Return to Video

اسطرح ہم انٹرنیٹ کو واپس حاصل کریں گے

  • 0:00 - 0:03
    کرس اینڈرسن: شہریوں کے حقوق،
  • 0:03 - 0:05
    انٹرنیٹ کا مستقبل.
  • 0:05 - 0:09
    تو میں TED اسٹیج پر استقبال کرنا چاہوں گا
  • 0:10 - 0:11
    ان انکشافات کے پیچھے آدمی کا،
  • 0:12 - 0:13
    ایڈ سنوڈین ۔
  • 0:15 - 0:17
    (تالیاں)
  • 0:17 - 0:20
    ایڈ روس میں کہیں ایک دور دراز مقام پر ہیں
  • 0:22 - 0:24
    اپنے لیپ ٹاپ سے اس روبوٹ کو چلا رہے ہیں،
  • 0:26 - 0:28
    چنانچہ وہ دیکھ سکتے ہیں وہ جو یہ روبوٹ دیکھ رہا ہے۔
  • 0:29 - 0:31
    ایڈ، TED کے اسٹیج پر خوش آمدید.
  • 0:31 - 0:34
    ویسے حقیقتاً آپ کیا دیکھ سکتے ہیں؟
  • 0:34 - 0:36
    ایڈورڈ سنوڈین: واہ، میں سب کو دیکھ سکتا ہوں.
  • 0:36 - 0:38
    یہ حیرت انگیز ہے.
  • 0:39 - 0:40
    (ہنسی)
  • 0:42 - 0:45
    سی اے: ایڈ، آپ کے لئے کچھ سوالات ہیں۔
  • 0:45 - 0:46
    آپ کو بہت کچھ کہا گیا ہے
  • 0:46 - 0:48
    گزشتہ چند ماہ میں.
  • 0:48 - 0:51
    آپ کو ایک مخبر اورغدار بلایا گیا ہے،
  • 0:52 - 0:53
    اور ایک ہیرو بھی۔
  • 0:53 - 0:57
    آپ اپنا تعارف کن الفاظ میں کروایں گے؟
  • 0:57 - 1:00
    ای ایس: آپ جانتے ہیں، ہر ایک جو
  • 1:00 - 1:02
    اس بحث میں شامل ہے
  • 1:02 - 1:05
    مجھے اور میری شخصیت کو سمجھنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔
  • 1:05 - 1:07
    اور یہ کہ مجھے کیسے بیان کریں۔
  • 1:07 - 1:09
    لیکن جب میں اس کے بارے میں سوچتا ہوں تو،
  • 1:09 - 1:13
    یہ وہ سوال نہیں ہے جسکا جواب ڈھونڈنے کی جدوجہد
    ہمیں کرنی چاہیئے۔
  • 1:13 - 1:15
    میں کون ہوں، اس سے بالکل کوئی فرق نہیں پڑتا.
  • 1:15 - 1:17
    اگر میں دنیا کا بدترین شخص ہوں تو
  • 1:18 - 1:20
    آپ مجھ سے نفرت کریں اور آگے بڑھ جایئں.
  • 1:21 - 1:23
    اصل اہمیت ہے مسائل کی۔
  • 1:23 - 1:26
    اصل اہمیت ہے کہ کس قسم کی حکومت ہم چاہتے ہیں،
  • 1:26 - 1:28
    کس قسم کا انٹرنیٹ ہم چاہتے ہیں،
  • 1:28 - 1:30
    کس قسم کے تعلقات، افراد
  • 1:30 - 1:31
    اور معاشروں کے درمیان.
  • 1:31 - 1:35
    اور میں یہ امید کر رہا ہوں کہ بحث اس طرف منتقل ہو جائے
  • 1:35 - 1:37
    اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ وقت گزرنے کے سا تھ اس میں اضافہ ہو رہا ہے.
  • 1:37 - 1:39
    اگر مجھے اپنا تعارف کروانا پڑے تو
  • 1:39 - 1:41
    میں "ہیرو" جیسے الفاظ نہیں استمعال کروں گا۔
  • 1:41 - 1:43
    میں "محب وطن" کا استعمال نہیں کروں گا اور میں "غدار" کا استعمال نہیں کروں گا
  • 1:43 - 1:45
    میں کہوں گا میں ایک امریکی ہوں اور میں ایک شہری ہوں،
  • 1:45 - 1:47
    باقی سب کی طرح.
  • 1:47 - 1:50
    سی اے: تو کچھ پس منظر
  • 1:50 - 1:55
    ان کے لئے جو پوری کہانی نہیں جانتے --
  • 1:55 - 1:56
    (تالیاں) -
  • 1:56 - 2:00
    اس وقت ایک سال پہلے، آپ کو ہوائی میں تعینات کیا گیا
  • 2:00 - 2:02
    این ایس اے کے لئے ایک مشیر کے طور پر۔
  • 2:02 - 2:04
    ایک سسٹم ایڈ من کے طور پر، آپ کی رسائی تھی
  • 2:04 - 2:06
    انکے سسٹم تک،
  • 2:07 - 2:10
    اور آپ نے کچھ خفیہ دستاویزات کا انکشاف کرنا شروع کیا
  • 2:11 - 2:13
    کچھ منتخب صحافیوں کو
  • 2:13 - 2:16
    جسکے نتیجے میں جون کے انکشافات ہوئے.
  • 2:17 - 2:20
    اس کا محرک کیا تھا؟
  • 2:20 - 2:22
    ای ایس: آپ جانتے ہیں،
  • 2:23 - 2:26
    جب میں ہوائی میں بیٹھا ہوا تھا
  • 2:26 - 2:28
    اور سالوں پہلے، جب میں انٹیلی جنس برادری میں کام کر رہا تھا،
  • 2:28 - 2:31
    میں نے بہت سی ایسی چیزیں دیکھیں جس نے مجھے پریشان کیا،
  • 2:33 - 2:35
    ہم انٹیلی جنس برادری میں بہت سے اچھے کام کرتے ہیں
  • 2:35 - 2:37
    کچھ چیزیں جو کرنے کی ضرورت ہے
  • 2:37 - 2:39
    کچھ کام جس سے سب کی مدد ہوتی۔
  • 2:40 - 2:41
    لیکن کچھ چیزیں حد سے آگے بڑھ گئی ہیں۔
  • 2:41 - 2:43
    کچھ چیزیں ہیں جو نہیں ہونی چاہئے،
  • 2:43 - 2:46
    اور خفیہ طور پر کئے گئے فیصلے
  • 2:47 - 2:49
    عوام کی لاعلمی میں،
  • 2:49 - 2:51
    عوام کی رضامندی کے بغیر،
  • 2:51 - 2:54
    اور حکومت میں ہمارے نمائندوں کے بھی بغیر
  • 2:54 - 2:57
    ان پروگراموں کے بارے میں علم ہونے کے باوجود۔
  • 2:58 - 3:00
    جب میں واقعی ان مسائل کے ساتھ کشمکش کا شکار ہوا ،
  • 3:00 - 3:02
    تو میں نے سوچا،
  • 3:02 - 3:05
    میں یہ سب سے زیادہ ذمہ دارانہ طریقے سے کس طرح کر سکتا ہوں،
  • 3:05 - 3:07
    کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے
  • 3:08 - 3:10
    خطرات کو کم سے کم کرتے ہوئے؟
  • 3:11 - 3:14
    اور تمام ممکنہ حل میں جو بہترین حل میری سمجھ میں آیا،
  • 3:14 - 3:17
    کانگریس میں جائے بغیر،
  • 3:17 - 3:18
    جہاں کوئی قوانین موجود نہیں تھے،
  • 3:18 - 3:20
    جہاں کوئی قانونی تحفظ موجود نہیں تھا
  • 3:20 - 3:21
    ایک نجی ملازم کے لئے،
  • 3:21 - 3:25
    میری طرح انٹیلی جنس میں ایک ٹھیکیدار،
  • 3:25 - 3:28
    وہاں ایک خطرہ یہ تھا کہ معلومات ساتھ ساتھ مجھے بھی دفن کر دیا جا تا
  • 3:28 - 3:30
    اور عوام کو کچھ پتہ بھی نہیں چلتا۔
  • 3:30 - 3:33
    لیکن ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے آئین کی پہلی ترمیم
  • 3:33 - 3:37
    ہمیں کسی وجہ سے ایک آزاد پریس کی ضمانت دیتا ہے،
  • 3:37 - 3:40
    اور وہ یہ کہ ایک مخالف پریس با اختیار ہو،
  • 3:40 - 3:42
    حکومت کو للکارنے کرنےکے لئے،
  • 3:42 - 3:45
    اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیئے،
  • 3:45 - 3:47
    تا کہ بات چیت اور مکالمہ ہو سکے کہ ہم کسطرح
  • 3:47 - 3:51
    ناگزیر اہمیت کے معاملات کے بارے میں عوام کو مطلع کریں
  • 3:52 - 3:55
    ہماری قومی سلامتی کوخطرے میں ڈالے بغیر.
  • 3:55 - 3:57
    اور صحافیوں کے ساتھ کام کرنے سے،
  • 3:57 - 3:59
    اور اپنی تمام معلومات ،
  • 3:59 - 4:02
    امریکی لوگوں کو واپس دینے سے،
  • 4:02 - 4:03
    اشاعت کے بارے میں فیصلے کے لیے
  • 4:03 - 4:06
    اپنے آپ پر بھروسہ کرنے کے بجاےٗ،
  • 4:06 - 4:08
    ایک انتہائی جاندار بحث شروع ہو
  • 4:08 - 4:12
    حکومت کی طرف سے ایک گہری سرمایہ کاری کے ساتھ
  • 4:12 - 4:17
    جو میرے خیال میں ہر ایک کے فائدہ مند ثابت ہؤا۔
  • 4:17 - 4:20
    اور جن خطرات کا ڈراوا دیا گیا
  • 4:20 - 4:23
    اور جن خطرات کو اچھالا گیا
  • 4:23 - 4:24
    حکومت کیطرف سے
  • 4:24 - 4:26
    وہ کبھی پورے نہیں ہؤے
  • 4:26 - 4:28
    ہم نے ایک بھی ثبوت نہیں دیکھا
  • 4:28 - 4:31
    کسی ایک بھی مخصوص نقصان کا،
  • 4:31 - 4:33
    اور اس کی وجہ سے،
  • 4:33 - 4:35
    میں یہ فیصلہ کر کے پرسکون ہوں۔
  • 4:35 - 4:37
    سی اے: تو مجھے سامعین کو دکھانے دیں
  • 4:37 - 4:39
    کچھ مثالیں اسکی جو آپ نے ظاہر کیا ہے۔
  • 4:39 - 4:41
    ہم ایک سلائڈ دکھا سکتے ہیں، اور ایڈ،
  • 4:41 - 4:43
    مجھے پتہ نہیں کہ آپ دیکھ سکتے ہیں یا نہیں،
  • 4:43 - 4:44
    سلائڈ یہاں ہیں.
