1 00:00:00,611 --> 00:00:04,056 ذرا سوچئے اگر مستقبل قریب میں آپکو کوئی مشکل فیصلہ کرنا پڑے. 2 00:00:04,056 --> 00:00:05,898 یہ دو ملازمتوں کے درمیان ہو سکتا ہے -- 3 00:00:05,898 --> 00:00:08,014 اکاونٹنٹ اور فنکار کے درمیان -- 4 00:00:08,014 --> 00:00:10,907 یا رہنے کی جگہ کے بارے میں -- شہر اور گاوں کے درمیان -- 5 00:00:10,907 --> 00:00:12,850 یا دو افراد کے درمیان شادی کا فیصلہ -- 6 00:00:12,850 --> 00:00:16,572 شادی َبیٹی کے ساتھ کی جائے یا لولیتا کے ساتھ. 7 00:00:16,572 --> 00:00:19,287 یا پھر بچے پیدا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ، 8 00:00:19,287 --> 00:00:21,759 یا پھر بیمار والدین کو اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ، 9 00:00:21,759 --> 00:00:23,801 اپنی اولاد کو کسی مذہب پر چلانے کا فیصلہ 10 00:00:23,801 --> 00:00:24,900 اپنے ساتھی کے مذہب پر 11 00:00:24,900 --> 00:00:26,920 لیکن وہ آپکی پسند نہیں ہے. 12 00:00:26,920 --> 00:00:30,097 یا پھر یہ کہ اپنی عمر بھر کی کمائی کو خیرات کر دینا. 13 00:00:30,097 --> 00:00:32,560 ہو سکتا ہے یہ مشکل فیصلے 14 00:00:32,560 --> 00:00:34,620 آپکے لئے بڑے ہوں، بہت خاص ہوں، 15 00:00:34,620 --> 00:00:36,487 یا پھر آپکے لیے اہمیت رکھتے ہوں. 16 00:00:36,487 --> 00:00:38,812 پیچیدہ فیصلے 17 00:00:38,812 --> 00:00:41,214 دردناک ہوتے ہیں، پریشان کن ہوتے ہیں، 18 00:00:41,214 --> 00:00:43,520 دانت پیسنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ 19 00:00:43,520 --> 00:00:45,826 میرا خیال ہے ہم نے پیچیدہ فیصلوں کو غلط سمجھا ہے 20 00:00:45,826 --> 00:00:48,134 نیز کہ وہ ہماری زندگی میں کیا کردار ادا کرتے ہیں. 21 00:00:48,134 --> 00:00:49,901 پیچیدہ فیصلوں کو سمجھنا 22 00:00:49,901 --> 00:00:51,871 ہماری گمشدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے 23 00:00:51,871 --> 00:00:54,551 جو ہم سب میں موجود ہوتی ہیں. 24 00:00:54,551 --> 00:00:56,715 فیصلے کو مشکل بناتا ہے کہ 25 00:00:56,715 --> 00:00:58,564 اس کا متبادل حل کیا ہے. 26 00:00:58,564 --> 00:01:00,247 کسی بھی آسان فیصلے میں، 27 00:01:00,247 --> 00:01:02,816 ایک حل دوسرے سے بہتر ہوتا ہے. 28 00:01:02,816 --> 00:01:04,287 ایک مشکل فیصلے میں، 29 00:01:04,287 --> 00:01:06,384 ایک نعم البدل میں چند خوبیاں ہوتی ہیں، 30 00:01:06,384 --> 00:01:09,180 اور دوسرا چند اور چیزوں میں بہتر ہوتا ہے. 31 00:01:09,180 --> 00:01:12,247 اور ان میں سے کوئی بھی مجموعی طور پر دوسرے سے بہتر نہیں ہوتا. 32 00:01:12,247 --> 00:01:15,001 آپ جھنجلانے لگتے ہیں کہ یہیں رہوں، 33 00:01:15,001 --> 00:01:16,515 اسی شہر میں اسی ملازمت پر، 34 00:01:16,515 --> 00:01:18,905 یا پھر نکل پڑوں 35 00:01:18,905 --> 00:01:20,938 ایک ذیادہ مشکل کام کرنے کے لیے گاوں میں 36 00:01:20,938 --> 00:01:23,704 کیونکہ رکنے میں بھی کچھ فائدے ہیں، 37 00:01:23,704 --> 00:01:25,090 اور جانے کے بھی فائدے ہیں، 38 00:01:25,090 --> 00:01:29,058 لیکن مجموعی طور پر ان میں سے کوئی بھی دوسرے سے مکمل طور پر بہتر نہیں ہے. 39 00:01:29,058 --> 00:01:32,860 مت سوچیں کہ سارے مشکل فیصلے بڑے ہوتے ہیں. 40 00:01:32,860 --> 00:01:35,273 