Return to Video

کس طرح ہم نے گھریلو تشدد کا مقابلہ کیا (اشارہ : پولورائڈ کیمرے نے مدد کی)

  • 0:01 - 0:03
    میں چاہتی ہوں کہ آپ تصور کریں
  • 0:03 - 0:05
    کہ کتنی بڑی پیش رفت ہوئی تھی
  • 0:05 - 0:07
    ان عورتوں کے لئے جو 1980 کی دہائی میں
  • 0:07 - 0:09
    تشدد کا شکار ہوتی تھیں۔
  • 0:09 - 0:13
    وہ ایمرجنسی روم میں ایسی حالت میں آتیں
  • 0:13 - 0:16
    جِس کو پولیس والے "عاشقوں کا جھگڑا" کہتے
  • 0:16 - 0:20
    اور مجھے نظر آتی ایک مار کھائی ہوئی عورت،
  • 0:20 - 0:25
    ایک ٹوٹی ہوئی ناک ، اور ایک فریکچر ہوئی کلائی کی ہڈی،
  • 0:25 - 0:26
    اور سوجی ہوئی آنکھیں۔
  • 0:26 - 0:30
    اور ایک کارکن کے طور پر ہم اپنے پولورائڈ کیمرے نکالتے،
  • 0:30 - 0:33
    اس کی تصویر کھینچتے،
  • 0:33 - 0:35
    90 سیکنڈ انتظار کرتے،
  • 0:35 - 0:38
    اور اس کو تصویر دے دیتے۔
  • 0:38 - 0:40
    اور اس طرح اس کے پاس
  • 0:40 - 0:43
    وہ ثبوت آجاتا جوعدالت تک جانے کے لئے ضروری تھا-
  • 0:43 - 0:48
    ہم پوشیدہ حقیقت کو ظاہر کرنے میں لگے ہوئے تھے۔
  • 0:48 - 0:50
    میں یہ کام 30 سال سے کر رہی ہوں۔
  • 0:50 - 0:52
    میں ایک ایسی سماجی تحریک کا حصہ رہی ہوں
  • 0:52 - 0:54
    جو عورتوں اور بچوں پر تشدد
  • 0:54 - 0:58
    ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
  • 0:58 - 1:01
    اور ان سارے سالوں میں،
  • 1:01 - 1:06
    میرا پرجوش یقین رہا ہے اس بات پر
  • 1:06 - 1:08
    جو بعض اوقات زیادہ شہرت کی حامل نہیں،
  • 1:08 - 1:12
    کہ یہ تشدد کبھی بھی ناگزیر نہیں ہوتا،
  • 1:12 - 1:15
    کہ یہ سیکھا گیا ہوتا ہے، اور اگر اس کو سیکھا گیا ہے،
  • 1:15 - 1:19
    تو اس کو بھلایا جاسکتا ہے، اور اس کو روکا جا سکتا ہے۔
  • 1:19 - 1:26
    (تالیاں)
  • 1:26 - 1:28
    مجھے اس پر کیوں یقین ہے؟
  • 1:28 - 1:30
    کیونکہ یہ سچ ہے۔
  • 1:30 - 1:32
    یہ بالکل سچ ہے۔
  • 1:32 - 1:38
    1993 اور 2010 کے درمیان،
  • 1:38 - 1:41
    امریکہ میں بالغ عورتوں پر
  • 1:41 - 1:43
    خانگی (گھریلو) تشدد کے واقعات
  • 1:43 - 1:46
    میں 64 فیصد کمی واقع ہوئی،
  • 1:46 - 1:49
    اور یہ زبردست خبر ہے۔
  • 1:49 - 1:52
    (تالیاں)
  • 1:52 - 1:55
    64 فیصد ۔۔ ہم یہاں تک کیسے پہنچے؟
  • 1:55 - 1:56
    ہماری آنکھیں پوری کھلیں تھیں-
  • 1:56 - 1:59
    تیس سال پہلے، عورتیں مار کھاتی تھیں،
  • 1:59 - 2:01
    ان کا پیچھا کیا جاتا تھا، ان کی عزتوں کو پامال کیا جاتا تھا،
  • 2:01 - 2:04
    اور کوئی اس کے خلاف آواز نہیں اُٹھاتا تھا۔
  • 2:04 - 2:05
    کوئی انصاف نہیں تھا۔
  • 2:05 - 2:10
    اور ایک کارکن کے طور پر میرے لئے یہ قابلِ قبول نہیں تھا۔
