Return to Video

پیچیدہ فیصلوں کا انتخاب

  • 0:01 - 0:04
    ذرا سوچئے اگر مستقبل قریب میں آپکو
    کوئی مشکل فیصلہ کرنا پڑے.
  • 0:04 - 0:06
    یہ دو ملازمتوں کے درمیان ہو سکتا ہے --
  • 0:06 - 0:08
    اکاونٹنٹ اور فنکار کے درمیان --
  • 0:08 - 0:11
    یا رہنے کی جگہ کے بارے میں --
    شہر اور گاوں کے درمیان --
  • 0:11 - 0:13
    یا دو افراد کے درمیان شادی کا فیصلہ --
  • 0:13 - 0:17
    شادی َبیٹی کے ساتھ کی جائے
    یا لولیتا کے ساتھ.
  • 0:17 - 0:19
    یا پھر بچے پیدا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ،
  • 0:19 - 0:22
    یا پھر بیمار والدین کو
    اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ،
  • 0:22 - 0:24
    اپنی اولاد کو کسی مذہب پر چلانے کا فیصلہ
  • 0:24 - 0:25
    اپنے ساتھی کے مذہب پر
  • 0:25 - 0:27
    لیکن وہ آپکی پسند نہیں ہے.
  • 0:27 - 0:30
    یا پھر یہ کہ اپنی عمر بھر کی کمائی
    کو خیرات کر دینا.
  • 0:30 - 0:33
    ہو سکتا ہے یہ مشکل فیصلے
  • 0:33 - 0:35
    آپکے لئے بڑے ہوں، بہت خاص ہوں،
  • 0:35 - 0:36
    یا پھر آپکے لیے اہمیت رکھتے ہوں.
  • 0:36 - 0:39
    پیچیدہ فیصلے
  • 0:39 - 0:41
    دردناک ہوتے ہیں، پریشان کن ہوتے ہیں،
  • 0:41 - 0:44
    دانت پیسنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔
  • 0:44 - 0:46
    میرا خیال ہے ہم نے پیچیدہ
    فیصلوں کو غلط سمجھا ہے
  • 0:46 - 0:48
    نیز کہ وہ ہماری زندگی میں
    کیا کردار ادا کرتے ہیں.
  • 0:48 - 0:50
    پیچیدہ فیصلوں کو سمجھنا
  • 0:50 - 0:52
    ہماری گمشدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے
  • 0:52 - 0:55
    جو ہم سب میں موجود ہوتی ہیں.
  • 0:55 - 0:57
    فیصلے کو مشکل بناتا ہے کہ
  • 0:57 - 0:59
    اس کا متبادل حل کیا ہے.
  • 0:59 - 1:00
    کسی بھی آسان فیصلے میں،
  • 1:00 - 1:03
    ایک حل دوسرے سے بہتر ہوتا ہے.
  • 1:03 - 1:04
    ایک مشکل فیصلے میں،
  • 1:04 - 1:06
    ایک نعم البدل میں چند خوبیاں ہوتی ہیں،
  • 1:06 - 1:09
    اور دوسرا چند اور چیزوں میں بہتر ہوتا ہے.
  • 1:09 - 1:12
    اور ان میں سے کوئی بھی مجموعی طور پر
    دوسرے سے بہتر نہیں ہوتا.
  • 1:12 - 1:15
    آپ جھنجلانے لگتے ہیں کہ یہیں رہوں،
  • 1:15 - 1:17
    اسی شہر میں اسی ملازمت پر،
  • 1:17 - 1:19
    یا پھر نکل پڑوں
  • 1:19 - 1:21
    ایک ذیادہ مشکل کام کرنے کے لیے گاوں میں
  • 1:21 - 1:24
    کیونکہ رکنے میں بھی کچھ فائدے ہیں،
  • 1:24 - 1:25
    اور جانے کے بھی فائدے ہیں،
  • 1:25 - 1:29
    لیکن مجموعی طور پر ان میں سے کوئی بھی
    دوسرے سے مکمل طور پر بہتر نہیں ہے.
  • 1:29 - 1:33
    مت سوچیں کہ سارے مشکل فیصلے بڑے ہوتے ہیں.
  • 1:33 - 1:35
    یوں سمجھیے کہ فیصلہ کرنا ہے
    کہ کیا ناشتہ کیا جائے.
  • 1:35 - 1:38
    آپ خالص دلیہ کھا سکتے ہیں،
  • 1:38 - 1:40
    یا پھر چاکلیٹ ڈونٹ.
