1 00:00:00,993 --> 00:00:05,778 اگر میں کہوں کہ وقت کی بھی کوئی نسل ہے، 2 00:00:05,802 --> 00:00:08,562 نسل کی کوئی جدید قسم جسے ہم سمجھ سکیں 3 00:00:08,586 --> 00:00:10,136 امریکی نسل کے تناظر میں؟ 4 00:00:10,160 --> 00:00:15,522 عموماً ہم نسل کے بارے میں کالے یا گورے کی نسبت سے گفتگو کرتے ہیں۔ 5 00:00:15,546 --> 00:00:18,402 افریقی امریکی طبقے میں، کہ جس سے میرا تعلق ہے، 6 00:00:18,426 --> 00:00:21,218 ہمارے یہاں نسلوں سے ایک لطیفہ چلا آرہا ہے 7 00:00:21,242 --> 00:00:23,779 ایک اصطلاح کے لئے جیسے ہم ’’سی پی ٹائم‘‘ کہتے ہیں، 8 00:00:23,803 --> 00:00:26,296 یا پھر "کالوں کا وقت"۔ 9 00:00:26,296 --> 00:00:29,540 آج ہم افریقی امریکیوں کو کالا نہیں کہتے، 10 00:00:29,564 --> 00:00:31,326 مگر یہ قدیم لطیفہ 11 00:00:31,350 --> 00:00:33,723 ہماری چرچ دیر سے پہنچنے کی عادت پر یا کبھی، 12 00:00:33,747 --> 00:00:35,429 دعوتوں، اورکبھی خاندانی تقریبات میں 13 00:00:35,453 --> 00:00:39,026 اور حتیٰ کہ جنازوں میں بھی ایسا ہی ہے۔ 14 00:00:39,026 --> 00:00:41,930 میں ذاتی طور پر وقت کی پابند ہوں۔ 15 00:00:41,954 --> 00:00:44,616 میری ماں میرے بچپن میں کہتی تھی، 16 00:00:44,616 --> 00:00:46,546 کہ "ہم ان کالے لوگوں کی طرح نہیں ہونگے"۔ 17 00:00:46,546 --> 00:00:48,386 ہم تقاریب میں 30 منٹ پہلے ہی پہنچ جاتے۔ 18 00:00:48,386 --> 00:00:53,888 آج میں وقت کے سیاسی کردار کی بات کرتی ہوں، 19 00:00:53,889 --> 00:00:56,889 کہ اگر وقت کی کوئی نسل ہوتی، 20 00:00:56,932 --> 00:00:59,070 تو وہ گوری ہوتی۔ 21 00:00:59,070 --> 00:01:02,327 وقت گوروں کی ملکیت ہے۔ 22 00:01:02,327 --> 00:01:04,039 مجھے معلوم ہے، 23 00:01:04,063 --> 00:01:08,595 ایسے"متنازع جملے" سن کر ہم اچھا محسوس نہیں کرتے: 24 00:01:08,614 --> 00:01:12,661 کیا ہم اس نقطے سے آگے نہیں بڑھ گئے جہاں نسل واقعی اہمیت رکھتی ہے؟ 25 00:01:12,695 --> 00:01:15,942 کیا نسل پرستی ایک بے حسی پرمبنی تصور نہیں؟ 26 00:01:15,970 --> 00:01:19,017 کیا ہمیں اپنی روشن خیال شخصیت کی مدد سے آگے نہیں بڑھنا چاہئے 27 00:01:19,041 --> 00:01:22,900 اور نسل پرستی جیسے بیکار نظریات کو تاریخ کے کباڑ کی نظر کردینا چاہئے؟ 28 00:01:22,900 --> 00:01:28,552 اگر ہم ہمیشہ نسل پرستی سے متعلق گفتگو کرتے رہے تو اس سے نجات کیسے پائیں گے؟ 