکہ "نسلی امتیاز" کا حامی نہیں۔
  • 2:35 - 2:39
    یہ کہنا غلط ہوگا کہ ہم متعصب نہیں جبکہ ہم
    اب بھی اس کے زیرِ اثر ہیں
  • 2:39 - 2:42
    لاطینیوں پر نسلی اثرات یا دیسیوں پر،
  • 2:42 - 2:44
    یہ مطلب پرستی ہے۔
  • 2:44 - 2:47
    اب جب ہم اس بات پر جشن منانے جا رہے ہیں
  • 2:47 - 2:48
    کہ مستقبل تعصب سے پاک ہوگا،
  • 2:48 - 2:51
    ہمارے سیاسی حالات بھی متعصبانہ ہو چکے ہیں
  • 2:51 - 2:53
    پچھلے پچاس سالوں میں۔
  • 2:53 - 2:57
    تو آج میں آپکو تین نظریات دینا چاہتی ہوں،
  • 2:57 - 3:00
    جو وقت کے ماضی، حال اور مستقبل کے ہیں،
  • 3:00 - 3:05
    جو تعصب اور گوروں کی برتری
    کے خاتمے کیلئے ہیں
  • 3:05 - 3:07
    پہلے، ماضی ۔
  • 3:07 - 3:10
    وقت کی ایک قدیم تاریخ ہے،
  • 3:10 - 3:12
    اور کالوں کی بھی تاریخ ہے۔
  • 3:12 - 3:14
    لیکن ہم وقت کو قید سے آزاد سمجھتے ہیں،
  • 3:14 - 3:17
    باوجود اسکے کہ وہ ہمیشہ سے ایسا ہے،
  • 3:17 - 3:19
    جیسے اسکی کوئی سیاسی تاریخ نہیں ہے
  • 3:19 - 3:21
    نہ ہی دیسی علاقوں کی لوٹ مار کے ساتھ،
  • 3:21 - 3:23
    دیسی لوگوں کی نسل کشی کے ساتھ
  • 3:23 - 3:27
    اور افریقہ کے لوگوں سے چھینی گئی زمینیں۔
  • 3:27 - 3:29
    جب یورپ کے گورے فلسفیوں نے
  • 3:29 - 3:34
    وقت اور تاریخ کے نظریات بنائے تو
    ایک شخص نے کہا
  • 3:34 - 3:38
    "افریقہ کا دنیا کی تاریخ میں حصہ نہیں ہے"۔
  • 3:38 - 3:40
    وہ یقینا" یہ کہہ رہا ہوگا
  • 3:40 - 3:42
    کہ افریقہ کے لوگ دنیا کی تاریخ سے باہر ہیں
  • 3:42 - 3:45
    اور انکے وقت پرکوئی اثرات نہیں ہیں
  • 3:45 - 3:47
    یا ترقی کی جانب پیش قدمی میں۔
  • 3:47 - 3:52
    کالوں کا تاریخ پر اثر نہ ہونے کا نظریہ
  • 3:52 - 3:55
    گوروں کی بالا دستی کا بنیادی نظریہ ہے۔
  • 3:55 - 4:00
    اسلئے کارٹر جی ووڈسن نے 1926 میں
    " نیگرو ہسٹری ویک" منایا تھا۔
  • 4:00 - 4:03
    اسلئے کالوں کی تاریخ کا مہینہ مناتے ہیں۔
  • 4:03 - 4:06
    امریکہ میں ہر فروری کے مہینے میں۔
  • 4:06 - 4:09
    اب ہم اس خیال کو بھی دیکھتے ہیں
  • 4:09 - 4:14
    کہ کالے یا تو وقت کی حدود سے باہر ہیں
  • 4:14 - 4:15
    یا ماضی میں ہی پھنسے ہوۓ ہیں،
  • 4:15 - 4:18
    اس منظر میں، جہاں میں آج کام کر رہی ہوں،
  • 4:18 - 4:22
    ایک کالی عورت یہ کہتی ہے
    کہ تعصب کی اہمیت ہے،
  • 4:22 - 4:25
    اور ایک شخص، جو گورا ہے،
  • 4:25 - 4:26
    وہ ہم سے کہتا ہے،
  • 4:26 - 4:28
    "آپ لوگ ماضی میں کیوں الجھے ہیں؟
  • 4:28 - 4:30
    آپ لوگ آگے کیوں نہیں بڑھتے؟
  • 4:30 - 4:32
    ہمارا صدر ایک کالا ہے۔
  • 4:32 - 4:35
    ہم یہ سب گزار چکے ہیں"۔
  • 4:35 - 4:37
    ولیم فال کنر نے کہا تھا،
  • 4:37 - 4:39
    "ماضی کبھی نہیں مرتا۔