  • 4:44 - 4:47
    یہ PRISM کے پروگرام کی ایک سلائڈ ہے،
  • 4:47 - 4:49
    اور شاید آپ سامعین کو بتا سکتے ہیں
  • 4:49 - 4:52
    کہ کیا آشکار کیا گیا تھا.
  • 4:52 - 4:54
    ای ایس : PRISM کو سمجھنے کے لئے سب سے بہترین طریقہ،
  • 4:54 - 4:56
    کیونکہ ایک تھوڑا سا تنازعہ ہو گیا ہے ،
  • 4:56 - 4:59
    کہ یہ بتایا جائے کہ PRISM کیا نہیں ہے۔
  • 4:59 - 5:02
    امریکہ میں زیادہ تر بحث میٹا ڈیٹا کے بارے میں ہو رہی ہے۔
  • 5:02 - 5:05
    وہ کہتے ہیں یہ صرف میٹا ڈیٹا ہے، صرف میٹا ڈیٹا ہے ،
  • 5:05 - 5:08
    اور وہ ایک مخصوص قانونی اختیار کے بارے میں بات کر رہے ہیں
  • 5:08 - 5:10
    جو کہ پیٹریاٹ ایکٹ کی دفعہ 215 کہلاتا ہے.
  • 5:10 - 5:13
    جواسطرح کی بغیر وارنٹ جاسوسی کی اجازت دیتا ہے
  • 5:13 - 5:16
    پورے ملک کی بڑے پیمانے پر نگرانی
  • 5:16 - 5:18
    فون ریکارڈز، اس طرح کی چیزیں --
  • 5:18 - 5:19
    آپ کس سے بات کر رہے ہیں،
  • 5:19 - 5:21
    آپ ان سے کب بات کر رہے ہیں،
  • 5:21 - 5:23
    آپ نے کہاں کا سفر کیا۔
  • 5:23 - 5:25
    یہ تمام میٹا ڈیٹا واقعات ہیں.
  • 5:25 - 5:29
    PRISM مواد کے بارے میں ہے.
  • 5:29 - 5:31
    یہ ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے حکومت
  • 5:31 - 5:33
    کارپوریٹ امریکہ کو مجبور کر سکتی ہے،
  • 5:33 - 5:36
    وہ کارپوریٹ امریکہ کو اپنا ماتحت بنا کر
  • 5:36 - 5:39
    این ایس اے کے لئے یہ گندے کام کروا سکتے ہیں۔
  • 5:39 - 5:42
    اگرچہ ان کمپنیوں میں سے کچھ نے مزاحمت کی تھی،
  • 5:43 - 5:44
    اگرچہ ان میں سے کچھ نے--
  • 5:44 - 5:46
    مجھے یقین ہے " یا ہو" ان میں سے ایک ہے —
  • 5:46 - 5:48
    عدالت میں ان کو چیلنج کیا، وہ سب کے سب ہار گئے
  • 5:48 - 5:51
    کیونکہ یہ کیس کبھی کھلی عدالت میں نہیں لڑے گئے۔
  • 5:51 - 5:54
    وہ صرف ایک خفیہ عدالت میں میں لڑے گئے تھے.
  • 5:54 - 5:56
    اور ہم نے دیکھا کہ،
  • 5:56 - 5:58
    PRISM پروگرام کے بارے میں کچھ چیزیں
    میرے لئے بہت تشویشناک ہیں
  • 5:58 - 6:01
    اس کے بارے میں امریکی حکومت کا بیان ہے
  • 6:01 - 6:03
    جسکے مطابق 15 وفاقی ججوں نے
  • 6:04 - 6:07
    ان پروگراموں کا جائزہ لیا
    اور انکو قانونی قرار دے دیا،
  • 6:07 - 6:09
    لیکن جو وہ آپ کو نہیں بتاتے
  • 6:10 - 6:12
    کہ وہ  خفیہ جج ہیں
  • 6:12 - 6:14
    ایک خفیہ عدالت میں
  • 6:14 - 6:16
    قانون کی خفیہ توضیحات کی بنیاد پر
  • 6:17 - 6:21
    انہوں نے 34,000 وارنٹوں کی درخواستوں کا جائزہ لیا
  • 6:22 - 6:24
    33 سال کے عرصے میں،
  • 6:26 - 6:28
    اور ان 33 سالوں میں صرف
  • 6:28 - 6:30
    11 حکومتی درخواستیں مسترد ہوئیں۔
  • 6:30 - 6:32
    ہم نہیں چاہیں گے کہ ایسے لوگ اس بات کا فیصلہ کریں
  • 6:32 - 6:34
    کہ کارپوریٹ امریکہ کا کیا کردار ہوگا
  • 6:34 - 6:35
    کہ ایک آزاد اور کھلا انٹرنیٹ کیسا ہونا چاہیئے۔
  • 6:36 - 6:39
    سی اے: اب جو سلائڈ ہم یہاں دکھا رہے ہیں،
  • 6:39 - 6:41
    ان تاریخوں کو ظاہر کرتی ہیں جس میں
  • 6:41 - 6:43
    مختلف ٹیکنالوجی کمپنیوں، انٹرنیٹ کمپنیوں نے،
  • 6:43 - 6:45
    مبینہ طور پر اس پروگرام میں شمولیت اختیارکی ہے،
  • 6:45 - 6:48
    اور ڈیٹا جمع کرنا ان کی طرف سے شروع ہوا ہے.
  • 6:48 - 6:53
    اب انہوں نے این ایس اے کے ساتھ تعاون کی تردید کی ہے.
  • 6:53 - 6:56
    تو پھر این ایس اے کی طرف سے ڈیٹا کس طرح جمع کیا گیا ہے؟
  • 6:56 - 7:01
    ای ایس: صحیح. تو این ایس اے کی اپنی سلائڈ
  • 7:01 - 7:04
    اس کا حوالہ براہ راست رسائی کے طور پر دیتے ہیں.
  • 7:04 - 7:07
    این ایس اے کے ایک حقیقی تجزیہ کارکے نزدیک اسکا مطلب کیا ہے،
  • 7:07 - 7:10
    میری طرح کوئی جو ایک انٹیلی جنس تجزیہ کار کے
    طور پر کام کر رہا تھا
  • 7:10 - 7:13
    چینی سائبر ہیکرز کی نشانہ بندی کر رہا تھا
  • 7:13 - 7:15
    اس طرح کی مزید چیزوں میں مصروف، ہوائی میں،
  • 7:15 - 7:17
    اس ڈیٹا کا اصل ماخذ
  • 7:17 - 7:20
    براہ راست ان کے سرور سے ہے.
  • 7:20 - 7:21
    اسکا یہ مطلب نہیں ہے
  • 7:21 - 7:24
    کہ کمپنی کے نمائندوں کی ایک جماعت
  • 7:24 - 7:26
    این ایس اے کے ساتھ ایک کمرے میں بیٹھ کر
  • 7:26 - 7:28
    دوستانہ ماحول میں سودے بازی میں مصروف ہے
  • 7:28 - 7:31
    کہ وہ کسطرح اپنی معلومات بانٹیں گے۔
  • 7:31 - 7:33
    اب ہر کمپنی اس سے مختلف طریقے سے نبٹتی ہے.
  • 7:33 - 7:35
    بعض ذمہ دار ہیں.
  • 7:35 - 7:37
    کچھ کسی حد تک کم ذمہ دار ہیں.
  • 7:37 - 7:39
    لیکن نتیجہ یہ ہے، کہ جب ہم بات کرتے ہیں اس بارے میں کہ
  • 7:39 - 7:41
    کہ کس طرح یہ معلومات دی گئی ہیں،
  • 7:41 - 7:43
    یہ کمپنیوں کی طرف سے خود آ رہی ہیں.
  • 7:43 - 7:46
    یہ لائنوں سے چوری شدہ نہیں ہیں۔
  • 7:46 - 7:49
    لیکن یہاں یاد رکھنے کے لئے ایک اہم بات یہ ہے:
  • 7:49 - 7:51
    اگرچہ ان کمپنیوں کی طرف سے مزاحمت ہوئی،
  • 7:51 - 7:53
    اگرچہ ان کمپنیوں نے مطالبہ کیا،
  • 7:53 - 7:55
    کہ دیکھو، ایک وارنٹ کے عمل کے ذریعے ایسا کرتے ہیں،
  • 7:55 - 7:57
    ایسا کریں کہ،
  • 7:57 - 8:00
    جس میں کسی قسم کا قانونی جائزہ لیا جائے،
  • 8:00 - 8:01
    کسی قسم کی بنیاد ہو معلومات کو انکے حوالے کرنے کے لئے
  • 8:01 - 8:03
    ان صارفین کے اعداد و شمار،
  • 8:03 - 8:06
    ہم نے گزشتہ سال واشنگٹن پوسٹ میں کہانیاں دیکھیں
  • 8:06 - 8:09
    جو PRISM کی خبر کی طرح اچھی طرح بیان نہیں کی گیئں تھیں
  • 8:09 - 8:11
    جنکے مطابق این ایس اے نے
  • 8:11 - 8:13
    ڈیٹا سینٹر کے مواصلاتی رابطوں میں زبردستی مداخلت کی
  • 8:13 - 8:15
    اپنے اور گوگل کے درمیان رابطوں میں
  • 8:15 - 8:17
    اور اپنے اور یاہو کے درمیان .
  • 8:17 - 8:20
    تو ان کمپنیوں کو بھی جو تعاون کر رہی ہیں
  • 8:20 - 8:23
    مجبوراً لیکن کم از کم امید ہے کہ قانونی طریقے سے
  • 8:23 - 8:25
    این ایس اے کے ساتھ،
  • 8:25 - 8:28
    لیکن این ایس اے اس سے مطمئن نہیں ہے،
  • 8:28 - 8:30
    اور اس کی وجہ سے، ہماری کمپنیوں کو ضرورت ہے
  • 8:30 - 8:33
    بہت سخت محنت کرنے کی
  • 8:33 - 8:35
    اس بات کی ضمانت کی کہ وہ نمائندگی کریں گے
  • 8:35 - 8:38
    صارف کے مفادات کی، اور وکالت کریں گے
  • 8:38 - 8:40
    صارفین کے حقوق کے لئے.