29 00:01:28,573 --> 00:01:33,387 شائد ہمیں نسل پرستی کے تصورات کو تاریخ کے اندھیرے میں قید کرنا ہوگا، 30 00:01:33,387 --> 00:01:36,308 فی الحال انھیں دفن کرکے پھر ہزار سال بعد نکالیں، 31 00:01:36,332 --> 00:01:38,700 اور ان پر روشن خیالی سے توجہ دیں سکیں، 32 00:01:38,724 --> 00:01:42,475 ہماری نسل پرستی سے پاک شخصیت جو مستقبل سے مربوط ہو۔ 33 00:01:42,497 --> 00:01:43,791 لیکن آپ دیکھیں، 34 00:01:43,815 --> 00:01:48,406 کہ نسلی تعصب کے اثرات کو کم کرنے کی خواہش نظر آتی ہے 35 00:01:48,430 --> 00:01:50,744 کہ ہم وقت کو کس طرح سے سنبھالتے ہیں، 36 00:01:50,768 --> 00:01:52,828 جس انداز سے ہم تاریخ کو بیان کرتے ہیں، 37 00:01:52,852 --> 00:01:55,998 جس انداز سے ہم حال کے کڑوے سچ کو دھکیلنے کی کوشش کرتے ہیں 38 00:01:56,022 --> 00:01:57,180 ماضی میں، 39 00:01:57,204 --> 00:02:00,260 اور جس طرح اس مستقبل کی امید پر بحث کرتے ہیں، جو دراصل 40 00:02:00,284 --> 00:02:03,346 وہی حال ہے جس میں ہم ابھی رہتے ہیں۔ 41 00:02:03,389 --> 00:02:06,531 اب 2008 میں جب باراک اوباما امریکہ کے صدر بنے، 42 00:02:06,555 --> 00:02:10,315 بہت سے امریکیوں نے ثابت کیا کہ ہم تعصب سے آگے نکل چکے تھے۔ 43 00:02:10,340 --> 00:02:11,799 میرا اس درس گاہ سے تعلق ہے 44 00:02:11,833 --> 00:02:14,464 جہاں ہر چیز سے آگے نکل جانے کے خواہاں ہیں، 45 00:02:14,484 --> 00:02:19,266 ہم جدت، تعمیری تخلیق، اور نسوانیت کے نظریات میں آگے ہی آگے ہیں۔ 46 00:02:19,273 --> 00:02:21,779 "آگے ہونا" تعلیم سے مربوط ایک استعارہ بن چکا ہے 47 00:02:21,779 --> 00:02:23,849 جس کا اطلاق ہم بہت سی اصطلاحات پر کرتے ہیں 48 00:02:23,849 --> 00:02:26,327 اپنے افعال کی وضاحت کے لئے۔ 49 00:02:26,335 --> 00:02:30,487 مگر تنہا لاحقوں سے یہ ممکن نہیں کہ وہ نسل اور نسل پرستی کی بنیاد کو 50 00:02:30,511 --> 00:02:32,271 ماضی کا حصہ بناسکیں۔ 51 00:02:32,295 --> 00:02:34,917 امریکہ "نسلی امتیاز" کا حامی نہیں۔ 52 00:02:34,939 --> 00:02:38,830 یہ کہنا غلط ہوگا کہ ہم متعصب نہیں جبکہ ہم اب بھی اس کے زیرِ اثر ہیں 53 00:02:38,854 --> 00:02:41,752 لاطینیوں پر نسلی اثرات یا دیسیوں پر، 54 00:02:41,776 --> 00:02:44,098 یہ مطلب پرستی ہے۔ 55 00:02:44,098 --> 00:02:46,951 اب جب ہم اس بات پر جشن منانے جا رہے ہیں 56 00:02:46,975 --> 00:02:48,346 کہ مستقبل تعصب سے پاک ہوگا، 57 00:02:48,370 --> 00:02:51,325 ہمارے سیاسی حالات بھی متعصبانہ ہو چکے ہیں 58 00:02:51,349 --> 00:02:53,371 پچھلے پچاس سالوں میں۔ 