Return to Video

ڈین ایرییلی : کیا چیز ہمیں کام میں خوش رکھتی ہے ؟

  • 0:00 - 0:02
    مجھے ایک بات کہنی ہے
  • 0:02 - 0:06
    مزدوری اور کام کے بارے میں-
  • 0:06 - 0:09
    جب ہم سوچتے ہیں کہ لوگ کام کس طرح کرتے ہیں
  • 0:09 - 0:12
    تو ہم سوچتے ہیں
  • 0:12 - 0:14
    کہ لوگ تانگے کے ساتھ جڑے گھوڑے کی طرح ہیں -
  • 0:14 - 0:16
    کہ لوگ صرف پیسے کے بارے میں سوچتے ہیں
  • 0:16 - 0:17
    اور جب لوگوں کو پیسے دے دیتے ہیں
  • 0:17 - 0:19
    تو ہم ان سے کسی بھی طرح کا
  • 0:19 - 0:21
    کام لے سکتے ہیں-
  • 0:21 - 0:25
    اسی لئے ہم بینک والوں کو نوازتے ہیں -
  • 0:25 - 0:28
    اور اس طرح ہم اپنی سوچ کو آسان بنا لیتے ہیں
  • 0:28 - 0:32
    کہ لوگ کیوں کام کرتے ہیں اور مزدوری کیا ہوتی ہے -
  • 0:32 - 0:35
    اگر آپ سوچیں تو
  • 0:35 - 0:39
    دنیا میں الگ الگ کام ہوتے ہیں -
  • 0:39 - 0:42
    جیسے کہ پہاڑوں پر چڑھنا -
  • 0:42 - 0:46
    اگر آپ پہاڑوں پر چڑھنے والوں کی کتابیں پڑھیں
  • 0:46 - 0:51
    تو کیا آپ سمجھتے ہیں کے یہ خوشگوار باتوں سے بھری ہونگی ؟
  • 0:51 - 0:54
    نہیں یہ مشکلات سے بھری ہوتی ہیں -
  • 0:54 - 0:58
    ان میں پاؤں کی بیماریاں اور چلنے
  • 0:58 - 0:59
    اور سانس لینے کی مشکلات
  • 0:59 - 1:02
    کا ذکر ملتا ہے -
  • 1:02 - 1:05
    اور اگر ان لوگوں کا مقصد خوشیاں حاصل کرنا تھا
  • 1:05 - 1:07
    تو جیسے ہی وہ چوٹی پر پہنچتے
  • 1:07 - 1:08
    ان کو یہ مہم ایک غلطی لگتی -
  • 1:08 - 1:10
    اور دوبارہ نہ کرنے کا عہد کرتے -
  • 1:10 - 1:12
    (ہنسی)
  • 1:12 - 1:15
    وہ سوچتے: "کیوں نہ میں کوئی آسان کام کرتا"
  • 1:15 - 1:18
    اس کے باوجود ، لوگ پہاڑوں سے اترنے کے بعد
  • 1:18 - 1:21
    صحتیاب ہونے کے بعد ، دوبارہ کوہ پیمائی کرتے ہیں -
  • 1:21 - 1:25
    اور اگر اسی مثال کو سامنے رکھیں
  • 1:25 - 1:27
    تو یہ بہت کچھ بتاتی ہے -
  • 1:27 - 1:31
    یہ ہمیں ایک کام ختم کرنے ،
    ایک چوٹی سر کرنے کا بتاتی ہے -
  • 1:31 - 1:34
    یہ بتاتی ہے کہ ہمیں مہم سے لگاؤ ہے -
  • 1:34 - 1:36
    یہ بتاتی ہے کہ الگ الگ چیزیں ہیں
  • 1:36 - 1:42
    جو ہمیں حوصلہ دیتی ہیں -
  • 1:42 - 1:45
    میں نے اس کے بارے میں سوچنا تب شروع کیا
  • 1:45 - 1:48
    جب میرا ایک شاگرد مجھ سے ملا -
  • 1:48 - 1:52
    یہ شاگرد اپنی تعلیم مکمّل کر چکا تھا -
  • 1:52 - 1:54
    وہ واپس آیا اور مجھ سے ملا -
  • 1:54 - 1:56
    اور اسنے مجھے یہ کہانی سنائی :
  • 1:56 - 2:01
    اس نے کہا کہ وہ دو ہفتوں تک
    بزنس پریزنٹیشن پر کام کرتا رہا -
  • 2:01 - 2:03
    اس وقت وہ ایک بڑے بینک میں نوکری کرتا تھا -
  • 2:03 - 2:07
    اس وقت بینک کی خریدوفروخت کی بات چیت چل رہی تھی -
  • 2:07 - 2:10
    اور وہ بہت محنت سے بزنس پریزنٹیشن پر
  • 2:10 - 2:12
    کام کر رہا تھا -
  • 2:12 - 2:15
    وہ رات دیر تک کام کرتا -
  • 2:15 - 2:17
    اوراس نے ایک دن پہلے ،
  • 2:17 - 2:21
    وہ پریزنٹیشن جمع کرادی
  • 2:21 - 2:23
    مگر اس کے باس نے کہا کہ
  • 2:23 - 2:28
    "اچھا کام کیا ہے مگر ڈیل کی بات چیت
    بغیر نتیجے کے ختم ہوگئی ہے" -
  • 2:28 - 2:30
    وہ شخص بہت اداس ہوا -
  • 2:30 - 2:33
    اس بات کے سننے سے پہلے
  • 2:33 - 2:35