یوں سمجھیے کہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ناشتہ کیا جائے. 41 00:01:35,273 --> 00:01:37,870 آپ خالص دلیہ کھا سکتے ہیں، 42 00:01:37,870 --> 00:01:39,910 یا پھر چاکلیٹ ڈونٹ. 43 00:01:39,910 --> 00:01:41,281 اس فیصلے کا دار و مدار 44 00:01:41,281 --> 00:01:44,328 ذائقے اور غذائی صحت پر ہے. 45 00:01:44,328 --> 00:01:46,624 دلیہ آپکے لئے اچھا ہے، 46 00:01:46,624 --> 00:01:48,618 اور ڈونٹ کا ذائقہ کہیں بہتر ہے، 47 00:01:48,618 --> 00:01:51,065 لیکن دونوں مکمل طور پر ایک دوسرے سے بہتر نہیں ہیں، 48 00:01:51,065 --> 00:01:53,233 یہ ایک مشکل فیصلہ ہے . 49 00:01:53,233 --> 00:01:55,279 اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چھوٹے فیصلے بھی 50 00:01:55,279 --> 00:01:57,372 مشکل ہو سکتے ہیں 51 00:01:57,372 --> 00:02:01,399 یہ بات شائد بڑے اور مشکل فیصلوں کو کم پیچدہ بناتی ہے. 52 00:02:01,399 --> 00:02:04,200 آخر کار ہم سوچ لیتے ہیں کہ ناشتے میں کیا کھایا جائے، 53 00:02:04,200 --> 00:02:05,680 سو شائد ہم یہ بھی طے کر لیں کہ 54 00:02:05,680 --> 00:02:07,299 اسی شہر میں رکیں یا 55 00:02:07,299 --> 00:02:11,359 یا نئی ملازمت کی تلاش میں گاوؑں چل دیں. 56 00:02:11,359 --> 00:02:16,160 ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ اہم فیصلے مشکل ہوتے ہیں 57 00:02:16,160 --> 00:02:18,692 کیونکہ ہم بیوقوف ہیں. 58 00:02:18,692 --> 00:02:20,486 جب میں نے کالج کو الوداع کہا، 59 00:02:20,486 --> 00:02:22,357 میرے لئے دو پیشوں میں انتخاب مشکل تھا، 60 00:02:22,357 --> 00:02:23,927 قانون یا پھر فلسفہ. 61 00:02:23,927 --> 00:02:27,405 مجھے فلسفہ سے حقیقتاّّ محبت تھی۔ 62 00:02:27,405 --> 00:02:29,034 آپ حیرت انگیز چیزیں سیکھ سکتے ہیں 63 00:02:29,034 --> 00:02:30,289 بحثیت ایک فلسفی کے، 64 00:02:30,289 --> 00:02:33,577 وہ بھی اپنی کرسی پر آرام سے بیٹھے ہوےؑ. 65 00:02:33,577 --> 00:02:37,008 لیکن میرا تعلق ایک متوسط مہاجر خاندان سے ہے 66 00:02:37,008 --> 00:02:38,146 میرے لئے عیاشی تھی 67 00:02:38,146 --> 00:02:40,990 کہ تھوڑا سا گوشت اور جیلی سینڈوچ 68 00:02:40,990 --> 00:02:43,100 میرے اسکول کے کھانے کے ڈبے میں ہوں، 69 00:02:43,100 --> 00:02:45,339 یہ سوچ کر کہ میری تمام عمر ایسے 70 00:02:45,339 --> 00:02:48,729 کرسی پر بیٹھے سوچوں میں غرق گزر جائے گی، 71 00:02:48,729 --> 00:02:52,877 یہ تو زندگی کی بےقدری اور اسراف کی حد ہے. 72 00:02:52,877 --> 00:02:55,127 میں نے اپنا پیلا پیڈ نکالا، 73 00:02:55,127 --> 00:02:57,034 میں نے درمیان میں ایک لکیر کھینچی. 74 00:02:57,034 --> 00:02:59,027 میں نے کوشسش کی کہ جان سکوں 75 00:02:59,027 --> 00:03:02,991 دونوں کے فوائد اور نقصانات. 76 00:03:02,991 --> 00:03:05,235 مجھے یاد ہے میں نے سوچا، 77 00:03:05,235 --> 00:03:08,322 کہ کاش میں جانتی کہ میری زندگی 78 00:03:08,322 --> 00:03:10,132 ان دونوں پیشوں میں کیسی ہو گی. 79 00:03:10,132 --> 00:03:13,877 کاش خدا یا پھر نیٹ فلیکس والے کوئی ڈی وی ڈی بھیج دیں 80 00:03:13,877 --> 00:03:17,132 مستقبل کی دونوں ممکنات کے بارے میں، تو میرا کام بن جاےؑ گا۔ 