59 00:02:53,429 --> 00:02:56,962 تو آج میں آپکو تین نظریات دینا چاہتی ہوں، 60 00:02:56,986 --> 00:03:00,372 جو وقت کے ماضی، حال اور مستقبل کے ہیں، 61 00:03:00,396 --> 00:03:05,005 جو تعصب اور گوروں کی برتری کے خاتمے کیلئے ہیں 62 00:03:05,005 --> 00:03:07,457 پہلے، ماضی ۔ 63 00:03:07,457 --> 00:03:09,689 وقت کی ایک قدیم تاریخ ہے، 64 00:03:09,713 --> 00:03:11,680 اور کالوں کی بھی تاریخ ہے۔ 65 00:03:11,704 --> 00:03:14,370 لیکن ہم وقت کو قید سے آزاد سمجھتے ہیں، 66 00:03:14,394 --> 00:03:16,798 باوجود اسکے کہ وہ ہمیشہ سے ایسا ہے، 67 00:03:16,822 --> 00:03:19,111 جیسے اسکی کوئی سیاسی تاریخ نہیں ہے 68 00:03:19,135 --> 00:03:21,345 نہ ہی دیسی علاقوں کی لوٹ مار کے ساتھ، 69 00:03:21,369 --> 00:03:23,318 دیسی لوگوں کی نسل کشی کے ساتھ 70 00:03:23,342 --> 00:03:26,922 اور افریقہ کے لوگوں سے چھینی گئی زمینیں۔ 71 00:03:26,922 --> 00:03:28,858 جب یورپ کے گورے فلسفیوں نے 72 00:03:28,882 --> 00:03:33,882 وقت اور تاریخ کے نظریات بنائے تو ایک شخص نے کہا 73 00:03:33,906 --> 00:03:37,909 "افریقہ کا دنیا کی تاریخ میں حصہ نہیں ہے"۔ 74 00:03:37,930 --> 00:03:40,044 وہ یقینا" یہ کہہ رہا ہوگا 75 00:03:40,068 --> 00:03:42,435 کہ افریقہ کے لوگ دنیا کی تاریخ سے باہر ہیں 76 00:03:42,459 --> 00:03:44,945 اور انکے وقت پرکوئی اثرات نہیں ہیں 77 00:03:44,969 --> 00:03:47,078 یا ترقی کی جانب پیش قدمی میں۔ 78 00:03:47,103 --> 00:03:51,548 کالوں کا تاریخ پر اثر نہ ہونے کا نظریہ 79 00:03:51,572 --> 00:03:55,044 گوروں کی بالا دستی کا بنیادی نظریہ ہے۔ 80 00:03:55,068 --> 00:03:59,902 اسلئے کارٹر جی ووڈسن نے 1926 میں " نیگرو ہسٹری ویک" منایا تھا۔ 81 00:03:59,926 --> 00:04:03,041 اسلئے کالوں کی تاریخ کا مہینہ مناتے ہیں۔ 82 00:04:03,065 --> 00:04:06,370 امریکہ میں ہر فروری کے مہینے میں۔ 83 00:04:06,370 --> 00:04:09,130 اب ہم اس خیال کو بھی دیکھتے ہیں 84 00:04:09,154 --> 00:04:13,677 کہ کالے یا تو وقت کی حدود سے باہر ہیں 85 00:04:13,701 --> 00:04:15,209 یا ماضی میں ہی پھنسے ہوۓ ہیں، 86 00:04:15,233 --> 00:04:18,108 اس منظر میں، جہاں میں آج کام کر رہی ہوں، 87 00:04:18,132 --> 00:04:22,258 ایک کالی عورت یہ کہتی ہے کہ تعصب کی اہمیت ہے، 88 00:04:22,282 --> 00:04:24,608 اور ایک شخص، جو گورا ہے، 89 00:04:24,632 --> 00:04:25,798 وہ ہم سے کہتا ہے، 90 00:04:25,822 --> 00:04:27,766 "آپ لوگ ماضی میں کیوں الجھے ہیں؟ 