  • 4:39 - 4:42
    یہ ماضی بھی نہیں ہے"۔
  • 4:42 - 4:45
    میری دوست پروفیسر کرسٹی ڈوٹسن کہتی ہے،
  • 4:45 - 4:49
    "ہماری یادداشت ہماری عمر سے بڑی ہوتی ہے"۔
  • 4:49 - 4:52
    ہم اپنے ذہن میں، سب کو رکھتے ہیں۔
  • 4:52 - 4:57
    خاندان کے لئے امیدیں اور خوابوں کو
  • 4:57 - 5:02
    ہم ماضی کو بھلانے کی عیاشی نہیں کرسکتے۔
  • 5:02 - 5:04
    لیکن کبھی کبھار،
  • 5:04 - 5:06
    ہمارے سیاسی حالات اتنے خراب ہوتے ہیں
  • 5:06 - 5:08
    کہ ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ ہم ماضی میں ہیں
  • 5:08 - 5:10
    یا حال میں زندہ ہیں۔
  • 5:10 - 5:13
    مثلا ،جب بلیک لائیوز میٹر کے تحریکی
  • 5:13 - 5:17
    احتجاج کرتے ہیں، کالوں کی ناحق اموات پر،
  • 5:17 - 5:20
    اور جو تصویر سامنے آتی ہے اس احتجاج سے
  • 5:20 - 5:24
    وہ یہ کہ 50 سال پہلے بھی یہ ہو سکتا تھا۔
  • 5:24 - 5:27
    ماضی ہمیں آگے بڑھنے نہیں دے گا۔
  • 5:27 - 5:31
    لیکن ابھی ہم حال کی جانب چلتے ہیں۔
  • 5:31 - 5:34
    اب، میں یہ تکرار کروں گی کہ
  • 5:34 - 5:36
    جس نسلی جدو جہد سے ہم گزر رہے ہیں
  • 5:36 - 5:40
    وہ جہان و مکان کی لڑائیاں ہیں۔
  • 5:40 - 5:42
    میرا کیا مطلب ہے؟
  • 5:42 - 5:46
    میں نے پہلے ہی کہا کہ وقت گوروں کا ہے۔
  • 5:46 - 5:50
    حکومتی لوگ دن بھر کی رفتار بتاتے ہیں۔
  • 5:50 - 5:54
    وہ وقت کی قدروقیمت بھی بتاتے ہیں۔
  • 5:54 - 5:56
    اور پروفیسر جارج لپسز کہتے ہیں،
  • 5:56 - 6:00
    گورے، معاشرتی رفتار پر اختیار رکھتے ہیں۔
  • 6:00 - 6:03
    وہ فیصلہ کریں گےکہ کتنا وقت درکار ہو گا
  • 6:03 - 6:07
    اقلیتوں کو انکے حقوق ملنے کے لئے۔
  • 6:07 - 6:11
    میں آپ کو ماضی کی مثال سے بتاتی ہوں
  • 6:11 - 6:13
    اگر آپ "شہریوں کے حقوق کی تحریک" کا سوچیں،
  • 6:13 - 6:16
    اور"فریڈم ناؤ" کے رہنماؤں کی فریادوں کا،
  • 6:16 - 6:20
    جو گوروں کے سماجی اتحاد پر آہستہ کام کرنے
    پر اعتراض کر رہے تھے۔
  • 6:20 - 6:24
    سال 1965 تک، ووٹنگ رائٹس ایکٹ منظور ہوا،
  • 6:24 - 6:26
    جب تک پورے سو سال گزر چکے تھے
  • 6:26 - 6:28
    سول وار کے ختم ہونے کے درمیان سے اور
  • 6:28 - 6:31
    افریقی امریکیوں کے ووٹ دینے کی قرارداد تک۔
  • 6:31 - 6:33
    بجاۓ اس کے کہ جنگی بنیادوں پر کام ہوتا،
  • 6:33 - 6:38
    حقیقی قومی شمولیت ہونے میں سو سال لگے۔
  • 6:38 - 6:40
    سال 2012 سے،
  • 6:40 - 6:44
    تنگ نظر امریکی قانون ساز
    سازشیں کر رہے تھے کہ
  • 6:44 - 6:47
    افریقی امریکیوں کے ووٹ ڈالنے کے حقوق
    کو کیسے واپس لیا جاۓ
  • 6:47 - 6:49
    شناخت کا سخت قانون رائج کرکے
  • 6:49 - 6:52
    اور کم عمری کے ووٹ ڈالنے کے
    مواقع کو کیسے ختم کیا جاۓ۔
  • 6:52 - 6:56