  • 8:40 - 8:41
    اور مجھے لگتا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران،
  • 8:41 - 8:43
    جن کمپنیوں کے نام ہم نے
  • 8:43 - 8:44
    PRISM سلائیڈوں پر دیکھے ہیں،
  • 8:44 - 8:46
    انہوں نے بڑی پیشرفت کی ہے ایسا کرنے کے لیئے،
  • 8:46 - 8:48
    اور میں ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اس عمل کو جاری رکھنے کے لئے۔
  • 8:48 - 8:51
    سی اے: انکو مزید کیا کرنا چاہیے؟
  • 8:51 - 8:54
    ای ایس : سب سے بڑی چیز جو ایک انٹرنیٹ کمپنی
  • 8:54 - 8:57
    آج امریکہ میں، اس وقت کر سکتی ہے،
  • 8:57 - 8:59
    وکلاء کے ساتھ مشاورت کے بغیر،
  • 8:59 - 9:02
    دنیا بھر میں صارفین کے حقوق کی تحفظ کے لئے،
  • 9:02 - 9:08
    وہ SSL ویب کی خفیہ کاری کو فعال کرنا ہے
  • 9:08 - 9:10
    ہراس انٹرنیٹ کے صفحے پر جسے آپ دیکھیں.
  • 9:10 - 9:13
    اس کی ضرورت اس لیئے ہے کہ آج،
  • 9:13 - 9:18
    اگر آپ Amazon.com پر "1984" کی ایک کاپی کو دیکھنے کے لئے جاتے ہیں،
  • 9:18 - 9:20
    این ایس اے اس کے ریکارڈ کو دیکھ سکتے ہیں،
  • 9:20 - 9:23
    روسی خفیہ ادارے
    اس ریکارڈ کو دیکھ سکتے ہیں،
  • 9:23 - 9:25
    چینی خفیہ ادارے
    اس ریکارڈ کو دیکھ سکتے ہیں،
  • 9:25 - 9:27
    فرانسیسی ادارے، جرمن ادارے،
  • 9:27 - 9:28
    انڈورا کے ادارے.
  • 9:28 - 9:32
    کیونکہ یہ غیرخفیہ ہے اس لیئے وہ سب اسے دیکھ سکتے ہیں.
  • 9:32 - 9:35
    دنیا کی لائبریری Amazon.com ہے،
  • 9:35 - 9:38
    لیکن نہ صرف وہ طے شدہ طور پر
    خفیہ کاری کوقائم  نہیں کرتے،
  • 9:38 - 9:40
    آپ خفیہ کاری کا استعمال کرنے کا انتخاب بھی نہیں کر سکتے ہیں
  • 9:40 - 9:42
    جب کتابوں کے درمیان گھوم رہے ہوتے ہیں.
  • 9:42 - 9:43
    یہ ایسی چیز ہے جسکو ہمیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،
  • 9:43 - 9:45
    نہ صرف ایمیزون کے لئے، میرا مقصد انکو ہدف بنانا نہیں ہے،
  • 9:45 - 9:47
    لیکن وہ ایک زبردست مثال ہیں.
  • 9:47 - 9:48
    تمام کمپنیوں کو ضرورت ہے کہ
  • 9:48 - 9:52
    طے شدہ طور پہ ایک خفیہ براؤزنگ کی عادت کی طرف منتقل ہو جایئں
  • 9:52 - 9:54
    ان تمام صارفین کے لئے جنہوں نے خود کوئی قدم نہیں اٹھایا
  • 9:54 - 9:57
    یا خود کوئی خاص طریقے منتخب نہیں کیے.
  • 9:57 - 9:59
    اس سے نجی معلومات کی حفاظت بڑھے گی
  • 9:59 - 10:02
    اور دنیا بھر میں لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو گا۔
  • 10:02 - 10:04
    سی اے: ایڈ، اسٹیج کے اس حصے پر میرے ساتھ آئیں.
  • 10:04 - 10:07
    میں یہاں آپ کو اگلی سلائیڈ دکھانا چاہتا ہوں. (تالیاں).
  • 10:07 - 10:10
    یہ لامحدود مخبر کے نام سے ایک پروگرام ہے.
  • 10:10 - 10:12
    یہ کیا ہے؟
  • 10:12 - 10:14
    ای ایس: تو، مجھے این ایس اے کو داد دینی پڑے گی
  • 10:14 - 10:16
    اتنے موزوں ناموں کے استعمال کرنے کے لئے.
  • 10:16 - 10:20
    یہ میرا پسندیدہ این ایس اے کے استمعال کردہ خفیہ ناموں میں سے ایک ہے.
  • 10:20 - 10:21
    لامحدود مخبر
  • 10:21 - 10:24
    ایسا پروگرام ہے جسے این ایس اے نے کانگریس سے بھی چھپایا،
  • 10:24 - 10:27
    پہلے کانگریس کی طرف سے این ایس اے سے سوال کیا گیا،
  • 10:27 - 10:29
    ان کے پاس کوئی صلاحیت تھی
  • 10:29 - 10:33
    صرف اندازاً تخمینہ دینے کے لئے
  • 10:33 - 10:35
    کہ کس مقدار میں امریکیوں کی کفتگو اور معلومات
  • 10:35 - 10:37
    میں مداخلت کی جا رہی ہے۔
  • 10:37 - 10:40
    انہوں نے کہا نہیں.
    انہوں نے کہا کہ ہم ان اعدادوشمار کا حساب نہیں رکھتے،
  • 10:40 - 10:42
    اور ہم ان اعدادوشمارکا حساب نہیں رکھ سکتے.
  • 10:42 - 10:45
    اور ہم آپ کو بتا نہیں  سکتے ہیں کہ
  • 10:45 - 10:46
    دنیا بھر میں ہم کتنے مواصلاتی رابطوں میں مداخلت کررہے ہیں،
  • 10:46 - 10:48
    کیونکہ یہ بتانے سے
  • 10:48 - 10:49
    آپ کی خلوت میں بیجا مداخلت ہوگی.
  • 10:51 - 10:53
    اب، میں واقعی ان کی طرف سے ان جذبات کی تعریف کرتا ہوں،
  • 10:53 - 10:55
    تاہم حقیقتاً، اگر آپ اس سلائڈ پر نظر ڈالیں تو،
  • 10:55 - 10:57
    نہ صرف انکے پاس یہ صلاحیت ہے،
  • 10:57 - 11:00
    صلاحیت پہلے ہی موجود ہے.
  • 11:00 - 11:01
    یہ پہلے سے ہی کام کر رہی ہے.
  • 11:01 - 11:04
    این ایس اے کے اپنے اندرونی ڈیٹا فارمیٹ ہیں
  • 11:04 - 11:09
    جو مواصلات کے دونوں جانب  کی نگرانی کرتے ہیں۔
  • 11:09 - 11:10
    اور اگر وہ کہیں
  • 11:10 - 11:12
    کہ یہ بات چیت امریکہ سے آئی ہے
  • 11:12 - 11:14
    وہ کانگریس کو بتا سکتے ہیں کہ
    کتنے مواصلاتی رابطے ہیں
  • 11:14 - 11:17
    ان کے علم میں اسوقت۔
  • 11:17 - 11:20
    اور لامحدود مخبر ہمیں بتاتا ہے کہ
  • 11:20 - 11:22
    جتنے مواصلاتی رابطوں میں مداخلت کی جا رہی ہے
  • 11:22 - 11:25
    امریکہ میں امریکیوں کے
  • 11:25 - 11:29
    وہ زیادہ ہیں اس سے جتنے روسیوں کی روس میں کی جا رہی ہے۔
  • 11:29 - 11:31
    اور میرا خیال نہیں ہے کہ ایک خفیہ ادارے کا
  • 11:31 - 11:33
    یہ مقصد ہونا چاہیئے۔
  • 11:33 - 11:35
    سی اے: ایڈ، واشنگٹن پوسٹ میں ایک کہانی شائع ہوئی تھی،
  • 11:35 - 11:37
    پھر آپ کی معلومات سے.
  • 11:37 - 11:39
    شہ سرخی کے مطابق،
  • 11:39 - 11:40
    "این ایس اے نے نجی معلومات کے قوانین کی
  • 11:40 - 11:42
    ایک سال میں ہزاروں بار خلاف ورزی کی ."
  • 11:42 - 11:44
    اس کے بارے میں ہمیں بتائیں.
  • 11:44 - 11:46
    ای ایس: ہم نے پچھلے سال کانگریس کی گواہی میں بھی سنا،
  • 11:46 - 11:48
    یہ میرے جیسے آدمی کے لئے ایک حیرت انگیز بات تھی
  • 11:48 - 11:50
    جو این ایس اے سے آیا
  • 11:50 - 11:53
    اور جس نے اصلی اندرونی دستاویزات دیکھے ہیں،
  • 11:53 - 11:55
    جانتا ہے کہ اسمیں کیا ہے،
  • 11:55 - 11:58
    حکام کو حلفیہ گواہی دیتے دیکھنا
  • 11:58 - 12:00
    کہ کوئی زیادتیاں نہیں ہوئی ہیں،
  • 12:00 - 12:03
    کہ این ایس اے کے قوانین کی کوئی خلاف ورزیاں نہیں ہوئی ہیں،
  • 12:03 - 12:06
    جب ہم جانتے تھے کہ یہ کہانی باہر آ رہی تھی.
  • 12:06 - 12:08
    لیکن اس بارے میں خاص طور پر دلچسپ یہ ہے،
  • 12:08 - 12:10
    کہ این ایس اے نے خلاف ورزی کی ہے
  • 12:10 - 12:13
    خود اپنے قواعد کی، اپنے قوانین کی
  • 12:13 - 12:15
    ایک سال میں ہزاروں بار،
  • 12:15 - 12:18
    خاص طور پر ایک واقعہ میں،
  • 12:18 - 12:23
    ان 2776 میں سے ایک واقعہ،
  • 12:23 - 12:25
    جس سے 3000 سے زائد افراد متاثر ہوئے.
  • 12:25 - 12:27
    ایک اور واقعے میں، انہوں نے رخنہ اندازی کی
  • 12:27 - 12:32
    غلطی سے واشنگٹن، ڈی سی میں تمام فون کالوں میں.