    وہ اپنے کام سے بہت خوش تھا -
  • 2:35 - 2:37
    اس بات کے سننے سے پہلے وہ
  • 2:37 - 2:41
    رات دیر ، تک خوشی خوشی کام کرتا -
  • 2:41 - 2:47
    مگرجب پتا چلا کہ یہ کام کوئی نہیں دیکھے گا تو وہ بہت اداس ہوا -
  • 2:47 - 2:49
    یہ کہانی سننے کے بعد ، میں نے سوچا کہ ،
  • 2:49 - 2:53
    محنت کا پھل آخر میں کیا چیز ہے ؟
  • 2:53 - 2:57
    ہم نے ایک تجربہ کیا
  • 2:57 - 3:03
    کچھ لوگوں کو ہم نے جڑنے والے کھلونے 'لیگو' دیے اور کہا بناؤ -
  • 3:03 - 3:08
    اور کچھ لوگوں کو پیسے کے کا لالچ دے کر کہا،
  • 3:08 - 3:12
    " ان ' لیگو' سے خاص کھلونا ٣ ڈولر کے بدلے بنائیں
  • 3:12 - 3:14
    ہم آپ کو ٣ ڈولر دینگے -"
  • 3:14 - 3:18
    اور پھر لوگ جڑنے والے کھلونوں سے بنانے لگے
  • 3:18 - 3:21
    جب چیزیں بن گئیں تو ان چیزوں کو اٹھا کر رکھ دیا
  • 3:21 - 3:26
    پھر ہم نے ان کو ٢.٧٠ ڈولر کا لالچ دیا
  • 3:26 - 3:28
    اور جب وہ مان جاتے تو ہم ان کو
  • 3:28 - 3:29
    اور جڑنے والے کھلونے دیتے
  • 3:29 - 3:34
    اس طرح ہم ہر بار پیسے مزید کم کرتے چلے گئے
  • 3:34 - 3:40
    ایک موقع پر آکر لوگوں نے کہا یہ لالچ کافی نہیں ہے -
  • 3:40 - 3:43
    یہ ایک خاص اور معنی خیز تبدیلی تھی -
  • 3:43 - 3:46
    لوگوں نے ایک کے بعد دوسرا کھلونا بنایا -
  • 3:46 - 3:49
    اور جب انہوں نے ایک ختم کیا تو ہم نے اسے ٹیبل کے نیچے رکھ دیا -
  • 3:49 - 3:51
    اور ان کو بتایا کہ تجربے کے آخر میں ،
  • 3:51 - 3:55
    کھلونے کو جدا کردینگے ،
  • 3:55 - 3:59
    اور انہیں ڈبے میں ڈال دینگے -
  • 3:59 - 4:01
    ایک اور خاص شرط تھی -
  • 4:01 - 4:06
    اس خاص شرط میں میرے شاگرد 'ڈیوڈ' کا ہاتھ تھا -
  • 4:06 - 4:09
    اس شرط کو ہم نے 'سی سی فیق' شرط کا نام دیا -
  • 4:09 - 4:11
    اگر آپ کو 'سی سی فس' کی کہانی یاد ہو تو ،
  • 4:11 - 4:17
    خدا نے 'سی سی فس' کو سزا دی کہ
    وہ ایک ہی پتھر پہاڑی پر چڑھاۓ ،
  • 4:17 - 4:19
    اور جب وہ چوٹی پر پہنچ جاتا تو ،
  • 4:19 - 4:22
    پتھر گرتا ہوا واپس پھر اسی جگہ پر آجاتا -
  • 4:22 - 4:27
    یہ بغیر فائدے والا کام کی طرح ہے -
  • 4:27 - 4:30
    اور سوچئے کہ اگر وہ یہی پتھر
    دوسری پہاڑیوں پر چڑھاتا تو ،
  • 4:30 - 4:32
    اس کو شاید لگتا کہ وہ کوئی مفید کام کر رہا ہے-
  • 4:32 - 4:35
    اور اگر ہم جیلوں پر مبنی فلمیں پی غور کریں ،
  • 4:35 - 4:38
    تو جیلر قیدیوں کو اس طرح اذیت دیتے ،
  • 4:38 - 4:40
    کہ وہ ان سے گھڑھا کھدواتے
  • 4:40 - 4:45
    اور پھر ان سے وہی گھڑھا بھروادیتے -
  • 4:45 - 4:47
    اس طرح ایک ہی کام کو
  • 4:47 - 4:49
    بار بار کرنے میں
  • 4:49 - 4:52
    ایک بد دلی سی پیدا ہوتی ہے-
  • 4:52 - 4:56
    تو تجربے کے دوسرے حصّے میں ،
    ہم نے اسی طرح کیا -
  • 4:56 - 5:01
    ہم نے پوچھا " کیا آپ کھلونا ٣ ڈولر میں بنائیں گے؟ "
  • 5:01 - 5:03
    اور اگر انہوں نے حامی بھری ،
  • 5:03 - 5:06
    پھر ہم نے پوچھا "کیا آپ دوسرا کھلونا ٢.٧٠ ڈولر میں بنائیں گے؟ "
  • 5:06 - 5:10
    اور اگر پھر انہوں نے حامی بھری ، تو ہم ان کو نیا دیتے -
  • 5:10 - 5:12
    اور جب وہ بنا رہے ہوتے ،
  • 5:12 - 5:15
    ہم پہلے جمع کیے ہوئے کھلونے کو جدا جدا کردیتے -
  • 5:15 - 5:17
    اور جب وہ پھر ختم کر لیتے ،