81 00:03:17,132 --> 00:03:19,346 میں دونوں کا موازنہ کروں، 82 00:03:19,346 --> 00:03:21,141 دیکھ لوں کہ کونسا بہتر ہے، 83 00:03:21,141 --> 00:03:23,703 پھر تو چناؤ آسان ہو جائے گا. 84 00:03:23,703 --> 00:03:25,726 لیکن ایسی کوئی ڈی وی ڈی مجھے نہیں ملی، 85 00:03:25,726 --> 00:03:28,403 اور مجھے نہیں پتا تھا کہ میرے لئے کیا بہتر ہے، 86 00:03:28,403 --> 00:03:31,220 میں نے وہی کیا جو بہت سے لوگ مشکل فیصلے کرتے ہوےؑ کرتے ہیں: 87 00:03:31,220 --> 00:03:34,098 میں نے محفوظ راستہ چنا. 88 00:03:34,098 --> 00:03:37,115 بیروزگار فلسفی ہونے کے خوف نے، 89 00:03:37,115 --> 00:03:39,682 مجھے وکیل بننے کا راستہ دکھایا، 90 00:03:39,682 --> 00:03:41,587 لیکن میں نے محسوس کیا، 91 00:03:41,587 --> 00:03:43,276 وکالت میرے لئے نہیں ہے. 92 00:03:43,276 --> 00:03:45,540 یہ میری شخصیت سے متصادم ہے. 93 00:03:45,540 --> 00:03:47,345 چنانچہ اب میں ایک فلسفی ہوں، 94 00:03:47,345 --> 00:03:49,054 اور پیچیدہ فیصلوں پر غور کرتی ہوں، 95 00:03:49,054 --> 00:03:52,516 اور میں آپ کو بتا سکتی ہوں کہ ان دیکھی چیزوں کا خوف، 96 00:03:52,516 --> 00:03:55,406 جب کہ پہلے سے طے شدہ ایک عام ترغیب 97 00:03:55,406 --> 00:03:57,890 مشکل فیصلوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے، 98 00:03:57,890 --> 00:04:00,203 ایک غلط فہمی پر مبنی ہے. 99 00:04:00,203 --> 00:04:03,000 مشکل فیصلوں کے بارے میں سوچنا غلط ہو گا، 100 00:04:03,000 --> 00:04:06,225 کہ ایک متبادل دوسرے سے واقعی بہتر ہے, 101 00:04:06,225 --> 00:04:08,053 ہم اتنے عقلمند نہیں کہ جان سکیں کونسا، 102 00:04:08,053 --> 00:04:09,760 اور جب نہیں جانتے کہ کونسا تو شائد، 103 00:04:09,760 --> 00:04:12,464 کم خطرناک راستہ اختیار کرتے ہیں. 104 00:04:12,464 --> 00:04:15,207 بیک وقت دو متبادل پر سوچنے کے باوجود 105 00:04:15,207 --> 00:04:19,892 اور تمام معلومات کے ہوتے ہوے بھی، چناؤ مشکل ہو سکتا ہے. 106 00:04:19,892 --> 00:04:22,043 مشکل چناؤ اس لیے مشکل ہوتا ہے 107 00:04:22,043 --> 00:04:24,179 ہماری کم علمی کی وجہ سے نہیں، 108 00:04:24,179 --> 00:04:28,502 وہ مشکل اس لئے ہوتا ہے کیونکہ کوئی حل بہترین نہیں ہوتا۔ 109 00:04:28,502 --> 00:04:30,656 اب اگر کوئی بہترین انتخاب موجود نہیں، 110 00:04:30,656 --> 00:04:34,575 اگر کسی ایک کی طرف جھکاوؑ نہیں 111 00:04:34,575 --> 00:04:35,820 دوسرے کے مقابلے میں، 112 00:04:35,820 --> 00:04:39,797 تو صاف ظاہر ہے کہ دونوں ہی اچھے ہیں. 113 00:04:39,797 --> 00:04:41,911 تو پھر پیچیدہ فیصلوں میں یہ کہنا صحیح ہو گا 114 00:04:41,911 --> 00:04:44,500 کہ انتخاب یکساں طور پر فائدہ مند فیصلوں کے درمیان ہے. 115 00:04:44,500 --> 00:04:45,955 لیکن یہ درست نہیں ہو سکتا۔ 116 00:04:45,955 --> 00:04:47,563 اگر دونوں متبادل یکساں اچھے ہوتے، 117 00:04:47,563 --> 00:04:49,898 تو آپ سکہ اچھال کر فیصلہ کر لیتے، 118 00:04:49,898 --> 00:04:51,624 ایسے تو سوچنا بھی غلط ہے، 119 00:04:51,624 --> 00:04:54,547 دو پیشوں میں انتخاب ایسے کیا جاتا، 120 00:04:54,547 --> 00:04:58,507 رہائش کے لئے، شادی کے لئے: سکہ اچھا لیں۔ 121 00:04:58,507 --> 00:05:00,307 ایک اور وجہ سے بھی ہم کہہ سکتے ہیں 122 00:05:00,307 --> 00:05:02,607 کہ مشکل فیصلوں میں انتخاب دراصل 123 00:05:02,607 --> 00:05:05,940 یکساں اچھےمتبادل میں نہیں ہوتا۔ 