  • 12:32 - 12:34
    حیرت کی بات یہ ہے کہ
  • 12:34 - 12:36
    اس رپورٹ کو زیادہ توجہ نہیں ملی،
  • 12:38 - 12:41
    وہ یہ حقیقت ہے کہ نہ صرف 2776 خلاف ورزیاں ہوئیں،
  • 12:41 - 12:43
    بلکہ سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین،
  • 12:43 - 12:47
    ڈایان فینسٹین نے اس رپورٹ کو نہیں دیکھا تھا
  • 12:47 - 12:50
    یہاں تک کہ واشنگٹن پوسٹ نے ان سے رپورٹ پر
  • 12:50 - 12:53
    تبصرہ کے لئے رابطہ کیا ۔
  • 12:53 - 12:54
    اورپھر انہوں نے این ایس اے سے رپورٹ کی کاپی کی درخواست کی
  • 12:54 - 12:56
    اور اسے موصول کیا،
  • 12:56 - 12:58
    لیکن اس سے پہلے دیکھا بھی نہیں تھا.
  • 12:58 - 13:01
    یہ سب امریکی انٹیلی جنس میں اس کی نگرانی کی حالت
  • 13:01 - 13:03
    کے بارے میں کیا کہتا ہے
  • 13:03 - 13:04
    جب سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین
  • 13:04 - 13:07
    کو کوئی اندازہ ہی نہیں ہے کہ قوانین کو توڑا جا رہا ہے
  • 13:07 - 13:09
    ایک سال میں ہزاروں مرتبہ؟
  • 13:09 - 13:11
    سی اے: ایڈ، اس پوری بحث کا ایک ردعمل یہ ہے:
  • 13:14 - 13:16
    ہمیں کیوں پرواہ کرنی چاہیے
  • 13:16 - 13:17
    اس سب نگرانی کی، سچ میں؟
  • 13:17 - 13:19
    اگرآپ نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے،
  • 13:19 - 13:22
    تو آپ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے.
  • 13:22 - 13:24
    اس نقطہ نظر میں غلط کیا ہے؟
  • 13:24 - 13:26
    ای ایس : ٹھیک ہے، تو پہلی بات یہ ہے،
  • 13:26 - 13:28
    آپ اپنے حقوق کو چھوڑ رہے ہیں.
  • 13:28 - 13:29
    آپ کہہ رہے ہیں کہ
  • 13:29 - 13:31
    مجھے نہیں لگتا کہ مجھے ان کی ضرورت ہو گی،
  • 13:31 - 13:33
    تو میں بس اسی کا یقین کروںگا
  • 13:33 - 13:36
    تو ان سے چھٹکارا حاصل کرتے ہیں، اس سے واقعی کوئی فرق نہیں پڑتا،
  • 13:36 - 13:38
    یہ لوگ صحیح کام ہی کریں گے.
  • 13:38 - 13:40
    آپ کے حقوق اہم ہیں
  • 13:40 - 13:43
    کیونکہ آپ کو پتہ نہیں کہ کب
    آپ کو ان کی ضرورت پڑ جائے۔
  • 13:43 - 13:45
    اس کے علاوہ، یہ ہماری ثقافتی شناخت کا ایک حصہ ہے،
  • 13:45 - 13:47
    صرف امریکہ میں نہیں،
  • 13:47 - 13:49
    بلکہ مغربی معاشروں میں
  • 13:49 - 13:52
    اور دنیا بھر کے جمہوری معاشروں میں.
  • 13:52 - 13:54
    لوگوں کے لیئے ممکن ہونا چاہئے
  • 13:54 - 13:56
    کہ وہ فون اٹھائیں اور اور اپنے خاندان کو فون کریں ،
  • 13:56 - 13:58
    لوگوں کےلیئے ممکن ہونا چاہئے کہ وہ ایک ٹیکسٹ پیغام بھیج سکیں
  • 13:58 - 13:59
    اپنے پیاروں کو،
  • 13:59 - 14:01
    لوگوں کےلیئے ممکن ہونا چاہئےکہ وہ ایک کتاب آن لائن خرید سکیں
  • 14:01 - 14:03
    انہیں ٹرین کے ذریعے سفر کرنے کے قابل ہونا چاہئے،
  • 14:03 - 14:05
    لوگوں کےلیئے ممکن ہونا چاہئےکہ وہ جہاز کا ایک ٹکٹ خرید سکیں
  • 14:05 - 14:07
    بغیر اس کے بارے میں سوچے کہ کس طرح یہ واقعات
  • 14:07 - 14:11
    حکومت کے ایک ایجنٹ کو نظر آئیں گے،
  • 14:11 - 14:13
    ممکنہ طور پر صرف آپ کی حکومت ہی کو نہیں
  • 14:13 - 14:15
    مستقبل میں سالوں بعد،
  • 14:15 - 14:17
    کس طرح اس کے غلط معنی نکالے جایئں گے
  • 14:17 - 14:19
    اور وہ سوچیں گے کہ آپ کے ارادے کیا تھے۔
  • 14:19 - 14:22
    ہمیں ذاتی زندگی پوشیدہ رکھنے کا حق ہے۔
  • 14:22 - 14:25
    ہمیں ممکنہ وجہ کی بنیاد پر وارنٹ کی ضرورت ہے
  • 14:25 - 14:28
    یا کسی قسم کے انفرادی شبے پر
  • 14:28 - 14:32
    کیونکہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اعتماد کرنا،
  • 14:32 - 14:34
    کسی بھی حکومتی افراد پہ،
  • 14:34 - 14:37
    مکمل طور پر انسانی مواصلاتی رابطوں کے سلسلے میں
  • 14:37 - 14:39
    خفیہ طور پہ اور نگرانی کے بغیر
  • 14:39 - 14:44
    یقیناً بہت بڑی ترغیب ہے نظر انداز کرنے کے لئے .
  • 14:44 - 14:47
    سی اے: کچھ لوگ آپ کے عمل پہ بہت ناراض ہیں.
  • 14:47 - 14:50
    میں نے ڈک چینی کا حال ہی میں ایک بیان سنا
  • 14:50 - 14:55
    جن کا کہنا تھا کہ جولین اسانج ایک چیونٹی کے کاٹنے کے برابر تھا،
  • 14:55 - 14:59
    ایڈورڈ سنوڈین وہ شیر ہے جس نے کتے کا سر کاٹ ڈالا .
  • 14:59 - 15:00
    وہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے
  • 15:00 - 15:03
    امریکی قوم کی تاریخ کی ،
  • 15:03 - 15:05
    بدترین غداری کا ارتکاب کیا ہے۔
  • 15:05 - 15:09
    جو ایسا سمجھتے ہیں انکو آپ کیا جواب دیں گے؟
  • 15:11 - 15:13
    ای ایس: ڈک چینی بھی واقعی کوئی شئے ہے۔
  • 15:13 - 15:20
    (ہنسی) (تالیاں)
  • 15:20 - 15:25
    شکریہ. (ہنسی)
  • 15:25 - 15:28
    میرا خیال ہے کہ یہ حیران کن ہے کیونکہ اسوقت
  • 15:28 - 15:32
    جولین اسانج اپنے کچھ عظیم ترین کام سرانجام دے رہا تھا
  • 15:32 - 15:33
    ڈک چینی کہہ رہا تھا
  • 15:33 - 15:35
    کہ وہ دنیا بھر میں حکومتوں کو ختم کرنے جا رہا ہے،
  • 15:35 - 15:38
    آسمانوں میں آگ لگنے والی ہے
  • 15:38 - 15:41
    اور سمندر ابلنے لگیں گے،
  • 15:41 - 15:43
    اور اب وہ اسے ایک چیونٹی کا کاٹنا کہہ رہا ہے.
  • 15:43 - 15:45
    تو ہمیں اسی طرح کے حکومتی حکام کی جانب سے کیئے گئے
  • 15:45 - 15:49
    قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے
    حد سے بڑھے ہوئے دعووں کے بارے میں
  • 15:49 - 15:51
    مشکوک ہونا چاہئے۔
  • 15:51 - 15:58
    لیکن چلیں فرض کرتے ہیں کہ
    ان لوگوں کو واقعی میں اس بات کا یقین ہے۔
  • 15:58 - 16:00
    میں اس پر بحث کروں گا کہ ان کا
  • 16:00 - 16:05
    قومی سلامتی کا ایک محدود تصور ہے۔
  • 16:05 - 16:08
    ڈک چینی جیسے لوگوں کے استحقاق
  • 16:08 - 16:11
    قوموں کو تحفظ نہیں فراہم کرتے۔
  • 16:11 - 16:15
    عوامی مفاد ہمیشہ
  • 16:15 - 16:17
    قومی مفاد جیسا نہیں ہوتا.
  • 16:17 - 16:21
    ایسے لوگوں کے ساتھ جنگ کرنا جو ہمارے دشمن نہیں ہیں
  • 16:21 - 16:23
    ان مقامات میں جوخطرہ نہیں ہیں
  • 16:23 - 16:25
    ہمیں محفوظ نہیں کرتا،
  • 16:25 - 16:28
    اور یہ لاگو ہوتا ہے جیسا کہ یہ عراق میں ہے
  • 16:28 - 16:29
    یا انٹرنیٹ پر۔
  • 16:29 - 16:31
    انٹرنیٹ دشمن نہیں ہے۔
  • 16:31 - 16:33
    ہماری معیشت دشمن نہیں ہے.
  • 16:33 - 16:35
    امریکی کاروبار، چینی کاروباری ادارے،
  • 16:35 - 16:40
    اورر کوئی بھی دیگر کمپنی
  • 16:40 - 16:42
    ہمارے معاشرے کا ایک حصہ ہے.
  • 16:42 - 16:44
    یہ ہماری باہم مربوط دنیا کا ایک حصہ ہے.
  • 16:44 - 16:49
    اخوت کے تعلقات ہیں جو ہمیں ایک ساتھ جوڑتے ہیں
  • 16:49 - 16:52
    اور اگر ہم ان بندھنوں کو تباہ کر دیں
  • 16:52 - 16:55
    معیار کو، سلامتی کو کمزورکرکے،
  • 16:55 - 16:58
    رویوں کو،
  • 16:58 - 17:01
    جبکہ تمام دنیا کی اقوام اور شہری
  • 17:01 - 17:03
    ہم سے توقع کرتے ہیں کہ ہم اس معیار کی پابندی کریں۔
  • 17:03 - 17:07
    سی اے: لیکن مبینہ طور پرکہا جاتا ہے کہ آپ نے چرائی ہیں
  • 17:07 - 17:09
    1.7 ملین دستاویزات.
