Return to Video

ایک زندگی کا سبق، ہمارے بچے کی بیماری میں

  • 0:01 - 0:03
    فرانسیسکا فیدیلی : آداب -
  • 0:03 - 0:07
    تو یہ ماریو ہے - یہ میرا بیٹا ہے -
  • 0:07 - 0:10
    یہ ڈھائی سال پہلے پیدا ہوا،
  • 0:10 - 0:13
    اور حمل کے دوران بہت مشکل تھی
  • 0:13 - 0:17
    کیونکہ مجھے آٹھ مہینے بستر پر رہنا پڑا -
  • 0:17 - 0:20
    مگر آخر میں یہ لگا کہ سب چیزیں کنٹرول میں تھیں -
  • 0:20 - 0:23
    تو اس کا وزن پیدائش پر صحیح تھا -
  • 0:23 - 0:25
    اس کا 'آپگار انڈکس' صحیح تھا -
  • 0:25 - 0:28
    تو ہمیں، اس سے، بڑا اطمینان تھا -
  • 0:28 - 0:35
    مگر آخر میں، پیدائش کے دس دن کے بعد،
  • 0:35 - 0:38
    ہمیں پتا چلا کہ اس کے دماغ کی شریان کو نقصان ہوا تھا -
  • 0:38 - 0:40
    جیسے کہ آپ کو معلوم ہے،
  • 0:40 - 0:42
    'اسٹروک' ایک دماغی نقصان ہے -
  • 0:42 - 0:45
    ایک 'پیری نیٹل' اسٹروک
  • 0:45 - 0:49
    حمل کے نو ماہ کے دوران ہو سکتا ہے
  • 0:49 - 0:51
    یا پیدائش کے فوراً بعد،
  • 0:51 - 0:54
    اور اس کے کیس میں، جیسے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں،
  • 0:54 - 0:58
    اس کے دماغ کا دائیں حصّہ ختم ہوگیا ہے-
  • 0:58 - 1:04
    تو اس اسٹروک کا ماریو کے جسم پر یہ اثر ہوسکتا تھا کہ
  • 1:04 - 1:07
    وہ اپنے جسم کے بائیں حصے کو کنٹرول
  • 1:07 - 1:10
    نہیں کر سکتا تھا -
  • 1:10 - 1:14
    ذرا سوچئے -- آپ کے پاس ایک کمپیوٹر اور پرنٹر ہے
  • 1:14 - 1:18
    اور آپ چاہتے ہے کہ کوئی ڈاکومنٹ پرنٹ کریں،
  • 1:18 - 1:21
    مگر پرنٹر کے پاس صحیح ڈرائیور نہیں ہیں،
  • 1:21 - 1:24
    اسی قسم کا معاملہ ماریو کے ساتھ تھا -
  • 1:24 - 1:27
    جیسے وہ چاہتا تھا کہ اپنے جسم کے بائیں حصے کو
  • 1:27 - 1:31
    حرکت دے، مگر وہ صحیح سگنل نہیں بھیج سکتا تھا
  • 1:31 - 1:36
    اپنے بائیں بازو اور بائیں ٹانگ کو حرکت دے سکے -
  • 1:36 - 1:38
    تو زندگی کو تبدیل ہونا ضروری تھا -
  • 1:38 - 1:40
    ہمیں اپنے کام کے اوقات تبدیل کرنا پڑگیا -
  • 1:40 - 1:46
    ہمیں اس اثر کو تبدیل کرنا پڑا جو اس پیدائش
  • 1:46 - 1:49
    کے بعد ہماری زندگی پر پڑا -
  • 1:49 - 1:51
    رابرٹ ڈی انجیلو : جیسے کہ آپ سوچ سکتے ہیں ،
  • 1:51 - 1:53
    افسوس کی بات تھی ، ہم تیّار نہ تھے -
  • 1:53 - 1:57
    کسی نے ہمیں نہیں سکھایا تھا کہ ہم اس قسم کی معذوریوں کو کیسے دیکھیں،
  • 1:57 - 1:59
    اور اسی طرح بہت سارے سوالات
  • 1:59 - 2:01
    ہمارے ذہن میں آنا شروع ہوگئے -
  • 2:01 - 2:04
    اور وہ ایک مشکل وقت تھا -
  • 2:04 - 2:07
    سوالات، جیسے کہ ،
  • 2:07 - 2:09
    یہ ہمارے ساتھ کیوں ہوا؟
  • 2:09 - 2:11
    اور کیا غلط ہوا؟
  • 2:11 - 2:13
