خود کو بدصورت سمجھنا کیوں برا ہے
-
0:00 - 0:04یہ میری بھتیجی سٹیلا ہے.
-
0:04 - 0:06ابھی ایک سال کی ہوئی ہے
اور چلنا شروع کیا ہے۔ -
0:06 - 0:09اور وہ بہت مزے سے چلتی ہے
جیسے اکژ ایک سالہ بچے چلتے ہیں، -
0:09 - 0:14ایسا جیسے اسکا جسم اسکے اخیتیار سے
ذیادہ تیزی سے چلنے لگا ہے۔ -
0:14 - 0:17یہ بہت دلکش لگتا ہے۔
-
0:17 - 0:19فلحال اسکا پسندیدہ کام
-
0:19 - 0:22خود کو آئینے میں دیکھنا ہے۔
-
0:22 - 0:25اسے اپنے عکس سے محبت یے۔
-
0:25 - 0:31کھلکھلا کر شور کرتی ہے اور
ہنستے ہوے خود کو چومتی ہے۔ -
0:31 - 0:33یہ بہت خوبصورت ہے۔
-
0:33 - 0:39اسکی سہلیاں بھی یہی کرتیں ہیں اور میری ماں
کہتی ہے کہ میں بھی ایسا ہی کرتی تھی، -
0:39 - 0:40اور میں یہ سوچنے لگی کہ:
-
0:40 - 0:44میں نے یہ کب کرنا چھوڑ دیا؟
-
0:44 - 0:49کب اچانک اپنے سراپے سے
پیار کرنا مناسب نہں رہتا؟ -
0:49 - 0:52کیونکہ ہم یہ نہں کرتے۔
-
0:52 - 0:55دس ہزار لوگ ہرمہینے گوگل کرتے ہیں،
-
0:55 - 0:57"کیا میں بدصورت ہوں؟"
-
0:57 - 1:02فائی سے ملیے۔ یہ 13 سال کی ہیں اور ڈینور
میں رہتی ہے۔ -
1:02 - 1:06ہر نوجوان کی طرح وہ
پسند کیا جانا چاہتی ہے. -
1:06 - 1:08یہ اتوار کی رات ہے۔
-
1:08 - 1:10وہ اسکول کے آنے والے ہفتے
کے لیے تیار ہو رہی ہے۔ -
1:10 - 1:12اور تھوڑا گھبرا رہی ہے
اور پریشان ہے کیونکہ -
1:12 - 1:15اپنی ماں سے ہر وقت سننے کے باوجود
-
1:15 - 1:17کہ وہ خوبصورت ہے،
-
1:17 - 1:23روزانہ کوئی اسے سکول میں یہ
کہہ دیتا ہے کہ وہ بدصورت ہے۔ -
1:23 - 1:27اپنی ماں اور سکول کے دوستوں
کی باتوں میں تضاد -
1:27 - 1:30یا اپنے ساتھیوں کی باتیں سن کر،
-
1:30 - 1:32اسے پتہ نہیں کہ کس کی بات پہ یقین کرے۔
-
1:32 - 1:36تو اس نے یو ٹیوب پر اپنی ویڈیو لگائی،
-
1:36 - 1:38اور لوگوں سے یہ پوچھا کہ،
-
1:38 - 1:40"میں خوبصورت ہوں یا بد صورت ہوں؟"
-
1:40 - 1:45فائی کو ابھی تک 13،000 جواب ملے ہیں۔
-
1:45 - 1:49ان میں سے کچھ اتنے بد لحاض ہیں
کہ انہوں نے سوچا تک نہیں۔ -
1:49 - 1:55یہ ایک عام، صحت مند سی نوجوان
لڑکی کو جواب مل رہے ہیں -
1:55 - 1:59جو زندگی کے ایک نازک موڑ پہ ہے۔
-
1:59 - 2:03ہزاروں لوگ اسی طرح کی ویڈوز لگا رہے ہیں،
-
2:03 - 2:07جن میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے۔
-
2:07 - 2:09لیکن وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟
-
2:09 - 2:13شاید، آج کے نوجوان کم ہی اکیلے ہوتے ہیں.