  • 17:09 - 17:10
    ایسا لگتا ہے ان میں سے صرف چند سو
  • 17:10 - 17:13
    اب تک صحافیوں کے حوالے کیئے ہیں.
  • 17:13 - 17:16
    کیا اور انکشافات ہونے والے ہیں؟
  • 17:16 - 17:19
    ای ایس: بالکل مزید انکشافات ہونے والے ہیں.
  • 17:19 - 17:21
    اسمیں کوئی شک نہیں کہ
  • 17:21 - 17:26
    کچھ انتہائی اہم معلومات
  • 17:26 - 17:30
    ابھی آنا باقی ہیں۔
  • 17:30 - 17:33
    سی اے: یہاں آئیں کیونکہ میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں،
  • 17:33 - 17:34
    اس مخصوص انکشاف کے بارے میں.
  • 17:34 - 17:37
    آیئں اور اس پر ایک نظر ڈالیں.
  • 17:37 - 17:40
    یہ ایک ایسی کہانی ہے جو اس کمرے میں موجود
    ٹیکنالوجی کے ماہر بہت سے لوگوں
  • 17:40 - 17:42
    کے لیئے گزشتہ چند ماہ میں سنی گئی تمام باتوں
  • 17:42 - 17:44
    سے زیادہ حیران کن ہے۔
  • 17:44 - 17:47
    یہ " بل رن" نامی پروگرام کے بارے میں ہے۔
  • 17:47 - 17:51
    کیا آپ اس بات کی وضاحت کر سکتے ہیں؟
  • 17:51 - 17:53
    ای ایسS: تو بل رن، اور ایک بار پھر
  • 17:53 - 18:00
    ہمیں ان کے کھرے پن کے لئے این ایس اے کا شکریہ ادا کرنا ہوگا،
  • 18:00 - 18:04
    یہ خانہ جنگی کی ایک لڑائی کے نام پر ایک پروگرام ہے.
  • 18:04 - 18:06
    برطانوی ہم منصب اس کو " ایج ہل" کہتے ہیں،
  • 18:06 - 18:07
    جو برطانیہ کی ایک خانہ جنگی کی لڑائی ہے.
  • 18:07 - 18:10
    اور میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کا نام اس وجہ سے رکھا ہے
  • 18:10 - 18:13
    کیونکہ انہوں نے اپنے ڈھانچے کو ہی نشانہ بنایا ہے.
  • 18:13 - 18:16
    یہ وہ پروگرام ہیں جن کے ذریعے این ایس اے
  • 18:16 - 18:20
    نے جان بوجھ کہ کارپوریٹ شراکت داروں کو بھٹکایا.
  • 18:20 - 18:22
    وہ کارپوریٹ شراکت داروں کو بتاتے ہیں کہ یہ
  • 18:22 - 18:23
    محفوظ معیار ہیں.
  • 18:23 - 18:25
    وہ کہتے کہ، ہمیں آپ کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے
  • 18:25 - 18:29
    آپ کے سسٹم کو محفوظ بنانے کے لیئے،
  • 18:29 - 18:32
    لیکن حقیقت میں، وہ برا مشورہ دے رہے ہیں
  • 18:32 - 18:34
    ان کمپنیوں کو جسکے نتیجے میں
  • 18:34 - 18:36
    انہوں نے اپنی خدمات کی حفاظت  کو کم درجے کا کر دیا .
  • 18:36 - 18:38
    وہ چور دروازے تعمیر کر رہے ہیں جس سے نہ صرف
  • 18:38 - 18:41
    این ایس اے استحصال کر سکتا ہے،
  • 18:41 - 18:43
    بلکہ کوئی بھی جسکے پاس وقت اور پیسہ ہو
  • 18:43 - 18:45
    یہ تحقیق کرنے کا اور تلاش کرنے کا،
  • 18:45 - 18:47
    پھر دخل انداز ہو سکتا ہے
  • 18:47 - 18:49
    دنیا بھر کے مواصلاتی نظام میں.
  • 18:49 - 18:51
    اور یہ واقعی بہت خطرناک ہے،
  • 18:51 - 18:55
    کیونکہ اگر ہم ایک واحد معیار کھو دیتے ہیں تو،
  • 18:55 - 18:58
    اگر ہم SSL جیسا اعتماد کھو دیتے ہیں،
  • 18:58 - 19:00
    جس کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا
  • 19:00 - 19:02
    بل رن پروگرام، کے ذریعے،
  • 19:02 - 19:05
    ہم مجموعی طور پر ایک کم محفوظ دنیا میں رہیں گے.
  • 19:05 - 19:07
    ہم اپنے بینکوں تک رسائی حاصل کے قابل نہیں ہوں گے
  • 19:07 - 19:12
    اور ہم تجارت تک رسائی حاصل کے لئے قابل نہیں ہوں گے
  • 19:12 - 19:15
    اس فکر کے بغیرکہ کوئی ان رابطوں کی نگرانی کر رہا ہے
  • 19:15 - 19:17
    یا اپنے مقصد کے لیئے نقصان پہنچا سکتا ہے۔
  • 19:17 - 19:21
    سی اے: اور کیا یہی فیصلے ممکنہ طور پر
  • 19:21 - 19:24
    امریکہ کو سائبر حملوں کا
  • 19:24 - 19:28
    نشانہ بنا سکتے ہیں دوسرے ذرائع سے؟
  • 19:28 - 19:29
    ای ایس: بالکل.
  • 19:29 - 19:31
    ایک مسئلہ یہ ہے کہ،
  • 19:31 - 19:35
    ایک خطرناک ورثہ
  • 19:35 - 19:38
    جو ہم نے 9/11 کے بعد کے دور میں دیکھا ہے،
  • 19:38 - 19:42
    این ایس اے روایتی طور پر دو کردار ادا کرتا ہے.
  • 19:42 - 19:44
    وہ جارحانہ کارروائیوں کے ذمہ دار رہے ہیں،
  • 19:44 - 19:45
    جو کہ ہیکنگ ہے،
  • 19:45 - 19:48
    لیکن وہ دفاعی کارروائیوں کے بھی ذمہ دار رہے ہیں،
  • 19:48 - 19:50
    اور روایتی طور پر انہوں نے ہمیشہ ترجیح دی ہے
  • 19:50 - 19:52
    جارحیت  پر دفاع کو
  • 19:52 - 19:53
    اس اصول کی بنیاد پر
  • 19:53 - 19:56
    کہ امریکی راز زیادہ قیمتی ہیں.
  • 19:56 - 19:58
    اگر ہم ایک چینی کاروبار ہیک کر لیں
  • 19:58 - 20:00
    اور ان کے راز چرالیں،
  • 20:00 - 20:02
    اگر ہم برلن میں ایک سرکاری دفتر ہیک کر لیں
  • 20:02 - 20:04
    اور ان کے راز چرالیں،
  • 20:04 - 20:08
    یہ امریکی عوام کے لئے کم اہمیت کی حامل ہے
  • 20:08 - 20:10
    بہ نسبت اس بات کو یقینی بنانے سے کہ چینی
  • 20:10 - 20:12
    ہمارے راز حاصل نہ کر سکیں.
  • 20:12 - 20:16
    تو ہمارے مواصلاتی رابطوں کے تحفظ کو کم کرنے سے،
  • 20:16 - 20:18
    وہ نہ صرف دنیا کوخطرے میں ڈال رہے ہیں،
  • 20:18 - 20:21
    وہ، ایک بنیادی انداز میں امریکہ کوخطرے میں ڈال رہے ہیں۔
  • 20:21 - 20:23
    کیونکہ دانشورانہ املاک،
  • 20:23 - 20:25
    ہماری معیشت کی بنیاد ہے،
  • 20:25 - 20:27
    اور اگر ہم اسے کمزور سیکورٹی کے ذریعے خطرے میں ڈال دیں،
  • 20:27 - 20:29
    ہم سالوں تک اس کی  قیمت ادا کریں گے۔
  • 20:29 - 20:31
    سی اے: مگر انہوں نے حساب لگایا ہے
  • 20:31 - 20:33
    کہ ایسا کرنا ضروری تھا
  • 20:33 - 20:36
    دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے دفاع کے لیئے .
  • 20:36 - 20:40
    یقینا وہ اس کو ایک بھاری قیمت ادا کرنے کے لائق قرار دیں گے .
  • 20:40 - 20:44
    ای ایس: ٹھیک ہے، اگر آپ دہشت گردی کو روکنے میں ان پروگراموں
  • 20:44 - 20:46
    کے نتائج پر نظر ڈالیں تو،
  • 20:46 - 20:50
    تو آپ اس کو بے بنیاد پایئں گے،
  • 20:50 - 20:52
    اور آپ کو صرف میری بات پر یقین کرنے کی ضرورت نہیں ہے،
  • 20:52 - 20:56
    کیونکہ پہلی بار ایک کھلی عدالت میں ،
  • 20:56 - 20:58
    پہلی وفاقی عدالت نے اس کا جائزہ لیا ،
  • 20:58 - 21:01
    خفیہ انتظامات سے باہر،
  • 21:01 - 21:03
    ان پروگراموں Orwellian قرار دیا ہے
  • 21:03 - 21:05
    اور ممکنہ طور پرغیر آئینی.
  • 21:05 - 21:08
    کانگریس جس کو اختیار حاصل ہے،
  • 21:08 - 21:09
    کہ اسے ان مسائل کے بارے میں معلومات دی جائیں،
  • 21:09 - 21:12
    اب معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے،
  • 21:12 - 21:14
    اس کی اصلاح کرنے کے لئے بل تیار کیا ہے،
  • 21:14 - 21:17
    اور دو آزاد وائٹ ہاؤس کمیٹیوں نے
  • 21:17 - 21:19
    جنہوں نے تمام خفیہ ثبوتوں کا جائزہ لیا
  • 21:19 - 21:22
    کہا ان پروگراموں نے کسی ایک بھی
  • 21:22 - 21:24
    دہشت گرد حملے کو کبھی نہیں روکا ہے
  • 21:24 - 21:27
    جو کہ امریکہ میں متوقع تھا.