  • 1:40 - 1:41
    اس فیصلے کا دار و مدار
  • 1:41 - 1:44
    ذائقے اور غذائی صحت پر ہے.
  • 1:44 - 1:47
    دلیہ آپکے لئے اچھا ہے،
  • 1:47 - 1:49
    اور ڈونٹ کا ذائقہ کہیں بہتر ہے،
  • 1:49 - 1:51
    لیکن دونوں مکمل طور پر
    ایک دوسرے سے بہتر نہیں ہیں،
  • 1:51 - 1:53
    یہ ایک مشکل فیصلہ ہے .
  • 1:53 - 1:55
    اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چھوٹے فیصلے بھی
  • 1:55 - 1:57
    مشکل ہو سکتے ہیں
  • 1:57 - 2:01
    یہ بات شائد بڑے اور مشکل فیصلوں
    کو کم پیچدہ بناتی ہے.
  • 2:01 - 2:04
    آخر کار ہم سوچ لیتے ہیں کہ
    ناشتے میں کیا کھایا جائے،
  • 2:04 - 2:06
    سو شائد ہم یہ بھی طے کر لیں کہ
  • 2:06 - 2:07
    اسی شہر میں رکیں یا
  • 2:07 - 2:11
    یا نئی ملازمت کی تلاش میں گاوؑں چل دیں.
  • 2:11 - 2:16
    ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ
    اہم فیصلے مشکل ہوتے ہیں
  • 2:16 - 2:19
    کیونکہ ہم بیوقوف ہیں.
  • 2:19 - 2:20
    جب میں نے کالج کو الوداع کہا،
  • 2:20 - 2:22
    میرے لئے دو پیشوں میں انتخاب مشکل تھا،
  • 2:22 - 2:24
    قانون یا پھر فلسفہ.
  • 2:24 - 2:27
    مجھے فلسفہ سے حقیقتاّّ محبت تھی۔
  • 2:27 - 2:29
    آپ حیرت انگیز چیزیں سیکھ سکتے ہیں
  • 2:29 - 2:30
    بحثیت ایک فلسفی کے،
  • 2:30 - 2:34
    وہ بھی اپنی کرسی پر آرام سے بیٹھے ہوےؑ.
  • 2:34 - 2:37
    لیکن میرا تعلق ایک متوسط
    مہاجر خاندان سے ہے
  • 2:37 - 2:38
    میرے لئے عیاشی تھی
  • 2:38 - 2:41
    کہ تھوڑا سا گوشت اور جیلی سینڈوچ
  • 2:41 - 2:43
    میرے اسکول کے کھانے کے ڈبے میں ہوں،
  • 2:43 - 2:45
    یہ سوچ کر کہ میری تمام عمر ایسے
  • 2:45 - 2:49
    کرسی پر بیٹھے سوچوں میں غرق گزر جائے گی،
  • 2:49 - 2:53
    یہ تو زندگی کی بےقدری
    اور اسراف کی حد ہے.
  • 2:53 - 2:55
    میں نے اپنا پیلا پیڈ نکالا،
  • 2:55 - 2:57
    میں نے درمیان میں ایک لکیر کھینچی.
  • 2:57 - 2:59
    میں نے کوشسش کی کہ جان سکوں
  • 2:59 - 3:03
    دونوں کے فوائد اور نقصانات.
  • 3:03 - 3:05
    مجھے یاد ہے میں نے سوچا،
  • 3:05 - 3:08
    کہ کاش میں جانتی کہ میری زندگی
  • 3:08 - 3:10
    ان دونوں پیشوں میں کیسی ہو گی.
  • 3:10 - 3:14
    کاش خدا یا پھر نیٹ فلیکس والے
    کوئی ڈی وی ڈی بھیج دیں
  • 3:14 - 3:17
    مستقبل کی دونوں ممکنات کے بارے میں،
    تو میرا کام بن جاےؑ گا۔
  • 3:17 - 3:19
    میں دونوں کا موازنہ کروں،
  • 3:19 - 3:21
    دیکھ لوں کہ کونسا بہتر ہے،
  • 3:21 - 3:24
    پھر تو چناؤ آسان ہو جائے گا.
  • 3:24 - 3:26
    لیکن ایسی کوئی ڈی وی ڈی مجھے نہیں ملی،
  • 3:26 - 3:28
    اور مجھے نہیں پتا تھا کہ
    میرے لئے کیا بہتر ہے،
  • 3:28 - 3:31
    میں نے وہی کیا جو بہت سے لوگ
    مشکل فیصلے کرتے ہوےؑ کرتے ہیں:
  • 3:31 - 3:34
    میں نے محفوظ راستہ چنا.
