Return to Video

عمر قید کی سزا یافتہ خواتین کی طرف سے ایک تحریکی نغمہ ۔

  • 0:02 - 0:05
    [ موسیقی ]
  • 0:06 - 0:11
    ڈینئیل ہیڈلی:
    پنسلوانیا میں زندگی کا مطلب ہے:
  • 0:11 - 0:14
    زندگی جس میں رہائی ممکن نہیں۔
  • 0:14 - 0:16
    ہم عمر قید کے قیدیوں کے لئے،
  • 0:16 - 0:18
    جیساکہ ہم خود کو کہتے ہیں،
  • 0:18 - 0:20
    ہماری رہائی کا واحد طریقہ
  • 0:20 - 0:23
    صرف سزا میں کمی سے ہی ممکن ہے،
  • 0:23 - 0:27
    جو1989 سے اب تک
    صرف دو عورتوں کو ملی ہے،
  • 0:27 - 0:30
    تقریباً 30 سال پہلے۔
  • 0:30 - 0:34
    ہمارا گانا، "یہ ہمارا گھر نہیں"،
  • 0:34 - 0:36
    ہمارے تجربات کو بیان کرتا ہے
  • 0:36 - 0:41
    جب زندگی گزاری جائے
    رہائی کے امکان کے بغیر۔
  • 0:41 - 0:46
    [ موسیقی ]
  • 1:00 - 1:03
    میں ایک عورت ہوں،
  • 1:03 - 1:06
    میں ایک دادی/نانی ہوں۔
  • 1:06 - 1:09
    میں ایک بیٹی ہوں۔
  • 1:09 - 1:12
    میرا ایک بیٹا ہے۔
  • 1:12 - 1:15
    میں فرشتہ نہیں۔
  • 1:15 - 1:18
    میں شیطان بھی نہیں۔
  • 1:18 - 1:21
    میں جیل آئی تھی
  • 1:21 - 1:25
    جب بہت کم عمر تھی۔
  • 1:30 - 1:35
    میں نے اپنا وقت یہاں گزارا
  • 1:35 - 1:41
    جیل کی ان دیواروں کے پیچھے۔
  • 1:41 - 1:45
    یہاں دوستوں کو مرتے دیکھا،
  • 1:45 - 1:51
    کچھ کو گھر لوٹتے دیکھا۔
  • 1:51 - 1:55
    سالوں کو گزرتے دیکھا،
  • 1:55 - 1:59
    لوگ آتے رہے، جاتے رہے،
  • 1:59 - 2:09
    جب میں زندگی گزارتی رہی
    بنا رہائی کے۔
  • 2:13 - 2:18
    میں ایک قیدی ہوں
    اس غلطی کے لئے جو میں نے کی۔
  • 2:18 - 2:21
    میں یہاں اپنا وقت گزار رہی ہوں۔
  • 2:21 - 2:23
    یہ میرا گھر نہیں ہے۔
  • 2:23 - 2:28
    آزادی کا خواب، رحم کی امید۔
  • 2:28 - 2:32
    کیا میں دیکھوں گی
  • 2:32 - 2:36
    اپنے گھر والوں کو
  • 2:36 - 2:42
    یا تنہا ہی مرجاوں گی؟
  • 2:47 - 2:50
    جیسے جیسے سال گزرتے ہیں،
  • 2:50 - 2:56
    میں اپنے آنسووں کو پیتی ہوں،
  • 2:56 - 3:04
    کیونکہ اگر میں رو دی
    تو میں خوف میں گھر جاؤں گی
  • 3:04 - 3:12
    مجھے مضبوط ہونا ہے، خود کو سنبھالنا ہے۔
  • 3:12 - 3:16
    اور تیار رہنا ہے گزارنے کے لئے
  • 3:16 - 3:20
    ایک اور سال۔
  • 3:20 - 3:26
    میں قیدی ہوں مجھ سے ہوئی
    ایک غلطی کی وجہ سے۔
  • 3:26 - 3:30
    میں یہاں وقت گزار رہی ہوں۔
    یہ میرا گھر نہیں ہے۔
  • 3:30 - 3:35
    آزادی کا خواب، رحم کی امید۔
  • 3:35 - 3:39
    کیا میں دیکھوں گی
  • 3:39 - 3:42