124 00:05:05,940 --> 00:05:09,220 فرض کیجئے آپکو دو میں سے کسی ایک ملازمت کا انتخاب کرنا ہے: 125 00:05:09,220 --> 00:05:12,427 آپ سرمایہ کاری بینکر بن سکتے ہیں 126 00:05:12,427 --> 00:05:14,945 یا پھر ایک تصویری فنکار. 127 00:05:14,945 --> 00:05:17,891 اس انتخاب میں بہت سے عناصر کی اہمیت ہو گی، 128 00:05:17,891 --> 00:05:20,090 مثال کے طور پر کام سے حاصل کردہ خوشی، 129 00:05:20,090 --> 00:05:22,376 ملنے والے مالی فوائد، 130 00:05:22,376 --> 00:05:24,750 خاندانی قربت، اور بہت کچھ۔ 131 00:05:24,750 --> 00:05:27,545 ممکن ہے کہ بحثیت فنکار 132 00:05:27,545 --> 00:05:29,983 آپ ایک منفرد جہت تلاش کر لیں 133 00:05:29,983 --> 00:05:31,723 تصویری اظہار کی. 134 00:05:31,723 --> 00:05:33,472 ممکن ہے بحثیت بینکر 135 00:05:33,472 --> 00:05:34,870 آپ ایک منفرد جہت تلاش کر لیں 136 00:05:34,870 --> 00:05:39,237 اقتصادی جوڑ توڑ کرنے کی. 137 00:05:39,237 --> 00:05:42,316 ذرا سوچئے دونوں پسندیدہ ملازمتیں 138 00:05:42,316 --> 00:05:45,289 ایک دوسرے سے بہتر نظر نہیں آتیں. 139 00:05:45,289 --> 00:05:48,381 ایسا کرتے ہیں کہ ان میں سے ایک کو ذرا سا بہتر کر لیتے ہیں، 140 00:05:48,381 --> 00:05:50,875 فرض کیجیے بینک آپ کو راضی کر لیتا ہے 141 00:05:50,875 --> 00:05:54,264 آپکی ماہانہ تنخواہ میں پانچ سو ڈالر کا اضافہ کر کے. 142 00:05:54,264 --> 00:05:58,036 کیا یہ اضافی رقم بینک کی نوکری کو 143 00:05:58,036 --> 00:06:00,628 بہتر بنا دیتی ہے ایک فنکار کی نوکری سے؟ 144 00:06:00,628 --> 00:06:02,830 نہیں یہ ضروری نہیں. 145 00:06:02,830 --> 00:06:04,998 زیادہ تنخواہ بینک کی نوکری کو 146 00:06:04,998 --> 00:06:06,963 پہلے سے زیادہ بہتر پرکشش بنا دیتی ہے، 147 00:06:06,963 --> 00:06:09,140 لیکن یہ شائد ناکافی ہو 148 00:06:09,140 --> 00:06:13,111 کہ بینکر ہونا بہتر ہے ایک فنکار ہونے سے۔ 149 00:06:13,111 --> 00:06:15,765 لیکن کسی ایک ملازمت میں بہتری 150 00:06:15,765 --> 00:06:17,574 اسکو دوسری سے بہتر قرار نہیں دیتی 151 00:06:17,574 --> 00:06:18,746 تو پھر دونوں ملازمتیں 152 00:06:18,746 --> 00:06:21,545 یکساں خوبیوں کی حامل نہیں ہیں. 153 00:06:21,545 --> 00:06:23,527 اگر آپ کی شروع کرتے دو برابر کی چیزوں سے، 154 00:06:23,527 --> 00:06:25,385 اور آپ کسی ایک کو بہتر بنا لیتے ہیں، 155 00:06:25,385 --> 00:06:28,280 تو ضروری ہے کہ وہ دوسری سے بہتر بن جائے. 156 00:06:28,280 --> 00:06:32,902 الجھے ہوئے فیصلوں کے مابین ایسا ہرگز نہیں ہوتا. 157 00:06:32,902 --> 00:06:35,620 تو اب ہم ایک مخمصے میں پھنس چکے ہیں۔ 158 00:06:35,620 --> 00:06:37,296 ہمارے پاس دو نوکریاں ہیں. 159 00:06:37,296 --> 00:06:39,256 کوئی ایک دوسری سے بہتر نہیں ہے، 160 00:06:39,256 --> 00:06:41,278 نہ ہی یکساں طور پر اچھی ہیں. 161 00:06:41,278 --> 00:06:43,584 تو اب انتخاب کیسے کیا جائے؟ 