Return to Video

What is Literature for?

  • 0:00 - 0:02
    ہمارے ذھن میں ایک عام خیال پایا جاتا ھے
  • 0:02 - 0:07
    کہ ایسی جگہیں بہت اہم چیزوں سے بھری ہوتی ھیں ، لیکن ادب کس بات کیلۓ اچھا ھے۔
  • 0:11 - 0:14
    ہمیں اپنا وقت ناول اور نظمیں پڑھنے میں کیوں صرف کرنا چاھیۓ ۔
  • 0:14 - 0:16
    جب کہ باہر کی دنیا میں بڑے بڑے کام ہو رھے ھیں ۔
  • 0:16 - 0:22
    آؤ سوچیں کہ ادب کیسے کیسے طریقوں سے ہمارے لیۓ فائدہ مند ھے۔
  • 0:22 - 0:27
    بیشک یوں لگتا ھے جیسے یہ ہمارا وقت برباد کر رہا ھے ، لیکن ادب درحقیقت
  • 0:27 - 0:33
    ہمارا وقت بچا رہا ہوتا ھے، کہ یہ ہمیں لامحدود جذبات وواقعات تک رسائ دیتا ھے کہ جن تک پہنچے کیلۓ شائد ہمیں
  • 0:33 - 0:37
    براہ راست پہنچنے کیلۓ کئ سال، عشرے یا صدیاں لگ جاتیں ۔
  • 0:37 - 0:42
    ادب حقیقت ابھارنے کی سب سے بڑی مشین ھے جو کہ آپ کو ان گنت ایسی حالات
  • 0:42 - 0:46
    سے دوچار کرتی ھے جن کا براہ راست تجربہ شائد آپ نہ کر پاتے۔
  • 0:46 - 0:50
    یہ بہت آرام سے ، دکھاتا ھے کہ طلاق کیسے حاصل کی جاتی ھے ، جو کہ کافی نازک مسئلہ ھے۔
  • 0:50 - 0:53
    یا پھر کسی کو مار ڈالنا اور اس پر ندامت محسوس کرنا، یا جلدی جلدی اپنی نوکری چھوڑ کر صحرا کی طرف چل دینا۔
  • 0:53 - 0:56
    یا اپنے ملک کی راہنمائ کرتے وقت کوئ بھیانک غلطی کر بیٹھنا۔
  • 0:56 - 1:01
    یہ آپ کیلۓ وقت کی رفتار بڑھا دیتا ھے ، تا کہ آپ بچپن سے لیکر بڑھاپے تک
  • 1:01 - 1:02
    وقت کا دائرہ کار دیکھ سکیں۔
  • 1:02 - 1:05
    یہ آپ کو محلات اور بیشمار کمروں کی چابیاں دیتا ھے ،
  • 1:05 - 1:09
    تاکہ آپ دوسرے کے تناظر میں اپنی زندگی کا اندازہ کر سکیں ۔
  • 1:09 - 1:14
    یہ آپ کا تعارف بہت شاندار لوگوں سے کراتا ھے ، ایک رومن جرنیل، گیارھویں صدی کی فرانسیسی شہزادی ،
  • 1:14 - 1:18
    یا ایک اونچے خاندان کی روسی ماں جس نے نیا نیا معاشقہ لڑایا ھو ۔
  • 1:18 - 1:19
    یہ آپ کو براعظموں اور قرنوں کے
  • 1:19 - 1:20
    پار لے جاتا ھے ۔
  • 1:20 - 1:27
    ادب ہماری صوبائیت کا بھی علاج کرتا ھے اور تقریبا" بغیر کسی قیمت کے میں ایک بین القوامی شہری بنا دیتا ھے ۔
  • 1:29 - 1:33
    ادب ہمیں چیزوں کو دوسروں کے نقطہ ء نظر سے دیکھنے کا جادو
  • 1:29 - 1:35
    ---
  • 1:33 - 1:34
    بھی دکھاتا ھے ۔
  • 1:34 - 1:40
    یہ ہمیں اس بات کا ادراک بھی دلاتا ھے کہ دوسروں پر ہمارے اعمال کےکیا اثرات ھو سکتے ھیں ، جن کو ہم دوسرے معنوں میں نہ سمجھ پاتے ۔
  • 1:40 - 1:44
