Return to Video

ابتدائی کمپنیوں کی کامیابی کی واحد اور سب سے بڑی وجہ

  • 0:01 - 0:03
    بصد شوق، میں آج آپ کے
    سامنے کچھ ایسے نتائج
  • 0:03 - 0:06
    پیش کررہاں ہوں جنھیں جان کر
    میں خود بھی حیران ہوگیا
  • 0:06 - 0:08
    کہ اداروں کی کامیابی کی اصل
    وجوہات کون سی ہیں۔
  • 0:08 - 0:12
    کون سے عوامل دراصل ابتدائی
    کامیابی کی وجہ بنتے ہیں۔
  • 0:13 - 0:15
    مجھے یقین ہے کہ نوزائیدہ ادارے
  • 0:15 - 0:19
    ایک بہترین ذریعہ ہیں اس دنیا کو
    ایک بہتر مقام بنانے کا۔
  • 0:20 - 0:23
    اگر آپ لوگوں کے ایک گروہ کو
    مساوی مفاد کی ترغیب کے ساتھ منتخب کریں
  • 0:23 - 0:25
    اور ابتداء میں انہیں منظم کریں،
  • 0:25 - 0:29
    تو آپ انسانی صلاحیتوں کا
    وہ جوہر پائیں گے جو پہلے ناممکن تھا۔
  • 0:29 - 0:31
    آپ انھیں ناممکنات کو ممکن
    کرتا دیکھیں گے۔
  • 0:32 - 0:34
    مگر، اگر ابتدائی ادارے
    اتنے ہی بہترین ہیں تو،
  • 0:34 - 0:35
    اکثریت ناکام کیوں ہوجاتی ہے؟
  • 0:35 - 0:37
    اسی لئے میں سمجھنا چاہتا تھا۔
  • 0:37 - 0:39
    میں جاننا چاہتا تھا کہ آخر
    کونسی چیزسب سے اہم ہے
  • 0:39 - 0:41
    ابتدامیں کامیابی کے لئے۔
  • 0:41 - 0:43
    میں اس بارے میں بہت
    منظم جانچ کرنا چاہتا تھا،
  • 0:43 - 0:46
    اپنے بہت سے فطری خیالات اور
    غلط تصورات کو درگزرکرتے ہوئے جو
  • 0:46 - 0:48
    گزشتہ کئی برس میں کئی اداروں
    سے مجھ تک پہنچے۔
  • 0:48 - 0:49
    میں یہ جاننا چاہتا تھا
  • 0:49 - 0:52
    کیونکہ میں 12 سال کی عمر
    سے مختلف کاروبار کی بنیاد رکھ رہا ہوں
  • 0:52 - 0:55
    جونئیر ہائی اسکول کے بس اسٹاپ پر
    کینڈی بیچنے سے لے کر
  • 0:55 - 0:57
    ہائی اسکول تک جب شمسی
    توانائی کے آلات بنائے،
  • 0:57 - 0:59
    پھر کالج ، جب میں نے
    لاوڈاسپیکر بنائے۔
  • 0:59 - 1:02
    کالج سے فارغ ہوکر میں نے
    سافٹ وئیر کمپنیز کی بنیاد رکھی
  • 1:02 - 1:04
    اور20سال قبل، آئیڈیا لیب
    شروع کی،
  • 1:04 - 1:07
    گزشتہ 20 سالوں میں ہم نے
    100 سے زائد کمپنیوں کی بنیاد رکھی
  • 1:07 - 1:10
    بہت سی کامیابیاں، اور بہت
    بڑی ناکامیاں بھی۔
  • 1:10 - 1:11
    ہم نے ان ناکامیوں سےبہت کچھ سیکھا۔
  • 1:12 - 1:15
    میں نے کوشش کی ان عوامل پر نظرکروں
  • 1:15 - 1:18
    جنھیں ادارے کی کامیابی یا ناکامی
    کی سب سے بڑی وجہ کہاجاسکے۔
  • 1:18 - 1:19
    تو میں نے ان پانچ کو دیکھا۔
  • 1:19 - 1:20
    سب سے پہلے ہے، خیال۔
  • 1:20 - 1:23
    میں سمجھتا رہا ہوں کہ
    خیال ہی سب کچھ ہے۔