  • 3:34 - 3:37
    بیروزگار فلسفی ہونے کے خوف نے،
  • 3:37 - 3:40
    مجھے وکیل بننے کا راستہ دکھایا،
  • 3:40 - 3:42
    لیکن میں نے محسوس کیا،
  • 3:42 - 3:43
    وکالت میرے لئے نہیں ہے.
  • 3:43 - 3:46
    یہ میری شخصیت سے متصادم ہے.
  • 3:46 - 3:47
    چنانچہ اب میں ایک فلسفی ہوں،
  • 3:47 - 3:49
    اور پیچیدہ فیصلوں پر غور کرتی ہوں،
  • 3:49 - 3:53
    اور میں آپ کو بتا سکتی ہوں
    کہ ان دیکھی چیزوں کا خوف،
  • 3:53 - 3:55
    جب کہ پہلے سے طے شدہ ایک عام ترغیب
  • 3:55 - 3:58
    مشکل فیصلوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے،
  • 3:58 - 4:00
    ایک غلط فہمی پر مبنی ہے.
  • 4:00 - 4:03
    مشکل فیصلوں کے بارے میں سوچنا غلط ہو گا،
  • 4:03 - 4:06
    کہ ایک متبادل دوسرے سے واقعی بہتر ہے,
  • 4:06 - 4:08
    ہم اتنے عقلمند نہیں کہ جان سکیں کونسا،
  • 4:08 - 4:10
    اور جب نہیں جانتے کہ کونسا تو شائد،
  • 4:10 - 4:12
    کم خطرناک راستہ اختیار کرتے ہیں.
  • 4:12 - 4:15
    بیک وقت دو متبادل پر سوچنے کے باوجود
  • 4:15 - 4:20
    اور تمام معلومات کے ہوتے ہوے بھی،
    چناؤ مشکل ہو سکتا ہے.
  • 4:20 - 4:22
    مشکل چناؤ اس لیے مشکل ہوتا ہے
  • 4:22 - 4:24
    ہماری کم علمی کی وجہ سے نہیں،
  • 4:24 - 4:29
    وہ مشکل اس لئے ہوتا ہے کیونکہ
    کوئی حل بہترین نہیں ہوتا۔
  • 4:29 - 4:31
    اب اگر کوئی بہترین انتخاب موجود نہیں،
  • 4:31 - 4:35
    اگر کسی ایک کی طرف جھکاوؑ نہیں
  • 4:35 - 4:36
    دوسرے کے مقابلے میں،
  • 4:36 - 4:40
    تو صاف ظاہر ہے کہ دونوں ہی اچھے ہیں.
  • 4:40 - 4:42
    تو پھر پیچیدہ فیصلوں میں یہ کہنا
    صحیح ہو گا
  • 4:42 - 4:44
    کہ انتخاب یکساں طور پر
    فائدہ مند فیصلوں کے درمیان ہے.
  • 4:44 - 4:46
    لیکن یہ درست نہیں ہو سکتا۔
  • 4:46 - 4:48
    اگر دونوں متبادل یکساں اچھے ہوتے،
  • 4:48 - 4:50
    تو آپ سکہ اچھال کر فیصلہ کر لیتے،
  • 4:50 - 4:52
    ایسے تو سوچنا بھی غلط ہے،
  • 4:52 - 4:55
    دو پیشوں میں انتخاب ایسے کیا جاتا،
  • 4:55 - 4:59
    رہائش کے لئے، شادی کے لئے: سکہ اچھا لیں۔
  • 4:59 - 5:00
    ایک اور وجہ سے بھی ہم کہہ سکتے ہیں
  • 5:00 - 5:03
    کہ مشکل فیصلوں میں انتخاب دراصل
  • 5:03 - 5:06
    یکساں اچھےمتبادل میں نہیں ہوتا۔
  • 5:06 - 5:09
    فرض کیجئے آپکو دو میں سے کسی ایک
    ملازمت کا انتخاب کرنا ہے:
  • 5:09 - 5:12
    آپ سرمایہ کاری بینکر بن سکتے ہیں
  • 5:12 - 5:15
    یا پھر ایک تصویری فنکار.