  • 2:10 - 2:12
    اور اس سفر پر پہلا قدم یہ ہے کہ
  • 2:12 - 2:14
    ہم منظّم ہوۓ،
  • 2:14 - 2:17
    اور ہم نے بنایا اس غیرمعمولی
  • 2:17 - 2:20
    حیرت انگیز عورتوں کا خفیہ نیٹ ورک
  • 2:20 - 2:22
    جنہوں نے پناہ گاہیں بنائیں،
  • 2:22 - 2:24
    اور اگر وہ پناہ گاہ نہ بنا سکیں،
  • 2:24 - 2:26
    تو انہوں نے اپنے گھر کھول دیئے
  • 2:26 - 2:29
    تا کہ عورتیں اور بچے محفوظ رہ سکیں۔
  • 2:29 - 2:30
    اور آپ جانتیں ہیں کہ ہم نے مزید کیا کیا؟
  • 2:30 - 2:34
    ہم نے کھانے بیچے، ہم نے گاڑیاں کو دھویا،
  • 2:34 - 2:36
    اور ہم نے وہ سب کچھ کیا جس سے ہم پیسے اکھٹے کرسکیں،
  • 2:36 - 2:38
    اور ایک مرحلہ پر ہم نے کہا،
  • 2:38 - 2:40
    کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم جائیں
  • 2:40 - 2:42
    وفاقی حکومت کے پاس
  • 2:42 - 2:44
    اور مطالبہ کریں کہ وہ خرچہ ادا کریں ان
  • 2:44 - 2:48
    غیرمعمولی خدمات کا جو لوگوں کی جان بچا رہے ہیں۔
  • 2:48 - 2:51
    صحیح کہا؟ (تالیاں)
  • 2:51 - 2:54
    اور پھر، دوسرا قدم،
  • 2:54 - 2:56
    ہم جانتے تھے کے ہمیں قانون کو بدلنے کی ضرورت تھی۔
  • 2:56 - 2:58
    تو پھر ہم واشنگٹن گئے،
  • 2:58 - 3:03
    اور ہم نے پہلی قانون سازی کے لئے قائل کرنےکی کوششیں کیں-
  • 3:03 - 3:06
    اور مجھے یاد ہے کیپیٹل بلڈنگ کے
  • 3:06 - 3:08
    برآمدوں میں سے گزرنا،
  • 3:08 - 3:13
    میں اس وقت 30 سال کی تھی، میری زندگی میں ایک مقصد تھا،
  • 3:13 - 3:15
    اور میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی
  • 3:15 - 3:17
    کہ کوئی اس اہم قانون کے بننے کو
  • 3:17 - 3:19
    چیلنج کرے گا۔
  • 3:19 - 3:22
    میں شاید 30 سال کی تھی اور ناسمجھ بھی۔
  • 3:22 - 3:24
    مگر میں نے ایک کانگریس مین کے بارے میں سنا
  • 3:24 - 3:26
    جس کا بہت ہی مختلف نقطہ نظر تھا۔
  • 3:26 - 3:28
    آپ کو پتہ ہے اس نے
  • 3:28 - 3:31
    اس اہم قانون کو کیا نام دیا؟
  • 3:31 - 3:34
    اس نے اس کو"ازدواجی زندگی میں سے مزہ ختم کرنے والا قانون" کہا-
  • 3:34 - 3:37
    "ازدواجی زندگی میں سے مزہ ختم کرنے والا قانون"
  • 3:37 - 3:39
    خواتین و حضرآت، یہ 1984 کی بات ہے
  • 3:39 - 3:42
    امریکہ میں اور کاش میرے پاس اس وقت ٹوئٹر ہوتا۔
  • 3:42 - 3:45
    (ہنسی)
  • 3:45 - 3:49
    دس سال بعد، بہت زیادہ محنت کے بعد،
  • 3:49 - 3:52
    آخرکار عورتوں کے خلاف تشدد کا قانون پاس ہو گیا،
  • 3:52 - 3:54
    جو کہ زندگی بدل دینے والا قانون ہے
  • 3:54 - 3:57
    جس کی مدد سے بہت ساری زندگیاں بچائی گئیں۔ (تالیاں)
  • 3:57 - 3:58
    شکریہ۔
  • 3:58 - 4:01
    مجھے فخر تھا کہ میں اس کام کا حصّہ رہی،