91 00:04:27,782 --> 00:04:29,729 آپ لوگ آگے کیوں نہیں بڑھتے؟ 92 00:04:29,747 --> 00:04:31,991 ہمارا صدر ایک کالا ہے۔ 93 00:04:32,015 --> 00:04:34,791 ہم یہ سب گزار چکے ہیں"۔ 94 00:04:34,791 --> 00:04:36,960 ولیم فال کنر نے کہا تھا، 95 00:04:36,984 --> 00:04:39,079 "ماضی کبھی نہیں مرتا۔ 96 00:04:39,103 --> 00:04:41,565 یہ ماضی بھی نہیں ہے"۔ 97 00:04:41,576 --> 00:04:45,085 میری دوست پروفیسر کرسٹی ڈوٹسن کہتی ہے، 98 00:04:45,109 --> 00:04:48,598 "ہماری یادداشت ہماری عمر سے بڑی ہوتی ہے"۔ 99 00:04:48,598 --> 00:04:51,506 ہم اپنے ذہن میں، سب کو رکھتے ہیں۔ 100 00:04:51,530 --> 00:04:56,851 خاندان کے لئے امیدیں اور خوابوں کو 101 00:04:56,880 --> 00:05:01,962 ہم ماضی کو بھلانے کی عیاشی نہیں کرسکتے۔ 102 00:05:01,986 --> 00:05:03,905 لیکن کبھی کبھار، 103 00:05:03,929 --> 00:05:05,914 ہمارے سیاسی حالات اتنے خراب ہوتے ہیں 104 00:05:05,938 --> 00:05:08,127 کہ ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ ہم ماضی میں ہیں 105 00:05:08,151 --> 00:05:10,244 یا حال میں زندہ ہیں۔ 106 00:05:10,268 --> 00:05:12,943 مثلا ،جب بلیک لائیوز میٹر کے تحریکی 107 00:05:12,967 --> 00:05:16,988 احتجاج کرتے ہیں، کالوں کی ناحق اموات پر، 108 00:05:17,012 --> 00:05:20,113 اور جو تصویر سامنے آتی ہے اس احتجاج سے 109 00:05:20,137 --> 00:05:23,750 وہ یہ کہ 50 سال پہلے بھی یہ ہو سکتا تھا۔ 110 00:05:23,795 --> 00:05:26,673 ماضی ہمیں آگے بڑھنے نہیں دے گا۔ 111 00:05:26,696 --> 00:05:31,347 لیکن ابھی ہم حال کی جانب چلتے ہیں۔ 112 00:05:31,347 --> 00:05:33,969 اب، میں یہ تکرار کروں گی کہ 113 00:05:33,993 --> 00:05:36,330 جس نسلی جدو جہد سے ہم گزر رہے ہیں 114 00:05:36,354 --> 00:05:39,985 وہ جہان و مکان کی لڑائیاں ہیں۔ 115 00:05:39,985 --> 00:05:42,260 میرا کیا مطلب ہے؟ 116 00:05:42,300 --> 00:05:45,819 میں نے پہلے ہی کہا کہ وقت گوروں کا ہے۔ 117 00:05:45,832 --> 00:05:49,567 حکومتی لوگ دن بھر کی رفتار بتاتے ہیں۔ 118 00:05:49,593 --> 00:05:53,922 وہ وقت کی قدروقیمت بھی بتاتے ہیں۔ 119 00:05:53,973 --> 00:05:56,115 اور پروفیسر جارج لپسز کہتے ہیں، 120 00:05:56,139 --> 00:06:00,050 گورے، معاشرتی رفتار پر اختیار رکھتے ہیں۔ 121 00:06:00,074 --> 00:06:02,830 وہ فیصلہ کریں گےکہ کتنا وقت درکار ہو گا 122 00:06:02,854 --> 00:06:07,135 اقلیتوں کو انکے حقوق ملنے کے لئے۔ 