Return to Video

چینی بُرجوں کی دیو مالا

  • 0:09 - 0:11
    آپ کا بُرج کون سا ہے؟
  • 0:11 - 0:12
    مغربی علم نجوم میں،
  • 0:12 - 0:16
    آپ کا برج، تقویم میں آپ کے جنم دن سے
    متعین ہوتا ہے۔
  • 0:16 - 0:20
    لیکن چینی ُبرجوں یا شنگ شاو کے مطابق،
  • 0:20 - 0:24
    یہ آپ کا شو شانگ یعنی کہ آپ کی پیدائش کے
    سال کا جانور ہوتا ہے۔
  • 0:24 - 0:28
    اور جانوروں والی ان علامات اور ان کی ترتیب
    کے حوالے سے بہت سی مشہور داستانوں میں سے،
  • 0:28 - 0:32
    سب سے زیادہ مشہور 'عظیم دوڑ' کی داستان ہے۔
  • 0:32 - 0:36
    جیسا کہ کہانی شروع ہوتی ہے تو یو ْدی یا
    شہنشاہ جیڈ، آسمانوں کا مالک،
  • 0:36 - 0:41
    وقت کی پیمائش کا ایک نظام بنانا چاپتا تھا،
    سو اس نے ایک دوڑ کا انتظام کروایا۔
  • 0:41 - 0:44
    پہلے آنے والے بارہ جانور ، جو دریا کے
    پار اتریں گے
  • 0:44 - 0:48
    تو وہ بُرجوں کی جنتری میں اپنے پہنچنے کی
    ترتیب کے حوالے سے جگہ بنائیں گے۔
  • 0:48 - 0:51
    جلدی دوڑ شروع کرنے کیلیے، چوہا صبح سویرے
    بیدار ہوا،
  • 0:51 - 0:52
    لیکن دریا کے رستے میں،
  • 0:52 - 0:55
    اُسے گھوڑا، چیتا اور بیل ملے۔
  • 0:55 - 0:58
    چونکہ چوہا چھوٹا تھا اور وہ
    اچھے سے تیر بھی نہیں سکتا تھا تو
  • 0:58 - 1:00
    اس نے بڑے جانوروں سے مدد مانگی۔
  • 1:00 - 1:02
    جبکہ شیر اور گھوڑے نے انکار کر دیا،
  • 1:02 - 1:05
    رحمدل بیل، چوہے کو دریا کے پار لے جانے پر
    رضامند ہو گیا۔
  • 1:05 - 1:08
    تاہم، جب وہ دوسرے کنارے پر
    پہنچنے والے تھے،
  • 1:08 - 1:13
    تو چوہے نے بیل کے سر کے اوپر سے
    چھلانگ لگا کر پہلی جگہ حاصل کر لی۔
  • 1:13 - 1:15
    بیل دوسرے نمبر پر پہنچا،
  • 1:15 - 1:17
    جس کے پیچھے طاقتور چیتا بھی آن پہنچا۔
  • 1:17 - 1:19
    خرگوش، جو بہاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے
    چھوٹا سا تھا،
  • 1:19 - 1:23
    پتھروں اور لکڑیوں پر سے
    پھلانگتا ہوا چوتھے نمبر پر آیا۔
  • 1:23 - 1:26
    اس کے بعد اژدہا آیا، جو کہ
    بڑی آسانی سے اڑ کر پہنچ سکتا تھا،
  • 1:26 - 1:29
    لیکن اس نے راستے میں رک کر کچھ
    مخلوقات کی مدد کی۔
  • 1:29 - 1:33
    اس کے بعد پانی میں چھپاکے اڑاتا ہوا گھوڑا
    آیا۔
  • 1:33 - 1:36
    لیکن جیسے ہی اس نے دریا پار کیا تو
    سانپ اس کے پاس سے رینگتا ہوا گزر گیا۔
  • 1:36 - 1:40
    حیران و پریشان گھوڑا پیچھے کو ہٹا
    اور یوں سانپ نے چھٹی جگہ پر قبضہ جما لیا۔
  • 1:40 - 1:42
    شہنشاہ جیڈ نے دریا کی طرف دیکھا
  • 1:42 - 1:46
    اور دیکھا کہ بھیڑ، بندر، اور مرغا
    ایک بیڑے پر سوار چلے آتے ہیں،
  • 1:46 - 1:49
    مل کر سمندری گھاس میں سے
    اپنا رستہ بناتے ہوئے۔
  • 1:49 - 1:50
    جب وہ پار اترے،
  • 1:50 - 1:53
    تو ان تینوں نے بھیڑ کو آٹھویں جگہ دینے
    کا فیصلہ کیا،
  • 1:53 - 1:56
    جو ان سب میں سے زیادہ چارہ ساز
    اور خوش آہنگ تھی،
  • 1:56 - 1:58
    اس کے بعد بندر اور مرغا آئے۔
  • 1:58 - 2:01
    اس کے بعد کنارے پر ہاتھ پاؤں مارتا ہوا
    کتا پہنچا۔
  • 2:01 - 2:03
    وہ ایک بہت اچھا تیراک تھا،
  • 2:03 - 2:07
    لیکن پانی میں زیادہ دیر تک مستی کرتا رہا
    سو وہ گیارہویں نمبر پر آیا۔
  • 2:07 - 2:09
    آخری جگہ سور کو ملی،
  • 2:09 - 2:12
    جسے بھوک لگ گئی تھی اور
    وہ رک گیا کھانے اور سونے کے لیے