  • 1:23 - 1:25
    اسی لئے میں نے اپنی کمپنی کا نام
    "آئیڈیا لیب"رکھا
  • 1:25 - 1:27
    وہ پرچوش لمحہ جو آپ کسی
    خیال کے آنے پر محسوس کرتے ہیں۔
  • 1:27 - 1:28
    مگرپھروقت کےساتھ،
  • 1:28 - 1:32
    میں نے سوچا شائد ٹیم، چلانے کا انداز
    یا ضم ہونے کی صلاحیت،
  • 1:32 - 1:34
    خیال سے بھی زیادہ ضروری عوامل ہیں۔
  • 1:34 - 1:38
    میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ یہاںTED پر
    باکسر مائیک ٹائسن کی بات دہراوں گا،
  • 1:38 - 1:40
    مگر ایک بار اس نے کہا،
  • 1:40 - 1:45
    "ہرشخص کا ایک منصوبہ ہوتا ہے،
    جب تک کہ منہ پر ایک مکا نہ پڑے٫" [ہنسی]
  • 1:45 - 1:48
    اور میرے خیال میں کاروبار کے لئے
    بھی یہ بات درست ہے۔
  • 1:48 - 1:50
    ایک ٹیم کوبہترچلانےمیں
  • 1:50 - 1:54
    گاہک کی جانب سے پڑنے والے مکے
    کو تسلیم کرنے کی صلاحیت اہم ہے۔
  • 1:54 - 1:56
    گاہک ایک اٹل حقیقت ہے۔
  • 1:56 - 1:57
    اسی لئے میں نے سوچا
  • 1:57 - 2:00
    کہ شائد ٹیم سب سے زیادہ
    اہمیت کی حامل ہے۔
  • 2:00 - 2:02
    پھر میں نے کاروباری
    نمونے پر نظرکرنا شروع کی۔
  • 2:02 - 2:05
    کیا ادارہ آمدنی سے متعلق کوئی
    واضح لائحہ عمل رکھتا ہے؟
  • 2:05 - 2:08
    اس کے ساتھ ہی یہ خیال میرے
    ذہن میں بڑھنے لگا
  • 2:08 - 2:10
    کہ آخرکامیابی کے لئے
    سب سے اہم شے کیا ہے۔
  • 2:10 - 2:11
    پھرمیں نےسرمایہ کاری پر سوچا۔
  • 2:11 - 2:14
    بعض اوقات اداروں کو بے انتہا
    سرمایہ کاری ملتی ہے۔
  • 2:14 - 2:16
    ہوسکتا ہے یہی سب سے اہم ہو؟
  • 2:16 - 2:17
    اس کے بعد یقیناً - صحیح وقت ہے؟
  • 2:17 - 2:20
    کیا یہ خیال بہت جلدی آگیا،
    اور دنیا اس کے لئے تیار نہ تھی؟
  • 2:20 - 2:24
    یہ جلدی ہے، یعنی آپ آگے ہیں
    اور آپ کو دنیا کو سکھانا ہوگا؟
  • 2:24 - 2:24
    کیا ایسا صحیح ہے؟
  • 2:24 - 2:27
    یا پھر بہت دیر سے ہو، اور
    پہلے ہی بہت سے حریف موجود ہوں؟
  • 2:27 - 2:30
    تو میں نے ان پانچوں عوامل کا
    بہت احتیاط سے جائزہ لیا
  • 2:30 - 2:31
    بہت سے اداروں میں۔
  • 2:31 - 2:33
    اور آئیڈیا لیب کی 100
    کمپنیوں کا جائزہ لیا،
  • 2:33 - 2:35
    اور 100 اس سے باہر کے
    اداروں کا
  • 2:35 - 2:37
    تاکہ کوشش کرکے کسی علمی
    نتیجے پر پہنچ سکوں۔
  • 2:38 - 2:40
    تو پہلے ان آئیڈیا لیب کمپنیوں پر،
  • 2:40 - 2:42
    پہلی پانچ کمپنیاں۔۔۔
  • 2:42 - 2:45
    Citysearch, CarsDirect, GoTo,
    NetZero, Tickets.com
  • 2:45 - 2:47
    یہ سب اربوں ڈالر کی کامیابیاں ہیں۔