  • 5:17 - 5:21
    پھر ہم نے پوچھا "کیا آپ اگلا کھلونا تیس پیسے کم میں بنائیں گے؟ "
  • 5:21 - 5:25
    اور اگر وہ حامی بھرتے ، تو ہم پہلے جمع کیے ہوئے
    کھلونے کو جدا جدا کردیتے -
  • 5:25 - 5:27
    اور یہ نہ ختم ہونے والا سلسلہ بن گیا -
  • 5:27 - 5:32
    کہ وہ جوڑیں اور ہم علیحدہ علیحدہ کردیں ان کی سامنے -
  • 5:32 - 5:36
    اب تجربے کے دونوں حصّوں کو دیکھیں تو
  • 5:36 - 5:37
    پہلے یہ پتا چلتا ہے کہ
  • 5:37 - 5:41
    لوگوں نے مخصوص کھلونا زیادہ بنایا -
    گیارہ کے مقابلے میں سات-
  • 5:41 - 5:45
    تجربے کے معنے خیز حصّے میں
    بمقابلہ 'سی سی فس' حصّے میں -
  • 5:45 - 5:48
    یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی -
  • 5:48 - 5:50
    یہ لوگ کوئی برج نہیں بنا رہے تھے -
  • 5:50 - 5:54
    لوگ چند پیسوں کے لئے کھلونے جوڑ رہے تھے -
  • 5:54 - 5:59
    اور انکو پتا تھا کہ ان کے جوڑے ہوئے
    کھلونوں کو جدا کردیا جاۓ گا.
  • 5:59 - 6:02
    تو یہ کام کوئی بڑی بات نہیں تھی -
  • 6:02 - 6:06
    مگر معمولی شرائط سے فرق پڑ رہا تھا -
  • 6:06 - 6:09
    اب ہم ایک اور مختلف تجربہ کیا -
  • 6:09 - 6:10
    اس میں ہم نے لوگوں کو
  • 6:10 - 6:12
    یہ شرط نہیں لگائی
  • 6:12 - 6:17
    ہم نے ان کو یہ سمجھایا جتنا ابھی آپ کو سمجھایا ،
  • 6:17 - 6:20
    اور پھر ان سے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ نتیجہ کیا ہوسکتا ہے -
  • 6:20 - 6:21
    پھر کیا ہوا؟
  • 6:21 - 6:25
    لوگوں نے سمت کا اندازہ صحیح لگایا ،
    مگر محنت کا نہیں -
  • 6:25 - 6:29
    ان لوگوں کو جن کو تجربے کے بارے میں بتایا گیا
  • 6:29 - 6:34
    نے کہا کہ معنی خیز حصّے میں
    مخصوص کھلونا زیادہ تعداد میں بنے گا-
  • 6:34 - 6:36
    تو لوگوں کو پتا ہے کے معنی اہم ہیں ،
  • 6:36 - 6:39
    مگر یہ کتنا اہم ہے ،
  • 6:39 - 6:41
    اس کا اندازہ نہیں ہے -
  • 6:41 - 6:44
    ایک اور بات پر ہم نے غور کیا -
  • 6:44 - 6:49
    کچھ لوگوں کو 'لیگو' پسند ہیں اور کچھ کو نہیں -
  • 6:49 - 6:51
    اور آپ اندنزہ لگا رہے ہونگے کہ
  • 6:51 - 6:54
    جن لوگوں کو 'لیگو' پسند ہیں وہ کم پیسوں میں
  • 6:54 - 6:56
    زیادہ کھلونے جوڑیں گے -
  • 6:56 - 7:00
    اور جن کو کم محبّت ہے
  • 7:00 - 7:03
    وہ کم بنائنگے -
  • 7:03 - 7:06
    اور یہی ہمیں ملا معنی خیز حصّے میں -
  • 7:06 - 7:09
    ایک تعلق تھا : لوگوں کی 'لیگو' کھلونے سے محبّت میں
  • 7:09 - 7:11
    اور کتنا وہ اس سے جوڑ کر چیزیں بناتے تھے -
  • 7:11 - 7:13
    اور سیسیفک حصّے میں کیا ہوا ؟
  • 7:13 - 7:16
    اس حصّے میں رشتہ صفر تھا -
  • 7:16 - 7:21
    کوئی رشتہ نہ تھا 'لیگو' کی محبّت
    اور کھلونے جوڑنے کی تعداد میں -
  • 7:21 - 7:24
    تو مجھے یہ پتا چلا کہ
  • 7:24 - 7:26
    'لیگو' سے جڑے کھلونے الگ الگ کرنے سے ،
  • 7:26 - 7:31
    ہم نے جوڑنے کی خوشی ختم کردی -
  • 7:31 - 7:33
    بالکل ختم-
  • 7:33 - 7:37
    اس تجربے کے بعد ،
  • 7:37 - 7:41
    میں کمپیوٹر پروگرام بنانے کی کمپنی گیا -
  • 7:41 - 7:45
    میں نام نہیں بتا سکتا مگر ،
  • 7:45 - 7:49
    کمپنی کے ایک حصّہ کے لئے ایک الگ عمارت تھی -
  • 7:49 - 7:54
    اور یہاں نئی چیزیں وجود میں آتی ہیں -
  • 7:54 - 7:56
