Return to Video

لیزا بو : کتابیں آپکو کیسے ذہنی وسعت عطا کر سکتی ہیں

  • 0:01 - 0:03
    میں نے جمناسٹک کی باقاعدہ تربیت حاصل کی تھی .
  • 0:03 - 0:07
    دو سال تک ، 1970 کی دہائی میں ، چین کے شہر حنان میں.
  • 0:07 - 0:10
    جب میں پہلی جماعت میں تھی تو حکومت نے ،
  • 0:10 - 0:12
    مجھے اتھلیٹس کے اسکول میں بھیجنے کی خواہش کی .
  • 0:12 - 0:14
    تمام اخراجات ادا کر دیے گۓ،
  • 0:14 - 0:17
    لیکن میری غصیلی ماں نے مجھے بھیجنے سے انکار کر دیا .
  • 0:17 - 0:19
    مرے والدین چاہتے تھے کہ
  • 0:19 - 0:21
    میں ان کی طرح ایک انجنیئر بنوں .
  • 0:21 - 0:23
    ثقافتی انقلاب سے بچ جانے کے بعد ،
  • 0:23 - 0:27
    انھیں یقین کامل تھا کہ خوشیوں کی طرف صرف ایک ہی راستہ جاتا ہے
  • 0:27 - 0:30
    اور وہ ہے ایک محفوظ اور معیاری ملازمت .
  • 0:30 - 0:33
    یہ اہم نہیں ہے کہ وہ ملازمت مجھے پسند ہے یا نہیں .
  • 0:33 - 0:38
    مگر میرا خواب تو تھا کہ میں چینی اوپیرا گلوکارہ بنوں .
  • 0:38 - 0:42
    میں خیالوں میں پیانو بجاتی ,
  • 0:42 - 0:44
    اوپیرا سنگر بننے کے لئے بچپن سے تربیت کی ضرورت ہوتی ہے .
  • 0:44 - 0:45
    تاکہ کرتب سیکھ سکیں ,
  • 0:45 - 0:48
    میں نے اوپیرا جانے کے لئے تمام کوششیں کر ڈالیں .
  • 0:48 - 0:51
    یہاں تک کے اسکول کی پرنسپل کو بھی لکھا ،
  • 0:51 - 0:53
    اور ایک ریڈیو شو کے میزبان کو بھی .
  • 0:53 - 0:57
    مگر بڑوں کو یہ خیال پسند نہیں آیا .
  • 0:57 - 1:00
    بڑوں کو ذرا احساس نہیں تھا کہ میں اس بارے میں سنجیدہ ہوں .
  • 1:00 - 1:03
    صرف میرے دوستوں کو احساس تھا ،لیکن وہ سب بچے تھے ,
  • 1:03 - 1:06
    اتنے ہی کمزور جتنی کے میں خود .
  • 1:06 - 1:12
    15 سال کی عمر میں مجھے احساس ہوا کے اب میری عمر تربیت حاصل کرنے کے قابل نہیں رہی .
  • 1:12 - 1:15
    میرا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکے گا .
  • 1:15 - 1:18
    میں خوف زدہ تھی کہ کہ اب بقیہ زندگی
  • 1:18 - 1:20
    ایک جعلی خوشی
  • 1:20 - 1:22
    کی امید میں گزرے گی .
  • 1:22 - 1:25
    لیکن یہ سراسر نا انصافی ہے .
  • 1:25 - 1:29
    میں ایک اور موقعہ کی تلاش لئے ثابت قدم تھی .
  • 1:29 - 1:31
    مجھے سکھانے کی لئے کوئی نہیں ؟ ٹھیک ہے .
  • 1:31 - 1:34
    میں نے کتابوں کا رخ کیا .
  • 1:34 - 1:37
    کتابوں کی شکل میں مجھے والدین کی رہنمائی کا اطمینان حاصل ہوا .
  • 1:37 - 1:42
    مصنفوں اور موسیقاروں کی خاندان کی لکھی ایک کتاب "فو لی کی خاندان میں رابطہ "
  • 1:42 - 1:45
    میں مجھے ایک خود مختار خاتون کی مثالی شکل مل گئی .
  • 1:45 - 1:49
    جین ائر کی کتاب سے فلسفہ حیات
  • 1:49 - 1:53
    ڈوزن کی کتاب" چیپر" سے میں نے صلاحیت سیکھی .
  • 1:53 - 1:57
    یہ سب پڑھنے کی بعد مجھ میں خواہش پیدا ہوئی کہ میں بیرون ملک جا کر اس کا مطالعہ کروں .
  • 1:57 - 1:59
    سنماؤ کی "مکمل کام " نن ہواجین کی "تاریخ سے اسباق "
  • 1:59 - 2:02
    میں امریکا میں 1995 میں آیئ ,
  • 2:02 - 2:05
    تو میں نے سب سے پہلے کونسی کتابیں پڑھیں ؟
  • 2:05 - 2:08
    ظاہر ہے وہ کتابیں جو چین میں ممنوع ہیں .