  • 5:15 - 5:18
    اس انتخاب میں بہت سے
    عناصر کی اہمیت ہو گی،
  • 5:18 - 5:20
    مثال کے طور پر کام سے حاصل کردہ خوشی،
  • 5:20 - 5:22
    ملنے والے مالی فوائد،
  • 5:22 - 5:25
    خاندانی قربت، اور بہت کچھ۔
  • 5:25 - 5:28
    ممکن ہے کہ بحثیت فنکار
  • 5:28 - 5:30
    آپ ایک منفرد جہت تلاش کر لیں
  • 5:30 - 5:32
    تصویری اظہار کی.
  • 5:32 - 5:33
    ممکن ہے بحثیت بینکر
  • 5:33 - 5:35
    آپ ایک منفرد جہت تلاش کر لیں
  • 5:35 - 5:39
    اقتصادی جوڑ توڑ کرنے کی.
  • 5:39 - 5:42
    ذرا سوچئے دونوں پسندیدہ ملازمتیں
  • 5:42 - 5:45
    ایک دوسرے سے بہتر نظر نہیں آتیں.
  • 5:45 - 5:48
    ایسا کرتے ہیں کہ ان میں سے ایک کو
    ذرا سا بہتر کر لیتے ہیں،
  • 5:48 - 5:51
    فرض کیجیے بینک آپ کو راضی کر لیتا ہے
  • 5:51 - 5:54
    آپکی ماہانہ تنخواہ میں پانچ سو ڈالر
    کا اضافہ کر کے.
  • 5:54 - 5:58
    کیا یہ اضافی رقم بینک کی نوکری کو
  • 5:58 - 6:01
    بہتر بنا دیتی ہے ایک فنکار کی نوکری سے؟
  • 6:01 - 6:03
    نہیں یہ ضروری نہیں.
  • 6:03 - 6:05
    زیادہ تنخواہ بینک کی نوکری کو
  • 6:05 - 6:07
    پہلے سے زیادہ بہتر پرکشش بنا دیتی ہے،
  • 6:07 - 6:09
    لیکن یہ شائد ناکافی ہو
  • 6:09 - 6:13
    کہ بینکر ہونا بہتر ہے ایک فنکار ہونے سے۔
  • 6:13 - 6:16
    لیکن کسی ایک ملازمت میں بہتری
  • 6:16 - 6:18
    اسکو دوسری سے بہتر قرار نہیں دیتی
  • 6:18 - 6:19
    تو پھر دونوں ملازمتیں
  • 6:19 - 6:22
    یکساں خوبیوں کی حامل نہیں ہیں.
  • 6:22 - 6:24
    اگر آپ کی شروع کرتے دو برابر کی چیزوں سے،
  • 6:24 - 6:25
    اور آپ کسی ایک کو بہتر بنا لیتے ہیں،
  • 6:25 - 6:28
    تو ضروری ہے کہ وہ دوسری سے بہتر بن جائے.
  • 6:28 - 6:33
    الجھے ہوئے فیصلوں کے مابین
    ایسا ہرگز نہیں ہوتا.
  • 6:33 - 6:36
    تو اب ہم ایک مخمصے میں پھنس چکے ہیں۔
  • 6:36 - 6:37
    ہمارے پاس دو نوکریاں ہیں.
  • 6:37 - 6:39
    کوئی ایک دوسری سے بہتر نہیں ہے،
  • 6:39 - 6:41
    نہ ہی یکساں طور پر اچھی ہیں.
  • 6:41 - 6:44
    تو اب انتخاب کیسے کیا جائے؟
  • 6:44 - 6:48
    یہاں پر کہیں کوئی غلطی ضرور ہوئی ہے.
  • 6:48 - 6:51
    شائد انتخاب میں ہی کوئی مسئلہ ہے
  • 6:51 - 6:54
    اور اس کا تقابلی جائزہ لینا ناممکن ہے.
  • 6:54 - 6:56
    لیکن یہ تو صحیح نہیں ہے.
  • 6:56 - 6:57
    ایسا نہیں کہ ہم انتخاب کرنا چاہتے ہیں
  • 6:57 - 7:00
    دو چیزوں کا جنکا تقابلی جائزہ
    نہیں لیا جا سکتا.
  • 7:00 - 7:03
    آخر ہم دو ملازمتوں کے خواص
    کو جانچ رہے ہیں،
  • 7:03 - 7:05
    نہ کہ نو کے ہندسے کے خواص کو
  • 7:05 - 7:08
    یا پھر تلے ہوے انڈوں کی پلیٹ کے خواص کو.