123 00:06:07,135 --> 00:06:10,583 میں آپ کو ماضی کی مثال سے بتاتی ہوں 124 00:06:10,591 --> 00:06:13,244 اگر آپ "شہریوں کے حقوق کی تحریک" کا سوچیں، 125 00:06:13,268 --> 00:06:16,201 اور"فریڈم ناؤ" کے رہنماؤں کی فریادوں کا، 126 00:06:16,225 --> 00:06:20,154 جو گوروں کے سماجی اتحاد پر آہستہ کام کرنے پر اعتراض کر رہے تھے۔ 127 00:06:20,167 --> 00:06:24,345 سال 1965 تک، ووٹنگ رائٹس ایکٹ منظور ہوا، 128 00:06:24,369 --> 00:06:25,999 جب تک پورے سو سال گزر چکے تھے 129 00:06:26,023 --> 00:06:27,866 سول وار کے ختم ہونے کے درمیان سے اور 130 00:06:27,890 --> 00:06:31,036 افریقی امریکیوں کے ووٹ دینے کی قرارداد تک۔ 131 00:06:31,060 --> 00:06:33,275 بجاۓ اس کے کہ جنگی بنیادوں پر کام ہوتا، 132 00:06:33,299 --> 00:06:38,066 حقیقی قومی شمولیت ہونے میں سو سال لگے۔ 133 00:06:38,098 --> 00:06:40,433 سال 2012 سے، 134 00:06:40,457 --> 00:06:44,134 تنگ نظر امریکی قانون ساز سازشیں کر رہے تھے کہ 135 00:06:44,158 --> 00:06:46,987 افریقی امریکیوں کے ووٹ ڈالنے کے حقوق کو کیسے واپس لیا جاۓ 136 00:06:46,987 --> 00:06:48,806 شناخت کا سخت قانون رائج کرکے 137 00:06:48,806 --> 00:06:51,845 اور کم عمری کے ووٹ ڈالنے کے مواقع کو کیسے ختم کیا جاۓ۔ 138 00:06:51,852 --> 00:06:55,802 جولائی کے بعد، ایک حکومتی عدالت نے نارتھ کیرولینا میں شناخت کا قانون رد کردیا 139 00:06:55,826 --> 00:07:02,089 یہ کہہ کے کہ "اس کی وجہ سے افریقی امریکیوں کی حد بندی ہو رہی ہے"۔ 140 00:07:02,095 --> 00:07:06,017 جس سے افریقی امریکیوں کو سیاست میں محدود کیا جا سکتا ہے 141 00:07:06,041 --> 00:07:11,033 لوگوں کو محدود کرنے کا بنیادی طریقہ ہے 142 00:07:11,057 --> 00:07:14,176 وقت کو اپنے اختیار سے چلا کر۔ 143 00:07:14,188 --> 00:07:17,756 دوسری طرف زمان ومکاں کے اختلافات ہیں 144 00:07:17,780 --> 00:07:21,248 مہذب شہروں جیسے اٹلانٹا اور بروکلن میں، 145 00:07:21,272 --> 00:07:24,739 فلاڈیلفیا، نیواورلینز اور واشنگٹن ڈی سی، 146 00:07:24,763 --> 00:07:28,387 کالوں کی پشتوں سے آبادیوں والے علاقے ہیں۔ 147 00:07:28,411 --> 00:07:31,703 لیکن اب شہری ترقی اور بہتری کے نام پر، 148 00:07:31,727 --> 00:07:33,714 ان آبادیوں کو خالی کرایا جا رہا ہے، 149 00:07:33,738 --> 00:07:36,882 ان کو اکیسویں صدی میں لانے کے لیے۔ 