    اور میرے ملنے سے ایک ہفتے پہلے ،
  • 7:56 - 8:00
    اور کمپنی کے بڑے ، اس کمپنی حصّے میں گئے ،
    اور ٢٠٠ لوگوں کے سامنے ،
  • 8:00 - 8:03
    اور پروجیکٹ ختم کردیا -
  • 8:03 - 8:08
    میں نے ٢٠٠ پست حوصلہ لوگوں کے سامنے کھڑے ہو کر
  • 8:08 - 8:12
    اس ' لیگو ' تجربے کے بارے میں بتایا ،
  • 8:12 - 8:17
    انہوں نے بتایا کے وہ اس طرح کے تجربے سے گزر چکے ہیں -
  • 8:17 - 8:18
    میں نے پوچھا ،
  • 8:18 - 8:22
    " کتنے لوگ دیر سے کام پر آتے ہیں ؟ "
  • 8:22 - 8:24
    ہر شخص نے ہاتھ کھڑا کیا -
  • 8:24 - 8:27
    پھر پوچھا " کتنے لوگ جلدی گھر جاتے ہیں؟ "
  • 8:27 - 8:29
    ہر شخص نے ہاتھ کھڑا کیا -
  • 8:29 - 8:35
    میں نے پوچھا کہ کتنے لوگ
    اپنے حساب کتاب میں غلط باتیں لکھتے ہیں؟
  • 8:35 - 8:36
    اور انہوں نے ہاتھ نہیں اٹھاۓ ،
  • 8:36 - 8:42
    مگر انہوں نے مجھے کھانے پر لے جاکر بتایا کہ
    وہ حساب کتاب میں کیا کرتے ہیں -
  • 8:42 - 8:44
    اور پھر میں نے پوچھا ،
  • 8:44 - 8:48
    " آپ کے کام کے نگران کیا کرسکتے ہیں
    آپ کو حوصلہ مند رکھنے کے لئے ؟ "
  • 8:48 - 8:51
    اور پھر انہوں نے بہت ساری باتیں بتائیں -
  • 8:51 - 8:54
    کہ کمپنی کے نگران پوچھ سکتے تھے کہ ،
  • 8:54 - 8:57
    آخری دو سال کیسے گزرے
    اور آگے لوگوں کے کیا ارادے ہیں-
  • 8:57 - 9:01
    ٹیکنالوجی کا کونسا حصّہ
  • 9:01 - 9:05
    کمپنی میں کہاں بہتر استعمال ہو سکتا ہے -
  • 9:05 - 9:08
    نگران ان سے تجرباتی کام کرا سکتا تھا ،
  • 9:08 - 9:10
    اور دیکھتا کہ وہ تجربے کیسے کام کرتے -
  • 9:10 - 9:12
    مگر بات یہ ہے کہ
  • 9:12 - 9:15
    ان چیزوں کے لئے محنت اور حوصلہ چاہیے -
  • 9:15 - 9:19
    اور میں سمجھتا ہوں کے نگران کو معنی کی اہمیت کا اندازہ نہ تھا -
  • 9:19 - 9:21
    اگر نگران سمجھتا کہ ،
  • 9:21 - 9:24
    معنی کی اہمیت نہیں ہے ،
  • 9:24 - 9:26
    تو وہ خیال نہ کرتا -
  • 9:26 - 9:29
    اور وہ کہتا کہ ، " ابھی کام اس طرح کرایا تھا ،
  • 9:29 - 9:30
    اوراب اس طرح کراؤں گا ،
  • 9:30 - 9:32
    ہر چیز ٹھیک ہوجاۓ گی - "
  • 9:32 - 9:35
    جب آپ کو احساس ہوجاتا کہ معنی کی کتنی اہمیت ہے تو ،
  • 9:35 - 9:37
    پھر آپ کو پتا چلتا کہ یہ واقعی اہم ہے
  • 9:37 - 9:39
    کہ وقت اور محنت لگائیں
  • 9:39 - 9:42
    تاکہ لوگ خیال رکھیں کہ وہ کر کیا رہے ہیں -
  • 9:42 - 9:45
    اگلا تجربہ تھوڑا مختلف تھا -
  • 9:45 - 9:48
    ہم نے ایک صفحہ لیا
    جس پر بے ترتیب حروف درج تھے ،
  • 9:48 - 9:52
    اور لوگوں سے کہا کہ
    وہ ایک جیسے حروف کے جوڑے بنائیں -
  • 9:52 - 9:53
    بس یہی کام تھا
  • 9:53 - 9:55
    لوگوں نے پہلا صفحہ حل کیا -
  • 9:55 - 9:58
    اور پھر ہم نے پوچھا کہ
    اگلا صفحہ کم پیسوں میں کریں گے ؟
  • 9:58 - 10:01
    اور پھر اگلا صفحہ مزید کم پیسوں میں کرنے کا پوچھا -
  • 10:01 - 10:03
    اور ہماری تین شرائط تھیں
  • 10:03 - 10:06
    پہلے حصّے میں لوگوں نے اپنا نام لکھا اور صفحہ حل کیا ،
  • 10:06 - 10:10
    اور تجربے کے نگران کے حوالے کیا
  • 10:10 - 10:14
    نگران نے ایک نظر دیکھا ،
  • 10:14 - 10:18
    "او ہو" کہا اور ایک طرف رکھ دیا -
  • 10:18 - 10:22
    دوسرے حصّے میں ، لوگوں نے اپنا نام نہیں لکھا -