  • 7:08 - 7:11
    دو ملازمتوں کے خواص کا تقابلی جائزہ
  • 7:11 - 7:13
    ممکن ہے،
  • 7:13 - 7:17
    اور ایسا ہم اکثر کرتے رہتے ہیں۔
  • 7:17 - 7:19
    میرے خیال میں الجھن اس وقت جنم لیتی ہے
  • 7:19 - 7:22
    جب ہم بنا سوچے مفروضوں کیوجہ سے
  • 7:22 - 7:24
    انکی قدر و قیمت کا اندازہ لگانے لگتے ہیں۔
  • 7:24 - 7:27
    نادانستہ طور پر ہم فرض کر لیتے ہیں
  • 7:27 - 7:30
    عدل، خوبصورتی اور شفقت جیسے اوصاف
  • 7:30 - 7:33
    سائنسی مقداروں جیسے ہیں،
  • 7:33 - 7:37
    جیسے لمبائی ، حجم اور وزن.
  • 7:37 - 7:40
    کوئی سا تقابلی سوال لیں جس میں
    اوصاف کا دخل نہ ہو،
  • 7:40 - 7:44
    جیسے دو صندوقوں میں سے وزنی کونسا ہے.
  • 7:44 - 7:46
    اس کے تین متوقع جواب ہو سکتے ہیں.
  • 7:46 - 7:49
    ایک کا وزن دوسرے سے زیادہ یا کم ہے
  • 7:49 - 7:52
    یا یہ کہ دونو یکساں وزن کے ہیں.
  • 7:52 - 7:55
    وزن جیسے خواص کی نمائندگی کی جا سکتی ہے
  • 7:55 - 7:57
    اعداد کے ساتھ -- ایک ،دو، تین اور آگے --
  • 7:57 - 8:01
    اور ان کا تقابل ہو سکتا ہے
    تین ممکنہ طریقوں سے
  • 8:01 - 8:03
    کسی بھی دو اعداد کے مابین.
  • 8:03 - 8:05
    ایک عدد دوسرے سے بڑا یا پھر چھوٹا ہے,
  • 8:05 - 8:08
    یا پھر دونوں ایک دوسرے کے برابر ہیں.
  • 8:08 - 8:11
    اوصاف کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا.
  • 8:11 - 8:13
    بحثیت اشرف المخلو قات،
  • 8:13 - 8:15
    ہم فرض کر لیتے ہیں
  • 8:15 - 8:18
    کہ سائنسی نظریات کلیدی حثیت رکھتے ہیں
  • 8:18 - 8:21
    ہماری دنیا کی تمام اہم اشیا کے لئے،
  • 8:21 - 8:22
    لیکن اوصاف کی دنیا
  • 8:22 - 8:24
    سائنس کی دنیا سے یکسر مختلف ہے.
  • 8:24 - 8:26
    ایک دنیا کی اشیا
  • 8:26 - 8:28
    گنی جا سکتی ہیں، تولی جا سکتی ہیں.
  • 8:28 - 8:31
    دوسری دنیا کی اشیا کے ساتھ ایسا نہیں ہے.
  • 8:31 - 8:33
    ہمیں ایسا نہیں سوچنا چاہیے
  • 8:33 - 8:35
    کہ یہ دنیا اوزان و پیمائش کی ہے،
  • 8:35 - 8:38
    اور جو دنیا ہم چاہتے ہیں اس کی
    ساخت ایک سی ہے
  • 8:38 - 8:41
    تو پھر کیا کیا جائے.