  • 4:01 - 4:04
    اور اس نے قوانین بدلے
  • 4:04 - 4:06
    اور اس نے لاکھوں ڈالر مقامی آبادیوں میں ڈالے۔
  • 4:06 - 4:09
    اور آپ جانتے ہیں کہ اس نے مزید کیا کیا؟
    اس نے اعدادوشمار جمع کئے۔
  • 4:09 - 4:11
    اور مجھے آپ کو یہ بتانا پڑے گا، کہ میں
    اعدادوشمار کی بےحد شوقین ہوں۔
  • 4:11 - 4:14
    دراصل، میں اعدادوشمار کی جنونی ہوں-
  • 4:14 - 4:16
    مجھے یقین ہے یہاں پر اعدادوشمار کے بہت سارے جنونی ہیں۔
  • 4:16 - 4:17
    میں اعدادوشمار کی جنونی ہوں،
  • 4:17 - 4:20
    اور اسکی وجہ یہ ہے کے میں اس بات کا یقین کر لینا چاہتی ہوں
  • 4:20 - 4:24
    کہ اگر ہم ایک ڈالر خرچ کریں، تو پروگرام چلے،
  • 4:24 - 4:28
    اور اگر نہ چلے، تو ہمیں منصوبہ بدل دینا چاہیے۔
  • 4:28 - 4:32
    اور میں مزید ایک بات کہنا چاہتی ہوں:
  • 4:32 - 4:34
    ہم اس مسئلے کو حل نہیں کرسکتے
  • 4:34 - 4:37
    مزید جیل بناکر
  • 4:37 - 4:39
    یا مزید پناہگاہیں بناکر-
  • 4:39 - 4:42
    یہ عورتوں کی معاشی خودمختاری کا معاملہ ہے،
  • 4:42 - 4:45
    دکھی بچوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کا معاملہ ہے،
  • 4:45 - 4:48
    اور تشدد کی روک تھام کا معاملہ ہے۔
  • 4:48 - 4:53
    چنانچہ، تیسرا قدم اس سفر کا:
  • 4:53 - 4:56
    ہم جانتے ہیں، کہ اگر اس کامیابی کو جاری رکھنا ہے،
  • 4:56 - 4:58
    تو ہمیں اپنی آوازوں کو بلند کرنا ہو گا،
  • 4:58 - 5:00
    زیادہ سے زیادہ منظرِ عام پر آنا ہو گا،
  • 5:00 - 5:03
    اس اہم کام میں عوام کو شامل کرنا ہو گا۔
  • 5:03 - 5:07
    اور اس بات کو جانتے ہوۓ، ہم اشتہاری کاؤنسل کے پاس گئے،
  • 5:07 - 5:09
    اور ان سے مدد مانگی
  • 5:09 - 5:11
    کہ ایک عوامی تعلیم کی مہم کو بنائیں-
  • 5:11 - 5:14
    ہم نے دنیا بھرمیں نظریں دوڑائیں، کینیڈا سے لیکر
  • 5:14 - 5:17
    آسٹریلیا اور برازیل اور افریقہ کے کچھ حصوں تک،
  • 5:17 - 5:18
    اور اس معلومات کو لیکر گئے
  • 5:18 - 5:21
    اور ہم نے ملک کی پہلی
  • 5:21 - 5:23
    عوامی تعلیم کی مہم بنائی
  • 5:23 - 5:25
    جس کا نام "گھریلو تشدد کا کوئی جواز نہیں" تھا-
  • 5:25 - 5:28
    یہ دیکھئے ان میں سے ایک اشتہار۔
  • 5:28 - 5:30
    (وڈیو) مرد: کھانا کہاں ہے؟
  • 5:30 - 5:33
    عورت: وہ، میں نے سوچا کہ آپ دو گھنٹے پہلے
    آئیں گے، تو میں نے کھانا سمیٹ دیا، تو ۔۔۔۔
  • 5:33 - 5:36
    مرد: یہ کیا ہے؟ پیزا۔
    عورت: اگر آپ مجھے کال کر دیتے، مجھے پتہ چل جاتا ۔۔۔
  • 5:36 - 5:39
    مرد: کھانا؟ یہ کھانا تیار کا مطلب ہے پیزا؟
    عورت: جان، پلیز اونچی آواز میں نہ بولو۔
  • 5:39 - 5:41
    پلیز مت کرو ۔۔۔۔۔۔ چھوڑو مجھے!
  • 5:41 - 5:44
    مرد : کچن میں چلو!