  • 2:47 - 2:49
    اور نیچے کی سطح پر پانچ کمپنیاں۔۔
  • 2:49 - 2:52
    Z.com, Insider Pages, MyLife,
    Desktop Factory, Peoplelink
  • 2:52 - 2:54
    ہمیں بہت امیدیں تھیں،
    مگر کامیابی نہیں ملی۔
  • 2:55 - 2:58
    پھر میں نے ان تمام صفات کی
    درجہ بندی کی کوشش کی
  • 2:58 - 3:01
    جیسا کہ میرے خیال میں ان کمپنیوں نے
    ان سمتوں میں پیش رفت کی تھی۔
  • 3:01 - 3:05
    پھر آئیڈیا لیب سے باہر کی کمپنیوں میں،
    میں نے عجیب کامیابیوں کو دیکھا،
  • 3:05 - 3:08
    جیسے کہ Airbnb اور Instagram اور Uber
    اور Youtube اور Linkedin
  • 3:08 - 3:09
    اءر کچھ ناکامیاں:
  • 3:09 - 3:11
    Webvan, Kozmo, Pets.com
  • 3:11 - 3:12
    Flooz اور Frindster
  • 3:12 - 3:14
    نچلی کمپنیوں میں بےحد سرمایہ کاری تھی،
  • 3:14 - 3:17
    اور کبھی تو ان کا
    کاروباری نمونہ بھی تھا،
  • 3:17 - 3:18
    مگر وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔
  • 3:18 - 3:21
    میں نے جاننے کی کوشش کی کہ
    کن عوامل کا سب سے زیادہ اثر ہوا
  • 3:21 - 3:23
    ان تمام کمپنیوں کی کامیابی اور ناکامی میں،
  • 3:23 - 3:25
    اور نتیجے نے مجھے حیران کردیا۔
  • 3:25 - 3:27
    پہلی چیز تھی وقت کا انتخاب۔
  • 3:28 - 3:30
    صحیح وقت 42 فیصد حصہ رکھتا ہے
  • 3:30 - 3:33
    کامیابی اور ناکامی کے فرق میں۔
  • 3:33 - 3:35
    ٹیم اور چلانے کا انداز دوسرے نمبر پر ہے،
  • 3:35 - 3:36
    اور پھر خیال،
  • 3:36 - 3:38
    خیال کی مختلف ہونا،
    خیال کا منفرد ہونا،
  • 3:38 - 3:40
    دراصل یہ تیسرے نمبر پرآتا ہے۔
  • 3:40 - 3:42
    مگر حقیقتا یہ حتمی نہیں ہے،
  • 3:42 - 3:44
    ایسا نہیں کہ خیال اہمیت نہیں رکھتا،
  • 3:44 - 3:48
    مگر اس بات کو دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی
    کہ خیال سب سے اہم نہیں ہے۔
  • 3:48 - 3:50
    بعض اوقات یہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے،
    جب یہ وقت پر ہو۔
  • 3:50 - 3:54
    آخری دو، کاروباری نمونہ اور سرمایہ کاری
    میری سمجھ میں آتی ہے۔
  • 3:54 - 3:56
    میرےخیال میں کاروباری نمونہ
    پھر بھی نچلے درچے پرہے
  • 3:56 - 3:58
    کیوں کہ آپ کاروباری نمونہ
    کے بغیر ابتدا کرسکتے ہیں
  • 3:58 - 4:02
    بعد میں جب گاہکوں میں مصنوعات کی
    مانگ بڑھےتو اسے شامل کرلیں۔
  • 4:02 - 4:03
    اور سرمایہ کاری بھی،
  • 4:03 - 4:06
    اگر ابتدا میں سرمایہ کاری کم تھی
    مگر اب مانگ بڑھ رہی ہے،
  • 4:06 - 4:07
    تو خصوصاً آج کے دور میں،