  • 2:08 - 2:12
    "اچھی زمین" ایک چینی کسان کی زندگی پر مبنی کتاب ہے .
  • 2:12 - 2:16
    تشہیر کے لئے یہ آسان نہیں ، سمجھ گئی .
  • 2:16 - 2:20
    بائبل دلچسپ ہے لیکن عجیب,
  • 2:20 - 2:22
    (ہنسی )
  • 2:22 - 2:26
    یہ موضوع کسی اور دن کے لئے.
  • 2:26 - 2:29
    لیکن پانچویں حکم سے مجھ پر ایک اور چیزکا ظہور ہوا :
  • 2:29 - 2:32
    "اپنی ماں اور اپنے باپ کی عزت کرو " .
  • 2:32 - 2:35
    "عزت " میں نے کہا ، یہ کتنا الگ ہے ,
  • 2:35 - 2:37
    "فرمان برداری" سے بھی بڑھ کر
  • 2:37 - 2:39
    یہ میرا ہتھیار تھا باہر نکلنے کے لئے ،
  • 2:39 - 2:41
    اس احساس جرم سے
  • 2:41 - 2:46
    اور اپنے والدین سے دوبارہ رشتہ استوار کرنے کا .
  • 2:46 - 2:49
    ایک نئے ثقافتی تعلق سے مجھ میں
  • 2:49 - 2:51
    تقابلی خواندگی کی عادت پیدا ہو گئی .
  • 2:51 - 2:52
    یہ بصیرت کے بہت سے پہلو روشن کرتی ہے .
  • 2:52 - 2:57
    مثال کے طور پر , پہلے مجھے یہ نقشہ غلط لگا
  • 2:57 - 3:02
    کیوں کہ چینی طالب علموں نے صرف اس کو ہی ہمیشہ دیکھا
  • 3:02 - 3:04
    مجھے کبھی نہیں لگا کہ
  • 3:04 - 3:07
    چین کو دنیا کے مرکز میں نہیں ہونا ہے
  • 3:07 - 3:11
    نقشہ در اصل کسی ایک انفرادی نقطۂ نگاہ کا عکاس ہے .
  • 3:11 - 3:13
    تقابلی خواندگی دراصل کوئی نئی چیز نہیں ہے
    .
  • 3:13 - 3:17
    علمی حلقوں میں یہ روزانہ کا معمول ہے .
  • 3:17 - 3:18
    یہاں تک کے اس میں تحقیق کے شعبہ جات ہیں
  • 3:18 - 3:22
    جیسے تقابلی مذھب ،تقابلی ادب .
  • 3:22 - 3:24
    فرق اور تقابل, عالموں کو
  • 3:24 - 3:27
    موضوع کی مکمل سمجھ بوجھ عطا کرتا ہے .
  • 3:27 - 3:29
    تو میں نے سوچا کہ اگر تقابلی خواندگی ,
  • 3:29 - 3:33
    تحقیق میں مدد گار ثابت ہوتی ہے تو کیوں نہ اس کو معمولات زندگی میں شامل کیا جائے ?
  • 3:33 - 3:36
    تو میں نے دو دو کر کے کتابیں پڑھنا شروع کیں .
  • 3:36 - 3:38
    یہ لوگوں کے متعلق بھی ہو سکتیں ہیں --
  • 3:38 - 3:38
    والٹر عساک سن کی "بینجامن فرینکلن " ڈیوڈ مک کلّوگ کی "جان آدم ".
  • 3:38 - 3:41
    وہ لوگ جو اس قسم کے واقعات سے تعلق رکھتے ہیں ,
  • 3:41 - 3:44
    یا پھر وہ دوست جو ایک جیسے تجربات سے گزرے ہوتے ہیں ,
  • 3:44 - 3:45
    کتھرین گراہم کی کتاب "پرسنل ہسٹری "، وارن بفے کی کتاب "دی سنو بال"' اور ایلس شروڈر کی کتاب "بزنس آف لائف ".
  • 3:45 - 3:49
    میں ان کہانیوں کا مختلف اقسام کی کہانیوں سے موازنہ کرتی ھوں.(ہنسی ) --
  • 3:49 - 3:51
    کنگ جیمز کی پیش کردہ بائبل مقدس ، "کرسفور مور کی کتاب "لیمب"
  • 3:51 - 3:55
    یا پھر مختلف ثقافتی حلقوں کی ایک سی کہانیاں ,
  • 3:55 - 3:58
    جیسا کہ جوزف کمبیل نے اپنی لاجواب کتاب "دی پاور آف متھ" میں لکھا ہے.
  • 3:58 - 4:01
    مثال کے طور پر Christ اور Buddha
  • 4:01 - 4:03
    تین طرح کی آزمائشوں میں سے گزرے ,
  • 4:03 - 4:05
    , Christ کی آزمائش تھیں
  • 4:05 - 4:09
    اقتصادی ، سیاسی اور روحانی .
  • 4:09 - 4:13
    Buddha کے لئے نفسیاتی
  • 4:13 - 4:21
    نفسانی ، معاشرتی ذمہ داری اور خوف -- دلچسپ بات ہے.
  • 4:21 - 4:24