    جولائی کے بعد، ایک حکومتی عدالت نے
    نارتھ کیرولینا میں شناخت کا قانون رد کردیا
  • 6:56 - 7:02
    یہ کہہ کے کہ "اس کی وجہ سے افریقی
    امریکیوں کی حد بندی ہو رہی ہے"۔
  • 7:02 - 7:06
    جس سے افریقی امریکیوں کو سیاست
    میں محدود کیا جا سکتا ہے
  • 7:06 - 7:11
    لوگوں کو محدود کرنے کا بنیادی طریقہ ہے
  • 7:11 - 7:14
    وقت کو اپنے اختیار سے چلا کر۔
  • 7:14 - 7:18
    دوسری طرف زمان ومکاں کے اختلافات ہیں
  • 7:18 - 7:21
    مہذب شہروں جیسے اٹلانٹا اور بروکلن میں،
  • 7:21 - 7:25
    فلاڈیلفیا، نیواورلینز اور واشنگٹن ڈی سی،
  • 7:25 - 7:28
    کالوں کی پشتوں سے آبادیوں والے علاقے ہیں۔
  • 7:28 - 7:32
    لیکن اب شہری ترقی اور بہتری کے نام پر،
  • 7:32 - 7:34
    ان آبادیوں کو خالی کرایا جا رہا ہے،
  • 7:34 - 7:37
    ان کو اکیسویں صدی میں لانے کے لیے۔
  • 7:37 - 7:40
    پروفیسر شیرون ہالینڈ نے پوچھا:
  • 7:40 - 7:44
    کیا ہوتا ہے، جب کوئی اس وقت میں موجود شخص
  • 7:44 - 7:49
    ایسے شخص سے ملے جس نے جگہ گھیری ہوئی ہے؟
  • 7:49 - 7:50
    یہ نسلی جدوجہد
  • 7:51 - 7:54
    جنگیں جگہ گھیرنے والوں اور
  • 7:54 - 7:58
    شہروں کو آباد کرنے والوں کے درمیان ہیں۔
  • 7:58 - 8:01
    وہ جو تاریخ کو بناتے اور چلاتے ہیں
  • 8:01 - 8:05
    اس دنیا و وقت کے مالک اور
    چلانے والے سمجھے جاتے ہیں۔
  • 8:05 - 8:08
    یعنی: گورے لوگ۔
  • 8:08 - 8:12
    جب ہیگل نے کہا کہ افریقہ دنیا کے
    ماضی کا حصہ نہیں ہے،
  • 8:12 - 8:15
    تو مطلب تھا کہ وہ صرف وسیع زمینی حصہ تھا
  • 8:15 - 8:18
    جس نے دنیا کے نچلے حصے پر
    جگہ گھیری ہوئی تھی
  • 8:18 - 8:21
    افریقی عوام جگہ گھیرنے والے تھے۔
  • 8:21 - 8:25
    تو آج بھی، گورے لوگ تاریخ اور
    اس کی روانی پر اختیار رکھتے ہیں،
  • 8:25 - 8:29
    جبکہ کالوں سے صرف جگہ گھیرنے
    والوں کا برتاؤ کرتے ہیں
  • 8:29 - 8:32
    جس کے ہم اہل نہیں ہیں۔
  • 8:32 - 8:36
    وقت اوراسکی رفتار کو استعمال کیا جاتا ہے
  • 8:36 - 8:40
    کمزوروں کی آبادیوں پر بے حد تشدد کرنے میں،
  • 8:40 - 8:45
    جو جگہ گھیرنے والی سمجھی جاتی ہیں
    نہ کہ اختیار رکھنے والی،
  • 8:45 - 8:48
    انکو انکی رہائشوں سے بے دخل کیا جاتا ہے،
  • 8:48 - 8:52
    اکیسویں صدی میں لانے کے نام پر۔
  • 8:52 - 8:56
    علاقہ نمبر سے عمروں کا کم ہونا
    اس بات کی مثال ہے
  • 8:56 - 8:59
    کہ وقت اور علاقہ مل کر نا انصافی
    سے بڑھ رہے ہیں
  • 8:59 - 9:01
    کالوں کی زندگیوں میں۔
  • 9:01 - 9:05
    بچے جو نیو اورلینز کے علاقہ 70124
    میں پیدا ہوۓ ہیں،
  • 9:06 - 9:07
    وہ 93 فیصد گورے ہیں،
  • 9:07 - 9:11
    پچیس سال زیادہ زندگی کی توقع کر سکتے ہیں
  • 9:11 - 9:15
    بہ نسبت ان کے جو نیو اورلینز کے