    اپنے گھر والوں کو
  • 3:42 - 3:48
    یا تنہا ہی مرجاؤں گی؟
  • 3:52 - 3:57
    میں یہ نہیں کہتی کہ مجھ سے غلطی نہیں ہوئی،
  • 3:57 - 4:01
    میں نہیں کہتی کہ مجھے سزا نہ ملے۔
  • 4:01 - 4:05
    میں صرف اپیل کررہی ہوں معافی کی۔
  • 4:05 - 4:12
    مجھےامید ہےکہ کبھی میں بھی آزاد ہوں گی۔
  • 4:17 - 4:23
    کیا میرے لئے کوئ جگہ ہے
  • 4:23 - 4:27
    اس باہر کی دنیا میں؟
  • 4:27 - 4:34
    کیا وہ کبھی جانیں گے یا خیال کریں گے
    کہ میں زنجیرمیں جکڑی تھی؟
  • 4:35 - 4:42
    کیا میری کم عمری کے گناہ سے
    آزادی ممکن ہے؟
  • 4:42 - 4:46
    کیوں کہ اب میں بدل چکی ہوں۔
  • 4:46 - 4:50
    خدا جانتا ہے میں بدل چکی ہوں۔
  • 4:50 - 4:56
    میں قیدی ہوں،
    مجھ سے ہونے والی غلطی پر۔
  • 4:56 - 4:59
    میں یہاں وقت گزار رہی ہوں۔
    یہ میرا گھر نہیں ہے۔
  • 4:59 - 5:04
    آزادی کا خواب، رحم کی امید۔
  • 5:04 - 5:08
    کیا میں دیکھوں گی
  • 5:08 - 5:11
    اپنے گھر والوں کو
  • 5:11 - 5:16
    یا تنہا ہی مر جاؤں گی؟
  • 5:20 - 5:23
    کیا میں دیکھوں گی
  • 5:23 - 5:26
    اپنے گھر والوں کو
  • 5:26 - 5:31
    یا تنہا ہی مرجاؤں گی؟
  • 5:36 - 5:42
    آپ مجھے جانتے ہیں
    قیدی نمبر008106 کی حیثیت سے۔
  • 5:42 - 5:45
    29 سال کے لئے قید۔
  • 5:45 - 5:48
    میرا نام برینڈا واٹکنز ہے۔
  • 5:48 - 5:52
    میں ہوف مین، شمالی کیرولینا میں
    پیدا ہو کر وہیں بڑی ہوئی۔
  • 5:52 - 5:55
    یہ میرا گھر نہیں ہے۔
  • 5:55 - 5:59
    [ تالیاں ]
  • 6:00 - 6:04
    قیدی نمبر 0B2472۔
  • 6:04 - 6:07
    مجھے 27 سال کی قید ہوئی ہے۔
  • 6:07 - 6:09
    میرا نام تھیلما نکولس ہے۔
  • 6:09 - 6:13
    میری پیدائش اور پرورش فلاڈلفیا میں ہوئی۔
  • 6:13 - 6:15
    یہ میرا گھر نہیں ہے۔
  • 6:15 - 6:17
    [ تالیاں ]
  • 6:20 - 6:22
    008494۔
  • 6:22 - 6:25
    مجھے 27 سال کی قید ہوئی ہے۔
  • 6:25 - 6:28
    میرانام ڈینئیل ہیڈلی ہے۔
  • 6:28 - 6:30
    میری پیدائش اور پرورش فلاڈلفیا میں ہوئی۔
  • 6:30 - 6:33
    اور یہ میرا گھر نہیں ہے۔
  • 6:33 - 6:38
    [ تالیاں ]
  • 6:38 - 6:43
    قیدی نمبر008309۔
  • 6:43 - 6:48
    مجھے 27 سال کی سزا ہوئی ہے۔
  • 6:48 - 6:50
    میرا نام تھریسا پیٹلز ہے۔
  • 6:50 - 6:52
    میرا تعلق ںارٹن، نیو جرسی سے ہے،
  • 6:52 - 6:57
    اور یہ میرا گھر نہیں ہے۔
  • 6:57 - 7:00
    [ تالیاں ]
  • 7:02 - 7:06
    مجھے قیدی نمبر007080 کے
    طور پر جانا جاتا ہے۔
  • 7:06 - 7:09
    مجھے 30 سال کی سزا ہوئی ہے۔