    اگر آپ کوئی اور غیر ملکی زبان جانتے ہیں,
  • 4:24 - 4:26
    تو مزے کی بات ہے اپنی پسندیدہ کتاب کو دو الگ الگ زبانوں میں پڑھنا بھی .
  • 4:26 - 4:27
    تھامس مرٹون کی "دی وے آف شنگ تو " اور ایلن واٹس کا انگریزی ترجمہ "دی واٹر کورس وے "
  • 4:27 - 4:31
    ترجمے میں کھو جانے کی بجائے ،میں نے دیکھا کہ اس میں سیکھنے کو بہت کچھ ہے .
  • 4:31 - 4:35
    مثال کہ طور پر ،ترجمے کے توسط سے میں نے یہ جانا
  • 4:35 - 4:41
    ! کہ چینی زبان میں خوشی کا مطلب ہے " تیز شادمانی " اف
  • 4:41 - 4:46
    چینی زبان میں دلہن کا مطلب ہے "نئی ماں " اف او
  • 4:46 - 4:49
    (ہنسی )
  • 4:49 - 4:55
    کتابوں نے مجھے سحرانگیز طور پر لوگوں کیساتھ جوڑ دیا
  • 4:55 - 4:57
    .ماضی اور حال کے لوگوں کے ساتھ
  • 4:57 - 5:02
    اب میں دوبارہ کبھی بھی تنہا اور بے بس محسوس نہیں کروں گی .
  • 5:02 - 5:04
    خوابوں کا بکھر جانا کچھ بھی نہیں
  • 5:04 - 5:07
    اس درد کے مقابلے میں جس سے اور لوگ گزرتے ہیں.
  • 5:07 - 5:10
    میں اس بات کا یقین کرنےلگی ھوں کہ
  • 5:10 - 5:13
    خواب کا مقصد صرف تعبیر پا لینا نہیں
  • 5:13 - 5:17
    اس کا اہم مقصد ہے یہ جاننا ہے کہ
  • 5:17 - 5:19
    یہ خواب کہاں سے آتے ہیں ,
  • 5:19 - 5:22
    جذبہ کہاں سے اتا ہے ، خوشی کہاں سے ملتی ہے .
  • 5:22 - 5:26
    ایک ادھورا خواب بھی اپ کو یہ دے سکتا ہے .
  • 5:26 - 5:29
    آج میں یہاں ,ان کتابوں کی وجہہ سے ھوں,
  • 5:29 - 5:32
    دوبارہ جینے لگی ھوں ، خوشی سے، بامقصد اور مثبت طریقے سے
  • 5:32 - 5:34
    زیادہ تر اوقات .
  • 5:34 - 5:38
    خدا آپ کا اور کتابوں کا ساتھ ہمیشہ قائم رکھے ..
  • 5:38 - 5:39
    شکریہ .
  • 5:39 - 5:41
    شکریہ
  • 5:41 - 5:44
    ، تالیاں
  • 5:44 - 5:50
    شکریہ . (تالیاں)
Title:
لیزا بو : کتابیں آپکو کیسے ذہنی وسعت عطا کر سکتی ہیں
Speaker:
لیزا بو
Description:

اگر آپکا بچپن کا کوئی خواب ٹوٹ جائے تو کیا کیا ہوتا ہے ؟ لیزا بو نے امریکا میں اپنی نئی زندگی سے سمجھوتہ کیا .اپنے ذھن کو وسعت دینے کے لئے کتابوں سے ناتا جوڑا اور اپنے لئے زندگی کی ایک نئی رہگزر تلاش کر لی .اپنی اس ذاتی اور شیریں گفتگو میں وہ کتابوں کے سحرکی بات کرتی ہے . کتابوں کے مطالعہ کا اپنا منفرد تجربہ بیان کرتی ہے

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
06:16
Jenny Zurawell edited Urdu subtitles for How books can open your mind
Irteza Ubaid approved Urdu subtitles for How books can open your mind
Irteza Ubaid accepted Urdu subtitles for How books can open your mind
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for How books can open your mind
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for How books can open your mind
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for How books can open your mind
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for How books can open your mind
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for How books can open your mind
Show all

Urdu subtitles

Revisions Compare revisions