  • 10:22 - 10:24
    نگران نے کاغذ لیا
  • 10:24 - 10:27
    اس کو جانچا نہیں ،
  • 10:27 - 10:31
    اور ایک طرف رکھ دیا
  • 10:31 - 10:33
    تو آپ ایک کاغذ لیتے ہیں
    اور ایک طرف رکھ دیتے ہیں -
  • 10:33 - 10:35
    تجربے کے تیسرے حصّے میں ،
  • 10:35 - 10:43
    نگران نے صفحہ لیا اور پھاڑ دیا -
  • 10:43 - 10:46
    ان تینوں حصّوں میں کیا ہوا؟
  • 10:46 - 10:50
    یہاں میں آپ کو دکھا رہا ہوں کہ
    کس شرح پر لوگوں نے کام چھوڑ دیا -
  • 10:50 - 10:55
    کم اعداد بتاتے ہیں کہ
    لوگوں نے زیادہ اور دیر تک کام کیا -
  • 10:55 - 11:00
    دیکھ بھال والے حصّے میں لوگوں نے ١٥ پیسے تک کام کیا -
  • 11:00 - 11:03
    ١٥ پیسے کی شرح پر لوگوں نے محنت کرنا چھوڑدی -
  • 11:03 - 11:08
    پھاڑنے والے حصّے میں یہ شرح دگنی ہے -- ٣٠ پیسے فی صفحہ -
  • 11:08 - 11:10
    اور یہ بالکل پہلا والا نتیجہ ہے -
  • 11:10 - 11:14
    آپ لوگوں کی محنت اور کام ضائع کرینگے تو
  • 11:14 - 11:16
    لوگ اپنے کام سے خوش نہیں ہونگے -
  • 11:16 - 11:18
    مگر یہ بتاتا چلوں کہ ،
  • 11:18 - 11:21
    کاغذ پھاڑنے کی صورت میں ، لوگ دھوکہ دسکتے تھے -
  • 11:21 - 11:23
    انہوں نے صحیح کام نہ کیا ہو ،
  • 11:23 - 11:25
    کیونکہ ان کو احساس ہو کہ لوگ دیکھ نہیں رہے -
  • 11:25 - 11:27
    تو شاید پہلے صفحے پر صحیح کام ہوا ہو ،
  • 11:27 - 11:29
    پھر آپ دیکھیں کوئی اسے دیکھ نہیں رہا ہے ،
  • 11:29 - 11:31
    تو آپ اور کام کریں گے اور پھر مزید کام کریں گے -
  • 11:31 - 11:33
    تو پھاڑنے کی صورت میں ،
  • 11:33 - 11:36
    لوگ زیادہ کام جمع کرکے ، زیادہ پیسے کماتے ہوں
  • 11:36 - 11:38
    اور کم محنت کرتے ہوں -
  • 11:38 - 11:40
    اور نظرانداز کئے ہوۓ حصّے میں کیا ہوا؟
  • 11:40 - 11:44
    کیا وہ کاغذ دیکھنے والے حصّے کی طرح ہوگا
    یا کاغذ پھا ڑنے والے کی طرح ،
  • 11:44 - 11:46
    یا کہیں درمیان میں ؟
  • 11:46 - 11:49
    پتہ چلتا ہے کہ وہ تقریباً صفحہ پھاڑنے کی طرح ہے -
  • 11:49 - 11:52
    اب اچھی خبر اور بری خبر سنیں .
  • 11:52 - 11:57
    بری خبر یہ ہے کہ لوگوں کی محنت نظرانداز کرنا
  • 11:57 - 12:01
    انکی محنت انکے سامنے ضایع کی طرح ہے -
  • 12:01 - 12:05
    نظر انداز کرنے کا اپنا نقصان ہے -
  • 12:05 - 12:09
    اچھی خبر یہ ہے کہ ،
    صرف دیکھنا کسی کے کام کو ،
  • 12:09 - 12:12
    پڑھنا اور کہنا " اچھا " ،
  • 12:12 - 12:13
    کافی ہے
  • 12:13 - 12:16
    لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے -
  • 12:16 - 12:22
    تو حوصلہ افزائی کرنا آسان ہے -
  • 12:22 - 12:24
    مگر حوصلہ افزائی ختم کردینا
  • 12:24 - 12:26
    بھی نہایت آسان ہے -
  • 12:26 - 12:30
    اور اگر ہم سوچ سمجھ کر کام نہ کریں
    تو ہم نقصان میں ہیں -
  • 12:30 - 12:33
    تو یہ سارا معاملہ منفی حوصلہ افزائی پیدا
  • 12:33 - 12:36
    یا ختم کرنے کا ہے-
  • 12:36 - 12:40
    اگلا حصّہ مثبت حوصلہ افزائی کا ہے -
  • 12:40 - 12:45
    امریکا میں 'آئی کیا' کی دکانیں ہیں -
  • 12:45 - 12:51
    یہاں عام سا فرنیچر ملتا ہے
    جو مشکل سے جڑتا ہے -
  • 12:51 - 12:53
    (ہنسی)
  • 12:53 - 12:56
    آپ کا پتا نہیں ، مگر جب میں اس فرنیچر کو جوڑتا ہوں تو ،