  • 4:07 - 4:09
    کثیرسرمایہ کاری کاحصول
    بہت ہی آسان ہے۔
  • 4:09 - 4:13
    میں یہاں ان تمام نکات کی الگ الگ
    کچھ مثالیں پیش کرنا چاہوں گا
  • 4:13 - 4:15
    ایک بڑی کامیابی Airbnb کو لیتے ہیں
    جسے سب جانتے ہیں۔
  • 4:15 - 4:19
    مشہور ہے کہ اس کمپنی کوبہت سے
    سرمایہ کاروں نے نظر انداز کردیا تھا
  • 4:19 - 4:20
    کیوں کہ لوگ سمجھتے تھے،
  • 4:20 - 4:23
    "کون ہوگا جو اپنے گھر کا کوئی حصہ
    کسی اجنبی کو کرائے پر دے گا"۔
  • 4:23 - 4:24
    یقیناً، یہ بات غلط ثابت ہوئی۔
  • 4:24 - 4:26
    مگراس کی کامیابی کی ایک وجہ،
  • 4:26 - 4:29
    بہترین کاروباری نمونے، خیال،
    اور انداز کاروبار سے ہٹ کر
  • 4:29 - 4:30
    صحیح وقت ہے۔
  • 4:30 - 4:33
    یہ کمپنی مالی مشکلات کے اس دور
    میں سامنے آئی
  • 4:33 - 4:35
    جب لوگوں کو اضافی آمدنی
    کی ضرورت تھی۔
  • 4:35 - 4:37
    اور اس سے یقیناً لوگوں کو مدد ملی کہ
  • 4:37 - 4:40
    کسی اجنبی کو اپنے گھر میں جگہ دینے
    کے اعتراض کو رد کرسکیں۔
  • 4:40 - 4:41
    یہی Uber کا معاملہ ہے۔
  • 4:41 - 4:42
    Uber سامنے آیا،
  • 4:42 - 4:44
    بہترین کمپنی،
    بہترین کاروباری نمونہ،
  • 4:44 - 4:45
    بہترین اندازِکار بھی۔
  • 4:45 - 4:47
    مگر، وقت کا بالکل صحیح تھا
  • 4:47 - 4:49
    ان کی ضرورت کے ڈرائیورز
    کو اس کا حصہ بنائیں۔
  • 4:49 - 4:52
    ڈرائیور بھی اضافی آمدنی کے خواہاں تھے؛
    اور یہ بہت ضروری تھا۔
  • 4:52 - 4:56
    کچھ کامیابیاں، جیسے Citysearch اس وقت
    آئیں جب لوگوں کو ویب پیچز کی ضرورت تھی
  • 4:56 - 4:58
    Goto.com, جس کا اعلان ہم نے
    TED پر 1998 میں کیا تھا،
  • 4:58 - 5:02
    اس وقت آئی جب کمپنیاں سستے داموں
    زیادہ سے زیادہ ناظرین چاہتی تھیں
  • 5:02 - 5:03
    ہم نے سوچا خیال بہترین تھا،
  • 5:03 - 5:06
    مگر حقیتاً، صحیح وقت شائد
    زیادہ ضروری تھا۔
  • 5:06 - 5:07
    اور پھر کچھ ناکامیاں۔
  • 5:07 - 5:11
    ہم نے Z.com شروع کی،
    جو ایک آن لائن تفریحی کمپنی تھی۔
  • 5:11 - 5:12
    ہم اس کے لئے بہت پرچوش تھے۔۔
  • 5:12 - 5:15
    کافی سرمائے اور ایک بہترین
    کاروباری نمونے کے ساتھ،
  • 5:15 - 5:18
    ہالی وڈ کےعظیم فنکاروں کے ساتھ
    کمپنی میں کام کرنے کے معاہدے کئے۔
  • 5:18 - 5:20
    مگر1999-2000 میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ
    بہت کم میسر تھا۔
  • 5:20 - 5:23
    آن لائن ویڈیو دیکھنا بہت مشکل تھا،
  • 5:23 - 5:25
    آپ کو اپنے براوزر میں کوڈیکس
    اور نہ جانے کیا کیا ڈالنا پڑتا،
