Return to Video

کیا آپ ایک بچے کا جھوٹ پکڑ سکتے ہیں؟

  • 0:01 - 0:02
    آداب
  • 0:02 - 0:05
    میں حاضرین سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں:
  • 0:05 - 0:07
    کیا آپ نے بچپن میں کبھی جھوٹ بولا تھا؟
  • 0:07 - 0:10
    اگر ہاں، تو براہ کرم ہاتھ اٹھائیے؟
  • 0:11 - 0:15
    واہ، آج میں دنیا کے سب سے ایماندار
    لوگوں سے مل رہا ہوں۔
  • 0:15 - 0:17
    [قہقہہ]
  • 0:17 - 0:18
    تو پچھلے بیس برسوں سے،
  • 0:18 - 0:22
    میں تحقیق کررہا ہوں کے بچے
    جھوٹ بولنا کیسے سیکھتے ہیں۔
  • 0:22 - 0:24
    اور آج، میں آپ تک پہنچانا چاہتا ہوں
  • 0:24 - 0:26
    وہ چند نتائج جن تک ہم پہنچ سکے ہیں
  • 0:27 - 0:32
    مگر ابتدا میں، میں آپ کو مسٹر رچرڈ میسینا
    کی کہانی سنانا چاہتا ہوں
  • 0:32 - 0:35
    وہ میرے دوست ہیں اور ایک
    ابتدائی اسکول کے پرنسپل ہیں۔
  • 0:35 - 0:37
    ایک بار انھیں ایک فون آیا،
  • 0:39 - 0:40
    فون کرنے والے نے کہا،
  • 0:40 - 0:44
    "میسینا صاحب، میرا بیٹا جونی
    آج اسکول نہیں آئے گا
  • 0:44 - 0:46
    کیونکہ وہ بیمار ہے۔"
  • 0:46 - 0:48
    میسینا صاحب نے پوچھا،
  • 0:48 - 0:50
    "کیا میں جان سکتا ہوں آپ کون ہیں؟"
  • 0:51 - 0:52
    اور فون کرنے والے نے جواب دیا،
  • 0:52 - 0:54
    "میں اپنا باپ بات کررہا ہوں۔"
  • 0:54 - 0:57
    [قہقہہ]
  • 0:58 - 1:00
    تو یہ کہانی --
  • 1:00 - 1:01
    [قہقہہ]
  • 1:01 - 1:06
    بڑی عمدگی سے ہمارے تین نظریات
    کی طرف اشارہ کرتی ہے
  • 1:06 - 1:08
    جو ہیں بچوں اور جھوٹ کے بارے میں
  • 1:08 - 1:13
    پہلی، بچے جھوٹ بولنا تب شروع کرتے ہیں
  • 1:13 - 1:15
    جب وہ ابتدائی اسکول میں پہنچتے ہیں
  • 1:16 - 1:18
    دوسری، بچے اچھا جھوٹ نہیں بول سکتے
  • 1:18 - 1:21
    ہم بڑے آسانی سے ان کے جھوٹ
    پکڑ سکتے ہیں۔
  • 1:21 - 1:25
    اور تیسرے، اگر بچے
    بہت چھوٹی عمر میں جھوٹ بولیں تو
  • 1:25 - 1:28
    یقینا ان کے کردار میں کہیں کوئی
    گڑبڑ موجود ہے،
  • 1:28 - 1:32
    اور وہ شائد زندگی بھر کے لئے
    عادی جھوٹے بن جائیں
  • 1:33 - 1:35
    مگر یہ الٹ ہے،
  • 1:35 - 1:37
    یہ تینوں نظریات غلط ہیں۔
  • 1:39 - 1:41
    ہم بوجھو تو جانیں جیسا کھیل کھیلتے رہے
  • 1:41 - 1:43
    دنیا کے مختلف حصوں کے بچوں کے ساتھ
  • 1:43 - 1:45
    اور یہ لیجئے ایک مثال۔
  • 1:45 - 1:49
    اس کھیل میں ہم نے بچوں سے کارڈز کے
    نمبرز بوجھنے کو کہا۔
  • 1:50 - 1:53
    اور یہ کہا کہ اگر وہ یہ کھیل جیتے تو،
