Return to Video

تصویریں جو جانوروں کی دنیا کو آواز فراہم کرتی ہیں

  • 0:01 - 0:03
    انسانیت TED کے اسٹیج پر نمایاں نظر آتی ہے،
  • 0:05 - 0:07
    لیکن میں جانوروں کے لیے آواز اٹھانا
    چاہتا ہوں،
  • 0:07 - 0:13
    جن کے جسم، دماغ اور روحیں
    ہمیں ماہیت فراہم کرتی ہیں۔
  • 0:13 - 0:16
    کچھ سال پہلے، میں خوش قسمتی سے
  • 0:16 - 0:18
    ایک قبیلے کے بزرگ سے ملا ایک جزیرے پر
  • 0:18 - 0:21
    جو وینکور سے ذیادہ دور نہیں۔
  • 0:21 - 0:23
    ان کا نام جمی اسمتھ ہے،
  • 0:23 - 0:25
    اور انہوں نے مجھے ایک کہانی سنائی
  • 0:25 - 0:28
    جو ان کے لوگوں میں سنائی جاتی ہے،
  • 0:28 - 0:31
    جو اپنے آپ کو کوئیکوا سوتا نک کہتے ہیں۔
  • 0:31 - 0:34
    انہوں نے مجھے بتایا، گئے د نوں کی بات ہے،
  • 0:34 - 0:37
    دنیا کے تمام جانور ایک ہی تھے۔۔
  • 0:37 - 0:40
    بظاہر وہ ایک دوسرے سے مختلف تھے،
  • 0:40 - 0:43
    لیکن اندر سے سب ایک تھے،
  • 0:43 - 0:45
    اور کبھی کبھار وہ ایک جگہ جمع ہوتے
  • 0:45 - 0:48
    ایک مقدس غار میں جو کہ گھنے جنگل میں تھی
  • 0:48 - 0:51
    اپنے اتحاد کا جشن منانے کے لئے۔
  • 0:51 - 0:52
    جب وہ وہاں پہنچتے،
  • 0:52 - 0:55
    وہ تمام اپنی کھالیں اتار دیتے۔
  • 0:55 - 0:58
    پہاڑی کوّا اپنے پرَ اتار دیتا
    اور ریچھ اپنی کھآل،
  • 0:58 - 1:01
    اور مچھلی اپنی جلد،
  • 1:01 - 1:04
    اور پھر وہ رقص کیا کرتے تھے۔
  • 1:04 - 1:07
    لیکن ایک دن، ایک انسان اس غار میں پہنچ گیا
  • 1:07 - 1:09
    اور انہیں دیکھ کر ہنسنے لگا
  • 1:09 - 1:12
    کیونکہ وہ سمجھ نہیں پایا۔
  • 1:12 - 1:15
    شرمندگی سے، جانوروہاں سے بھاگ گئے،
  • 1:15 - 1:17
    اور وہ آخری مرتبہ تھا
  • 1:17 - 1:21
    جب انہوں نے اپنے آپکو اس طرح ظاہر کیا تھا۔
  • 1:21 - 1:23
    قدیم روایت کہ بیرونی طور پر
  • 1:23 - 1:26
    مختلف پہچان رکھنے والے تمام جانور
    ایک ہی ہیں،
  • 1:26 - 1:30
    میرے لیے انتہائی حیرت کا باعث بنی۔
  • 1:30 - 1:33
    میں چاہتا ہوں ان پروں، کھالوں اور
  • 1:33 - 1:35
    بیرونی جلد سے آگے جانا۔
  • 1:35 - 1:37
    میں ان کی کھال کے اندر جھانکنا چاہتا ہوں۔
  • 1:37 - 1:40
    کوئی فکر نہیں کہ ایک دیوقامت ہاتھی
    میرے سامنے ہو
  • 1:40 - 1:42
    یا ایک چھوٹا مینڈک،
  • 1:42 - 1:49
    میرا مقصد ہماراان سے قریبی رابطہ بنانا ہے.
  • 1:49 - 1:52
    آپ یہ سوچتے ہوں گے کہ کیا میں نے کبھی
    کسی انسان کی تصویر لی ہے؟
  • 1:52 - 1:56
    ہاں، میری تصویروں میں ہمشہ
    لوگ موجود ہوتے ہیں،
  • 1:56 - 1:58
    ممکن ہے وہ ظاہر ہوں،
  • 1:58 - 2:01
    کچھووں کو دکھاتے ہوئے
  • 2:01 - 2:02
    یا تیندوے کو
  • 2:02 - 2:04
    یا شیر کو۔
  • 2:04 - 2:09
    آپکو صرف یہ سیکھنا ہے کہ ان کے اندر
    کیسے جھانکنا ہے۔
  • 2:09 - 2:10
    فوٹوگرافر ہونے کے ناطے،
  • 2:10 - 2:13
    میں کوشش کرتا ہوں اس فرق سے آگے جانے کی
  • 2:13 - 2:15
    جو ہمارے جنیاتی خول میں ہے
  • 2:15 - 2:19
    اور اسکو سراہنے کی جو یکساں ہے
  • 2:19 - 2:22
    تمام جانداروں میں۔
  • 2:22 - 2:25
    جب میں اپنا کیمرا استمال کرتا ہوں،
  • 2:25 - 2:26
    میں اپنا خول اتار دیتا ہوں
  • 2:26 - 2:29
    ان جانوروں کی طرح جو غار
    میں کیا کرتے تھے
  • 2:29 - 2:33
    تاکہ میں دکھا سکوں کہ دراصل وہ کیسے ہیں۔
  • 2:33 - 2:35
    جیسا کہ جانوروں کو دی گئی ہے
  • 2:35 - 2:39
    معقولیت بھری سوچ کی طاقت،
  • 2:39 - 2:43
    اور ہم انکی زندگی کی پیچیدگیوں کو
    سراہ سکتے ہیں۔
  • 2:43 - 2:46
    مشکلات کا شکار دنیا کے باسیوں کی حثیت سے،
  • 2:46 - 2:49
    یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے
  • 2:49 - 2:54
    کہ ہم نبٹیں زندگی کے تنوع میں ہونے والے
    حیرت انگیز نقصان سے۔
  • 2:54 - 2:56
    بحثیت دل رکھنے والےانسانوں کے،
  • 2:56 - 3:00
    ہم زندگی کے اکٹھ پر خوش ہوسکتے ہیں،
  • 3:00 - 3:03
    اور ممکن ہے کہ ہم تبدیل کرسکیں
  • 3:03 - 3:07
    جو ایک دفعہ اس مقدس غار میں ہوا۔
  • 3:07 - 3:12
    آئیں اس رقص میں شامل ہونے کا
    راستہ نکالیں۔
  • 3:12 - 3:15
    شکریہ۔
  • 3:15 - 3:17
    (تالیاں)
Title:
تصویریں جو جانوروں کی دنیا کو آواز فراہم کرتی ہیں
Speaker:
فرینس لینٹگ
Description:

کائنات کے حسن کواپنی دلکش تصویروں میں بند کرکے جانوروں کی دنیا کو روشناس کروانے والے فرینس لینٹگ نے اس مختصر تصویراتی گفتگو میں ہم پر دنیا کی دوسری مخلوق کے ساتھ اپنے جسم سے بالا تر ہوکر رابطے پر زور دیا۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
03:30

Urdu subtitles

Revisions