    عورت: نہیں! بچاؤ!
  • 5:44 - 5:46
    مرد : تمہیں بتاؤں تکلیف کیسے ہوتی ہے؟
    (عورت کو تھپڑ مارتا ہے)
  • 5:46 - 5:50
    ایسے درد ہوتا ہے! ایسے درد ہوتا ہے! (شیشہ ٹوٹنے کی آواز)
  • 5:50 - 5:52
    عورت: مجھے بچاؤ!
  • 5:52 - 5:55
    [بچے تو بیٹھ کر صرف دیکھ ہی سکتے-
    تمہارا کیا بہانہ ہے؟"]
  • 5:55 - 5:57
    ایسٹا سولر: جب ہم مصروف تھے
  • 5:57 - 5:59
    اس مہم کو شروع کرنے میں،
  • 5:59 - 6:01
    او۔ جے ۔ سمپسن کو گرفتار کرا گیا
  • 6:01 - 6:05
    اپنی بیوی اور بیوی کے دوست کے قتل کی وجہ سے-
  • 6:05 - 6:08
    ہمیں معلوم ہوا کہ وہ ایک لمبے عرصے سے
  • 6:08 - 6:09
    خانگی تشدد میں ملوث تھا۔
  • 6:09 - 6:11
    ذرائع ابلاغ نے گہری توجہ دی۔
  • 6:11 - 6:13
    گھریلو تشدد کی داستان
  • 6:13 - 6:15
    اخبار کے پچھلے صفحے سے،
  • 6:15 - 6:18
    بلکہ دراصل غیر صفحے سے پہلے صفحے پر شائع ہوئی۔
  • 6:18 - 6:21
    ہمارے اشتہارات ہر جگہ چھا گئے،
  • 6:21 - 6:23
    اور عورتیں، پہلی بار،
  • 6:23 - 6:25
    اپنی کہانیاں سنانا شروع ہوئیں۔
  • 6:25 - 6:28
    تحرکیں لمحوں سے بنتی ہیں،
  • 6:28 - 6:31
    اور ہم نےاس لمحے کو استعمال کیا۔
  • 6:31 - 6:33
    میں صحیح صورتحال بتاتی ہوں۔
  • 6:33 - 6:36
    1980 سے پہلے، کیا آ پ کو اندازہ ہے کہ
  • 6:36 - 6:40
    نیویارک ٹائیمز میں کتنے کالم
  • 6:40 - 6:43
    گھریلو تشدد کے بارے میں شائع ہوئے؟
  • 6:43 - 6:46
    میں آپکو بتاتی ہوں: 158-
  • 6:46 - 6:51
    اور 2000 کی دہائی میں، 7000 سے زیادہ۔
  • 6:51 - 6:54
    ظاہر ہے کہ ہم فرق ڈال رہے ہیں-
  • 6:54 - 6:57
    مگر ابھی بھی ایک انتہائی اہم عنصر موجود نہ تھا۔
  • 6:57 - 7:02
    تو، چوتھا قدم: ہمیں ضرورت تھی کہ مردوں کو شامل کریں-
  • 7:02 - 7:04
    ہم اس مسئلے کو حل نہیں کرسکتے تھے
  • 7:04 - 7:07
    کہ جب 50 فیصد آبادی ایک طرف کھڑی ہو-
  • 7:07 - 7:10
    اور میں پہلے بتا چکی ہوں، مجھے اعداد و شمار کا جنون ہے-
  • 7:10 - 7:13
    قومی آراء کے سروے سے پتہ چلا کہ مرد محسوس
    کرتے ہیں کہ ان کو مجرم قرار دیا جارہا ہے
  • 7:13 - 7:16
    اور ان کو اس گفتگو میں شامل نہیں کیا گیا-
  • 7:16 - 7:19
    تو ہم نے سوچا کہ مردوں کو کس طرح شامل کیا جائے؟
  • 7:19 - 7:21
    ہم مردوں کو کس طرح عورتوں اور بچوں پر تشدد
  • 7:21 - 7:24
    کی مذمت کرنے پر تیار کر سکتے ہیں؟
  • 7:24 - 7:27
    میرے ایک مرد دوست نے مجھے ایک لے جاکر کہا
  • 7:27 - 7:30
    "تم چاہتی ہو کہ مرد عورتوں اور
    بچوں پرتشدد کے خلاف بات کریں۔
  • 7:30 - 7:33
    مرد بات نہیں کرتے۔"
  • 7:33 - 7:35
    (ہنسی)
  • 7:35 - 7:37
    یہاں موجود مرد حضرات سے معذرت کے ساتھ ،
  • 7:37 - 7:39
    میں جانتی ہوں کہ آپ لوگ بات کرتے ہیں۔