-
2:13 - 2:18وہ ہر وقت آن لائن اور دستیاب
رہنے کے دبائو کا شکار ہیں، -
2:18 - 2:22باتیں کرنا، پیغام بھیجنا، پسند کرنا، تبصرہ
کرنا یا کچھ نہ کچھ شیئر کرتے رہنا — -
2:22 - 2:24یہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔
-
2:24 - 2:27اس سے پہلے ہم کبھی اتنے جڑے ہوئے نہیں تھے،
-
2:27 - 2:32ہر وقت اور یر جگہ، وہ بھی کم عمری میں۔
-
2:32 - 2:37اور جیسے ایک ماں نے مجھے بتایا، لگتا ہے
روز رات کو کمرے میں ہلہ گلا ہوتا ہے۔ -
2:37 - 2:40کوئی رازداری نہں رہی.
-
2:40 - 2:44اسکی وجہ سے مسلسل سماجی دباؤ برداشت کرنا
بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ -
2:44 - 2:49خود کو جانچنے کا یہ طریقہ چل نکلا ہے
کہ ہمیں -
2:49 - 2:51کتنے لائیکس ملے
-
2:51 - 2:54اور کس طرح کے تبصرے ملتے ہیں۔
-
2:54 - 2:59آن لائین اورآف لائین زندگی میں کوئی
فرق نہں رہا۔ -
2:59 - 3:04حقیقی اور مصنوعی میں فرق ختم ہو گیا ہے۔
-
3:04 - 3:08اور یہ فرق بھی کہ کیا حقیقی ہے
-
3:08 - 3:10اور کس میں ڈیجیٹل ہیرا پھیری کی گئی ہے.
-
3:10 - 3:16کس کی زندگی میں کوئی خاص بات ہے بلمقابل
کوئی روزمرہ کی عام سی بات ہے۔ -
3:16 - 3:19اور وہ رہنما ئی کے لیے کہاں دیکھ رہے ہیں؟
-
3:19 - 3:23آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آجکل کی لڑکیوں کی
-
3:23 - 3:24نیوز فیڈ میں کیا ہوتا ہے۔
-
3:24 - 3:28دبلی پتلی ماڈلز کی اب بھی کیٹ واکس
میں بھرمار ہے۔ -
3:28 - 3:30مصنوعی بناوٹ معمول کی بات ہے۔
-
3:30 - 3:33اور ٹرینڈ جیسے #thinspiration, #thighgap,
-
3:33 - 3:35#bikinibridge اور #proana۔
-
3:35 - 3:39جو #proana کا مطلب نہیں جانتے، یہ ہے
کم کھانے کو جنون کی حد تک اپنانا۔ -
3:39 - 3:43یہ تضحیک والے رجحانات عام ہیں اور
-
3:43 - 3:46عورت کی تذلیل کا باعث ہیں۔
-
3:46 - 3:52لڑکیوں کی رہنما کون ہیں، اسکا اندازہ
لگانا مشکل نہں۔ -
3:52 - 3:54لیکن لڑکے بھی اس سے محفوظ نہں ہیں.