  • 12:56 - 13:00
    مجھے بہت محنت اور وقت لگتا ہے -
  • 13:00 - 13:03
    میں وہ حصّے غلط طریقے سے جوڑ دیتا ہوں
  • 13:03 - 13:06
    وہ حصّے مجھے پسند نہیں ہیں -
  • 13:06 - 13:09
    یہ کام مجھے پسند نہیں ہے -
  • 13:09 - 13:13
    جب کام ختم کرتا ہوں
    تو مجھے یہ فرنیچر اچھا لگتا ہے ،
  • 13:13 - 13:15
    دوسروں کے مقابلے میں -
  • 13:15 - 13:20
    ایک پرانی کہانی کیک پاؤڈر کی ہے -
  • 13:20 - 13:23
    جب ان کی شروعات ١٩٤٠ میں ہوئی تھی ،
  • 13:23 - 13:26
    تو وہ پاؤڈر کو ڈبّے میں ڈالتے ،
  • 13:26 - 13:31
    اور لکھا ہوتا کہ پانی ملائیں ،
  • 13:31 - 13:35
    اوون میں ڈالیں اور کیک تیار -
  • 13:35 - 13:38
    وہ پسند نہیں کیے جاتے تھے -
  • 13:38 - 13:39
    لوگ ان کو خریدتے نہیں تھے -
  • 13:39 - 13:42
    اس کی وجوہات بہت بیان کرتے -
  • 13:42 - 13:43
    شاید مزہ صحیح نہیں تھا -
  • 13:43 - 13:45
    نہیں ، مزہ صحیح تھا -
  • 13:45 - 13:50
    وجہ پتا چلی کہ کام کم کرنا پڑتا ہے -
  • 13:50 - 13:53
    اتنا آسان کہ وہ مہمانوں کو نہیں پیش کرتے
  • 13:53 - 13:55
    کہ " یہ میرا کیک ہے - "
  • 13:55 - 13:57
    نہیں نہیں ، یہ کسی اور کا کیک ہے -
  • 13:57 - 13:59
    یہ خریدا ہوا کیک لگتا -
  • 13:59 - 14:01
    وہ اپنا محسوس نہیں ہوتا تھا -
  • 14:01 - 14:03
    پھر انہوں نے کیا کیا؟
  • 14:03 - 14:07
    انہوں نے انڈہ اور دودھ پاؤڈر میں سے نکل لیا -
  • 14:07 - 14:08
    (ہنسی)
  • 14:08 - 14:12
    اب آپ کو انڈے توڑ کر اس میں شامل کرنا پڑتے تھے -
  • 14:12 - 14:15
    آپ کو دودھ ناپ کر ڈالنا پڑتا تھا -
  • 14:15 - 14:18
    اب وہ آپ کا کیک تھا - اب ہر چیز ٹھیک تھی -
  • 14:18 - 14:27
    ( تالیاں )
  • 14:27 - 14:30
    اب میں 'آئی کیا' کے اثر کے بارے میں سوچتا ہوں ،
  • 14:30 - 14:32
    لوگوں کو محنت کراکے ،
  • 14:32 - 14:36
    وہ انکو کام سے محبّت کراتے ہیں
  • 14:36 - 14:39
    تو تجرباتی طور پر یہ کیسا ہے؟
  • 14:39 - 14:41
    ہم نے لوگوں کو کاغذ طے کرکے چیزیں بنانے کو کہا -
  • 14:41 - 14:44
    ہم نے اس کے لئے ، ان کو ہنر سکھایا
  • 14:44 - 14:46
    اور ایک کاغذ کا صفحہ دیا -
  • 14:46 - 14:50
    اور کیونکہ یہ اناڑی تھے ،
    انہوں نے بہت بدصورت چیز بنادی --
  • 14:50 - 14:53
    مینڈک یا پرندہ نہیں -
  • 14:53 - 14:56
    مگر پھر ہم نے کہا کہ " یہ ' اوریگامی ' ہماری ہے -
  • 14:56 - 14:59
    آپ نے ہمارے ساتھ کام کیا ،
    مگر ہم یہ آپ کو بچنا چاہتے ہیں -
  • 14:59 - 15:01
    اس کے کتنے پیسے آپ دینگے؟ "
  • 15:01 - 15:04
    پھر ہم نے غور کیا کہ وہ کتنے پیسے دیتے ہیں -
  • 15:04 - 15:06
    اور دو قسم کے لوگ تھے -
  • 15:06 - 15:08
    ایک وہ لوگ جنہوں نے یہ بنایا ،
  • 15:08 - 15:13
    اور دوسرے وہ جنہوں نے نہیں بنایا
    اور صرف غور کر رہے تھے -
  • 15:13 - 15:15
    تو پتہ یہ چلا کہ بنانے والوں کو
  • 15:15 - 15:19
    یہ ' اوریگامی ' کی یہ چیزیں خوبصورت لگیں ،
  • 15:19 - 15:21
    اور وہ ان چیزوں کے پانچ گنا دینے کو تیار تھے
  • 15:21 - 15:25
    بنسبت ان لوگوں کے جو صرف دیکھ اور غور کر رہے تھے -
  • 15:25 - 15:28
    اگر آپ بنانے والے ہوتے ،
  • 15:28 - 15:34
    تو یہ سوچتے " یہ ' اوریگامی ' میں نے بنایا ہے