    اور کچھ بہت مشکل، جیسے،
  • 2:13 - 2:15
    ماریو کی زندگی پر اس کا اثر کیا ہوگا؟
  • 2:15 - 2:17
    میرا مطلب، بلآخر، کیا وہ کام کرسکے گا؟
  • 2:17 - 2:18
    کیا وہ نارمل ہو سکے گا؟
  • 2:18 - 2:22
    اور آپ کو معلوم ہے، کہ والدین کے لئے، بلخصوص پہلی دفعہ بننے والے،
  • 2:22 - 2:25
    کیوں وہ ہم سے بہتر نہیں ہوگا؟
  • 2:25 - 2:29
    اور یہ واقعی بہت مشکل بات ہے،
  • 2:29 - 2:31
    مگر چند ماہ بعد، ہمیں محسوس ہوا کہ،
  • 2:31 - 2:35
    ہم ایک ناکامی کا شکار ہیں-
  • 2:35 - 2:38
    میرا مطلب کہ، ہماری زندگی کا واحد صلہ،
  • 2:38 - 2:39
    آخر میں، ایک ناکامی تھا-
  • 2:39 - 2:45
    اور آپ کو معلوم ہے کہ یہ، صرف ہمارے لئے ہی ناکام نہیں تھا،
  • 2:45 - 2:50
    بلکہ یہ ناکامی ایسی تھی جو اس کی پوری زندگی پر اثر انداز ہوگی -
  • 2:50 - 2:52
    ہم اداس ہوگئے تھے -
  • 2:52 - 2:55
    میرا مطلب کہ، ہم واقعی اداس ہوگئے تھے، مگر بلآخر،
  • 2:55 - 2:57
    ہم نے اس کو دیکھنا شروع کیا،
  • 2:57 - 3:00
    اور ہم نے سوچا، ہمیں کچھ کرنا چاہیے-
  • 3:00 - 3:02
    پھر فوراً، جیسے فرانسسکا نے کہا، ہم نے اپنی زندگی تبدیل کرلی-
  • 3:02 - 3:06
    ہم نے فزیو تھراپی اور علاج شروع کیا،
  • 3:06 - 3:08
    اور ایک راستہ جو ہم نے علاج میں اپنایا
  • 3:08 - 3:11
    وہ 'مرر نیورانز پائلٹ' تھا-
  • 3:11 - 3:15
    یہ ہم نے ماریو کے ساتھ مہینوں کیا-
  • 3:15 - 3:18
    آپ کے پاس کوئی چیز ہے، اور ہم نے سکھایا
  • 3:18 - 3:20
    کہ اس کو کیسے پکڑنا ہے-
  • 3:20 - 3:22
    اب مرر نیورونز اصول کے مطابق،
  • 3:22 - 3:26
    کہ آپ اپنے ذہن میں، مجھے یہ کرتا ہوا دیکھتے ہوئے،
  • 3:26 - 3:29
    آپ وحی نیورونز تو ایکٹی ویٹ کر رہے ہیں
  • 3:29 - 3:32
    جیسے آپ یہ کام کر رہے ہوں-
  • 3:32 - 3:36
    یہ لگتا ہے کہ سب سے اعلیٰ درجے کا علاج ہے-
  • 3:36 - 3:40
    مگر ایک دن ہم نے دیکھا کہ
  • 3:40 - 3:43
    ماریو ہمارے ہاتھ کو نہیں دیکھ رہا ہے-
  • 3:43 - 3:46
    وہ ہمیں دیکھ رہا تھا -
  • 3:46 - 3:48
    ہم اس کا آئنہ تھے-
  • 3:48 - 3:50
    اور جیسے کہ آپ سوچ سکتے ہیں کہ مسئلہ یہ تھا،
  • 3:50 - 3:53
    ہم اداس تھے،
  • 3:53 - 3:55
    ہم اس کو ایک مسئلے کے طور پر دیکھ رہے تھے،
  • 3:55 - 3:59
    اپنے بیٹے کے تو پر نہیں، مثبت انداز میں نہیں -
  • 3:59 - 4:03
    اور اس دن ہم نے اپنی سوچ تبدیل کرلی -
  • 4:03 - 4:06
    ہمیں احساس ہوا کہ ہمیں
  • 4:06 - 4:09
    ماریو کے لیے ایک بہتر آئنہ بننا ہے -
  • 4:09 - 4:11
    ہم نے اپنی قوتوں سے پھر شروع کیا،
  • 4:11 - 4:14
    اور ساتھ ساتھ ہم نے اس کی قوتوں سے پھر شروع کیا-
  • 4:14 - 4:17
    ہم نے اس کو ایک مسئلہ کے طور پر دیکھنا چھوڑ دیا،
  • 4:17 - 4:22