  • 7:39 - 7:41
    مگر میرے دوست نے کہا، " تمہیں پتہ ہے وہ کیا کرتے ہیں؟
  • 7:41 - 7:42
    وہ اپنے بچوں سے بات کرتے ہیں۔
  • 7:42 - 7:46
    وہ بچوں سے باپ اور کوچ (استاد) کی حیثیت سے بات کرتے ہیں۔"
  • 7:46 - 7:48
    تو ہم نے یہی کیا۔
  • 7:48 - 7:49
    ہم مردوں سے ملاقات کی جہاں وہ موجود ہوتے تھے
  • 7:49 - 7:51
    اور ایک پروگرام بنایا کیا۔
  • 7:51 - 7:53
    اور ایک دفعہ ایک ایسا واقعہ ہوا
  • 7:53 - 7:55
    جو میرے دل میں ہمیشہ رہے گا
  • 7:55 - 7:57
    جب ایک باسکٹ بال کا استاد
  • 7:57 - 8:01
    ایک بھرے ہوئے کمرے میں، اپنے مرد کھلاڑیوں
  • 8:01 - 8:04
    اور زندگی کے مختلف شعبوں سے جڑے مردوں سے بات کر رہا تھا۔
  • 8:04 - 8:06
    اور وہ لڑکوں کو مرد بنانے کی تربیت کی اہمیت
  • 8:06 - 8:07
    کےبارے میں بات کر رہا تھا
  • 8:07 - 8:09
    اور لاکر روم کے ماحول کو بدلنے
  • 8:09 - 8:12
    اور مردوں کو صحتمند رشتے رکھنے کرنے کے گر بتا رہا تھا-
  • 8:12 - 8:15
    اور اچانک اس کی نظر کمرے میں، پیچھے کھڑی ہوئی
  • 8:15 - 8:17
    اپنی بیٹی پر پڑی،
  • 8:17 - 8:20
    اور اس نے اپنی بیٹی کا نام پکارا، مکیلا،
  • 8:20 - 8:21
    اس نے کہا، " مکیلا، ادھر آگے آؤ۔"
  • 8:21 - 8:24
    وہ نو سال کی بچی تھی اور تھوڑی شرمیلی بھی،
  • 8:24 - 8:25
    اور وہ آگے آئی،
  • 8:25 - 8:28
    اوراس نے کہا،" میرے پاس بیٹھو۔"
  • 8:28 - 8:30
    وہ بچی اس کے پاس بیٹھ گئی۔
  • 8:30 - 8:33
    اس نے اپنی بچی کو گلے لگایا اور کہا،
  • 8:33 - 8:36
    "لوگ پوچھتے ہیں کہ میں یہ کام کیوں کرتا ہوں۔
  • 8:36 - 8:39
    میں یہ کام اس لئے کرتا ہوں کیونکہ میں اسکا باپ ہوں،
  • 8:39 - 8:42
    اور میں نہیں چاہتا کہ کوئی کبھی اسے کوئی تکلیف پہنچائے۔"
  • 8:42 - 8:46
    اور ایک ماں کے طور پر میں سمجھ سکتی ہوں۔
  • 8:46 - 8:48
    میں سمجھ سکتی ہوں،
  • 8:48 - 8:51
    میں جانتی ہوں کے کالج کمپسوں میں بہت سارے
  • 8:51 - 8:52
    جنسی حملوں کے واقعات ہوتے ہیں
  • 8:52 - 8:56
    جو بہت عام ہیں مگر ان کی رپورٹ بہت کم ہوتی ہے۔
  • 8:56 - 8:58
    ہم نے بالغ عورتوں کے لئے بہت کام کیا ہے۔
  • 8:58 - 9:01
    ہمیں اپنے بچوں کے لیے مزید بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
  • 9:01 - 9:04
    ہمیں ضررورت ہے- ہمیں کرنا ہے۔ (تالیاں)
  • 9:04 - 9:06
    ہم ایک لمبا سفر طے کر کے آئے ہیں
  • 9:06 - 9:09
    پولورائڈ کے زمانے سے یہاں تک ۔
  • 9:09 - 9:13
    ٹیکنالوجی ہماری دوست رہی ہے۔
  • 9:13 - 9:17
    موبائل فون نے حالات یکسر بدل دیئے
  • 9:17 - 9:19
    عورتون کی خودمختاری کے حق میں،
  • 9:19 - 9:23
    اور فیس بک نے اور ٹوئٹر نے اور گوگل نے اور یو ٹیوب نے
  • 9:23 - 9:27