  • 5:25 - 5:28
    اور بالآخر یہ کمپنی 2003 میں
    اپنے انجام کو پہنچی۔
  • 5:28 - 5:29
    صرف دو سال بعد،
  • 5:29 - 5:32
    جب Adobe Flash کی وجہ سے
    کوڈیک کا مسئلہ حل ہوگیا
  • 5:32 - 5:36
    اور براڈ بینڈ امریکہ میں پچاس فیصد
    سے زیادہ پھیل گیا،
  • 5:36 - 5:38
    YouTube بہترین وقت پر آئی۔
  • 5:38 - 5:39
    زبردست خیال، بہترین وقت کا تعین۔
  • 5:39 - 5:43
    سچ یہ ہے کہ Youtube جب شروع ہوئی
    تو اس کا کوئی کاروباری نمونہ نہیں تھا۔
  • 5:43 - 5:45
    انھیں یقین بھی نہیں تھا کہ یہ چلے گا۔
  • 5:45 - 5:47
    مگر وہ انتہائی بہترین وقت کا انتخاب تھا
  • 5:47 - 5:49
    تو مختصراً میں یہ کہوں گا،
  • 5:49 - 5:52
    کہ اندازِ کار واقعی بہت اہم ہے۔
  • 5:52 - 5:53
    خیال بہت اہمیت رکھتا ہے۔
  • 5:53 - 5:55
    مگر شائد وقت کا انتخاب بہت اہم ہے۔
  • 5:55 - 5:57
    اور وقت کا تعین کرنے کا بہترین طریقہ
  • 5:57 - 5:59
    یہ ہے کہ دیکھیں کیا واقعی گاہک تیار ہیں
  • 5:59 - 6:01
    آپ کی پیشکش کے لئے۔
  • 6:01 - 6:03
    اور بالکل ایمانداری کی بات یہ ہے کہ،
  • 6:03 - 6:05
    جو نتائج نظر آئیں ان سے انکاری نہ ہوں،
  • 6:05 - 6:08
    کیوںکہ اگر کچھ آپ کو پسند ہے،
    اسے آپ آگے رکھنا چاہیں گے،
  • 6:08 - 6:11
    مگر وقت کے تعین کے معاملے میں
    آپ کو بہت ایمانداری سے کام لینا ہے۔
  • 6:11 - 6:12
    جیسا کہ پہلے کہا،
  • 6:12 - 6:15
    ابتدائی ادارے دنیا بدل سکتے ہیں،
    یہ دنیا کو ایک بہتر جگہ بناسکتے ہیں۔
  • 6:15 - 6:17
    امید ہےکہ ان میں سے کچھ باتیں
  • 6:17 - 6:20
    آپ کی کامیابی کے مواقع بڑھانے میں
    مددگار ثابت ہوں،
  • 6:20 - 6:22
    اور پھر اس دنیا کو کچھ بہترین مل سکے
  • 6:22 - 6:24
    دوسری صورت میں ایسا نہیں ہوگا۔
  • 6:24 - 6:26
    آپ کا بہت شکریہ،
    آپ سب بہترین سامعین ہیں۔
  • 6:26 - 6:27
    [تالیاں]
Title:
ابتدائی کمپنیوں کی کامیابی کی واحد اور سب سے بڑی وجہ
Speaker:
بِل گراس
Description:

بِل گراس نے بہت سی ابتدائی کمپنیوں کی بنیاد رکھی، اور کئی مردہ کمپنیوں میں جان ڈالی ۔۔ ان میں یہ جاننے کا تجسس پیدا ہوا کہ کیوں بعض کمپنیاں کامیاب ہوتی ہیں اور باقی ناکام، تو انھوں نے سینکڑوں کمپنیوں سے معلومات جمع کیں، ان کی اپنی اور دوسے لوگوں کی، انھوں نے ہر کمپنی کو پانچ بنیادی عوامل کے حساب سے ترتیب دیا۔ انھیں ایک ایسی وجہ نظر آئی جو دوسری سب وجوہات سے الگ تھی، اور جس نے انھیں حیران کردیا۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
06:40

Urdu subtitles

Revisions