Return to Video

جگرکیا کام کرتا ہے؟ - ایما برا ئس

  • 0:07 - 0:11
    آپ کے جسم میں تقریبا ڈیڑھ کلو
    کی ایک فیکٹری ہے
  • 0:11 - 0:14
    جو 24 گھنٹے چلتی رہتی ہے۔
  • 0:14 - 0:18
    اور یہ ہے آپ کا جگر،
    آپ کے جسم کا سب سے وزنی
  • 0:18 - 0:20
    اور ایک کلیدی عضو۔
  • 0:20 - 0:24
    یہ اتنا محنتی ہے کہ ایک ہی وقت میں
    یہ ذخیرے کی جگہ بھی ہے،
  • 0:24 - 0:25
    کارخانہ بھی،
  • 0:25 - 0:28
    اور صنعت بھی۔
  • 0:28 - 0:31
    یہ تمام کام مزید کئی ایسی چھوٹی چھوٹی
    ذمہ دا ریوں میں تقسیم ہیں
  • 0:31 - 0:35
    جن کے بغیر ہمارا جسم کام ہی نہ کر سکے۔
  • 0:35 - 0:39
    جگر کی بنیادی ذمہ دا ریوں میں
    سے ایک خون کی صفائی ہے،
  • 0:39 - 0:42
    جو اسے مسلسل دو راستوں سے پہنچتا ہے:
  • 0:42 - 0:46
    ہیپیٹک نالی کے زریعے دل سے،
  • 0:46 - 0:49
    اور ہیپیٹک بہاو کی نالی سے بڑی آنت سے۔
  • 0:49 - 0:52
    خون کی دوگنی آمد سے جگر
    غذا ئی اجزاﺀ سے بھر جاتا ہے،
  • 0:52 - 0:55
    جنہیں یہ ترتیب دیتا ہے، تیار کرتا ہے
    اور محفوظ کرتا ہے
  • 0:55 - 0:58
    ہزاروں ننھی منی اندرونی مشینوں کی مدد سے،
  • 0:58 - 1:00
    جنہیں لابیولز کہا جاتا ہے۔
  • 1:00 - 1:04
    خون کے دونوں بہاوٗ جگر کو کام کرنے کیلیے
    درکار ضروری آکسیجن بھی مہیا کرتے ہیں۔
  • 1:04 - 1:06
    آنتوں سے پہنچنے والے خون میں
  • 1:06 - 1:08
    نشاستہ، چربی،
  • 1:08 - 1:11
    وٹامنز اور چںد دوسرے اجزاﺀ شامل ہوتے ہیں
  • 1:11 - 1:13
    جو کھائی گئی خوراک سے حاصل ہوتے ہیں۔
  • 1:13 - 1:15
    ان کو مختلف انداز میں چھانٹنا ہوتا ہے۔
  • 1:15 - 1:17
    مثال کے طور پرنشاستہ کو،
  • 1:17 - 1:20
    جگر، شکر میں تبدیل کر دیتا ہے
  • 1:20 - 1:24
    جسے جسم اس صاف خون کے ذریعے طاقت
    حاصل کرنے کیلیے استعمال کرتا ہے۔
  • 1:24 - 1:27
    بعض اوقات جسم کو فوری طور پر
  • 1:27 - 1:29
    کچھ غذائی اجزا کی ضرورت نہیں ہوتی۔
  • 1:29 - 1:31
    جب ایسا ہو تو جگر انہیں اپنے پاس روک کر
  • 1:31 - 1:34
    اپنے گودام میں محفوظ کر لیتا ہے۔
  • 1:34 - 1:36
    یہ گودام ایک ذخیرے کی طرح کام کرتا ہے
  • 1:36 - 1:39
    مستقبل میں جسم کی غذائی ضرور یات کے لیے۔
  • 1:39 - 1:43
    لیکن جگر میں پہنچنے والے خون میں ہمیشہ
    مفید اجزاﺀ ہی نہیں ہوتے۔
  • 1:43 - 1:48
    اس میں زہریلےاور فالتو مادے بھی شامل
    ہوتے ہیں جو جسم کے لیے بے کار ہوتے ہیں۔
  • 1:48 - 1:50
    جگر نہایت احتیا ط سے انکی
    چا نچ پڑتال کرتا ہے۔
  • 1:50 - 1:53
    جیسے ہی اسے کوئی بےکار
    یا زہریلا مادہ دکھا ئی دے تو،
  • 1:53 - 1:56
    یہ اسے جسم کے لیے کسی غیر مضر
    شئے میں بدل ڈالتا ہے
  • 1:56 - 1:58
