Return to Video

Inside Google Translate

  • 0:00 - 0:05
    Google Translate ایک مفت ٹول ہے جو آپ کو فوراً جملے، دستاویزات اور یہاں تک کے پوری ویب سائٹ
  • 0:05 - 0:08
    کا ترجمہ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
  • 0:08 - 0:12
    لیکن یہ واقعتاً کس طرح کام کرتا ہے؟ اگرچہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارے پاس کام کرنے والے دولسانی کارکنان کی بھرمار ہے،
  • 0:12 - 0:17
    لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمارا تمام ترترجمہ کمپیوٹر سے ہوتا ہے۔ یہ کمپیوٹرز ایک طریقہ کار کا استعمال کرتے ہیں جسے
  • 0:17 - 0:23
    "اسٹیٹسٹیکل مشین ٹرانسلیشن" کہا جاتا ہے -- جو یہ کہنے کا ایک نفیس طریقہ ہے کہ ہمارے کمپیوٹرز
  • 0:23 - 0:25
    ان ترتیبات پر ترجمہ مہیا کرتے ہیں جو عبارت کے بڑے ذخیرے میں موجود ہے۔
  • 0:25 - 0:31
    لیکن آئیے ہم ایک قدم پیچھے چلیں۔ اگر آپ کسی کو نئی زبان سکھانا چاہتے ہیں تو آپ اسے فرہنگ کے
  • 0:31 - 0:35
    الفاظ اور قواعد کے اصول سکھا کر تعلیم دینا شروع کریں گے جو اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ جملہ کس طرح
  • 0:35 - 0:40
    بنایا جاتا ہے۔ کمپیوٹر بھی اسی طرح غیر ملکی زبان کو سیکھ سکتا ہے - فرہنگ اور قواعد کے مجموعے
  • 0:40 - 0:42
    سے حوالہ لے کر۔
  • 0:42 - 0:46
    لیکن زبان پیچیدہ ہوتے ہیں اور، جیسا کہ زبان کا کوئی بھی متعلم آپ کو بتا سکتا ہے، اکثر کسی قاعدے
  • 0:46 - 0:52
    سے استثناء کی گنجائش رہتی ہے۔ جب آپ کمپیوٹر پروگرام میں ان تمام استثنآت، اور استثنآت کے استثنآت
  • 0:52 - 0:57
    کو شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ترجمہ کا معیار کمتر ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
  • 0:57 - 1:07
    Google Translate ایک مختلف طریقہ کار اپناتا ہے۔ ہم اپنے کمپیوٹروں کو زبان کے تمام اصولوں کو
  • 1:07 - 1:11
    سکھانے کے بجائے، ہم اپنے کمپیوٹروں کو خود اپنے لئے قواعدتلاش کرنے دیتے ہیں۔ وہ ان لاکھوں کروڑوں
  • 1:11 - 1:17
    دستاویزات کا تجزیہ کرکے یہ کام انجام دیتے ہیں جو پہلے ہی انسان ترجمہ نگار کے ذریعہ ترجمہ کیے جاچکے ہیں۔ یہ
  • 1:17 - 1:20
    ترجمہ شدہ متون کتابوں، تنظیموں جیسے UN اور تمام دنیا کی ویب سائٹ سے آتے ہیں
  • 1:20 - 1:24
    ہمارے کمپیوٹرز اہم ترتیبات کی تلاش کیلئے ان متون کو اسکین کرتے ہیں - دوسرے الفاظ میں ترجمہ اور اصل متن کے
  • 1:24 - 1:28
    درمیان کی ترتیب جس کا اتفاقی طور پر واقع ہونا ناممکن ہے۔ جب کمپیوٹر کو ترتیب مل جاتی ہے تو، وہ آئندہ بھی اسی
  • 1:28 - 1:34
    قسم کے متون کا ترجمہ کرنے کیلئے اسے استعمال کرتا ہے۔ جب آپ اس عمل کو کروڑوں بار دہراتے ہیں تو آپ کو
  • 1:34 - 1:44
    کروڑوں ترتیبات اور ایک انتہائی اسمارٹ کمپیوٹر پروگرام حاصل ہوتا ہے۔
  • 1:44 - 1:48
    البتہ کچھ زبانوں کیلئے ہمارے پاس کم ترجمہ شدہ دستاویزات موجود ہیں لہذا ان میں ہمارے سافٹ ویئر نے
  • 1:48 - 1:53
    بہت کم ترتیبات کا پتہ لگایا ہے۔ اسی وجہ سے ہمارے ترجمہ کا معیار الگ الگ زبانوں میں مختلف ہوگا۔
  • 1:53 - 1:58
    ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے تراجم ہمیشہ درست نہیں ہوتے لیکن مستقل طور پر نئے ترجمہ شدہ متون فراہم
  • 1:58 - 2:06
    کرکے ہم اپنے کمپیوٹروں کو زیادہ اسمارت اور اپنے ترجمے کے بہتر بنا سکتے ہیں۔
  • 2:06 - 2:10
    لہذا اگلی مرتبہ جب آپ Google Translate کا استعمال کرتے ہوئے کسی جملہ یا ویب صفحہ کا ترجمہ کرتے
  • 2:10 - 2:15
    ہیں تو، ان لاکھوں دستاویزات اور کروڑوں ترتیبات کے بارے میں سوچیں جو کسی نہ کسی طرح آپ کے
  • 2:15 - 2:18
    ترجمے میں ہونگی - اور یہ سب کچھ پلک جھپکتے ہوجاتا ہے۔
  • 2:18 - 2:19
    کافی دلچسپ ہے، ہے نا؟
  • 2:19 -
    translate.google.com پر اسے آزمائیں۔
Title:
Inside Google Translate
Description:

Have you ever wondered how Google Translate creates your translations?

more » « less
Video Language:
Tsonga
Duration:
02:24
Amara Bot added a translation

Urdu subtitles

Revisions