  • 2:12 - 2:15
    اختتامی لکیر کو خراماں خراماں
    عبور کرنے سے قبل۔
  • 2:15 - 2:20
    اور یوں ہر سال اسی ترتیب سے ان جانوروں سے
    وابستہ ہو گیا،
  • 2:20 - 2:23
    اور یہ چکر ہر 60 سال بعد نئے سرے سے شروع
    ہوتا ہے۔
  • 2:23 - 2:24
    60 سال کیوں، 12 کیوں نہیں؟
  • 2:24 - 2:29
    اچھا تو، یہ روایتی چینی تقویم دو تقاطع
    نظاموں سے بنا ہوا ہے۔
  • 2:29 - 2:32
    بُرجوں کے یہ جانور وابستہ ہیں جسے کہتے ہیں
  • 2:32 - 2:37
    بارہ زمینی شاخیں، یا شوائے تی چی۔
  • 2:37 - 2:41
    ایک دوسرا نظام، جو کہ دس آسمانی تنوں
    یا شکنگن،
  • 2:41 - 2:44
    جو کہ پانچ کلاسیکی عناصر سے جڑا ہے
  • 2:44 - 2:45
    جو ہیں دھات، چن
  • 2:45 - 2:47
    لکڑی، موو
  • 2:47 - 2:49
    پانی، ژوائے،
  • 2:49 - 2:50
    آگ، ھوا
  • 2:50 - 2:52
    اور زمین، توو۔
  • 2:52 - 2:56
    ہرعنصر کو ین یا ژان تفویض کیا جاتا ہے،
  • 2:56 - 2:58
    دس سالہ نظام وجود میں آتا ہے۔
  • 2:58 - 3:00
    جب زمینی شاخوں کے یہ بارہ جانور
  • 3:00 - 3:02
    ملتے ہیں پانچ عناصرکے ساتھ
  • 3:02 - 3:05
    مزید براں آسمانی تنوں
    ین اور ژواں کے ساتھ،
  • 3:05 - 3:08
    اور یہ ساٹھ سالوں کے
    مختلف سنجوگ بناتی ہیں،
  • 3:08 - 3:11
    جسے شعست سالہ چکر یا کن ژی
    کے نام سے جانا جاتا ہے۔
  • 3:11 - 3:16
    پس اگر کوئی 1980 میں پیدا ہوا ہو تو اس کی
    علامت ژان دھاتی بندر ہو گا،
  • 3:16 - 3:21
    جبکہ 1907 میں پیدا ہونے والے کا نشان ین
    آتشی خنزیر ہو گا۔
  • 3:21 - 3:25
    درحقیقت آپ کے پیدائشی مہینے کی بنیاد پر
    آپ کا ایک اندرونی جانور بھی ہو سکتا ہے،
  • 3:25 - 3:28
    آپ کی تاریخ پیدائش کی بنیاد پر
    ایک سچا جانور،
  • 3:28 - 3:32
    اور آپ کے جنم کے وقت کے مطابق
    ایک پوشیدہ جانور۔
  • 3:32 - 3:34
    یہ عظیم دوڑ ہی تھی جس نے اس بات کا تعین
    کرنا تھا
  • 3:34 - 3:37
    کہ چینی بُرجوں میں کونسے جانور
    شامل ہوں گے،
  • 3:37 - 3:39
    لیکن یہ نظام پورے ایشیا میں پھیل گیا،
  • 3:39 - 3:42
    دوسری تہذیبوں نے اپنے سماج کے حوالے سے
    اس میں تبدیلیاں کی ہیں۔
  • 3:42 - 3:45
    اگر آپ ویت نامی بُرجوں سے رجوع کریں تو،
  • 3:45 - 3:48
    آپ جانیں گے کہ آپ خرگوش نہیں بلکہ بلی ہیں،
  • 3:48 - 3:49
    اور اگر آپ تھائی لینڈ میں ہوں تو،
  • 3:49 - 3:53
    اژدھے کی جگہ ایک دیومالائی سانپ ناگا
    ہو گا۔
  • 3:53 - 3:56
    تو چاہے آپ اس بات پر یقین رکھیں
    یا نہ رکھیں کہ بُرج کیا کہتا ہے
  • 3:56 - 3:58
    آپ کے بارے میں انفرادی حثیت میں،
  • 3:58 - 4:02
    یہ بہت کچھ بیان کرتا ہے اس تہذیب کے بارے
    میں جو اس کا ماخذ ہے۔
Title:
چینی بُرجوں کی دیو مالا
Speaker:
میگن کمپیسی اور پن پب چن
Description:

مکمل سبق دیکھئے:
http://ed.ted.com/lessons/the-myth-behind-the-chinese-zodiac-megan-campisi-and-pen-pen-chen

آپ کا بُرج کون سا ہے؟ مغربی علم نجوم میں، یہ مجمع کواکب کیلنڈر میں آپ کی تاریخ پیدائش کے مطابق مرتب ہوتا ہے۔ لیکن چینی بُرجوں کے مطابق یہ آپ کا شنگ شاو یعنی آپ کی پیدائش کے سال سے منصوب کیا گیا جانور ہوتا ہے۔ جانوروں کی علامات اور ان کی ترتیب بیان کرنے والی بہت سی داستانوں میں سے سب سے دوامی یہ عظیم الشان دور والی دیومالا ہے۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TED-Ed
Duration:
04:23

Urdu subtitles

Revisions