  • 8:41 - 8:43
    اگر ہمیں اہم لگتی ہے --
  • 8:43 - 8:46
    ایک بچے کی خوشی، اپنے ساتھی کی محبت،
  • 8:46 - 8:49
    اور اس کی نمائندگی ہندسوں کے ساتھ
    نہیں کی جا سکتی،
  • 8:49 - 8:51
    تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہم یقین کر لیں
  • 8:51 - 8:55
    کہ چناؤ میں صرف تین امکانات ہیں --
  • 8:55 - 8:58
    کہ ایک متبادل بہتر، بدتر یا پھر مساوی ہے
  • 8:58 - 9:00
    دوسرے سے۔
  • 9:00 - 9:04
    ہمیں ایک چوتھی جہت کو
    متعارف کرانے کی ضرورت ہے
  • 9:04 - 9:08
    جو صرف بہتر، بد تر یا پھر مساوی
    کی حدود سے باہر ہو،
  • 9:08 - 9:12
    پیچیدہ انتخابات کی وضاحت اسی سے ہوتی ہے۔
  • 9:12 - 9:14
    میں بتانا چاہوں گی کہ متبادل ہیں
  • 9:14 - 9:15
    یکساں ہیں۔
  • 9:15 - 9:17
    جب متبادل مساوی یا یکساں ہوں تو,
  • 9:17 - 9:20
    فرق پڑ سکتا ہے کہ آپ کا انتخاب کیا ہے،
  • 9:20 - 9:23
    لیکن ایسا نہیں کہ ایک دوسرے سے بہتر ہے۔
  • 9:23 - 9:25
    بلکہ دونوں متبادل
  • 9:25 - 9:28
    اوصاف کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں،
  • 9:28 - 9:30
    اوصاف کے ایک ہی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں,
  • 9:30 - 9:32
    جبکہ دونوں ایک ہی وقت میں بہت مختلف ہیں
  • 9:32 - 9:34
    اوصاف کی صنف میں۔
  • 9:34 - 9:37
    یہی وجہ ہے کہ چناؤ مشکل ہو جاتا ہے۔
  • 9:37 - 9:40
    اس طریقہ کار سے پیچیدہ انتخاب کی وضاحت
  • 9:40 - 9:44
    ہمارے اپنے بارے میں ایک انجانی چیز
    کو بے نقاب کرتی ہے.
  • 9:44 - 9:46
    ہم میں سے ہر ایک قوت رکھتا ہے
  • 9:46 - 9:50
    نئی وجوہات تخلیق کرنے کی۔
  • 9:50 - 9:53
    ذرا ایک ایسی دنیا کے متعلق سوچئے
    جہاں آپکا سامنا
  • 9:53 - 9:55
    آسان انتخابات سے ہوتا ہے،
  • 9:55 - 9:57
    آپکے پاس ہر چیز کا آسان
    نعم البدل موجود ہے۔
  • 9:57 - 9:59
    اگر آسان نعم البدل موجود ہے،
  • 9:59 - 10:01
    تو پھر آپکو اس کا انتخاب کرنا چاہیے،
  • 10:01 - 10:02
    کیوں کہ عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ
  • 10:02 - 10:05
    بہتر چیز منتخب کی جائے نہ کہ بد تر،
  • 10:05 - 10:08
    وہ چننا جس کے لئے آپ کے پاس دلائل ہوں۔
  • 10:08 - 10:10
    اس قسم کی دنیا میں،
  • 10:10 - 10:12
    ہمارے پاس دلیل ہے
  • 10:12 - 10:15
    گلابی جراب کی جگہ سیاہ جراب پہننے کی،
  • 10:15 - 10:17
    ڈونٹ کی بجاے دلیہ کھانے کی،
  • 10:17 - 10:18
    گاؤں کی بجائے شہر میں رہنے کی،
  • 10:18 - 10:21
    لولیتا کی بجاے بیٹی سے شادی کرنے کی.
  • 10:21 - 10:24
    آسان انتخابات سے بھری دنیا
  • 10:24 - 10:28
    ہمیں استدلال کا غلام بنا دے گی.
  • 10:28 - 10:30
    جب آپ اس کے بارے میں سوچتے ہیں،
  • 10:30 - 10:33
    تو احمقانہ لگتا ہے
  • 10:33 - 10:36
    کہ آپکو بیان کی گئی وجوہات
  • 10:36 - 10:41
    اثر ڈالتی ہیں اس پر کہ آپکے پاس
    پیچھا کرنے کی وجہ ہے
  • 10:41 - 10:44
    بالکل وہ مشاغل جو آپ سے مطابقت رکھتے ہوں،
  • 10:44 - 10:46
    اپنی پسند کے گھر میں رہیں،
  • 10:46 - 10:49
    اپنی پسند کی نوکری کریں.