  • 7:09 - 7:12
    میرا نام ڈیبرا براون ہے۔
  • 7:12 - 7:14
    میں پٹس برگ، پنسلوانیا سے ہوں۔
  • 7:14 - 7:17
    یہ میرا گھر نہیں ہے۔
  • 7:17 - 7:20
    [ تالیاں ]
  • 7:21 - 7:24
    005961۔
  • 7:24 - 7:30
    مجھے 37 برس کی قید ہوئی ہے۔
  • 7:30 - 7:32
    میرا نام جوان پٹلر ہے،
  • 7:32 - 7:36
    میری پیدائش اور پرورش فلاڈلفیا میں ہوئی۔
  • 7:36 - 7:38
    یہ میرا گھر نہیں ہے۔
  • 7:38 - 7:42
    [ تالیاں ]
  • 7:44 - 7:47
    نمبر005634۔
  • 7:47 - 7:51
    مجھے ساڑھے 39 سال کی قید ہوئی ہے۔
  • 7:51 - 7:54
    میرا نام ڈایانا ہیمل میزگر ہے۔
  • 7:54 - 7:56
    میں فلاڈلفیا، پنسلوانیا سے تعلق رکھتی ہوں،
  • 7:56 - 7:58
    اور یہ میرا گھر نہیں ہے۔
  • 7:58 - 8:03
    [ تالیاں ]
  • 8:05 - 8:08
    میں ہوں 004867۔
  • 8:08 - 8:10
    40 سال کے لئے سزایافتہ.
  • 8:10 - 8:12
    میرا نام ہے لینا براون۔
  • 8:12 - 8:15
    میری پیدائش اور پرورش
    پٹس برگ، پنسلوانیا میں ہوئی،
  • 8:15 - 8:17
    اور یہ میرا گھر نہیں ہے۔
  • 8:17 - 8:20
    [ تالیاں ]
  • 8:23 - 8:30
    میرا نمبر ہے 005545۔
  • 8:32 - 8:35
    میرا نام ٹرینا گارنیٹ ہے،
  • 8:35 - 8:39
    مجھے 37 سال کی قید ہوئی ہے،
  • 8:39 - 8:44
    اس وقت سے جب میں 14 سال کی تھی۔
  • 8:44 - 8:47
    چیسٹر، پنسلوانیا میں پیدائش اور پرورش ہوئی
  • 8:47 - 8:50
    اور یہ میرا گھر نہیں ہے۔
  • 8:50 - 8:55
    [ تالیاں ]
  • 9:01 - 9:05
    کیا میں دیکھوں گی
  • 9:05 - 9:09
    اپنے گھر والوں کو
  • 9:09 - 9:12
    یا تنہا ہی مرجاؤں گی؟
  • 9:13 - 9:17
    یا تنہا ہی مرجاؤں گی؟
  • 9:18 - 9:22
    [ تالیاں ]
Title:
عمر قید کی سزا یافتہ خواتین کی طرف سے ایک تحریکی نغمہ ۔
Speaker:
لیڈی لائفرز [ عمرقید پانے والی خواتین]
Description:

اس نغمے [کورس] میں موجود 9 خواتین عمر قید کی سزا یافتہ ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ اپنے تجربات پر مبنی ایک تحریکی نغمہ پیش کررہی ہیں۔۔۔ ایک ایسا نغمہ جو ان کی امیدوں کو، خوف اور افسوس کی کیفیت کو آشکار کر رہا ہے ۔ "ایک بار کہتی ہیں، "میں فرشتہ نہیں"، پھر "میں شیطان بھی نہیں"۔ یہ گانا TEDx کے ایک آزاد پروگرام میں فلمایا گایا، جو منسی کی ریاستی جیل میں منعقد ہوا۔ یہ نغمہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد نغمہ ہے، جو ان لوگوں کی زندگی کے اندر کی خبر دے رہا ہے، جو آزادی کی امید کے بغیر زندگیاں گزار رہے رہیں۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
09:36

Urdu subtitles

Revisions