162 00:06:43,584 --> 00:06:48,219 یہاں پر کہیں کوئی غلطی ضرور ہوئی ہے. 163 00:06:48,219 --> 00:06:50,690 شائد انتخاب میں ہی کوئی مسئلہ ہے 164 00:06:50,690 --> 00:06:53,960 اور اس کا تقابلی جائزہ لینا ناممکن ہے. 165 00:06:53,960 --> 00:06:55,520 لیکن یہ تو صحیح نہیں ہے. 166 00:06:55,520 --> 00:06:57,328 ایسا نہیں کہ ہم انتخاب کرنا چاہتے ہیں 167 00:06:57,328 --> 00:06:59,707 دو چیزوں کا جنکا تقابلی جائزہ نہیں لیا جا سکتا. 168 00:06:59,707 --> 00:07:02,838 آخر ہم دو ملازمتوں کے خواص کو جانچ رہے ہیں، 169 00:07:02,838 --> 00:07:04,618 نہ کہ نو کے ہندسے کے خواص کو 170 00:07:04,618 --> 00:07:07,799 یا پھر تلے ہوے انڈوں کی پلیٹ کے خواص کو. 171 00:07:07,799 --> 00:07:11,090 دو ملازمتوں کے خواص کا تقابلی جائزہ 172 00:07:11,090 --> 00:07:13,094 ممکن ہے، 173 00:07:13,094 --> 00:07:17,056 اور ایسا ہم اکثر کرتے رہتے ہیں۔ 174 00:07:17,056 --> 00:07:19,261 میرے خیال میں الجھن اس وقت جنم لیتی ہے 175 00:07:19,261 --> 00:07:21,580 جب ہم بنا سوچے مفروضوں کیوجہ سے 176 00:07:21,580 --> 00:07:23,900 انکی قدر و قیمت کا اندازہ لگانے لگتے ہیں۔ 177 00:07:23,900 --> 00:07:26,956 نادانستہ طور پر ہم فرض کر لیتے ہیں 178 00:07:26,956 --> 00:07:29,511 عدل، خوبصورتی اور شفقت جیسے اوصاف 179 00:07:29,511 --> 00:07:32,625 سائنسی مقداروں جیسے ہیں، 180 00:07:32,625 --> 00:07:37,005 جیسے لمبائی ، حجم اور وزن. 181 00:07:37,005 --> 00:07:39,925 کوئی سا تقابلی سوال لیں جس میں اوصاف کا دخل نہ ہو، 182 00:07:39,925 --> 00:07:43,589 جیسے دو صندوقوں میں سے وزنی کونسا ہے. 183 00:07:43,589 --> 00:07:46,274 اس کے تین متوقع جواب ہو سکتے ہیں. 184 00:07:46,274 --> 00:07:49,398 ایک کا وزن دوسرے سے زیادہ یا کم ہے 185 00:07:49,398 --> 00:07:52,294 یا یہ کہ دونو یکساں وزن کے ہیں. 186 00:07:52,294 --> 00:07:54,586 وزن جیسے خواص کی نمائندگی کی جا سکتی ہے 187 00:07:54,586 --> 00:07:57,461 اعداد کے ساتھ -- ایک ،دو، تین اور آگے -- 188 00:07:57,461 --> 00:08:00,528 اور ان کا تقابل ہو سکتا ہے تین ممکنہ طریقوں سے 189 00:08:00,528 --> 00:08:03,071 کسی بھی دو اعداد کے مابین. 190 00:08:03,071 --> 00:08:05,464 ایک عدد دوسرے سے بڑا یا پھر چھوٹا ہے, 191 00:08:05,464 --> 00:08:08,199 یا پھر دونوں ایک دوسرے کے برابر ہیں. 192 00:08:08,199 --> 00:08:10,986 اوصاف کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا. 193 00:08:10,986 --> 00:08:13,291 بحثیت اشرف المخلو قات، 194 00:08:13,291 --> 00:08:15,134 ہم فرض کر لیتے ہیں 195 00:08:15,134 --> 00:08:17,588 کہ سائنسی نظریات کلیدی حثیت رکھتے ہیں 196 00:08:17,588 --> 00:08:20,840 ہماری دنیا کی تمام اہم اشیا کے لئے، 197 00:08:20,840 --> 00:08:22,297 لیکن اوصاف کی دنیا 198 00:08:22,297 --> 00:08:24,374 سائنس کی دنیا سے یکسر مختلف ہے. 199 00:08:24,374 --> 00:08:26,088 ایک دنیا کی اشیا 200 00:08:26,088 --> 00:08:27,940 گنی جا سکتی ہیں، تولی جا سکتی ہیں. 201 00:08:27,940 --> 00:08:31,373 دوسری دنیا کی اشیا کے ساتھ ایسا نہیں ہے. 202 00:08:31,373 --> 00:08:32,824 ہمیں ایسا نہیں سوچنا چاہیے 203 00:08:32,824 --> 00:08:35,457 کہ یہ دنیا اوزان و پیمائش کی ہے، 204 00:08:35,457 --> 00:08:38,485 اور جو دنیا ہم چاہتے ہیں اس کی ساخت ایک سی ہے 205 00:08:38,485 --> 00:08:40,536 تو پھر کیا کیا جائے. 206 00:08:40,536 --> 00:08:42,850 اگر ہمیں اہم لگتی ہے -- 