-
3:54 - 3:59گڑھے ہوئے جبڑے، ہیروز جیسے کسرتی بدن اور
-
3:59 - 4:02بے راہ رو فنکار، انکے رہنما ہیں۔
-
4:02 - 4:04لیکن اس سب میں برا کیا ہے؟
-
4:04 - 4:11بےشک ہم اپنے بچوں کو تندرست اور متوازن
اشخاص کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ -
4:11 - 4:15لیکن اس ظاہر پسند کلچر میں ہم اپنے بچوں کو
-
4:15 - 4:20اپنا وقت اور ذہنی صلاحیتیں ظاہری صورت
پر لگانا سکھا رہے ہیں -
4:20 - 4:24نہ کہ شخصیت کے دوسرے پہلووٗں کو
نمایاں کرنے میں۔ -
4:24 - 4:28لہذا ان کے تعلقات، جسمانی صلاحیتوں
کی ترقی، -
4:28 - 4:32اور ان کی پڑھائی اور دیگر امور
پر اثر ہوتا ہے۔ -
4:32 - 4:38دس میں سے چھ لڑکیاں کچھ کرنے سے انکاری ہیں
کیونکہ وہ سمجھتیں ہیں کہ -
4:38 - 4:40وہ خوبصورت نہیں ہیں۔
-
4:40 - 4:42یہ کوئی معمولی سرگرمیاں نہں ہیں۔
-
4:42 - 4:46یہ انسان کی بڑھوتری کے لیے
بنیادی سرگرمیاں ہیں -
4:46 - 4:51سماج اور افرادی قوت کے لیے۔
-
4:51 - 4:57اکتیس فیصد یعنی تین نوجوانوں میں ایک
کتراتا ہے -
4:57 - 4:59کلاس میں بولنے سے۔ وہ کلاس میں
-
4:59 - 5:01بحث میں حصہ لینے سے کتراتے ہیں
-
5:01 - 5:04کیونکہ وہ نہں چاہتے کہ کوئی انکی
شکل و صورت پر توجہ دے۔ -
5:04 - 5:07پانچ میں سے ایک کلاس میں ہی نہں آتے
-
5:07 - 5:09جب انکا دل نہں کرتا۔
-
5:09 - 5:11اور جب امتحانات کی باری آتی ہے،
-
5:11 - 5:13اگر آپکو لگتا ہے کہ آپ بہت اچھے نہں
لگ رہے -
5:13 - 5:17خاص طور پہ اگر آپ پتلے نہں ہیں،
-
5:17 - 5:20تو آپکے مجوعی نمبروں کا تناسب کم رہے گا
-
5:20 - 5:22اپنے ساتھیوں سے جو اسکی پروا نہیں کرتے۔
-
5:22 - 5:26یہ فن لینڈ، امریکہ اور چین میں یکساں ہے،
-
5:26 - 5:32سچ ہے، قطع نظر کہ آپ میں کتنی صلاحیت ہے۔
-
5:32 - 5:35ہم اصل میں بات کر رہے ہیں کہ
-
5:35 - 5:40آپکے خیال میں آپ کیسے لگتے ہیں نہ کہ
اصل میں آپ کیسے ہیں۔ -
5:40 - 5:45کم جسمانی اعتماد تعلیمی کامیابی
پر اثر کر رہا ہے. -
5:45 - 5:47لیکن یہ صحت کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے.
-
5:47 - 5:51کم جسمانی اعتماد والے نوعمر افراد
کم جسمانی سرگرمی کرتے ہیں، -
5:51 - 5:53کم پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں،
-
5:53 - 5:56غیر صحت مند وزن کم کرنے کے عمل
اختیار کرتے ہیں -
5:56 - 5:58جو خوراک کے امراض کا سبب
بنتا ہے۔ -
5:58 - 6:01وہ خود اعتمادی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں.
-
6:01 - 6:03وہ ارد گرد کے لوگوں سے جلدی متاثر
ہوتے ہیں -
6:03 - 6:05اور وہ ذہنی دباو کے زیادہ خطرے میں
ہوتےہیں. -
6:05 - 6:09اور ہمیں لگتا ہے کہ ان وجوہات
کی بنا پر انہیں زیادہ خطرہ ہے -
6:09 - 6:13شراب اور منشیات سے،
-
6:13 - 6:19بےتحاشا ڈائیٹنگ، کاسمیٹیک سرجری،
نو عمری میں غیر محفوظ جنسی تعلقات سے; -
6:19 - 6:21اور خود اذیتی سے۔
-
6:21 - 6:25بہترین جسم کی خواہش ہمارے صحت کے
نظام پر برا اثر ڈال رہی ہے -
6:25 - 6:29اور ہماری حکومتوں کو اربوں ڈالر
خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔ -
6:29 - 6:32اور ہم اس سے باہر نہں نکل رہے۔
-
6:32 - 6:35وہ خواتین جو خود کو زیادہ وزنی
سمجھتی ہیں، -
6:35 - 6:38چاہے وہ ہوں یا نہ ہوں —
-
6:38 - 6:41غیرحاضری کی زیادہ شرح رکھتی ہیں.