    علاقہ نمبر 70112 میں پیدا ہوۓ ہوں،
  • 9:15 - 9:18
    جو 60 فیصد کالے ہیں۔
  • 9:18 - 9:22
    وہ بچے جو واشنگٹن ڈی سی اور میری لینڈ کی
    قریی امیر آبادیوں میں پیدا ہوۓ ہوں
  • 9:22 - 9:25
    امید کرسکتے ہیں بیس سال زیادہ جینے کی
  • 9:25 - 9:30
    بہ نسبت ان بچوں کے جو زیریں
    محلوں میں پیدا ہوۓ ہوں۔
  • 9:30 - 9:32
    تا نہیسی کوٹس کہتی ہیں
  • 9:32 - 9:38
    "جو خاصیت کالوں کے وقت میں ڈالی گئی ہے
  • 9:38 - 9:42
    وہ وقت سے دوری ہے جس سے ہم نہیں بچ سکتے"
  • 9:42 - 9:43
    ہم وقت کے امتیاز سے گزر رہے ہیں۔
  • 9:44 - 9:45
    اس نے ہمیں بتایا،
  • 9:45 - 9:46
    کہ نہ صرف علاقائی طور پر،
  • 9:46 - 9:48
    بلکہ ذاتی طور پر:
  • 9:48 - 9:50
    خوشیوں کے کھوۓ ہوۓ لمحات،
  • 9:50 - 9:52
    کھوۓ ہوے رابطوں کے لمحات،
  • 9:52 - 9:54
    اپنے پیاروں کے ساتھ گزرا ہوا کھویا وقت
  • 9:54 - 10:00
    اور صحت مند زندگی کے کھوۓ ہوۓ سال۔
  • 10:00 - 10:04
    کیا آپکو مستقبل میں کالےعوام نظر
    آتے ہیں؟
  • 10:04 - 10:08
    کیا کالوں کا کوئی مستقبل ہے؟
  • 10:08 - 10:11
    کیسا لگے اگر آپ کا تعلق بھی کالوں سے ہو
  • 10:11 - 10:14
    جن کو ہمیشہ وقت سے پیچھے دھکیلا گیا ہو؟
  • 10:14 - 10:20
    کیسا ہو اگر آپ کا تعلق ان لوگوں سے ہو جن
    کا کوئی مستقبل نہ ہو؟
  • 10:20 - 10:22
    یہ زماں ومکاں کے جھگڑے،
  • 10:22 - 10:24
    پولیس اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان
  • 10:24 - 10:27
    رہائشیوں کے اور مہذب شہریوں کے درمیان،
  • 10:27 - 10:29
    کوئی اچھا منظر نہیں پیش کرتے
  • 10:29 - 10:32
    اسکا کہ امریکیوں کو کالوں کے کیسے
    مستقبل کی امید ہے۔
  • 10:32 - 10:34
    اگر حال کو دیکھ کر کچھ اندازہ ہوتا ہے، تو
  • 10:34 - 10:36
    یہ کہ ہمارے بچے کم تعلیم یافتہ ہوں گے،
  • 10:36 - 10:39
    صحت کے مسائل کا بھی سامنا ہوگا
  • 10:39 - 10:42
    اور رہائش بھی مہنگی ہوگی۔
  • 10:42 - 10:45
    اگر ہم واقعی مستقبل کی بات
    کرنے کے لئے تیار ہیں،
  • 10:45 - 10:50
    توہم کو ماننا پڑیگا کہ ہم وقت
    کے ساتھ نہیں ہیں۔
  • 10:50 - 10:53
    ہم کالے لوگ ہمیشہ سے وقت سے باہر ہیں۔
  • 10:53 - 10:55
    وقت ہمارا نہیں ہے۔
  • 10:55 - 10:59
    ہماری زندگیوں کو، اشد توجہ کی ضرورت ہے۔
  • 10:59 - 11:01
    وقت کو استعمال کر کے ہم کو
    بے گھر کردیا ہے،
  • 11:01 - 11:04
    یا دوسرے زاویے سے، ہم کو سکون
    میں رکھا گیا ہے
  • 11:04 - 11:08
    ان گنت مرتبہ صبر کرنے کے لئے کہہ کے۔
  • 11:08 - 11:10
    لیکن اگر ہم ماضی سے سبق سیکھیں،
  • 11:10 - 11:14
    تو ہمیں ان راستوں سے بچنا ہوگا جس سے
    ہم پیچھے رہیں
  • 11:14 - 11:15
    جلد ازجلد مطالبہ کرنے سے
  • 11:15 - 11:18