207 00:08:42,850 --> 00:08:46,258 ایک بچے کی خوشی، اپنے ساتھی کی محبت، 208 00:08:46,258 --> 00:08:48,999 اور اس کی نمائندگی ہندسوں کے ساتھ نہیں کی جا سکتی، 209 00:08:48,999 --> 00:08:51,004 تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہم یقین کر لیں 210 00:08:51,004 --> 00:08:54,502 کہ چناؤ میں صرف تین امکانات ہیں -- 211 00:08:54,502 --> 00:08:58,127 کہ ایک متبادل بہتر، بدتر یا پھر مساوی ہے 212 00:08:58,127 --> 00:09:00,107 دوسرے سے۔ 213 00:09:00,107 --> 00:09:04,180 ہمیں ایک چوتھی جہت کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے 214 00:09:04,180 --> 00:09:07,831 جو صرف بہتر، بد تر یا پھر مساوی کی حدود سے باہر ہو، 215 00:09:07,831 --> 00:09:11,544 پیچیدہ انتخابات کی وضاحت اسی سے ہوتی ہے۔ 216 00:09:11,544 --> 00:09:13,702 میں بتانا چاہوں گی کہ متبادل ہیں 217 00:09:13,702 --> 00:09:15,151 یکساں ہیں۔ 218 00:09:15,151 --> 00:09:16,751 جب متبادل مساوی یا یکساں ہوں تو, 219 00:09:16,751 --> 00:09:19,926 فرق پڑ سکتا ہے کہ آپ کا انتخاب کیا ہے، 220 00:09:19,926 --> 00:09:23,219 لیکن ایسا نہیں کہ ایک دوسرے سے بہتر ہے۔ 221 00:09:23,219 --> 00:09:25,381 بلکہ دونوں متبادل 222 00:09:25,381 --> 00:09:27,659 اوصاف کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، 223 00:09:27,659 --> 00:09:29,658 اوصاف کے ایک ہی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں, 224 00:09:29,658 --> 00:09:32,183 جبکہ دونوں ایک ہی وقت میں بہت مختلف ہیں 225 00:09:32,183 --> 00:09:33,961 اوصاف کی صنف میں۔ 226 00:09:33,961 --> 00:09:37,439 یہی وجہ ہے کہ چناؤ مشکل ہو جاتا ہے۔ 227 00:09:37,439 --> 00:09:39,801 اس طریقہ کار سے پیچیدہ انتخاب کی وضاحت 228 00:09:39,801 --> 00:09:43,851 ہمارے اپنے بارے میں ایک انجانی چیز کو بے نقاب کرتی ہے. 229 00:09:43,851 --> 00:09:46,205 ہم میں سے ہر ایک قوت رکھتا ہے 230 00:09:46,205 --> 00:09:49,743 نئی وجوہات تخلیق کرنے کی۔ 231 00:09:49,743 --> 00:09:52,950 ذرا ایک ایسی دنیا کے متعلق سوچئے جہاں آپکا سامنا 232 00:09:52,950 --> 00:09:54,640 آسان انتخابات سے ہوتا ہے، 233 00:09:54,640 --> 00:09:57,032 آپکے پاس ہر چیز کا آسان نعم البدل موجود ہے۔ 234 00:09:57,032 --> 00:09:58,780 اگر آسان نعم البدل موجود ہے، 235 00:09:58,780 --> 00:10:00,572 تو پھر آپکو اس کا انتخاب کرنا چاہیے، 236 00:10:00,572 --> 00:10:02,232 کیوں کہ عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ 237 00:10:02,232 --> 00:10:04,822 بہتر چیز منتخب کی جائے نہ کہ بد تر، 238 00:10:04,822 --> 00:10:08,038 وہ چننا جس کے لئے آپ کے پاس دلائل ہوں۔ 239 00:10:08,038 --> 00:10:10,100 اس قسم کی دنیا میں، 240 00:10:10,100 --> 00:10:12,466 ہمارے پاس دلیل ہے 241 00:10:12,466 --> 00:10:14,946 گلابی جراب کی جگہ سیاہ جراب پہننے کی، 242 00:10:14,946 --> 00:10:16,861 ڈونٹ کی بجاے دلیہ کھانے کی، 243 00:10:16,861 --> 00:10:18,466 گاؤں کی بجائے شہر میں رہنے کی، 244 00:10:18,466 --> 00:10:20,668 لولیتا کی بجاے بیٹی سے شادی کرنے کی. 245 00:10:20,668 --> 00:10:23,786 آسان انتخابات سے بھری دنیا 246 00:10:23,786 --> 00:10:27,680 ہمیں استدلال