Return to Video

جوش ۔ کاميابی کی ضمانت: انجيلا لی ڈکورتھ

  • 0:01 - 0:03
    جب ميں ستائيس سال کی تھی,
  • 0:03 - 0:06
    ميں نے مينجمنٹ کنسلٹينگ میں ایک محنت طلب نوکری چھوڑی
  • 0:06 - 0:11
    اس نوکری کی خاطر جو اس سے بھی زيادہ محنت طلب تھی ۔ تدريس۔
  • 0:11 - 0:14
    ميں ساتويں جماعت کو رياضی پڑھانے لگی
  • 0:14 - 0:16
    نيو يارک شہر کے سرکاری سکولوں ميں۔
  • 0:16 - 0:19
    اور دوسرے معلمين کی طرح ميں نے بھی سوالنامے اور ٹيسٹ بنائے۔
  • 0:19 - 0:21
    میں نے گھر کے لئے کام دیا۔
  • 0:21 - 0:24
    جب کام واپس آیا تو ميں نے گريڈ ديے۔
  • 0:24 - 0:29
    جس بات نے مجھے حيرت ميں ڈال ديا وہ يہ تھی کہ ذہانت ميں فرق واحد وجہ نہيں تھی
  • 0:29 - 0:33
    ميرے بہترين اور بدترين شاگردوں ميں۔
  • 0:33 - 0:35
    میرے اچھے نتائج دینے والوں ميں سے چند
  • 0:35 - 0:38
    کوئی بہت زیادہ ذہین نہیں تھے۔
  • 0:38 - 0:42
    ميرے بہت سے ہوشيار بچے اتنی اچھی کارکردگی نہيں دکھا پا رہے تھے۔
  • 0:42 - 0:44
    اور اس نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا۔
  • 0:44 - 0:47
    ساتویں جماعت کی ریاضی میں جو آپکو سیکھنا پڑتا ہے،
  • 0:47 - 0:51
    یقیناً وہ مشکل ہے: تناسب ،اعشاریہ،
  • 0:51 - 0:52
    متوازی اضلاع کا رقبہ۔
  • 0:52 - 0:55
    لیکن یہ تصورات ناممکن نہیں ہیں،
  • 0:55 - 0:59
    اور مجھے یقین تھا کہ میرا ہر شاگرد
  • 0:59 - 1:02
    وہ مواد سیکھ سکتا ہے
  • 1:02 - 1:05
    اگر وہ زیادہ محنت کرتے اور دیر تک۔
  • 1:05 - 1:07
    کئی اور سالوں کی تدریس کے بعد،
  • 1:07 - 1:11
    میں اس نتیجے پر پہنچی کہ تعلیم کے شعبے میں ضرورت ہے .
  • 1:11 - 1:14
    بچوں کو اور آموزش کو زیادہ بہتر سمجھنے کی
  • 1:14 - 1:17
    ترغیبی نکتہ نگاہ سے،
  • 1:17 - 1:20
    نفسیاتی نکتہ نگاہ سے۔
  • 1:20 - 1:24
    تعلیم میں ہم جس چیز کو بہترین طریقے سے جانچتے ہیں
  • 1:24 - 1:30
    وہ ہے ذہانت، لیکن اگر اسکول میں اور زندگی میں اچھی کارکردگی ہے
  • 1:30 - 1:32
    تو اس کا دارومدار اور بہت سی چیزوں پر ہے
  • 1:32 - 1:36
    نا کہ جلد اور تیزی سے سیکھنے کی اہلیت پر؟
  • 1:36 - 1:38
    چنانچہ میں نے کمرہ جماعت چھوڑ دیا،
  • 1:38 - 1:42
    اور میں ماہر نفسیات بننے کے لئے کالج میں پڑھنے چلی گئی۔
  • 1:42 - 1:44
    میں بچوں ور بالغوں کے بارے میں پڑھنے لگی.
  • 1:44 - 1:47
    ہر طرح کے مشکل حالات میں،
  • 1:47 - 1:49
    اور ہر مطالعہ میرا ایک ہی سوال تھا،
  • 1:49 - 1:52
    یہاں پر کامیاب کون ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟
  • 1:52 - 1:56
    میں اور میری تحقیقاتی ٹیم ویسٹ پائنٹ ملٹری اکیڈمی گئے.
  • 1:56 - 1:58
    ہم نے پیشین گوئی کرنے کی کوشش کی کہ کونسے کیڈٹ
  • 1:58 - 2:02
    ملٹری ٹریننگ میں رہیں گے اور کون سے نکل جائیں گے۔
  • 2:02 - 2:04
    ہم نیشنل سپیلینگ بی میں گئے
  • 2:04 - 2:07
    اور یہ بتانے کی کوشش کی کہ کونسے بچے آگے بڑھیں گے
  • 2:07 - 2:10
    مقابلے کے آخری مرحلے تک۔
  • 2:10 - 2:11
    ہم نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کا مطالعہ شروع کیا
  • 2:11 - 2:15
    جو انتہائی مشکل علاقوں میں کام کر رہے تھے اور ان سے پوچھا