-
6:41 - 6:43سترہ فیصد عورتیں
-
6:43 - 6:46نوکری کے انٹرویو کے لیے نہں آئیں گی
-
6:46 - 6:51اگر انکے خیال میں اس دن وہ اچھی نہں لگ
رہی ہوں گی۔ -
6:51 - 6:53زرا سوچیے کہ یہ ہماری
-
6:53 - 6:55معیشت پہ کیا اثر کر رہا ہے۔
-
6:55 - 6:56اگر ہم اس پر قابو پا لیں تو
-
6:56 - 6:59مواقع کس نوعیت کے ہوجائیں گے۔
-
6:59 - 7:01اس قوعت کو ابھارنا ہم سب کے لیے
-
7:01 - 7:05مفید ثابت ہو گا۔
-
7:05 - 7:06لیکن ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟
-
7:06 - 7:10باتیں کرنے سے کچھ نہں ہو گا۔
-
7:10 - 7:12یہ کافی نہں ہو گا۔
-
7:12 - 7:14اگر آپ واقعی کچھ کرنا چاہتے ہیں،
-
7:14 - 7:16تو اسکے لیے کچھ تو کرنا پڑے گا۔
-
7:16 - 7:19ہمارے خیال میں اسکے تین طریقے ہیں:
-
7:19 - 7:21سب سے پہلے جسمانی اعتماد کا
شعورپیدا کرنا ہے۔ -
7:21 - 7:23ہمیں توجوانوں کی مدد کرنی چاہیے
-
7:23 - 7:27کہ وہ ظاہریت پسندی سے چھٹکارا پا سکیں
-
7:27 - 7:28اور خود اعتمادی پر توجہ دیں۔
-
7:28 - 7:30اچھی خبر یہ ہے کہ اس کام کے لیے
-
7:30 - 7:34بہت سے پروگرام موجود ہیں۔
-
7:34 - 7:38بری خبر یہ ہے کہ ان میں سے اکثرناکام ہیں۔
-
7:38 - 7:43مجھے حیرت ہوئی کہ بہت سے نامور
-
7:43 - 7:46پروگرام نادانستہ طور پر
-
7:46 - 7:49صورتحال کو بدتر بنارہے ہیں.
-
7:49 - 7:51تو ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے
-
7:51 - 7:53کہ ہمارے بچے جو پروگرام لے رہے ہیں
-
7:53 - 7:55وہ نہ صرف مثبت ہوں،
-
7:55 - 7:58بلکہ انکا اثر بھی دیرپا ہو۔
-
7:58 - 8:02تحقیق سے ثابت ہے کہ بہترین پروگرام
-
8:02 - 8:04یہ چھ کام کرتے ہیں:
-
8:04 - 8:08پہلا، خاندان، دوستوں اور تعلقات
کا اثر و رسوخ ہے۔ -
8:08 - 8:11دوسرا، میڈیا اور نامور شخصیات کا سحر ہے،
-
8:11 - 8:13پھر تنگ کرنے اورغنڈہ گردی سے
نمٹنے کے طریقے، -
8:13 - 8:15ایک دوسرے سے ذیادہ
-
8:15 - 8:17خوبصرت لگنے کی جنگ،
-
8:17 - 8:19ظاہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے —
کچھ لوگ -
8:19 - 8:21اسکو "جسم کی بات" یا "موٹاپے کی بات"
کہتے ہیں -
8:21 - 8:24اور آخر میں اپنی عزت کی بنیاد رکھنا
-
8:24 - 8:25اور اپنا خیال رکھنا ہے۔
-
8:25 - 8:28یہ چھ چیزیں اہم شروعات ہیں
-
8:28 - 8:31کسی کے لیے بھی جو سنجیدگی سے
-
8:31 - 8:34جسمانی اعتماد کا شعور پھیلانا چاہتا ہے۔
-
8:34 - 8:36تعلیم اہم ہے،
-
8:36 - 8:38لیکن اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے
-
8:38 - 8:41ہم سب کو آگے آنا ہو گا
-
8:41 - 8:43اور بہتر رہنما بننا ہو گا
-
8:43 - 8:46اپنی زندگی میں شامل لڑکیوں اور
عورتوں کے لیے۔ -