  • 1:53 - 1:55
    انھیں ایک بڑا انعام ملے گا۔
  • 1:56 - 1:57
    مگر کھیل کے درمیان میں،
  • 1:57 - 2:00
    ہم نے معذرت کی اور کمرے سے باہر چلے گئے۔
  • 2:02 - 2:04
    اور باہر جانے سے پہلے
  • 2:04 - 2:07
    بچوں سے کہا کہ کارڈز اٹھا کر نہ دیکھیں۔
  • 2:08 - 2:09
    ظاہر ہے،
  • 2:09 - 2:11
    کمرے میں پوشیدہ کیمرے لگے تھے
  • 2:11 - 2:13
    تاکہ ان کی حرکت کو دیکھ سکیں
  • 2:14 - 2:18
    کیونکہ کھیل کو جیتنے کی خواہش
    بہت مضبوط ہے
  • 2:18 - 2:21
    تو نوے فیصد بچوں نے کارڈز اٹھائے
  • 2:21 - 2:23
    جیسے ہی ہم کمرے سے باہر گئے
  • 2:23 - 2:25
    [قہقہہ]
  • 2:25 - 2:27
    بڑا سوال یہ ہے کہ:
  • 2:27 - 2:30
    جب ہم واپس آئے اور بچوں سے پوچھا
  • 2:30 - 2:32
    کہ انھوں نے کارڈز دیکھے یا نہیں،
  • 2:32 - 2:35
    کیا کارڈز دیکھنے والے بچے
    اپنی حرکت تسلیم کریں گے
  • 2:35 - 2:38
    یا پھر اس حرکت سے متعلق جھوٹ بولیں گے
  • 2:40 - 2:44
    ہم نے دیکھا جنس، شہریت یا
    مذہب سے قطع نظر،
  • 2:45 - 2:47
    دو سال کی عمر میں
  • 2:47 - 2:49
    تیس فیصد جھوٹ بولتے ہیں
  • 2:49 - 2:53
    بقیہ ستر فیصد نے اپنی حرکت
    سے متعلق سچ بتا دیا
  • 2:53 - 2:55
    تین سال کی عمر میں،
  • 2:55 - 2:59
    پچاس فیصد جھوٹ اور پچاس فیصد سچ۔
  • 2:59 - 3:01
    چار سال کی عمر میں،
  • 3:01 - 3:03
    اسی فیصد سے زیادہ جھوٹے۔
  • 3:04 - 3:07
    اور چار سال کی عمر کے بعد
  • 3:07 - 3:08
    اکثر بچے جھوٹ بولتے ہیں۔
  • 3:09 - 3:11
    تو جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں،
  • 3:11 - 3:14
    جھوٹ نشوونما کے ساتھ شامل ہے
  • 3:14 - 3:17
    اور کچھ بچے تو جھوٹ بولنا شروع کر دیتے ہیں
  • 3:17 - 3:19
    جب وہ محض دو سال کے ہوتے ہیں۔
  • 3:20 - 3:24
    آئیے چھوٹے بچوں پر ایک
    دقیق نظر ڈالتے ہیں
  • 3:25 - 3:29
    کیوں سب نہیں مگر کچھ
    چھوٹے بچے جھوٹ بولتے ہیں؟
  • 3:30 - 3:34
    کھانا پکانے میں اچھے اجزا
    درکار ہوتے ہیں
  • 3:34 - 3:35
    اچھا کھانا پکانے کے لئے۔
  • 3:36 - 3:40
    اور اچھی طرح جھوٹ بولنے کے لئے
    دو چیزیں درکار ہیں
  • 3:41 - 3:45
    پہلا بنیادی جز ذہنی فکر ہے،
  • 3:45 - 3:47
    یا شائد ذہن پڑھنے کی صلاحیت۔
  • 3:48 - 3:50
    ذہن کو پڑھنے کی صلاحیت ہمیں بتاتی ہے
  • 3:50 - 3:54
    کہ کس طرح مختلف لوگ حالات
    کو مختلف انداز سے سمجھتے ہیں
  • 3:55 - 3:58
    اور فرق کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
    میری معلومات
  • 3:58 - 4:00