  • 2:15 - 2:17
    کونسے استاد یہاں تدریس جاری رکھیں گے
  • 2:17 - 2:19
    اسکول میں سال کے آخر تک،
  • 2:19 - 2:22
    اور ان میں کون سے سب زیادہ مؤثر ہوں گے
  • 2:22 - 2:25
    بچوں کے تعلیمی اہداف بہتر بناننے میں؟
  • 2:25 - 2:28
    ہم نے نجی کمپنیوں کے ساتھ حصہ داری کی اور پوچھا
  • 2:28 - 2:30
    ان میں سے کونسے فروخت کنندگان اپنی نوکری پر قائم رہیں گے؟
  • 2:30 - 2:33
    اور ان میں سب سے زیادہ پیسا کون کمائے گا؟
  • 2:33 - 2:35
    ان تمام بہت مختلف حالات میں
  • 2:35 - 2:38
    ایک خصوصیت ابھری
  • 2:38 - 2:40
    کامیابی کی ایک نمایاں پیش گوئی۔
  • 2:40 - 2:43
    اور وہ معاشرتی ذہانت نہیں تھی۔
  • 2:43 - 2:48
    نا ہی وہ خوش شکل ہونا، جسمانی صحت یا ذہانت کا پیمانہ تھا۔
  • 2:48 - 2:50
    یہ جوش تھا۔
  • 2:50 - 2:55
    جوش طویل مدتی مقاصد کے لئے جذبہ اور ثابت قدم رہنا ہے۔
  • 2:55 - 2:57
    جوش برداشت کا ہونا ہے۔
  • 2:57 - 3:01
    جوش دن رات اپنے مستقبل سے جڑے رہنا ہے،
  • 3:01 - 3:05
    صرف اس ہفتے یا اس مہینے کے لئے نہیں،
  • 3:05 - 3:08
    بلکہ سالوں اور اس کے لیے سخت محنت کرنا
  • 3:08 - 3:11
    تاکہ مستقبل کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔
  • 3:11 - 3:16
    جوش والی زندگی ایک طویل دوڑ کی طرح ہے نہ کہ ایک مختصر دوڑ۔
  • 3:16 - 3:19
    چند سال پہلے میں نے جوش کے بارے میں پڑھنا شروع کیا
  • 3:19 - 3:21
    شکاگو کے سرکاری سکولوں ميں۔
  • 3:21 - 3:23
    ميں نے جونير سکول کے ہزاروں بچوں کو کہا
  • 3:23 - 3:25
    کہ وہ جوش کے بارے میں سوالنامہ حل کریں،
  • 3:25 - 3:27
    اور پھر تقریباً ایک سال سے زیادہ انتظار کیا
  • 3:27 - 3:29
    یہ دیکھنے کے لیے کہ کون پاس ہو گا۔
  • 3:29 - 3:32
    پتا چلا کے جوشیلے بچوں کے
  • 3:32 - 3:35
    پاس ہونے کے زیادہ امکان ہیں،
  • 3:35 - 3:39
    یہاں تک کہ میں نے انہیں صفات کی تمام دستیاب کسوٹیوں پر پرکھا
  • 3:39 - 3:41
    مثال کے طور پر خاندان کی آمدنی،
  • 3:41 - 3:44
    معیارِ کامیابی کے امتحانات کے نتائج،
  • 3:44 - 3:47
    حتیٰ کہ بچے اسکول میں کتنا محفوظ تصور کرتے ہیں۔
  • 3:47 - 3:50
    یہ صرف نیشنل سپیلنگ بی یا ویسٹ پائنٹ میں ہی نہیں
  • 3:50 - 3:53
    کہ جوش کی اہمیت ہو، یہ اسکول میں بھی ہے،
  • 3:53 - 3:57
    خاص طور پر ان بچوں کے لئے جو اسکول چھوڑنے والے ہوں۔
  • 3:57 - 4:00
    مرے لئے جوش کے بارے میں سب سے حیران کن بات یہ ہے
  • 4:00 - 4:02
    کہ ہم اس بارے میں بہت کم جانتے ہیں،
  • 4:02 - 4:05
    سائنس میں بھی اس کے بارے میں بہت کم ہے کہ اس کو کیسے ابھارا جا سکتا ہے،
  • 4:05 - 4:07
    ہر روز اساتذہ ور بچے مجھ سے پوچھتے ہیں،
  • 4:07 - 4:09
    "کہ بچوں میں جوش کیسے پیدا کیا جائے؟
  • 4:09 - 4:13
    میں بچوں میں کام کی لگن پیدا کرنے کے لئے کیا کروں؟
  • 4:13 - 4:16
    میں انھیں مستقبل کے لئے کیسے متحرک رکھوں؟"
  • 4:16 - 4:20
    سچائی تو یہ ہے کہ میں نہیں جانتی۔ ( ہنسی)
  • 4:20 - 4:23
    میں یہ جانتی ہوں کہ قابلیت آپکو جوشیلا نہیں بناتی۔
  • 4:23 - 4:26
    ہمارے اعداد و شمار واضح طور پر بتاتے ہیں
  • 4:26 - 4:28