8:46 - 8:48جمود کو للکارنا ہو گا کہ
-
8:48 - 8:52کس طرح عورتوں کو دیکھا جاتا ہے اور
کس طرح انکے بارے میں بات کی جاتی ہے۔ -
8:52 - 8:55یہ ٹھیک نہیں ہے کہ ہم کسی کے
کام کا اندازہ لگائیں -
8:55 - 8:58کہ ہمارے سیاستدانوں کے بال کیسے کٹے ہیں
-
8:58 - 9:00یا ان کی چھاتیاں کتنی بڑی ہیں،
-
9:00 - 9:03یا یہ نتیجہ نکالنا کہ عزم یا کامیابی
-
9:03 - 9:07کسی اولمپین کی، اسکی ظاہری صورت
سے ثابت ہے۔ -
9:07 - 9:10ہمیں لوگوں کو انکے کام سے جانچنا چاہیے،
-
9:10 - 9:12نہ کہ جیسے وہ دکھتے ہیں۔
-
9:12 - 9:17ہم شروع کر سکتے ذمہ داری لینے سے
ان تصاویر -
9:17 - 9:18اور تبصروں کی
-
9:18 - 9:21جو ہم اپنے سماجی نیٹورکس پر کرتے ہیں۔
-
9:21 - 9:25ہم لوگوں کی انکی کوشش کی بنیاد پر
اور انکے کام پر -
9:25 - 9:26تعریف کر سکتے ہیں
-
9:26 - 9:29نہ کہ انکی شکل و صورت پہ۔
-
9:29 - 9:30مجھے آپ سے پوچھنا ہے،
-
9:30 - 9:32کہ اخری بار کب آپ نے
-
9:32 - 9:34شیشے کو چوما تھا؟
-
9:34 - 9:36بالآخر، ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے
-
9:36 - 9:38معاشروں کے طور پر، حکومتوں کے طور پر
-
9:38 - 9:43اور کاروباری اداروں کو اس ثقافت کو
تبدیل کرنے کے لیے -
9:43 - 9:47تاکہ ہمارے بچوں کو اپنی مکمل قدر ہو،
-
9:47 - 9:52انفرادیت، تنوع، شامل کئے جانے کی قدر.
-
9:52 - 9:55ان لوگوں کی بات کرنے کی ضرورت ہے جو
حقیقی فرق لا رہے ہیں -
9:55 - 9:58ہماری اقدار میں اور جو
-
9:58 - 10:00دنیا بدل رہے ہیں۔
-
10:00 - 10:03ان کو نشریاتی وقت دینا ہو گا کیونکہ
صرف اسی صورت میں -
10:03 - 10:05ہم ایک مختلف دنیا بنا سکتے ہیں۔
-
10:05 - 10:08ایک ایسی دنیا جس میں ہمارے بچوں کو
-
10:08 - 10:11اپنا بہترین ترجمان بننے کی اجازت ہو،
-
10:11 - 10:13جہاں یہ سوچ کہ کے وہ کیسے لگ رہے ہیں
-
10:13 - 10:16وہ خود میں کمی نہ محسوس کریں
-
10:16 - 10:19اپنے مقصد کے حصول میں کوشش کرتے ہوئے۔
-
10:19 - 10:23اس بارے میں سوچیں یہ آپکی زندگی میں شامل
کسی کے لیے کیا معنی رکھتا ہے۔ -
10:23 - 10:25آپکے ذہن میں کون ہے؟
-
10:25 - 10:26آپکی بیوی؟
-
10:26 - 10:27آپکی بہن؟
-
10:27 - 10:29آپکی بیٹی؟
-
10:29 - 10:30آپکی بھتیجی؟
-
10:30 - 10:33آپکی دوست؟ یہ آپ سے کچھ دور بیٹھی
عورت بھی ہو سکتی ہے -
10:33 - 10:35آج کے دن سے۔
-
10:35 - 10:37اس کے لئے یہ کتنی اہمیت کا حامل ہو گا
-
10:37 - 10:41کہ وہ اس آواز سے آزاد ہو جائے
-
10:41 - 10:44اپنی اندرونی تنقید کی، جو اسے ستاتی ہے
-
10:44 - 10:47کہ ہونی چاہیں لمبی ٹانگیں، پتلی رانیں،
چھوٹا پیٹ، -
10:47 - 10:48اور چھوٹے پاوں؟
-