    اور آپ کی معلومات کے بیچ
  • 4:00 - 4:02
    ذہن کو پڑھنا جھوٹ بولنے کے لئے اہم ہے
  • 4:02 - 4:06
    کیونکہ جھوٹ کی بنیاد میرے
    اس بات کے جاننے پر ہے
  • 4:06 - 4:07
    کہ آپ نہیں جانتے
  • 4:07 - 4:08
    جو میں جانتا ہوں
  • 4:08 - 4:10
    یعنی آپ سے جھوٹ بول سکتا ہوں
  • 4:11 - 4:16
    جھوٹ بولنے کے لئے دوسرا بنیادی جز ہے
    خود پر قابو ہونا
  • 4:16 - 4:20
    یہ صلاحیت اپنی گفتگو اور چہرے کے
    تاثرات پر قابو کی وجہ بنتی ہے
  • 4:20 - 4:22
    اور آپ کی جسمانی حرکات و سکنات
  • 4:22 - 4:24
    تاکہ آپ ایک قابل تسلیم جھوٹ بول سکیں۔
  • 4:25 - 4:29
    ہم نے دیکھا کہ وہ چھوٹے بچے
  • 4:29 - 4:34
    جن میں ذہن کو پڑھنے اور خود پر قابو رکھنے
    کی صلاحیت زیادہ ہے
  • 4:34 - 4:36
    جلدی جھوٹ بولتے ہیں۔
  • 4:36 - 4:38
    اور زیادہ نفیس جھوٹے ہوتے ہیں۔
  • 4:40 - 4:46
    سچ تو یہ ہے کہ یہ دو صلاحیتیں
    ہم سب کہ لئے بھی ضروری ہیں
  • 4:46 - 4:48
    تاکہ ہم معاشرے کا بہتر جز بن سکیں
  • 4:49 - 4:53
    درحقیقت، ذہنوں کو پڑھنے اور خود
    پر قابو رکھنے کی صلاحیت میں کمی
  • 4:53 - 4:57
    تربیت اور اٹھان کے دوران گھمبیر
    مسائل سے جڑے ہوتے ہیں،
  • 4:57 - 5:00
    جیسے کےخود تسکینی اور توجہ سے متعلق
    دیگر دماغی مسائل
  • 5:02 - 5:07
    تو جب آپ دیکھیں کہ آپ کا دو سالہ بچہ
    پہلی بار جھوٹ بول رہا ہے،
  • 5:07 - 5:09
    تو پریشان ہونے کے بجائے،
  • 5:09 - 5:11
    خوشی منائیے --
  • 5:11 - 5:12
    (قہقہے)
  • 5:12 - 5:18
    کیونکہ یہ اس بات کی علامت ہے
    کہ آپ کا بچہ بنیادی تربیت کی
  • 5:18 - 5:20
    ایک نئی منزل پر پہنچ چکا ہے
  • 5:21 - 5:24
    اب دیکھتے ہیں، کیا بچے
    جھوٹ بولنے میں کمزور ہرتے ہیں؟
  • 5:25 - 5:28
    کیا آپ سمجھتے ہیں آپ ان کا جھوٹ
    بآسانی پکڑ سکتے ہیں
  • 5:29 - 5:30
    کیا آپ ایک کوشش کرنا چاہیں گے؟
  • 5:31 - 5:32
    ہان؟ ٹھیک ہے
  • 5:32 - 5:35
    تو میں آپ کو دو ویڈیوز دکھاتا ہوں۔
  • 5:35 - 5:36
    ان ویڈیوز میں،
  • 5:36 - 5:39
    بچے ایک محقق کے سوالوں کے
    جوابات دیں گے،
  • 5:39 - 5:41
    کیا آپ دیکھنا چاہیں گے؟
  • 5:41 - 5:42
    تو مجھے بتانے کی کوشش کیجئے
  • 5:42 - 5:44
    کہ کونسا بچہ جھوٹ بول رہا ہے
  • 5:44 - 5:46
    اور کونسا بچہ سچ بول رہا ہے۔
  • 5:46 - 5:48
    یہ ہے پہلا بچہ۔
  • 5:49 - 5:50
    کیا آپ تیار ہیں؟
  • 5:51 - 5:53
    میزبان: کیا تم نے دیکھا؟
    بچہ: نہیں۔
  • 5:54 - 5:56
    اور یہ ہے دوسرا بچہ.