  • 21:27 - 21:30
    تو کیا واقعی یہ دہشت گردی ہے جو ہم روک رہے ہیں ؟
  • 21:30 - 21:33
    کیا ان پروگراموں کی واقعی کوئی اہمیت ہے؟
  • 21:33 - 21:35
    میں  کہتا ہوں نہیں، اور امریکی حکومت کی
  • 21:35 - 21:37
    تینوں شاخوں نے بھی کہا ہے نہیں۔
  • 21:37 - 21:39
    سی اے: تو آپ کا خیال ہے کہ کوئی گہرا مقصد ہے
  • 21:39 - 21:43
    انکا دہشت گردی کے خلاف جنگ سے زیادہ ؟
  • 21:43 - 21:44
    ES: میں معافی چاہتا ہوں، سن نہیں سکا، دوبارہ کہیئے؟
  • 21:44 - 21:47
    سی اے: معاف کیجیئے گا، تو آپ کا خیال ہے کہ کوئی گہرا مقصد ہے
  • 21:47 - 21:51
    انکا دہشت گردی کے خلاف جنگ سے زیادہ ؟
  • 21:51 - 21:54
    ای ایس: جی ہاں. حرف آخر ہے کہ دہشت گردی
  • 21:54 - 21:56
    کو جاسوسی کی دنیا میں
  • 21:56 - 21:59
    ہمیشہ سے ایک بہانہ بنایا ہے کسی بھی عمل کی لیئے۔
  • 21:59 - 22:01
    دہشت گردی ایسی چیز ہے جو لوگوں کو ایک جذباتی ردعمل پر اکساتی ہے
  • 22:01 - 22:03
    جو انہیں اجازت دیتا ہے کہ
  • 22:03 - 22:08
    غیرمعمولی اختیارات اور پروگرام کو بجا قرار دیں
  • 22:08 - 22:10
    جو عام حالات میں وہ نہ دیں۔
  • 22:10 - 22:13
    بل رن اور ایج ہل قسم کے پروگرام،
  • 22:13 - 22:14
    این ایس اے نے 1990 کی دہائی میں
  • 22:14 - 22:16
    یہ اختیارات مانگے تھے۔
  • 22:16 - 22:19
    انہوں نے ایف بی آئی کو کہا کہ
    کانگریس کے پاس جائیں اور کیس پیش کریں۔
  • 22:19 - 22:21
    ایف بی آئی کانگریس کے پاس گئی اور کیس پیش کیا.
  • 22:21 - 22:24
    لیکن کانگریس اور امریکی عوام نے انکار کر دیا.
  • 22:24 - 22:26
    انہوں نے کہا کہ، یہ خطرہ ہماری معیشت کے لئے مول لینا درست نہیں ہے،
  • 22:26 - 22:28
    انہوں نے کہا کہ اسمیں نقصان بہت زیادہ ہے
  • 22:28 - 22:31
    ہمارے معاشرے کے لئے، فوائد کے مقابلے میں.
  • 22:31 - 22:35
    لیکن ہم نے دیکھا کہ 9/11 کے بعد کے دور میں،
  • 22:35 - 22:39
    انہوں نے رازداری کا استعمال کیا اور
    انہوں نے دہشت گردی کے جوازکا استعمال کیا
  • 22:39 - 22:40
    ان پروگراموں کو خفیہ طور پر شروع کرنے کے لئے
  • 22:40 - 22:42
    کانگریس سے پوچھے بغیر،
  • 22:42 - 22:44
    امریکی عوام سے پوچھے بغیر،
  • 22:44 - 22:47
    اور اس طرح کی بند دروازوں کے پیچھے حکومت ہے
  • 22:47 - 22:50
    جسکے خلاف ہمیں اپنی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے،
  • 22:50 - 22:51
    کیونکہ یہ ہمیں غیر محفوظ بنا دیتی ہے،
  • 22:51 - 22:53
    اور یہ کوئی قدر فراہم نہیں کرتی.
  • 22:53 - 22:55
    سی اے: ٹھیک ہے، ایک سیکنڈ کے لئے یہاں میرے ساتھ آئیں،
  • 22:55 - 22:57
    کیونکہ میرے پاس آپ کے لئے ایک زیادہ ذاتی سوال ہے۔
  • 22:57 - 23:00
    دہشت گردی کی بات کرتے ہوئے،
  • 23:00 - 23:04
    زیادہ تر لوگ اس صورت حال کو جس میں آپ اب ہیں
  • 23:04 - 23:07
    روس میں، کافی خوفناک پایئں گے۔
  • 23:07 - 23:11
    آپ نے ظاہر ہے سنا ہو گا کہ کیا ہوا،
  • 23:11 - 23:13
    بریڈلی میننگ کے ساتھ کیا سلوک ہوا،
  • 23:13 - 23:15
    چیلسی میننگ جو اب ہے،
  • 23:15 - 23:18
    اور اخبار میں ایک کہانی ہے کہ
  • 23:18 - 23:19
    خفیہ اداروں میں لوگ ہیں
  • 23:19 - 23:22
    جو آپ کو مردہ دیکھنا چاہتے ہیں.
  • 23:22 - 23:24
    آپ اس کا مقابلہ کیسے کر رہے ہیں؟
  • 23:24 - 23:25
    آپ اس خوف کا مقابلہ کیسے کر رہے ہیں؟
  • 23:25 - 23:28
    ای ایس: یہ کوئی راز نہیں ہے
  • 23:28 - 23:34
    کہ بہت سی حکومتیں ہیں جو مجھے
    مردہ دیکھنا چاہتی ہیں۔
  • 23:34 - 23:38
    میں بار بار واضح کر چکا ہوں
  • 23:38 - 23:41
    کہ میں ہر صبح کو سوتا ہوں
  • 23:41 - 23:45
    یہ سوچتے ہوئے کہ میں
    امریکی عوام کے لئے کیا کر سکتا ہوں.
  • 23:45 - 23:49
    میں اپنی حکومت نقصان پہنچانا نہیں چاہتا.
  • 23:49 - 23:52
    میں اپنی حکومت کی مدد کرنا چاہتا ہوں،
  • 23:52 - 23:54
    لیکن حقیقت یہ ہے کہ
  • 23:54 - 23:58
    وہ مکمل طور پر مروجہ طریقِ کار کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں،
  • 23:58 - 24:01
    وہ مجرم قرار دینے کے لیئے تیار یہں
  • 24:01 - 24:04
    مقدمے کی سماعت کیے بغیر،
  • 24:04 - 24:06
    یہ ایسی چیزیں ہیں جن کے خلاف ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے
  • 24:06 - 24:10
    ایک معاشرے کے طور پر، اور کہیں کہ، یہ مناسب نہیں ہے.
  • 24:10 - 24:12
    ہمیں مخالفین کو دھمکانا نہیں چاہئے.
  • 24:12 - 24:15
    ہمیں صحافت کو مجرم نہیں بنانا چاہئے.
  • 24:15 - 24:18
    اور اس کو اس منزل تک پہنچانے کے لیئے جو کام میں کر سکتا ہوں،
  • 24:18 - 24:21
    خطروں کے باوجود میں کرنے کے لیئے تیار ہوں۔
  • 24:21 - 24:23
    سی اے: تو میں اصل میں رائے حاصل کرنا چاہوں گا
  • 24:23 - 24:24
    یہاں حاضرین سے،
  • 24:24 - 24:26
    کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وسیع پیمانے پر اختلافی رد عمل ہیں
  • 24:26 - 24:28
    سنو ڈین کے معاملے میں۔
  • 24:28 - 24:30
    فرض کریں کہ آپ کے پاس یہی دو راستے ہیں؟
  • 24:30 - 24:33
    آپ اسے دیکھ سکتے ہیں جو انہوں نے کیا
  • 24:33 - 24:35
    ایک بنیادی طور پر نا عاقبت اندیش عمل کے طور پر
  • 24:35 - 24:38
    جس سے امریکہ خطرے سے دوچار ہوا
  • 24:38 - 24:42
    یا ایک بنیادی طور پر ایک بہادرانہ فعل کیطرح دیکھ سکتے ہیں
  • 24:42 - 24:45
    جو امریکہ اور باقی دنیا کےمستقبل کے لئے
  • 24:45 - 24:47
    بہتر ثابت ہو گا؟
  • 24:47 - 24:50
    میں آپ کو ان دو صورتوں میں سے انتخاب کرنے کو کہوں گا۔
  • 24:50 - 24:52
    مجھے تجسس ہے کہ کون ووٹ کرے گا
  • 24:52 - 24:54
    پہلی صورتحال کے حق میں
  • 24:54 - 24:57
    کہ یہ ایک نا عاقبت اندیش عمل تھا؟
  • 24:57 - 24:59
    کچھ لوگ ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔
  • 24:59 - 25:00
    لوگ ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔
  • 25:00 - 25:01
    ہاتھ اٹھانا مشکل ہے
  • 25:01 - 25:03
    جب یہ آدمی یہیں کھڑا ہے،
  • 25:03 - 25:05
    مگر میں انہیں دیکھ رھا ہوں۔
  • 25:05 - 25:07
    ای ایس: میں آپکو دیکھ سکتا ہوں. (ہنسی)
  • 25:07 - 25:10
    سی اے: اور کون دوسری صورتحال کو پسند کرتا ہے،
  • 25:10 - 25:12
    ایک بنیادی طور پر ایک بہادرانہ فعل کو؟
  • 25:12 - 25:14
    (تالیاں) (مبارک)
  • 25:14 - 25:17
    اوریہ کہنا صحیح ہو گا کہ بہت سے لوگ
  • 25:17 - 25:19
    جنہوں نے ہاتھ نہیں اٹھایا
  • 25:19 - 25:21
    ابھی بھی اسکے بارے میں سوچ رہے ہیں،
  • 25:21 - 25:24
    کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کے ارد گرد بحث
  • 25:24 - 25:27
    روایتی سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہے.
  • 25:27 - 25:30
    یہ بائیں یا دائیں بازو کی بحث نہیں ہے،
  • 25:30 - 25:34
    یہ حکومت کی حامی، لبرل یا نہیں، صرف اس کے بارے میں واقعی نہیں ہے.
  • 25:34 - 25:36
    اسکا کچھ حصہ تقریبا ایک نئی نسل  کا مسئلہ ہے.
  • 25:36 - 25:38
    آپ ایک ایسی نسل کا حصہ ہیں
  • 25:38 - 25:41
    جو انٹرنیٹ کے دور میں پلی بڑھی ہے
  • 25:41 - 25:44
    اور آپ تقریبا لاشعوری طور پر ناراض ہو جاتے ہیں
  • 25:44 - 25:46
    جب آپ کچھ ایسا ہوتا دیکھیں جس سے
  • 25:46 - 25:48
    آپ کے خیال میں انٹرنیٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہو۔
  • 25:48 - 25:51
    کیا اسمیں کچھ سچ ہے؟
  • 25:51 - 25:56
    ای ایس: میں سمجھتا ہوں یہ بلکل سچ ہے.