کا غلام بنا دے گی. 247 00:10:27,680 --> 00:10:30,247 جب آپ اس کے بارے میں سوچتے ہیں، 248 00:10:30,247 --> 00:10:32,847 تو احمقانہ لگتا ہے 249 00:10:32,847 --> 00:10:35,944 کہ آپکو بیان کی گئی وجوہات 250 00:10:35,944 --> 00:10:40,933 اثر ڈالتی ہیں اس پر کہ آپکے پاس پیچھا کرنے کی وجہ ہے 251 00:10:40,933 --> 00:10:43,691 بالکل وہ مشاغل جو آپ سے مطابقت رکھتے ہوں، 252 00:10:43,691 --> 00:10:45,970 اپنی پسند کے گھر میں رہیں، 253 00:10:45,970 --> 00:10:49,206 اپنی پسند کی نوکری کریں. 254 00:10:49,206 --> 00:10:51,734 لیکن آپ کو تو متبادل انتخاب کا سامنا ہے 255 00:10:51,734 --> 00:10:55,149 جو مساوی خصوصیت کے حامل ہیں — مشکل فیصلے — 256 00:10:55,149 --> 00:10:57,920 آپ چناؤ کے لئے اپنی وجہ تلاش کریں کہ 257 00:10:57,920 --> 00:11:02,542 کونسا مشغلہ، کونسا گھر، یا کونسی ملازمت۔ 258 00:11:02,542 --> 00:11:05,083 جب متبادل ایک سی خصوصیات کے حامل ہوں تو، 259 00:11:05,083 --> 00:11:06,813 ہمیں دی گئی تمام وجوہات 260 00:11:06,813 --> 00:11:09,581 جو تعین کرتی ہیں کہ کہیں ہم غلطی پر تو نہیں 261 00:11:09,581 --> 00:11:12,641 نامعلوم ہوتی ہیں اور سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کریں۔ 262 00:11:12,641 --> 00:11:16,004 پیچیدہ انتخاب میں یہی ہے وہ جگہ 263 00:11:16,004 --> 00:11:18,485 جب ہم اپنی خداداد صلاحیتوں 264 00:11:18,485 --> 00:11:21,164 کا بھرپور استعمال کرتے ہیں، 265 00:11:21,164 --> 00:11:23,615 اپنی قوت استدلال کا استعمال کرتے ہیں، 266 00:11:23,615 --> 00:11:25,384 خود کو قائل کرنے کے لئے 267 00:11:25,384 --> 00:11:28,030 کہ میں وہ شخص ہوں 268 00:11:28,030 --> 00:11:30,263 جس کے لئے دیہی زندگی 269 00:11:30,263 --> 00:11:32,996 شہری زندگی پر فوقیت رکھتی ہے۔ 270 00:11:32,996 --> 00:11:34,734 جب ہم چنتے ہیں 271 00:11:34,734 --> 00:11:36,433 یکساں فوائد کے حامل مواقعے میں سے 272 00:11:36,433 --> 00:11:40,206 تو ہم ایک قابل ذکر کام کر سکتے ہیں. 273 00:11:40,206 --> 00:11:43,929 ہم اپنی تمام شخصیت ایک انتخاب کے پیچھے لگا دیں۔ 274 00:11:43,929 --> 00:11:46,746 یہ میرا انتخاب ہے۔ 275 00:11:46,746 --> 00:11:50,132 ہاں میں ایک بنکر ہی ہوں. 276 00:11:50,132 --> 00:11:53,768 میری پسند چاکلیٹ ڈونٹ ہی ہیں. 277 00:11:53,768 --> 00:11:56,311 مشکل چناؤ میں آپکا یہ رویہ ہی درست ہے 278 00:11:56,311 --> 00:11:58,399 یہی عقلمندانہ جواب ہے، 279 00:11:58,399 --> 00:12:01,317 لیکن یہ جواب ہمارے پاس موجود استدلال کی بنیاد پر نہیں دیا گیا. 280 00:12:01,317 --> 00:12:07,765 بلکہ یہ تو ہماری خود ساختہ وجوہات کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے. 281 00:12:07,765 --> 00:12:10,170 جب ہم اپنے لئے خود وجوہات ڈھونڈ لیتے ہیں 282 00:12:10,170 --> 00:12:13,484 کہ ہمیں اس نہیں بلکہ اس قسم کا شخص بننا ہے، 283 00:12:13,484 --> 00:12:17,217 تو ہم صدق دل سے وہ بن جاتے ہیں جو در حقیقت ہم ہیں. 284 00:12:17,217 --> 00:12:19,673 آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی کو 285 00:12:19,673 --> 00:12:22,759 خود تحریر کرنے لگتے ہیں۔ 