    مگر کسی کو پسن نہیں ہے" ؟
  • 15:34 - 15:40
    یا " یہ ' اوریگامی ' مجھے پسند ہے
    اور دوسروں کو بھی پسند آئی گی " ؟
  • 15:40 - 15:42
    ان دونوں میں کونسا ٹھیک ہے؟
  • 15:42 - 15:45
    پتہ چلا کہ نہ صرف انھیں یہ ' اوریگامی ' پسند تھی ،
  • 15:45 - 15:49
    اور یہ سوچتے تھے کہ -
  • 15:49 - 15:52
    دوسروں کو بھی پسند ہے
  • 15:52 - 15:55
    اگلے حصّے میں ہم ' آئی کیا ' کا اثر دیکھنا چاہتے تھے -
  • 15:55 - 15:57
    ہم نے اس کو مشکل کرنے کی کوشش کی -
  • 15:57 - 16:00
    تو کچھ لوگوں کو وہی کام دیا -
  • 16:00 - 16:04
    کچھ لوگوں سے طریقہ کار چھپا دیا -
  • 16:04 - 16:08
    صفحے کے اوپر 'اوریگامی' کی ترکیب دی ہوئی تھی -
  • 16:08 - 16:11
    کچھ لوگوں کے لئے ہم نے وہ ترکیب ہٹا دی تھی -
  • 16:11 - 16:14
    اب یہ مشکل تھا - تو ہوا کیا ؟
  • 16:14 - 16:20
    ' اوریگامی ' اب بدصورت اور مشکل تھی -
  • 16:20 - 16:22
    آسان ' اوریگامی ' میں بھی
  • 16:22 - 16:26
    یہی تھا : بنانے والوں کو زیادہ پسند تھیں
    مگر جانچنے والوں کو کم -
  • 16:26 - 16:28
    جب آپ مشکل تراکیب کو دیکھتے ،
  • 16:28 - 16:31
    تو اس کا اثر زیادہ تھا -
  • 16:31 - 16:36
    کیوں؟ کیوں کہ بنانے والوں کو
    اب یہ زیادہ پسند تھیں -
  • 16:36 - 16:39
    انہوں نے اور زیادہ محنت کی تھی -
  • 16:39 - 16:43
    جانچنے والوں کو کم پسند تھیں -
  • 16:43 - 16:47
    کیونکہ یہ اب زیادہ بدصورت تھیں -
  • 16:47 - 16:53
    اس سے پتا چلتا ہے کے ہم کس طرح
    چیزوں کی قدر کرتے ہیں
  • 16:53 - 16:55
    اب بچوں کی مثال لیں -
  • 16:55 - 16:59
    فرض کریں میں پوچھوں کہ ،
    " آپ اپنے بچے کتنے پیسوں میں بیچیں گے ؟ "
  • 16:59 - 17:02
    آپ کی یادیں اور تعلقات وغیرہ -
  • 17:02 - 17:05
    اچھے لوگ شاید زیادہ -
  • 17:05 - 17:07
    پیسے لگائیں
  • 17:07 - 17:08
    (ہنسی)
  • 17:08 - 17:10
    اب تھوڑا مختلف سوچئے
  • 17:10 - 17:12
    فرض کریں آپ کے بچے نہیں ہیں ،
  • 17:12 - 17:15
    اور پارک جاکر آپ کچھ بچوں سے ملے ،
  • 17:15 - 17:16
    اور وہ آپ کے بچوں کی طرح تھے -
  • 17:16 - 17:18
    اور آپ نے ان کے ساتھ چند گھنٹے کھیلا -
  • 17:18 - 17:20
    اور آپ جانے لگے ، تو والدین نے کہا ،
  • 17:20 - 17:24
    " اگر آپ کو دلچسپی ہے تو آپ بچے خرید سکتے ہیں " -
  • 17:24 - 17:27
    (ہنسی)
  • 17:27 - 17:29
    اب کتنے پیسے دینگے ؟
  • 17:29 - 17:32
    بہت سارے لوگ زیادہ پیسے نہ لگائیں -
  • 17:32 - 17:37
    کیونکہ بچے بہت اہم ہیں ،
  • 17:37 - 17:39
    اس لیے نہیں کہ وہ کون ہیں ،
  • 17:39 - 17:43
    بلکہ ہماری وجہ سے ، کیوںکہ ان کا ہم سے تعلق ہے
  • 17:43 - 17:45
    اور انہوں نے وقت ہمارے ساتھ گزارا ہے -
  • 17:45 - 17:48
    اور اگر آپ کو ' آئی کیا ' کی تراکیب مشکل لگیں تو ،
  • 17:48 - 17:50
    تو سوچئے بچوں کی تراکیب کتنی مشکل ہونگی -
  • 17:50 - 17:51
    وہ تو اور مشکل ہیں -
  • 17:51 - 17:52
    (ہنسی)
  • 17:52 - 17:57
    اور یہ میرے بچے ہیں ، جو ظاہر ہے کہ
    مجھے بہت پیارے ہیں -
  • 17:57 - 17:59
    اور یہ ایک اور چیز بتاتی ہے ،
  • 17:59 - 18:01
    وہ یہ ہے کہ ،
  • 18:01 - 18:05
    لوگ جب اپنی بنائی ہوئی چیزوں کو دیکھتے ہیں ،
  • 18:05 - 18:10