    یا اسے الگ کر کے
  • 1:58 - 2:02
    گردے اور آنتوں کے راستے
    جسم سے خارج کر دیتا ہے۔
  • 2:02 - 2:04
    یقینا ہم جگر کو اس وقت تک
    ایک کارخانہ تسلیم نہیں کریں گے
  • 2:04 - 2:07
    جب تک اسکی کوئی پیدا وار نہ ہو۔
  • 2:07 - 2:10
    یہ عضو سب کچھ بناتا ہے جس میں شامل ہے
    خون کے پلازما پروٹین
  • 2:10 - 2:13
    جو چربیلے تیزاب کو نکالتے ہیں
    اور زخم سے بہتا خون روکتے ہیں،
  • 2:13 - 2:16
    یہ کولیسٹرول بناتا ہے
    جو ہارمونز بنانے میں جسم کو مدد دیتا ہے۔
  • 2:16 - 2:20
    یہ وٹا من ڈی اور ہاضمے میں مدد دینے والے
    اجزاﺀ بھی پیدا کرتا ہے۔
  • 2:20 - 2:23
    لیکن اس کی ایک اہم پیداوار بائل بنانا ہے۔
  • 2:23 - 2:25
    ایک ماحول دوست کارخانے کی مانند،
  • 2:25 - 2:27
    جگر ہیپاٹوسائیٹس نامی خلیوں کی مدد سے
  • 2:27 - 2:32
    زہریلے اجزاﺀ کو ایک کڑوے
    سبزی مائل مادے میں تبدیل کر دیتا ہے۔
  • 2:32 - 2:36
    اور یہ تیار شدہ بائل جگر کے نیچے موجود
    ایک جھوٹے سے خانے میں جمع ہوتا رہتا ہے،
  • 2:36 - 2:38
    جسے پتہ کہتے ہیں،
  • 2:38 - 2:40
    جہاں سے یہ آنتوں میں ٹپکتا رہتا ہے
  • 2:40 - 2:45
    یہ چربی کو تحلیل کرنے، جراثیم کو مارنے اور
    معدہ کی تیزابیت ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
  • 2:45 - 2:49
    بائل جگر کے دیگر زہریلے
    اور بے کار مادوں کو بھی
  • 2:49 - 2:51
    جسم سے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
  • 2:51 - 2:52
    جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں،
  • 2:52 - 2:54
    کہ جگر ایک انتہائی موٗثر کارخانہ ہے،
  • 2:54 - 2:57
    جو اتنے سارے باہم مربوط کام
    سر انجام دیتا ہے۔
  • 2:57 - 3:00
    اس پیچیدہ نظام کو رواں رکھنا بہت ضروری ہے
  • 3:00 - 3:01
    اسے صحت مند رکھ کے
  • 3:01 - 3:04
    اور اس میں اس کی گنجائش سے زیادہ
    مضر اجزاﺀ نہ ڈال کر۔
  • 3:04 - 3:08
    کیونکہ اس کارخانہ کی ہڑتال
    بالکل بھی ہمارے حق میں نہیں۔
Title:
جگرکیا کام کرتا ہے؟ - ایما برا ئس
Description:

مکمل سبق کیلیے : http://ed.ted.com/lessons/what-does-the-liver-do-emma-bryce
آپ کے جسم میں تقریبا ڈیڑھ کلو کی ایک فیکٹری ہےجو 24 گھنٹے چلتی رہتی ہے۔ اور یہ ہے آپ کا جگر، آپ کے جسم کا سب سے وزنی عضو, یہ ایک ہی وقت میں گودام بھی ہے، کارخانہ بھی اور صنعت بھی ۔ ایما برائس جگر سے متعلق اس سبق میں بتا رہی ہیں کہ جگر کیسے ہمیں زندہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

Lesson by Emma Bryce, animation by Andrew Zimbelman for The Foreign Correspondents' Club.

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TED-Ed
Duration:
03:25

Urdu subtitles

Revisions