150 00:07:36,904 --> 00:07:40,152 پروفیسر شیرون ہالینڈ نے پوچھا: 151 00:07:40,176 --> 00:07:43,843 کیا ہوتا ہے، جب کوئی اس وقت میں موجود شخص 152 00:07:43,867 --> 00:07:48,754 ایسے شخص سے ملے جس نے جگہ گھیری ہوئی ہے؟ 153 00:07:48,767 --> 00:07:50,492 یہ نسلی جدوجہد 154 00:07:50,516 --> 00:07:54,096 جنگیں جگہ گھیرنے والوں اور 155 00:07:54,120 --> 00:07:57,641 شہروں کو آباد کرنے والوں کے درمیان ہیں۔ 156 00:07:57,641 --> 00:08:01,030 وہ جو تاریخ کو بناتے اور چلاتے ہیں 157 00:08:01,054 --> 00:08:05,117 اس دنیا و وقت کے مالک اور چلانے والے سمجھے جاتے ہیں۔ 158 00:08:05,155 --> 00:08:08,270 یعنی: گورے لوگ۔ 159 00:08:08,270 --> 00:08:12,375 جب ہیگل نے کہا کہ افریقہ دنیا کے ماضی کا حصہ نہیں ہے، 160 00:08:12,399 --> 00:08:14,904 تو مطلب تھا کہ وہ صرف وسیع زمینی حصہ تھا 161 00:08:14,928 --> 00:08:17,519 جس نے دنیا کے نچلے حصے پر جگہ گھیری ہوئی تھی 162 00:08:17,520 --> 00:08:20,532 افریقی عوام جگہ گھیرنے والے تھے۔ 163 00:08:20,532 --> 00:08:24,811 تو آج بھی، گورے لوگ تاریخ اور اس کی روانی پر اختیار رکھتے ہیں، 164 00:08:24,835 --> 00:08:29,378 جبکہ کالوں سے صرف جگہ گھیرنے والوں کا برتاؤ کرتے ہیں 165 00:08:29,402 --> 00:08:31,689 جس کے ہم اہل نہیں ہیں۔ 166 00:08:31,710 --> 00:08:35,657 وقت اوراسکی رفتار کو استعمال کیا جاتا ہے 167 00:08:35,681 --> 00:08:40,096 کمزوروں کی آبادیوں پر بے حد تشدد کرنے میں، 168 00:08:40,120 --> 00:08:45,195 جو جگہ گھیرنے والی سمجھی جاتی ہیں نہ کہ اختیار رکھنے والی، 169 00:08:45,219 --> 00:08:47,536 انکو انکی رہائشوں سے بے دخل کیا جاتا ہے، 170 00:08:47,560 --> 00:08:51,818 اکیسویں صدی میں لانے کے نام پر۔ 171 00:08:51,868 --> 00:08:55,998 علاقہ نمبر سے عمروں کا کم ہونا اس بات کی مثال ہے 172 00:08:56,022 --> 00:08:58,749 کہ وقت اور علاقہ مل کر نا انصافی سے بڑھ رہے ہیں 173 00:08:58,773 --> 00:09:00,953 کالوں کی زندگیوں میں۔ 174 00:09:00,973 --> 00:09:05,494 بچے جو نیو اورلینز کے علاقہ 70124 میں پیدا ہوۓ ہیں، 175 00:09:05,518 --> 00:09:07,446 وہ 93 فیصد گورے ہیں، 176 00:09:07,470 --> 00:09:10,699 پچیس سال زیادہ زندگی کی توقع کر سکتے ہیں 177 00:09:10,723 --> 00:09:14,978 بہ نسبت ان کے جو نیو اورلینز کے علاقہ نمبر 70112 میں پیدا ہوۓ ہوں، 178 00:09:15,002 --> 00:09:17,656 جو 60 فیصد کالے ہیں۔ 