  • 25:56 - 25:59
    یہ بائیں یا دائیں بازو کا مسئلہ  نہیں ہے،
  • 25:59 - 26:02
    ہماری بنیادی آزادیاں،
    اور جب میں کہتا ہوں کہ ہماری،
  • 26:02 - 26:04
    میری مراد صرف امریکیوں سے نہیں ہے،
  • 26:04 - 26:06
    میری مراد دنیا بھر کے لوگوں کسے ہے،
  • 26:06 - 26:08
    یہ ایک جماعتی مسئلہ نہیں ہے.
  • 26:08 - 26:10
    یہ وہ چیزیں ہیں جن پر تمام لوگوں کا یقین ہے،
  • 26:10 - 26:12
    اور ان کی حفاظت ہم سب پر منحصر ہے،
  • 26:12 - 26:15
    اور ان لوگوں پر جنہوں نے اسے دیکھا اور فائدہ اٹھایا ہے
  • 26:15 - 26:17
    ایک آزاد اور کھلے انٹرنیٹ سے،
  • 26:17 - 26:20
    اس آزادی کے تحفظ کی ذمہ داری ہم پر ہے
  • 26:20 - 26:22
    تاکہ اگلی نسل اس سے لطف اندوز ہو سکے،
  • 26:22 - 26:24
    اور اگر ہم چیزوں کو تبدیل نہیں کرتے،
  • 26:24 - 26:27
    اگر ہم تبدیلیاں کرنے کے لئے کھڑے نہ ہوئے
  • 26:27 - 26:30
    ہمیں انٹرنیٹ کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے،
  • 26:30 - 26:33
    نہ صرف ہمارے لئے بلکہ سب کے لئے،
  • 26:33 - 26:35
    ہم اسکو کھو دیں گے،
  • 26:35 - 26:36
    اور یہ ایک زبردست نقصان ہو گا،
  • 26:36 - 26:38
    نہ صرف ہمارے لئے بلکہ سب کے لیئے۔
  • 26:38 - 26:40
    سی اے: ٹھیک ہے، میں نے حال ہی میں اسی زبان میں سنا ہے
  • 26:40 - 26:42
    ورلڈ وائڈ ویب کے بانی کی طرف سے،
  • 26:42 - 26:47
    جو اسوقت ہمارے ساتھ ہیں، سر ٹم برنرس لی.
  • 26:47 - 26:49
    ٹم، آپ یہاں آ کر کچھ کہنا چاہیں گے،
  • 26:49 - 26:51
    ہمارے پاس ٹم کے لئے مائیکروفون ہے؟
  • 26:51 - 26:54
    (تالیاں)
  • 26:54 - 27:01
    ٹم، آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی، ٓپ ادھر آئیے۔
  • 27:01 - 27:03
    ویسے آپ کس طرف ہیں،
  • 27:03 - 27:07
    غدار، ہیرو؟ میرا اس کے بارے میں ایک نظریہ ہے، لیکن --
  • 27:07 - 27:09
    ٹم برنرس لی: میں نے اس سوال کے
  • 27:09 - 27:12
    بہت طویل جوابات دیئے ہیں ، لیکن ہیرو،
  • 27:12 - 27:16
    اگر مجھے ان دونوں کے درمیان انتخاب کرنا ہے تو.
  • 27:16 - 27:19
    سی اے: اور ایڈ، میرا خیال ہے آپ نے پڑھا ہے
  • 27:19 - 27:21
    وہ تجویز جس کے بارے میں سر ٹم بات کر رہے ہیں
  • 27:21 - 27:24
    ایک نئے میگنا کارٹا کے بارے میں، انٹرنیٹ واپس لینے کے لئے.
  • 27:24 - 27:26
    کیا یہ حل سمجھ میں آتا ہے؟
  • 27:26 - 27:30
    ای ایس: بالکل. میرا مطلب ہے، میری نسل، میں بڑا ہوا
  • 27:30 - 27:32
    نہ صرف انٹرنیٹ کے بارے میں سوچتے ہوئے،
  • 27:32 - 27:34
    بلکہ میں انٹرنیٹ میں پلا بڑھا،
  • 27:34 - 27:39
    اور اگرچہ مجھے کبھی امید نہیں تھی کہ موقع ملے گا
  • 27:39 - 27:44
    اس طرح ایک براہ راست اور عملی انداز میں اس کا دفاع کرنے کا
  • 27:44 - 27:48
    اور اس کو غیر معمولی انداز میں مجسم طور پر اپنانے کا،
  • 27:48 - 27:50
    تقریبا اوتار انداز میں،
  • 27:50 - 27:53
    مجھے لگتا ہے اس حقیقت کے بارے میں کچھ شاعرانہ ہے کہ
  • 27:53 - 27:55
    انٹرنیٹ کے بیٹوں میں سے ایک
  • 27:55 - 27:58
    اصل میں انٹرنیٹ کے قریب ہو گیا ہے
  • 27:58 - 28:01
    ان کے سیاسی اظہار کے نتیجے کے طور پر.
  • 28:01 - 28:04
    اور مجھے یقین ہے کہ ایک نیا میگنا کارٹا انٹرنیٹ کے لئے
  • 28:04 - 28:06
    انتہائی ضروری ہے۔
  • 28:06 - 28:10
    ہمیں اپنی اقدار کی ضابطہ کاری کرنے کی ضرورت ہے
  • 28:10 - 28:13
    نہ صرف تحریری طور پر بلکہ انٹرنیٹ کی ساخت میں،
  • 28:13 - 28:15
    اور یہ مجھے امید ہے کہ،
  • 28:15 - 28:18
    میں سامعین میں سب کو دعوت دیتا ہوں،
  • 28:18 - 28:21
    نہ صرف یہاں وینکوور میں بلکہ دنیا بھر میں،
  • 28:21 - 28:23
    اس میں شمولیت اوراس میں حصہ لینے کے لئے۔
  • 28:23 - 28:26
    سی اے: آپ ایڈ سے کوئی سوال کرنا چاہیں گے؟
  • 28:26 - 28:28
    ٹی بی ایل: ٹھیک ہے، دو سوال،
  • 28:28 - 28:29
    ایک عام سوال —
  • 28:29 - 28:31
    سی اے: ایڈ، آپ اب بھی ہمیں سن سکتے ہیں؟
  • 28:31 - 28:34
    ای ایس: جی ہاں، میں سن سکتا ہوں۔
    سی اے: اوہ، وہ واپس آ گیا ہے.
  • 28:34 - 28:36
    ٹی بی ایل: آپ کی لائن پر وائر ٹیپ
  • 28:36 - 28:38
    کے ساتھ تھوڑی سی مداخلت ہو گئی.
  • 28:38 - 28:39
    (ہنسی)
  • 28:39 - 28:42
    ای ایس: یہ ایک تھوڑا سا این ایس اے کا مسئلہ ہے.
  • 28:42 - 28:45
    ٹی بی ایل: تو، 25 سال سے،
  • 28:45 - 28:48
    پیچھے دیکھیں اور سوچیں،
  • 28:48 - 28:50
    آپ کیا سمجھتے ہیں کہ
  • 28:50 - 28:53
    ہم سب سے بہتر کیا حاصل کر سکتے ہیں
  • 28:53 - 28:55
    اس تمام بات چیت سے
  • 28:55 - 28:57
    ایسے ویب کے بارے میں جو ہم چاہتے ہیں؟
  • 28:57 - 29:01
    ای ایس: جب ہم سوچتے ہیں
  • 29:01 - 29:04
    ہم اس معاملے میں کس حد تک جا سکتے ہیں،
  • 29:04 - 29:06
    مجھے لگتا ہے کہ یہ سوال اس پر منحصر ہے
  • 29:06 - 29:09
    کہ ہم اس کے لیئے کیا کرنا چاہتے ہیں۔
  • 29:09 - 29:12
    میں سمجھتا ہوں کہ جس انٹرنیٹ کا ہم نے ماضی میں لطف اٹھایا ہے
  • 29:12 - 29:17
    بالکل وہی ہے جسکی ہمیں نہ صرف ایک قوم کے کے طور پر
  • 29:17 - 29:20
    بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کو ضرورت ہے،
  • 29:20 - 29:25
    ایک دوسرے کے تعاون سے اور شامل ہو کر،
  • 29:25 - 29:26
    نہ صرف معاشرے کے تکنیکی حصوں میں،
  • 29:26 - 29:29
    بلکہ جیسا آپ نے کہا، صارفین،
  • 29:29 - 29:31
    دنیا بھر کے لوگ جو شراکت کرتے ہیں
  • 29:31 - 29:33
    انٹرنیٹ کے ذریعے، سوشل میڈیا کے ذریعے،
  • 29:33 - 29:35
    جو صرف موسم جانچتے ہیں،
  • 29:35 - 29:38
    جو ہر روز اس پر انحصار کرتے ہیں اپنی زندگی کے ایک حصہ کے طور پر،
  • 29:38 - 29:41
    انکے لیئے کام کرنا ہے۔
  • 29:41 - 29:43
    ہمیں نہ صرف انٹرنیٹ ملے گا جو پہلے تھا بلکہ،
  • 29:43 - 29:46
    بلکہ ایک بہتر انٹرنیٹ، ایک بہتر حال ملے گا،
  • 29:46 - 29:50
    جو ہم مستقبل کی تعمیر کے لئے استعمال کر سکتے ہیں
  • 29:50 - 29:53
    وہ نہ صرف ہماری امیدوں پر پورا اترے گا
  • 29:53 - 29:56
    بلکہ ہمارے تصور سے بھی بہتر ہو گا۔
  • 29:56 - 30:01
    سی اے: 30 سال پہلے، 1984 میں TED وجود میں آیا.
  • 30:01 - 30:03
    اس کے بعد سے بہت بات چیت
  • 30:03 - 30:05
    اسطرح کی ہوئی کہ
  • 30:05 - 30:07
    اصل میں جارج آرویل نےغلط سمجھا تھا .
  • 30:07 - 30:09
    ہمیں بڑا بھائی نہیں دیکھ رہا ہے.
  • 30:09 - 30:10
    ہم، ویب کی طاقت اور شفافیت کے ذریعے،
  • 30:10 - 30:13
    اب بڑے بھائی کو دیکھ رہے ہیں.