10:48 - 10:52اس کے لئے کیا مطلب ہو گا
اگر ہم اس پر قابو پا لیں -
10:52 - 10:56اور اس طرح اسکی صلاحیتیں اجاگر
کر دیں؟ -
10:56 - 11:00فلحال ہماری ثقافت کا جنون
-
11:00 - 11:03ظاہریت پسندی کا ہمیں بڑھنے
سے روک رہا ہے۔ -
11:03 - 11:06چلیں اپنے بچوں کو حقیقت دکھاتے ہیں۔
-
11:06 - 11:08انکو بتاتے ہیں کہ جیسے آپ دکھتے ہیں
-
11:08 - 11:12وہ آپکی شخصیت کا صرف ایک حصہ ہے
-
11:12 - 11:14اور سچ یہ ہے کہ ہم ان اس سے محبت
کرتے ہیں -
11:14 - 11:16جو وہ اصل میں ہیں
-
11:16 - 11:18اور جو وہ کرتے ہیں
-
11:18 - 11:21اور جیسے وہ ہمارے احساسات کو چھوتے ہیں۔
-
11:21 - 11:25آئیں خود اعتمادی اپنے سکول کے نصاب میں
شامل کرتے ہیں۔ -
11:25 - 11:27آئیں ہم سب اپنی سوچ بدلیں
-
11:27 - 11:31جس طرح ہم اپنا دوسروں سے موازنہ کرتے ہیں۔
-
11:31 - 11:34چلیں سماج کے طور پر مل کر کام کرتے ہیں،
-
11:34 - 11:36عوام کی سطح سے لے کر حکومتی سطح تک،
-
11:36 - 11:38تاکہ ایک سال کے ہنستے ہویے بچے
-
11:38 - 11:41کل کے پراعتماد
-
11:41 - 11:44تبدیلی رضاکار بن جایں۔
-
11:44 - 11:46اب یہ کرنا ہے ہمیں۔
-
11:46 - 11:48(تالیاں)
- Title:
- خود کو بدصورت سمجھنا کیوں برا ہے
- Speaker:
- میگن ریمزی
- Description:
-
تقریبا 10،000 لوگ ہر ماہ گوگل کرتے ہیں، "کیا میں بدصورت ہوں؟" میگن ریمزی، جن کا تعلق Dove کے خود اعتمادی کو بڑھانے کے منصوبے سے ہے، سمجھتں ہیں کہ ان میں ذیادہ تر لڑکیاں ہیں۔ اس ہلا دینے والی گفتگو میں وہ کم خود اعتمادی کے اثر کو جو تعلیم سے لیکر نشے تک ہے کو بیان کرتیں ہیں۔ بعد میں وہ اس حقیقت سے چھٹکارا پانے پر بھی روشنی ڈالتیں ہیں۔
- Video Language:
- English
- Team:
- closed TED
- Project:
- TEDTalks
- Duration:
- 12:02
Umar Anjum approved Urdu subtitles for Why thinking you're ugly is bad for you | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why thinking you're ugly is bad for you | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why thinking you're ugly is bad for you | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why thinking you're ugly is bad for you | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why thinking you're ugly is bad for you | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why thinking you're ugly is bad for you | ||
Umar Anjum accepted Urdu subtitles for Why thinking you're ugly is bad for you | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why thinking you're ugly is bad for you |