179 00:09:17,656 --> 00:09:22,160 وہ بچے جو واشنگٹن ڈی سی اور میری لینڈ کی قریی امیر آبادیوں میں پیدا ہوۓ ہوں 180 00:09:22,184 --> 00:09:25,290 امید کرسکتے ہیں بیس سال زیادہ جینے کی 181 00:09:25,314 --> 00:09:29,622 بہ نسبت ان بچوں کے جو زیریں محلوں میں پیدا ہوۓ ہوں۔ 182 00:09:29,642 --> 00:09:32,356 تا نہیسی کوٹس کہتی ہیں 183 00:09:32,380 --> 00:09:38,020 "جو خاصیت کالوں کے وقت میں ڈالی گئی ہے 184 00:09:38,044 --> 00:09:41,678 وہ وقت سے دوری ہے جس سے ہم نہیں بچ سکتے" 185 00:09:41,698 --> 00:09:43,490 ہم وقت کے امتیاز سے گزر رہے ہیں۔ 186 00:09:43,514 --> 00:09:44,741 اس نے ہمیں بتایا، 187 00:09:44,765 --> 00:09:46,245 کہ نہ صرف علاقائی طور پر، 188 00:09:46,269 --> 00:09:47,720 بلکہ ذاتی طور پر: 189 00:09:47,744 --> 00:09:49,568 خوشیوں کے کھوۓ ہوۓ لمحات، 190 00:09:49,592 --> 00:09:51,808 کھوۓ ہوے رابطوں کے لمحات، 191 00:09:51,832 --> 00:09:54,329 اپنے پیاروں کے ساتھ گزرا ہوا کھویا وقت 192 00:09:54,353 --> 00:09:59,899 اور صحت مند زندگی کے کھوۓ ہوۓ سال۔ 193 00:09:59,959 --> 00:10:03,904 کیا آپکو مستقبل میں کالےعوام نظر آتے ہیں؟ 194 00:10:03,924 --> 00:10:08,378 کیا کالوں کا کوئی مستقبل ہے؟ 195 00:10:08,389 --> 00:10:10,619 کیسا لگے اگر آپ کا تعلق بھی کالوں سے ہو 196 00:10:10,643 --> 00:10:13,960 جن کو ہمیشہ وقت سے پیچھے دھکیلا گیا ہو؟ 197 00:10:13,965 --> 00:10:20,101 کیسا ہو اگر آپ کا تعلق ان لوگوں سے ہو جن کا کوئی مستقبل نہ ہو؟ 198 00:10:20,101 --> 00:10:21,787 یہ زماں ومکاں کے جھگڑے، 199 00:10:21,811 --> 00:10:24,352 پولیس اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان 200 00:10:24,376 --> 00:10:26,746 رہائشیوں کے اور مہذب شہریوں کے درمیان، 201 00:10:26,770 --> 00:10:28,767 کوئی اچھا منظر نہیں پیش کرتے 202 00:10:28,791 --> 00:10:32,130 اسکا کہ امریکیوں کو کالوں کے کیسے مستقبل کی امید ہے۔ 203 00:10:32,130 --> 00:10:34,104 اگر حال کو دیکھ کر کچھ اندازہ ہوتا ہے، تو 204 00:10:34,128 --> 00:10:36,179 یہ کہ ہمارے بچے کم تعلیم یافتہ ہوں گے، 205 00:10:36,203 --> 00:10:38,561 صحت کے مسائل کا بھی سامنا ہوگا 206 00:10:38,585 --> 00:10:42,084 اور رہائش بھی مہنگی ہوگی۔ 207 00:10:42,092 --> 00:10:45,114 اگر ہم واقعی مستقبل کی بات کرنے کے لئے تیار ہیں، 208 00:10:45,138 --> 00:10:49,976 توہم کو ماننا پڑیگا کہ ہم وقت کے ساتھ نہیں ہیں۔ 209 00:10:49,984 --> 00:10:53,085 ہم کالے لوگ ہمیشہ سے وقت سے باہر ہیں۔ 