  • 10:49 - 10:52
    لیکن آپ کو تو متبادل انتخاب کا سامنا ہے
  • 10:52 - 10:55
    جو مساوی خصوصیت کے حامل ہیں — مشکل فیصلے —
  • 10:55 - 10:58
    آپ چناؤ کے لئے اپنی وجہ تلاش کریں کہ
  • 10:58 - 11:03
    کونسا مشغلہ، کونسا گھر، یا کونسی ملازمت۔
  • 11:03 - 11:05
    جب متبادل ایک سی خصوصیات کے حامل ہوں تو،
  • 11:05 - 11:07
    ہمیں دی گئی تمام وجوہات
  • 11:07 - 11:10
    جو تعین کرتی ہیں کہ کہیں
    ہم غلطی پر تو نہیں
  • 11:10 - 11:13
    نامعلوم ہوتی ہیں اور سمجھ میں نہیں آتا
    کہ کیا کریں۔
  • 11:13 - 11:16
    پیچیدہ انتخاب میں یہی ہے وہ جگہ
  • 11:16 - 11:18
    جب ہم اپنی خداداد صلاحیتوں
  • 11:18 - 11:21
    کا بھرپور استعمال کرتے ہیں،
  • 11:21 - 11:24
    اپنی قوت استدلال کا استعمال کرتے ہیں،
  • 11:24 - 11:25
    خود کو قائل کرنے کے لئے
  • 11:25 - 11:28
    کہ میں وہ شخص ہوں
  • 11:28 - 11:30
    جس کے لئے دیہی زندگی
  • 11:30 - 11:33
    شہری زندگی پر فوقیت رکھتی ہے۔
  • 11:33 - 11:35
    جب ہم چنتے ہیں
  • 11:35 - 11:36
    یکساں فوائد کے حامل مواقعے میں سے
  • 11:36 - 11:40
    تو ہم ایک قابل ذکر کام کر سکتے ہیں.
  • 11:40 - 11:44
    ہم اپنی تمام شخصیت ایک
    انتخاب کے پیچھے لگا دیں۔
  • 11:44 - 11:47
    یہ میرا انتخاب ہے۔
  • 11:47 - 11:50
    ہاں میں ایک بنکر ہی ہوں.
  • 11:50 - 11:54
    میری پسند چاکلیٹ ڈونٹ ہی ہیں.
  • 11:54 - 11:56
    مشکل چناؤ میں آپکا یہ رویہ ہی درست ہے
  • 11:56 - 11:58
    یہی عقلمندانہ جواب ہے،
  • 11:58 - 12:01
    لیکن یہ جواب ہمارے پاس موجود استدلال
    کی بنیاد پر نہیں دیا گیا.
  • 12:01 - 12:08
    بلکہ یہ تو ہماری خود ساختہ وجوہات
    کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے.
  • 12:08 - 12:10
    جب ہم اپنے لئے خود وجوہات ڈھونڈ لیتے ہیں
  • 12:10 - 12:13
    کہ ہمیں اس نہیں بلکہ اس
    قسم کا شخص بننا ہے،
  • 12:13 - 12:17
    تو ہم صدق دل سے وہ بن جاتے ہیں
    جو در حقیقت ہم ہیں.
  • 12:17 - 12:20
    آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی کو
  • 12:20 - 12:23
    خود تحریر کرنے لگتے ہیں۔
  • 12:23 - 12:25
    لہذا جب ہم مشکل چناؤ کا سامنا کرتے ہیں،
  • 12:25 - 12:27
    تو ہمیں اپنا سر پٹخنے کی ضرورت نہیں ہے
  • 12:27 - 12:30
    اس بات کا اندازہ لگانے کے لئے کہ
    کونسا متبادل بہتر ہے۔
  • 12:30 - 12:32
    بہترین متبادل نام کی کوئی چیز نہیں ہے.