    اور تمام سوشل میڈیا نے مدد کی ہمیں منظم ہونے میں
  • 9:27 - 9:30
    اور ایک طاقتور انداز سے اپنی کہانی سنانے میں۔
  • 9:30 - 9:33
    اور آپ سب حاضرین میں جنہوں نے
  • 9:33 - 9:34
    ان اپلیکیشنز اور پلیٹ فارم کو بنانے میں مدد کی
  • 9:34 - 9:37
    ایک منتظم کی طور پر،
  • 9:37 - 9:39
    میں کہنا چاہتی ہوں، آپ کا بہت بہت شکریہ۔
  • 9:39 - 9:41
    واقعی ۔ میں آپ کےلئے تالیاں بجاتی ہوں۔
  • 9:41 - 9:44
    ( تالیاں )
  • 9:44 - 9:47
    میں ایک ایسے شخص کی بیٹی ہوں
  • 9:47 - 9:49
    جو زندگی میں صرف ایک کلب کا حصہ بنا،
  • 9:49 - 9:53
    'پرامید' کلب ۔
  • 9:53 - 9:56
    یہ بات آپ بنا نہیں سکتے-
  • 9:56 - 9:59
    اوریہ ان کی ہی پرامیدی اور جذبہ ہے
  • 9:59 - 10:01
    جو میرے ڈی این اے میں شامل ہے۔
  • 10:01 - 10:03
    میں یہ کام کر رہی ہوں
  • 10:03 - 10:05
    پچھلے 30 سالوں سے،
  • 10:05 - 10:08
    اور میں پہلے سے زیادہ قائل ہوں،
  • 10:08 - 10:12
    انسان کے بدلنے کی صلاحیت میں۔
  • 10:12 - 10:15
    میرا یقین ہے کہ ہم انسانی تاریخ کا رخ
  • 10:15 - 10:18
    محبت اور برابری کی طرف موڑ سکتے ہیں،
  • 10:18 - 10:21
    اور میں بنیادی طور پر یقین رکھتی ہوں
  • 10:21 - 10:23
    اور شدت سے یقین رکھتی ہوں
  • 10:23 - 10:26
    کہ اس تشدد کو انسانی حالت کا
  • 10:26 - 10:28
    حصّہ نہیں بننا چاہیے-
  • 10:28 - 10:31
    اور میں آپ سے گزارش کرتی ہوں، کہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں
  • 10:31 - 10:35
    ایسے مستقبل کو بنانے کے لئے جو ہر جگہ
  • 10:35 - 10:40
    عورتوں اور لڑکیوں اور مردوں اور لڑکوں سب کے لئے تشدد سے پاک ہو۔
  • 10:40 - 10:42
    بہت بہت شکریہ-
  • 10:42 - 10:48
    ( تالیاں)
Title:
کس طرح ہم نے گھریلو تشدد کا مقابلہ کیا (اشارہ : پولورائڈ کیمرے نے مدد کی)
Speaker:
ایسٹا سولر
Description:

جب ایسٹا سولر نے 1984 میں گھریلو تشدد کے خلاف قانون سازی کے لئے قائل کرنے کی مہم شروع کی، ایک سیاست دان نے اس بل کو " ازدواجی زندگی سے مزہ ختم کرنے والا قانون" کا نام دیا۔ " کاش میرے پاس اسوقت ٹوئٹر ہوتا"، اس نے کہا۔
یہ پرُ اُمید اور چھا جانے والی تقریر، پچھلے تیس سالوں میں آزمائے ہوئے حربوں اور طریقوں پر مبنی ہے، -- جو پولورائڈ کیمرے سے لیکر سوشل میڈیا تک محیط ہیں ۔۔ جو امریکہ میں گھریلو تشدد میں 64 فیصد کمی لانے کا باعث بنے۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
11:10
  • Zehra did an excellent job with the translation. I made a few corrections here and there.
    I corrected Urdu letters, words and sentence structure. Simplified some sentences and replaced words which matched closely with the words used by the TEDTalk speaker.

Urdu subtitles

Revisions