    اور اس کو بہتری کے موقع کے طور پر دیکھنے لگے-
  • 4:22 - 4:24
    اور واقعی، یہی تبدیلی تھی،
  • 4:24 - 4:27
    اور ہماری طرف سے، ہم نے کہا،
  • 4:27 - 4:30
    "ہماری کیا طاقتیں ہیں جوہم ماریو کو دے سکتے ہیں؟"
  • 4:30 - 4:32
    اور ہم نے اپنی پر جوشی سے شروع کیا-
  • 4:32 - 4:33
    میرا مطلب ہے کہ، بالآخر، میں اور میری بیوی،
  • 4:33 - 4:35
    بہت مختلف ہیں،
  • 4:35 - 4:37
    مگر بہت ساری چیزیں مشترک ہیں-
  • 4:37 - 4:39
    ہمیں سیر کرنا اور موسیقی سننا پسند ہے،
  • 4:39 - 4:41
    ہمیں ایسی جگہوں پر جانا پسند ہے،
  • 4:41 - 4:43
    اور ہم نے اپنے ساتھ ماریو کو لانا شروع کیا
  • 4:43 - 4:48
    تاکہ ہم اس کو بہترین چیزیں دکھا سکیں-
  • 4:48 - 4:53
    یہ مختصر ویڈیو پچھلے ہفتے کی ہے-
  • 4:53 - 4:55
    میں نہیں کہہ رہا--
  • 4:55 - 4:57
    (تالیاں) --
  • 4:57 - 4:59
    میں نہیں کہہ رہا کہ یہ کرشمہ ہے- یہ مقصد نہیں ہے-
  • 4:59 - 5:02
    کیونکہ ہم صرف سفر کے آغاز میں ہیں -
  • 5:02 - 5:05
    مگر ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے کیا اہم بات سیکھی،
  • 5:05 - 5:08
    سیکھنے والی بات جو ماریو نے ہمیں دی
  • 5:08 - 5:10
    اور وہ یہ کہ یاد رکھیں کہ جو آپ کے پاس ہے وہ ایک تحفہ ہے،
  • 5:10 - 5:15
    اور صرف وہ نہیں جو آپ سے چھوٹ جاۓ،
  • 5:15 - 5:19
    اور جو آپ سے چھوٹ جاۓ اسے ایک موقع سمجھیں-
  • 5:19 - 5:22
    اور یہ وہ بات ہے جو ہم آپ سے کہنا چاہتے ہیں-
  • 5:22 - 5:25
    اسی وجہ سے ہم یہاں ہیں-
  • 5:25 - 5:27
    ماریو!
  • 5:27 - 5:29
    اور یہ وجہ ہے --
  • 5:29 - 5:34
    (تالیاں) --
  • 5:34 - 5:39
    اور یہ وجہ ہے
  • 5:39 - 5:44
    ہم نے فیصلہ کیا کہ دنیا کا بہترین آئنہ اس کو دکھائیں-
  • 5:44 - 5:47
    اور ہم آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں-
  • 5:47 - 5:49
    فرانسسکا: شکریہ-
    روبرٹو: شکریہ- آداب-
  • 5:49 - 5:53
    (تالیاں)
  • 5:53 - 5:58
    فرانسسکا: شکریہ- (تالیاں)
Title:
ایک زندگی کا سبق، ہمارے بچے کی بیماری میں
Speaker:
روبرٹو ڈی انجیلو + فرانسسکا فیڈیلی
Description:

روبرٹو ڈی انجیلو اور فرانسسکا فیڈیلی نے سوچا تھا کہ ان کا بچہ صحت مند تھا -- مگر 10 دن کی عمر میں، ان کو معلوم ہوا کہ حمل کے دوران اس کی دماغ کی شریان کو نقصان پہنچا ہے- کیونکہ ماریو اپنے جسم کے بائیں حصے کو نہیں حرکت دے سکتا تھا، انہوں نے مشکل سوالوں کا سامنا کیا : کیا وہ "نارمل" ہوگا؟ کیا وہ اپنی پوری زندگی گزار سکے گا؟ ایک اداس کردینے والی کہانی جس میں والدین اپنے خوف کا سامنا کرتے ہیں -- اور کس طرح وہ ان پر کامیاب ہوئے-

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
06:17

Urdu subtitles

Revisions