  • 30:13 - 30:15
    آپ کے انکشافات نے ایک قسم کا نیزہ
  • 30:15 - 30:19
    اس پرامید نقطہ نظر کے دل میں گاڑ دیا ہے،
  • 30:19 - 30:22
    لیکن آپ کو اب بھی یقین ہے کہ
  • 30:22 - 30:24
    اسکے بارے میں کچھ ہو سکتا ہے۔
  • 30:24 - 30:26
    اور آپ کرتے ہیں۔
  • 30:26 - 30:32
    ای ایس: جی ہاں، ایک بحث یہ ہے
  • 30:32 - 30:35
    کہ بڑے بھائی کے اختیارات میں
    بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے.
  • 30:35 - 30:40
    Yale میں ایک حالیہ قانونی مضمون تھا
  • 30:40 - 30:44
    جو کہتا ہے کہ ایک Bankston-Soltani اصول ہے،
  • 30:44 - 30:49
    جسکے مطابق ہماری رازداری کی امید کی خلاف ورزی ہوئی ہے
  • 30:49 - 30:51
    جب حکومت کی نگرانی کی صلاحیتیں
  • 30:51 - 30:54
    حجم کے حساب سے سستی ہو گئی ہیں،
  • 30:54 - 30:57
    اور ہر بار جب یہ ہوتا ہے ہم کو نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے
  • 30:57 - 31:00
    اور ہماری رازداری کے حقوق کو متوازن کرنے کی.
  • 31:00 - 31:02
    اب جبکہ یہ نہیں ہوا، تب سے
  • 31:02 - 31:04
    حکومت کی نگرانی کے اختیارات
  • 31:04 - 31:06
    میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے،
  • 31:06 - 31:09
    اور اس وجہ سے آج ہم اس مسئلہ میں ہیں،
  • 31:09 - 31:13
    لیکن اب بھی امید باقی ہے،
  • 31:13 - 31:15
    کیونکہ افراد کی طاقت
  • 31:15 - 31:18
    بھی ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑھ گئی ہے.
  • 31:18 - 31:20
    میں زندہ ثبوت ہوں
  • 31:20 - 31:22
    کہ ایک فرد بھی مقابل کھڑا ہو سکتا ہے
  • 31:22 - 31:24
    سب سے زیادہ طاقتور مخالفین کے خلاف
  • 31:24 - 31:27
    اور دنیا بھر کے سب سے زیادہ طاقتور جاسوسی اداروں کے خلاف
  • 31:27 - 31:31
    اور جیت سکتا ہے،
  • 31:31 - 31:32
    اور میں سمجھتا ہوں کہ اس میں کچھ ہے
  • 31:32 - 31:35
    جس سے ہم امید حاصل کر سکتے ہیں،
  • 31:35 - 31:36
    اور ہم کو یہ قابل رسائی بنانے کی ضرورت ہے
  • 31:36 - 31:38
    نہ صرف تکنیکی ماہرین کے لئے
  • 31:38 - 31:41
    بلکہ دنیا بھر میں عام شہریوں کے لئے.
  • 31:41 - 31:42
    صحافت کوئی جرم نہیں ہے،
  • 31:42 - 31:44
    مواصلات جرم نہیں ہے،
  • 31:44 - 31:47
    اور ہماری روز مرہ سرگرمیوں
    کی نگرانی نہیں کی جانی چاہئے.
  • 31:47 - 31:50
    سی اے: مجھے پتہ نہیں کس طرح
    ایک روبوٹ سے ہاتھ ملاتے ہیں،
  • 31:50 - 31:56
    لیکن میرا خیال ہے یہ سیدھا ہاتھ ہے،
    ٹی بی ایل : یہ بہت جلد آئے گا.
  • 31:56 - 31:57
    ای ایس: آپ سے مل کر خوشی ہوئی،
  • 31:57 - 31:59
    اور امید ہے میری تصویر اتنی اچھی لگ رہی ہے
  • 31:59 - 32:01
    جتنی مجھے آپ کی لگ رہی ہے۔
  • 32:01 - 32:04
    سی اے:، ٹم شکریہ.
  • 32:04 - 32:10
    (تالیاں)
  • 32:10 - 32:14
    میرا مطلب ہے، نیو یارک ٹائمز نے حال ہی میں
    آپ کے لئے ایک عام معافی کے لئے کہا.
  • 32:14 - 32:18
    کیا آپ امریکہ واپس آنے کے موقع کا خیر مقدم کریں گے؟
  • 32:18 - 32:22
    ای ایس: بالکل، اسمیں کوئی شبہ نہیں،
  • 32:22 - 32:25
    وہ اصول جو اس منصوبے
  • 32:25 - 32:27
    کی بنیاد بنے ہیں
  • 32:27 - 32:31
    عوامی مفاد میں ہیں
  • 32:31 - 32:34
    اور جو اصول بنیاد ہیں
  • 32:34 - 32:37
    امریکہ میں صحافتی قیام کے
  • 32:37 - 32:40
    اور دنیا بھر میں،
  • 32:40 - 32:45
    اور میں سمجھتا ہوں کہ پریس اب کہہ رہا ہے،
  • 32:45 - 32:47
    کہ ہم اس کی حمایت کرتے ہیں،
  • 32:47 - 32:49
    ایسا کرنے کی ضرورت تھی،
  • 32:49 - 32:51
    کہ یہ ایک طاقتور دلیل ہے،
    لیکن یہ آخری دلیل نہیں ہے،
  • 32:51 - 32:54
    اور میں سمجھتا ہوں
    کہ عوام کو فیصلہ کرنا چاہئے.
  • 32:54 - 32:56
    لیکن اس کے ساتھ،
  • 32:56 - 32:57
    حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں
  • 32:57 - 32:59
    کہ کسی قسم کا معاہدہ کا،
  • 32:59 - 33:01
    وہ مجھ سے سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں
  • 33:01 - 33:04
    ان صحافیوں کے بارے میں جن کے میں ساتھ کام کر رہا ہوں،
  • 33:04 - 33:05
    واپس آنے کے لئے،
  • 33:05 - 33:08
    اور میں اسے بہت واضح کرنا چاہتا ہوں
  • 33:08 - 33:10
    میں نے یہ محفوظ ہونے کے لیئے نہیں کیا ہے.
  • 33:10 - 33:13
    میں نے جو کیا وہ درست تھا اس لیے کیا،
  • 33:13 - 33:15
    اور میں اپنے کام کو روکنے نہیں جا رہا ہوں
  • 33:15 - 33:16
    عوامی مفاد میں
  • 33:16 - 33:19
    نہ کہ صرف اپنے آپ کو فائدہ پہنچانے کے لئے.
  • 33:19 - 33:25
    (تالیاں)
  • 33:25 - 33:27
    سی اے: اس دوران میں،
  • 33:27 - 33:30
    انٹرنیٹ اور اس ٹیکنالوجی کی بدولت،
  • 33:30 - 33:32
    آپ، واپس شمالی امریکہ میں ہیں،
  • 33:32 - 33:36
    امریکہ میں نہیں، مگر کینیڈ ا میں اس شکل میں.
  • 33:36 - 33:41
    میں جاننا چاہتا ہوں، کہ کیسا محسوس ہوتا ہے؟
  • 33:41 - 33:43
    ای ایس: کینیڈا میری توقع سے مختلف ہے.
  • 33:43 - 33:45
    یہ بہت گرم ہے.
  • 33:45 - 33:51
    (ہنسی)
  • 33:51 - 33:54
    سی اے: TED کا، مشن "پھیلانے کے قابل خیالات" ہے.
  • 33:54 - 33:56
    آپ اس کو ایک خیال میں سمیٹ سکتے ہیں،
  • 33:56 - 33:59
    تو آپ کا پھیلانے کے قابل خیال کیا ہے
  • 33:59 - 34:03
    اسوقت اس لمحے میں؟
  • 34:03 - 34:06
    ای ایس: میں کہوں گا کہ گزشتہ سال ایک یاد دہانی ہے
  • 34:06 - 34:10
    کہ جمہوریت، بند دروازوں کے پیچھے مر سکتی ہے
  • 34:10 - 34:12
    لیکن ہم افراد کے طور پر پیدا ہوئے ہیں
  • 34:12 - 34:14
    انہی بند دروازوں کے پیچھے،
  • 34:14 - 34:17
    اور ہمیں ہارنے کی ضرورت نہیں ہے
  • 34:17 - 34:20
    اچھی حکومت کے لئے، اپنی نجی زندگی کی حفاظت کےلیئے.
  • 34:20 - 34:22
    ہمیں اپنی آزادی ہارنے کی ضرورت نہیں ہے
  • 34:22 - 34:24
    اپنی سلامتی کے لیئے۔
  • 34:24 - 34:27
    اور میں سمجھتا ہوں کہ مل کرکام کرنے سے
  • 34:27 - 34:29
    ہم دونوں چیزیں حاصل کر سکتے ہیں، شفاف حکومت
  • 34:29 - 34:31
    اور نجی زندگی،
  • 34:31 - 34:33
    اور میں سب کے ساتھ مل کر کام کرنےکا انتظار کر رہا ہوں،
  • 34:33 - 34:35
    دنیا بھر میں ایسا دیکھنے کے لئے.
  • 34:35 - 34:37
    بہت بہت شکریہ.
  • 34:37 - 34:39
    سی اے: ایڈ، آپ کا شکریہ.
  • 34:39 - 34:48
    (تالیاں).
Title:
اسطرح ہم انٹرنیٹ کو واپس حاصل کریں گے
Speaker:
ایڈورڈ سنوڈین
Description:

روبوٹ کے ذریعے سے حاضر ہوکر ایڈورڈ سنوڈین نے TED2014 میں انٹرنیٹ کی آزادی اور نگرانی کے بارے میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، ڈیٹا کی رازداری کا حق کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہماری زندگی میں انٹرنیٹ کے کردار اور اس کی حفاظت کے قوانین پر ایک بنیادی نظر ثانی کی ضرورت ہے -
"آپ کے حقوق اہم ہیں، " وہ کہتے ہیں،" کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ کب آپ کو انکی ضرورت پڑ جائے"۔
خصوصی مہمان ٹم برنرس لی کے ساتھ کرس اینڈرسن انٹرویو کرتے ہیں۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
35:17
  • I must say it was not an easy translation and you did a very good job. It was highly technical and speech was irregular at times which made it even more difficult. I have made few minor changes here and there. There are few lines which I had to redo. Overall great translation. You captured the essence of the ideas presented beautifully. Keep up the good work and keep contributing to TED OTP.

Urdu subtitles

Revisions