    اور یہ ہمیں رحمدل ، فیاض اور ہمدرد انسانوں کی مثالیں بھی دیتا ھے ۔
  • 1:44 - 1:49
    ادب تمثیلی طور پر غالب اقدار کے نظام کی مخالفت کرتا ھے ، جو کہ صرف
  • 1:49 - 1:51
    دولت اور طاقت کو صلہ دیتا ھے ۔
  • 1:51 - 1:55
    دوسری طرف ادیب ہمیں ، ان خیالات اور افکار سے ہمدردی سکھاتے ھیں جو کہ بہت اہمیت کی
  • 1:55 - 2:01
    حامل ہوتی ھیں مگر ان کو اس تجارتی ، ظاہر پرست اور کلبیت پرست دنیا میں کوئ
  • 2:01 - 2:02
    اہمیت نہیں مل پاتی ۔
  • 2:04 - 2:06
    ہم اتنا مانتے نہیں ھیں جتنے عجیب ہم ھیں۔
  • 2:06 - 2:09
    اکثر ہم اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرپاتے۔
  • 2:09 - 2:14
    لیکن کتابوں میں ہم یہ دیکھ سکتے ھیں کہ ہم دراصل کون ھیں اور واقعات اصل میں کیسے ھوتے ھیں ،
  • 2:14 - 2:20
    جن کو اگر ایمانداری سے بیان کیا جاتے تو وہ ہماری روزمرہ کی گفتگو سے کافی مختلف واقع ہوتے ھیں۔
  • 2:20 - 2:24
    بہترین کتب میں یوں محسوس ہوتا کہ ادیب ہمیں ، ہم سے بہتر جانتے ھیں ۔
  • 2:24 - 2:31
    وہ ہماری اندرونی زندگیوں کے نازک ،پراسرار اور خصوصی تجربات کوبیان کرنے کیلۓ ، الفاظ ڈھونڈ لاتے ھیں :
  • 2:31 - 2:34
    - گرمیوں کی ایک صبح کی دھوپ - اکٹھ میں ہمارا پریشان ہو جانا
  • 2:34 - 2:39
    - پہلے بوسے کی چاشنی - کسی دوست پر رشک آنا جب وہ اپنے نۓ کاروبار کے بارے میں بتاۓ
  • 2:39 - 2:42
    - ٹرین کے سفر کے دوران کی خواہشات کا تجربہ
  • 2:42 - 2:47
    دوسرے مسافر کی یک رخی تصویر دیکھنا ، جس سے ہم بات کی جرات نہ کر پائیں
  • 2:47 - 2:52
    لکھاری ہمارے دل و دماغ کو کھول دیتے ھیں ، اور ہمیں نقشہ تھما دیتے ھیں ہمارے باطن کا ، تا کہ ہم
  • 2:52 - 2:58
    تا کہ ہم بھرپور اعتماد اور مالیخولیا اور ایذارسانی سے بے خوف ہو سکیں ۔
  • 2:58 - 3:04
    جیسا کہ ایمرسن کا قول ھے کہ : ' عظیم لکھاریوں کے کام میں ہم اپنے نظرانداز خیالات کو پا لیتے ھیں ۔'
  • 3:05 - 3:10
    ادب دوستی کے سطحی پن اور سمجھوتوں کا بھی مصلح ھے ۔
  • 3:10 - 3:15
    کتابیں ہماری بہترین رفیق ھیں ، جو کہ ہمیشہ ہماری دسترس میں رہتی ھیں ، کبھی بھی مصروف نہیں ہوتیں ، اور ہمیں حقیقت کا
  • 3:15 - 3:18
    بغیر رنگ کیا ہوا چہرہ دکھاتی ھیں ۔
  • 3:18 - 3:22
    ہماری ساری زندگی ، ہمارے سب سے بڑے خدشات میں ، ناکامی ، گڑبڑ کا احساس یا پھر اخبارات کی
  • 3:22 - 3:25
    یہ سرخی بن جانا ھوتے ھیں ، ہارا ہوا انسان۔
  • 3:25 - 3:27
    آۓ دن ، ذرائع ابلاغ ہمیں ناکامیوں کی داستانیں سناتے ھیں۔