    آزادی کا ابھی۔
  • 11:18 - 11:21
    میں مانتی ہوں کہ مستقبل ہم خود بناتے ہیں۔
  • 11:21 - 11:26
    لیکن پہلے ہم کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ
    وقت ہم سب کی ملکیت ہے۔
  • 11:26 - 11:29
    نہیں، ہم سب کو ایک جیسا وقت نہیں ملتا
  • 11:29 - 11:33
    لیکن ہم یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ جو
    وقت ہمیں ملے اس میں انصاف ہو۔
  • 11:33 - 11:35
    ہم اپنے علاقائی نمبر سے اپنی شناخت
    کو الگ کرسکتے ہیں
  • 11:35 - 11:36
    اپنی زندگی سے.
  • 11:37 - 11:40
    ہم کالوں کے بچوں کا تعلیمی وقت چھیننے
    سے اپنے آپ کو روک سکتے ہیں
  • 11:40 - 11:43
    بے دخلی اور لاتعلقی کے ذریعہ سے
  • 11:43 - 11:45
    ہم کالوں سے وقت چھیننے کو روک سکتے ہیں
  • 11:45 - 11:49
    زیادہ عرصے تک عدم تشدد والے
    جرائم کو روکنے سے،
  • 11:49 - 11:52
    پولیس لوگوں کا وقت اور ان کی زندگیاں کو
    چرانے سے روک سکتی ہے
  • 11:52 - 11:55
    زیادہ طاقت کے استعمال کرکے۔
  • 11:55 - 11:58
    میرا یقین ہے کہ مستقبل ہم خود بناتے ہیں۔
  • 11:58 - 12:02
    ہم مستقبل میں کالوں کے وقت کے انداز
    سے نہیں پہنچ سکتے
  • 12:02 - 12:04
    یا گوروں کے وقت سے
  • 12:04 - 12:06
    یا آپکے وقت سے
  • 12:06 - 12:09
    اور شاید میرے وقت سے۔
  • 12:09 - 12:11
    یہ ہمارا وقت ہے۔
  • 12:11 - 12:12
    ہمارا۔
  • 12:12 - 12:14
    شکریہ۔
  • 12:14 - 12:17
    (تالیاں)
Title:
موجودہ تعصب پر مبنی سیاست
Speaker:
برٹنی کوپر
Description:

"اگر وقت کی کوئی نسل ہوتی، تو وہ گوری ہوتی" یہ کہنا ہے سماجی عالمہ برٹنی کوپر کا اپنی اس زیر نظر پر مغز گفتگو میں، کوپر نسلی امتیاز اور تعصب کو وقت کے پیرائے میں دیکھتی ہیں، وہ اجاگر کرتی ہیں اس بات کو کہ کیسے وقت سے کالے لوگوں کو محروم کیا گیا جس کی وجہ سے ان لوگوں سے ان کی خوشیاں اور رشتے دور رکھے گئے اور جس کی وجہ سے ان کو صحت مند زندگی سے بھی محروم کیا گیا اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
12:29
Umar Anjum approved Urdu subtitles for The racial politics of time
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The racial politics of time
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The racial politics of time
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The racial politics of time
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The racial politics of time
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The racial politics of time
Syed Ali Raza accepted Urdu subtitles for The racial politics of time
Syed Ali Raza edited Urdu subtitles for The racial politics of time
Show all

Urdu subtitles

Revisions