  • 12:32 - 12:35
    یہاں وہاں وجوہات تلاش کرنے سے بہتر ہے،
  • 12:35 - 12:37
    ہمیں ان کو اپنے وجود میں تلاش کرنا چاہیے:
  • 12:37 - 12:40
    میں کیا بننا چاہتی ہوں؟
  • 12:40 - 12:43
    شائد آپ گلابی جرابیں پہننے والی،
  • 12:43 - 12:47
    دلیہ پسند کرنے والی دیہاتی بینکر
    بننا پسند کریں،
  • 12:47 - 12:51
    اور میں سیاہ جرابیں پہننے والی،
  • 12:51 - 12:54
    ڈونٹ کھانے والی شہری فنکار۔
  • 12:54 - 12:57
    مشکل فیصلوں میں ہم کیا کرتے ہیں یہ
  • 12:57 - 13:01
    ہمارے اپنے اوپر منحصر ہے۔
  • 13:01 - 13:05
    اب وہ لوگ جو مشکل فیصلوں میں اپنی
    خدا داد صلاحیتوں کا استعمال نہیں کرتے
  • 13:05 - 13:07
    وہ بھٹکے ہوئے لوگ ہیں۔
  • 13:07 - 13:09
    ہم سب ان سے واقف ہیں۔
  • 13:09 - 13:11
    میں حادثاتی طور پر وکیل بن گئی۔
  • 13:11 - 13:13
    میں سوچ سمجھ کر وکیل نہیں بنی تھی۔
  • 13:13 - 13:16
    میں وکالت کے لئے موزوں نہیں تھی۔
  • 13:16 - 13:19
    آوارہ منش دنیا کو اجازت دے دیتے ہیں
  • 13:19 - 13:21
    کہ دنیا ان کی زندگی کے فیصلے کرے۔
  • 13:21 - 13:25
    وہ سزا اور جزا کے طریقہ کار کو --
  • 13:25 - 13:29
    سر پر سوار کر لیتے ہیں،
    فیصلہ جو کرنا آسان ہو —
  • 13:29 - 13:32
    ان کا فیصلہ بن جاتا ہے۔
  • 13:32 - 13:34
    پیچیدہ اتتخاب سے سبق یہ ملتا ہے:
  • 13:34 - 13:39
    یہ عکس ہے آپکی آزادانہ سوچ کا،
  • 13:39 - 13:41
    آپ کی اصلیت کیا ہے،
  • 13:41 - 13:44
    اور پیچیدہ اتتخاب کے ذریعے،
  • 13:44 - 13:47
    وہ بنئے جو آپ ہیں۔
  • 13:47 - 13:50
    پر آشوب اور خوفناک ہونے کے علاوہ،
  • 13:50 - 13:53
    پیچیدہ انتخابات ایک قیمتی موقعہ ہیں
  • 13:53 - 13:55
    ہمارے لیے جشن منانے کے لئے
  • 13:55 - 13:57
    اس انسانی خصوصیت کا،
  • 13:57 - 14:00
    وہ وجوہات جو ہمارے لیے انتخاب کرتی ہیں
  • 14:00 - 14:02
    درست یا غلط کا
  • 14:02 - 14:03
    کبھی کم پڑ جاتی ہیں،
  • 14:03 - 14:07
    اور یہی وہ موقع ہے جب ہم پیچیدہ انتخابات
    کے اس مقام پر ہوتے ہیں،
  • 14:07 - 14:08
    جہاں ہمارے پاس طاقت ہوتی ہے
  • 14:08 - 14:11
    کہ اپنے لئے وجوہات تخلیق کر سکیں
  • 14:11 - 14:14
    وہ خاص شخص بن سکیں جو ہم ہیں۔
  • 14:14 - 14:17
    اور اسی لئے پیچیدہ انتخاب
    کوئی لعنت نہیں ہے
  • 14:17 - 14:19
    بلکہ رحمت ہیں۔
  • 14:19 - 14:21
    شکریہ۔
  • 14:21 - 14:25
    (تالیاں)
Title:
پیچیدہ فیصلوں کا انتخاب
Speaker:
روتھ چینگ
Description:

اس گفتگو کو سن کر آپکی زندگی بدل سکتی ہے. مجھے کونسا پیشہ اختیار کرنا چاہیے؟ میں علیحدگی اختیار کر لوں — یا شادی کر لوں؟ رہنے کے لئے کونسی جگہ منتخب کروں؟ اس طرح کے اہم فیصلے کرنا بہت مشکل ہوتا ہے. روتھ چینگ جیسی فلسفی کا خیال ہے کہ ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ہماری سوچ کا طریقہ غلط ہوتا ہے. وہ ہمیں اپنے بارے میں جاننے کا ایک نیا اور طاقتور تصور دیتی ہیں.

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
14:41
  • Thank you for your translation. It was a good translation. Kindly go through the review I have done and feel free to discuss any change which you think can be made better.

    You forgot to translate the 'Title' and 'Description' of the talk. Kindly translate these two and send it back to me. This can be found at the top left side of the page.

    The word 'Country' also refers to countryside which means village or suburbs of the city. This meaning is valid in this talk in my view.

    Thanks & well done

  • Hello Umar, how are you. I hope everything is fine at your end. I was very busy with training and could not complete it. Today I have translated the titles and submitted it. Please consider that for your review.
    Another question was that how would I know that where the changes have been made. Please guide me. I am so grateful to you for sharing this wonderful work opportunity.Regards

  • Umar I saw the video , by chance I was able to see that and tiles are in urdu

Urdu subtitles

Revisions