    وہ نظر انداز کرتے ہیں کہ
    دوسرے لوگ اس طرح سے نہیں دیکھتے -
  • 18:10 - 18:13
    اب آخر میں ایک بات کہوں -
  • 18:13 - 18:16
    اب سوچئے 'ایڈم سمتھ ' - بمقابلہ - ' کارل مارکس ' ،
  • 18:16 - 18:20
    'ایڈم سمتھ ' کی اہم سوچ تھی کارکردگی کے بارے میں -
  • 18:20 - 18:23
    اس نے ایک سوئی بنانے کی فیکٹری کی مثال دی -
  • 18:23 - 18:26
    اس نے کہا پن بنانے کے ١٢ حصّے ہیں -
  • 18:26 - 18:31
    اور اگر ایک شخص وہ تمام حصّے کرے ،
    تو کام آہستہ ہوگا -
  • 18:31 - 18:33
    مگر اگر ایک شخص ایک حصّے پر کام کرے
  • 18:33 - 18:35
    اور دوسرا دوسرے حصّے پر ،
    اور تیسرا تیسرے پر ،
  • 18:35 - 18:38
    کام جلدی ہوگا -
  • 18:38 - 18:44
    یہ ایک اچھی مثال اور
    وجہ بنی صنعتی انقلاب اور کارکردگی کی -
  • 18:44 - 18:46
    مگر ' کارل مارکس ' نے کہا ،
  • 18:46 - 18:49
    مزدوری کا خیال ختم کرنا اہم ہے -
  • 18:49 - 18:53
    تاکہ لوگ سوچے اپنے کام کے بارے میں -
  • 18:53 - 18:56
    اور اگر آپ تمام ١٢ حصّوں پر کام کریں
    تو آپ کو پن کا خیال ہوگا -
  • 18:56 - 19:00
    مگر ایک حصّے پر کام کریں تو
    آپ شاید خیال نہ رکھیں -
  • 19:00 - 19:03
    اور میرے خیال میں ' صنعتی انقلاب ' میں ،
  • 19:03 - 19:06
    ' ایڈم سمتھ ' زیادہ صحیح تھا ' کارل مارکس ' کے مقابلے میں -
  • 19:06 - 19:09
    مگر ہم تبدیل ہوگئے ہیں
  • 19:09 - 19:11
    اور اب ہم ایک دانا معیشت میں ہیں -
  • 19:11 - 19:14
    ایک دانا معیشت میں کیا ہوتا ہے؟
  • 19:14 - 19:17
    کیا کام میں بہتری ، کام کی قدر سے زیادہ اہم ہے؟
  • 19:17 - 19:19
    اس کا جواب ہے 'نہیں'
  • 19:19 - 19:21
    اگر ہم غور کریں ان حالات پر
  • 19:21 - 19:24
    جب لوگوں کو خود سوچنا پڑتا ہے
  • 19:24 - 19:28
    کہ کتنی محنت ، توجہ ، خیال ، ان کے تعلق ،
  • 19:28 - 19:32
    کیا وہ کام کے بارے میں سوچتے ہیں؟
  • 19:32 - 19:36
    اس بارے میں ' مارکس ' کی باتیں سامنے آتی ہیں -
  • 19:36 - 19:41
    تو جب ہم مزدوری کے بارے میں سوچتے ہیں ،
    تو ہم پیسے کو حوصلہ افزائی سمجھتے ہیں ،
  • 19:41 - 19:45
    مگر حقیقت میں اور چیزیں بھی شامل ہیں --
  • 19:45 - 19:50
    معنی ، بناوٹ ، مشکلات ، فخر ، وغیرہ
  • 19:50 - 19:54
    اور اگر ہم ان چیزوں کے بارے میں سوچیں ،
  • 19:54 - 19:57
    کہ کس طرح بنائیں معنی ، فخر ، حوصلہ ،
  • 19:57 - 20:01
    اور کس طرح اپنے کام پر، اور کام کرنے والوں کے ساتھ ،
  • 20:01 - 20:05
    تو اس طرح ہمیں محنتی اور خوش لوگ مل سکتے ہیں -
  • 20:05 - 20:06
    بہت بہت شکریہ -
  • 20:06 - 20:08
    ( تالیاں )
Title:
ڈین ایرییلی : کیا چیز ہمیں کام میں خوش رکھتی ہے ؟
Speaker:
Dan Ariely
Description:

کیا چیز ہمیں کام کرنے کا حوصلہ دیتی ؟ دانا لوگوں کی باتیں اپنی جگہ ، مگر اس میں پیسہ کا بڑا ہاتھ نہیں - اور نہ ہی شوق کا اس سے تعلق ہے - لگتا یہ ہے کہ ہم مسلسل اور معنی خیز ترقی سے مطمئن ہوتے ہیں - معیشت کے ماہر ' ڈین ایریلی ' دو آنکھیں کھولدینے والے تجربے سامنے رکھتے ہیں جو بتاتے ہیں کہ ہماری عادات اور سکنات کا تعلق ہمارے کام کے ساتھ کیا ہے -
( یہ 'ریو ڈی پلاٹا' کی TEDx تقریب میں فلمایا گیا ہے )

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
20:26

Urdu subtitles

Revisions