  • 3:27 - 3:33
    مزے کہ بات یہ ھے کہ ، ادب کا بہت سا حصہ بھی ناکامی کے بارے میں ھے ۔کسی نہ کسی طریقے سے ،
  • 3:33 - 3:37
    بہت سارے ناول ، ڈرامے اور نظمیں ان لوگوں کے بارے میں ھیں ، جو گڑبڑ کر بیٹھتے ھیں ، وہ لوگ،
  • 3:37 - 3:39
    جو غلطی سے اپنی ماں کے ساتھ اس کے بستر میں سو جاتے ھیں ،
  • 3:39 - 3:40
    جو اپنے ساتھی کی شرمندگی کا باعث بنتے ھیں ،
  • 3:40 - 3:44
    یا پھر وہ جو رنگ رلیاں مناتے ھوۓ ادھارمیں پھنس جاتے ھیں اور پھر مر جاتےھیں ۔
  • 3:44 - 3:48
    اگر ذرائع ابلاغ ان تک پہنچ جائیں تو ان کا قیمہ کر دیں ۔
  • 3:48 - 3:53
    لیکن عظیم کتابیں اتنی سختی یا محدود نظر سے ان کو نہیں دیکھتیں جیسا کہ ذرائع ابلاغ کا وطیرہ ھے ۔
  • 3:53 - 4:00
    وہ ہیرو کیلۓ ہمدردی کا جذبہ اجاگر کرتی ھیں اور ہمارے اندر ایک خوف کی نئ جہت کہ ہم بھی اپنی زندگیاں تباہ کرنے کے کس قدر قریب ھیں ۔
  • 4:01 - 4:07
    لیکن اگر ادب ایسا سب کچھ کر سکتا ھے تو پھر ہمیں بھی چاھیۓ کہ ہم اس کو تھوڑا مختلف تناظر میں دیکھیں ، جس میں کہ ہم اب تک اس کو دیکھتے چلے آ رہے ھیں۔
  • 4:07 - 4:10
    ہم اس کو اپنی توجہ ہٹانے کیلۓ یا پھر تفریح کے طور پر لیتے ھیں ۔( جیسا کہ ساحل سمندر کیلۓ )
  • 4:10 - 4:15
    لیکن یہ اس سے کہیں بڑھ کر ھے ، درحقیقت وسیع معنوں میں یہ ایک علاج ھے۔
  • 4:15 - 4:18
    ہمیں اس کو ایسے لینا چاھیۓ جیسا کہ طبیب اپنی دواؤں کو لیتے ھیں ، کوئ ایسی چیز جو کہ ہم کسی بیماری کیلۓ تجویزکریں اور
  • 4:18 - 4:23
    ااس کی درجہ بندی ان مسائل کے حساب سے ، ان کے بہترین حل کیلۓ
  • 4:23 - 4:26
    کریں ۔
  • 4:26 - 4:31
    ادب اپنی ساری خاصیتوں میں سے محض ایک خصوصیت کی وجہ سے بہت رتبے کا حقدار ھے ، کیونکہ یہ ایک ایسا ہتھیار ھے جو کہ ھمیں زیادہ سمجھداری،
  • Not Synced
    اچھائ اور دانشمندی سے جیتے اور مرنے میں معاون ثابت ھوتا ھے ۔
Title:
What is Literature for?
Description:

more » « less
Video Language:
English, British
Duration:
04:52
Khalil Ur Rehman edited Urdu subtitles for What is Literature for?
Khalil Ur Rehman edited Urdu subtitles for What is Literature for?
Khalil Ur Rehman edited Urdu subtitles for What is Literature for?
Khalil Ur Rehman edited Urdu subtitles for What is Literature for?
Khalil Ur Rehman edited Urdu subtitles for What is Literature for?
Khalil Ur Rehman edited Urdu subtitles for What is Literature for?

Urdu subtitles

Revisions