    کہ بہت سے افراد ایسے ہیں جن میں صلاحیت ہے
  • 4:28 - 4:32
    جو بس اپنے عزائم کی پوری طرح سے پیروی نہیں کرتے۔
  • 4:32 - 4:36
    در حقیقت ہمارے اعداد و شمار میں جوش کا کہیں ذکر ہی نہیں ہوتا
  • 4:36 - 4:40
    بلکہ صلاحیتوں کی پمائش کے لئے منفی معنوں میں لیا جاتا ہے۔
  • 4:40 - 4:44
    اب تک بچوں میں جوش پیدا کرنے کے لئے بہترین طریقہ
  • 4:44 - 4:47
    "گروتھ مائنڈ سیٹ" کہلاتا ہے۔
  • 4:47 - 4:50
    اس خیال کو سٹانفورڈ یونیورسٹی میں تقویت ملی
  • 4:50 - 4:53
    کیرول ڈویک کی طرف سے، اور یہ سمجھا جاتا ہے
  • 4:53 - 4:56
    کہ سیکھنے کی صلاحیت جامد نہیں ہے،
  • 4:56 - 4:59
    کوشش کریں تو اس میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔
  • 4:59 - 5:02
    ڈاکٹر ڈویک نے یہ ثابت کیا جب بچے پڑھتے اور سیکھتے ہیں
  • 5:02 - 5:06
    دماغ کے بارے میں اور یہ کیسے بدلتا اور بڑھتا ہے
  • 5:06 - 5:07
    مشکلات کا سامنا کرنے پر،
  • 5:07 - 5:11
    وہ ناکامی کی صورت میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہیں،
  • 5:11 - 5:14
    کیوں کہ وہ یقین رکھتے ہیں
  • 5:14 - 5:17
    کہ ناکامی کوئی مستقل چیز نہیں ہے۔
  • 5:17 - 5:21
    ترقیاتی ذہن جوش کی ترویج کے لئے زبردست خیال ہے۔
  • 5:21 - 5:23
    لیکن ہمیں کچھ اور بھی چاہیے۔
  • 5:23 - 5:24
    اور میں اپنی بات اسی پر ختم کروں گی،
  • 5:24 - 5:26
    کیوں کہ ہم یہاں پر تو ہیں۔
  • 5:26 - 5:28
    ہمارے سامنے یہ اہم کام ہے۔
  • 5:28 - 5:32
    ہمیں اپنے بہترین خیالات اور مضبوط ارادوں کی ضرورت ہے
  • 5:32 - 5:34
    اور ہمیں انہیں آزمانا ہے۔
  • 5:34 - 5:37
    ہمیں جانچنا ہو گا کہ ہم کامیاب ہوئے ہیں،
  • 5:37 - 5:41
    ہمیں غلطیوں اور ناکامیوں کے لئے تیار رہنا ہے،
  • 5:41 - 5:44
    غلطیوں سے سیکھ کر دوبارہ کمر کسنی ہے۔
  • 5:44 - 5:47
    دوسرے الفاظ میں ہمیں پر جوش رہنا ہے
  • 5:47 - 5:50
    اپنے بچوں کو پر جوش بنانے کے لئے۔
  • 5:50 - 5:51
    شکریہ
  • 5:51 - 5:56
    (تالیاں)
Title:
جوش ۔ کاميابی کی ضمانت: انجيلا لی ڈکورتھ
Speaker:
Angela Lee Duckworth
Description:

مشاورت جيسی قابلِ قدر ملازمت چھوڑ کر انجيلا لی ڈکورتھ ايک سرکاری سکول ميں ساتويں جماعت کو رياضی پڑھانے لگیں۔ بہت جلد انہیں احساس ہئوا کہ کامياب اور کاميابی کے ليے کوشاں ٖطلباء ميں صرف ذہانت کا فرق وجہ نہيں ہے۔ يہاں وہ جوش کے نظريہ کی وضاحت کاميابی کی ضمانت کے طور پر کرتی ہیں۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
06:12
Umar Anjum approved Urdu subtitles for The key to success? Grit
Umar Anjum accepted Urdu subtitles for The key to success? Grit
Umar Anjum commented on Urdu subtitles for The key to success? Grit
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The key to success? Grit
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The key to success? Grit
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The key to success? Grit
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The key to success? Grit
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The key to success? Grit
Show all

Urdu subtitles

Revisions