286 00:12:22,759 --> 00:12:25,211 لہذا جب ہم مشکل چناؤ کا سامنا کرتے ہیں، 287 00:12:25,211 --> 00:12:27,433 تو ہمیں اپنا سر پٹخنے کی ضرورت نہیں ہے 288 00:12:27,433 --> 00:12:30,000 اس بات کا اندازہ لگانے کے لئے کہ کونسا متبادل بہتر ہے۔ 289 00:12:30,000 --> 00:12:32,369 بہترین متبادل نام کی کوئی چیز نہیں ہے. 290 00:12:32,369 --> 00:12:34,888 یہاں وہاں وجوہات تلاش کرنے سے بہتر ہے، 291 00:12:34,888 --> 00:12:37,474 ہمیں ان کو اپنے وجود میں تلاش کرنا چاہیے: 292 00:12:37,474 --> 00:12:40,153 میں کیا بننا چاہتی ہوں؟ 293 00:12:40,153 --> 00:12:43,309 شائد آپ گلابی جرابیں پہننے والی، 294 00:12:43,309 --> 00:12:46,997 دلیہ پسند کرنے والی دیہاتی بینکر بننا پسند کریں، 295 00:12:46,997 --> 00:12:50,573 اور میں سیاہ جرابیں پہننے والی، 296 00:12:50,573 --> 00:12:54,030 ڈونٹ کھانے والی شہری فنکار۔ 297 00:12:54,030 --> 00:12:56,837 مشکل فیصلوں میں ہم کیا کرتے ہیں یہ 298 00:12:56,837 --> 00:13:00,820 ہمارے اپنے اوپر منحصر ہے۔ 299 00:13:00,820 --> 00:13:05,471 اب وہ لوگ جو مشکل فیصلوں میں اپنی خدا داد صلاحیتوں کا استعمال نہیں کرتے 300 00:13:05,471 --> 00:13:07,086 وہ بھٹکے ہوئے لوگ ہیں۔ 301 00:13:07,086 --> 00:13:09,168 ہم سب ان سے واقف ہیں۔ 302 00:13:09,168 --> 00:13:11,318 میں حادثاتی طور پر وکیل بن گئی۔ 303 00:13:11,318 --> 00:13:13,409 میں سوچ سمجھ کر وکیل نہیں بنی تھی۔ 304 00:13:13,409 --> 00:13:16,089 میں وکالت کے لئے موزوں نہیں تھی۔ 305 00:13:16,089 --> 00:13:19,020 آوارہ منش دنیا کو اجازت دے دیتے ہیں 306 00:13:19,020 --> 00:13:21,244 کہ دنیا ان کی زندگی کے فیصلے کرے۔ 307 00:13:21,244 --> 00:13:25,147 وہ سزا اور جزا کے طریقہ کار کو -- 308 00:13:25,147 --> 00:13:28,987 سر پر سوار کر لیتے ہیں، فیصلہ جو کرنا آسان ہو — 309 00:13:28,987 --> 00:13:31,658 ان کا فیصلہ بن جاتا ہے۔ 310 00:13:31,658 --> 00:13:34,134 پیچیدہ اتتخاب سے سبق یہ ملتا ہے: 311 00:13:34,134 --> 00:13:38,609 یہ عکس ہے آپکی آزادانہ سوچ کا، 312 00:13:38,609 --> 00:13:40,999 آپ کی اصلیت کیا ہے، 313 00:13:40,999 --> 00:13:43,769 اور پیچیدہ اتتخاب کے ذریعے، 314 00:13:43,769 --> 00:13:46,546 وہ بنئے جو آپ ہیں۔ 315 00:13:46,546 --> 00:13:49,724 پر آشوب اور خوفناک ہونے کے علاوہ، 316 00:13:49,724 --> 00:13:53,294 پیچیدہ انتخابات ایک قیمتی موقعہ ہیں 317 00:13:53,294 --> 00:13:55,225 ہمارے لیے جشن منانے کے لئے 318 00:13:55,225 --> 00:13:57,058 اس انسانی خصوصیت کا، 319 00:13:57,058 --> 00:13:59,688 وہ وجوہات جو ہمارے لیے انتخاب کرتی ہیں 320 00:13:59,688 --> 00:14:01,671 درست یا غلط کا 321 00:14:01,671 --> 00:14:03,333 کبھی کم پڑ جاتی ہیں، 322 00:14:03,333 --> 00:14:06,556 اور یہی وہ موقع ہے جب ہم پیچیدہ انتخابات کے اس مقام پر ہوتے ہیں، 323 00:14:06,556 --> 00:14:08,245 جہاں ہمارے پاس طاقت ہوتی ہے 324 00:14:08,245 --> 00:14:10,757 کہ اپنے لئے وجوہات تخلیق کر سکیں 325 00:14:10,757 --> 00:14:14,335 وہ خاص شخص بن سکیں جو ہم ہیں۔ 326 00:14:14,335 --> 00:14:16,955 اور اسی لئے پیچیدہ انتخاب کوئی لعنت نہیں ہے 327 00:14:16,955 --> 00:14:18,605 بلکہ رحمت ہیں۔ 328 00:14:18,605 --> 00:14:21,276 شکریہ۔ 329 00:14:21,276 --> 00:14:24,571 (تالیاں)