210 00:10:53,085 --> 00:10:55,389 وقت ہمارا نہیں ہے۔ 211 00:10:55,413 --> 00:10:58,609 ہماری زندگیوں کو، اشد توجہ کی ضرورت ہے۔ 212 00:10:58,633 --> 00:11:01,165 وقت کو استعمال کر کے ہم کو بے گھر کردیا ہے، 213 00:11:01,189 --> 00:11:04,199 یا دوسرے زاویے سے، ہم کو سکون میں رکھا گیا ہے 214 00:11:04,223 --> 00:11:07,954 ان گنت مرتبہ صبر کرنے کے لئے کہہ کے۔ 215 00:11:07,985 --> 00:11:10,437 لیکن اگر ہم ماضی سے سبق سیکھیں، 216 00:11:10,461 --> 00:11:13,714 تو ہمیں ان راستوں سے بچنا ہوگا جس سے ہم پیچھے رہیں 217 00:11:13,738 --> 00:11:15,386 جلد ازجلد مطالبہ کرنے سے 218 00:11:15,410 --> 00:11:17,778 آزادی کا ابھی۔ 219 00:11:17,778 --> 00:11:20,622 میں مانتی ہوں کہ مستقبل ہم خود بناتے ہیں۔ 220 00:11:20,646 --> 00:11:25,831 لیکن پہلے ہم کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وقت ہم سب کی ملکیت ہے۔ 221 00:11:25,831 --> 00:11:28,520 نہیں، ہم سب کو ایک جیسا وقت نہیں ملتا 222 00:11:28,544 --> 00:11:32,562 لیکن ہم یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ جو وقت ہمیں ملے اس میں انصاف ہو۔ 223 00:11:32,586 --> 00:11:35,231 ہم اپنے علاقائی نمبر سے اپنی شناخت کو الگ کرسکتے ہیں 224 00:11:35,255 --> 00:11:36,477 اپنی زندگی سے. 225 00:11:36,534 --> 00:11:39,744 ہم کالوں کے بچوں کا تعلیمی وقت چھیننے سے اپنے آپ کو روک سکتے ہیں 226 00:11:39,768 --> 00:11:42,824 بے دخلی اور لاتعلقی کے ذریعہ سے 227 00:11:42,848 --> 00:11:44,917 ہم کالوں سے وقت چھیننے کو روک سکتے ہیں 228 00:11:44,941 --> 00:11:48,827 زیادہ عرصے تک عدم تشدد والے جرائم کو روکنے سے، 229 00:11:48,827 --> 00:11:51,943 پولیس لوگوں کا وقت اور ان کی زندگیاں کو چرانے سے روک سکتی ہے 230 00:11:51,967 --> 00:11:54,977 زیادہ طاقت کے استعمال کرکے۔ 231 00:11:54,977 --> 00:11:58,407 میرا یقین ہے کہ مستقبل ہم خود بناتے ہیں۔ 232 00:11:58,424 --> 00:12:02,439 ہم مستقبل میں کالوں کے وقت کے انداز سے نہیں پہنچ سکتے 233 00:12:02,463 --> 00:12:04,391 یا گوروں کے وقت سے 234 00:12:04,415 --> 00:12:06,227 یا آپکے وقت سے 235 00:12:06,251 --> 00:12:08,960 اور شاید میرے وقت سے۔ 236 00:12:08,981 --> 00:12:11,104 یہ ہمارا وقت ہے۔ 237 00:12:11,104 --> 00:12:12,335 ہمارا۔ 238 00:12:12,359 --> 00:12:13,516 شکریہ۔ 239 00:12:13,540 --> 00:12:16,749 (تالیاں)