  • 5:58 - 6:00
    میزبان: کیا تم نے دیکھا؟
    بچہ: نہیں۔
  • 6:01 - 6:05
    ٹھیک ہے۔ اگر آپ کے خیال میں
    پہلا بچہ جھوٹ بول رہا ہے۔
  • 6:05 - 6:07
    تو اپنے ہاتھ کھڑے کیجئے۔
  • 6:08 - 6:12
    اور اگر آپ کے خیال میں دوسرا بچہ
    جھوٹ بول رہا ہے، ہاتھ اٹھائیے۔
  • 6:14 - 6:16
    ٹھیک ہے، تو حقیقت میں،
  • 6:16 - 6:19
    پہلا بچہ سچ بول رہا ہے،
  • 6:19 - 6:21
    دوسرا بچہ جھوٹ بول رہا ہے
  • 6:22 - 6:25
    لگتا ہے آپ میں سے اکثر بچوں کے جھوٹ
    پکڑنے میں کافی ماہر ہیں۔
  • 6:25 - 6:28
    (قہقہے)
  • 6:28 - 6:31
    اب ہم نے اس سے ملتے جلتے کئی کھیل کھیلے
  • 6:31 - 6:36
    زندگی کے مختلف شعبوں کے
    بڑی عمر والے لوگوں کے ساتھ۔
  • 6:37 - 6:39
    اور انھیں ہم نے بہت سی ویڈیوز دکھائیں۔
  • 6:39 - 6:42
    آدھی ویڈیوز میں بچے جھوٹ بول رہے تھے۔
  • 6:42 - 6:45
    اور باقی آدھی میں،
    بچے سچ بول رہے تھے۔
  • 6:47 - 6:49
    اب دیکھتے ہیں، ان بڑوں نے
    کیسا تجزیہ کیا۔
  • 6:50 - 6:54
    کیونکہ جھوٹے بھی اتنے ہی ہیں،
    جتنے سچ بولنے والے،
  • 6:54 - 6:57
    اگر آپ بے ترتیب اندازہ لگائیں،
  • 6:57 - 7:01
    قریباً پچاس فیصد امید ہے کہ
    آپ صحیح اندازہ لگالیں گے۔
  • 7:01 - 7:04
    تو اگر آپ پچاس فیصد تک اندازہ لگالیتے ہیں،
  • 7:04 - 7:08
    اس کا مطلب آپ بچوں کے جھوٹ پکڑنے
    میں بہت ماہر ہیں۔
  • 7:08 - 7:13
    چلئے انڈر گریجویٹ اور قانون کے طلبہ
    سے اس کا آغاز کرتے ہیں،
  • 7:13 - 7:17
    جنھیں عموماً بچوں سے متعلق
    تجربہ کم ہی ہوتا ہے۔
  • 7:18 - 7:20
    نہیں، وہ بچوں کے جھوٹ کو نہیں پکڑ سکتے۔
  • 7:20 - 7:22
    ان کی کارکردگی کو محض
    اتفاقی سمجھا جاسکتا ہے۔
  • 7:22 - 7:27
    ویسے سماجی کارکنوں اور تحفظ اطفال کے
    قانون دانوں کے بارے میں کیا خیال ہے،
  • 7:28 - 7:30
    جو قریباً روزانہ کی بنیاد پر بچوں کے
    ساتھ کام کرتے ہیں٫
  • 7:30 - 7:32
    کیا وہ بچوں کے جھوٹ پکڑ سکتے ہیں؟
  • 7:34 - 7:35
    نہیں، وہ بھی نہیں۔
  • 7:35 - 7:36
    (قہقہے)
  • 7:36 - 7:37
    ججز کے بارے میں کیا خیال ہے،
  • 7:37 - 7:39
    کسٹم آفیسرز
  • 7:39 - 7:41
    اور پولیس کے افسران،
  • 7:41 - 7:44
    جن کا تقریباً روز ہی جھوٹوں سے
    واسطہ پڑتا ہے؟
  • 7:44 - 7:46
    کیا وہ بچوں کے جھوٹ پکڑ سکتے ہیں؟
  • 7:47 - 7:48
    نہیں، وہ بھی نہیں۔
  • 7:48 - 7:50
    اور والدین؟
  • 7:50 - 7:53
    کیا والدین دوسرے بچوں کے
    جھوٹ پکڑ سکتے ہیں؟
  • 7:54 - 7:55
    نہیں، وہ بھی نہیں۔
  • 7:56 - 7:59
    کیا والدین خود اپنے بچوں کے
    جھوٹ پکڑ سکتے ہیں؟
  • 8:01 - 8:02
    نہیں، وہ نہیں پکڑ سکتے۔
  • 8:02 - 8:06
    (قہقہے) (تالیاں)
  • 8:06 - 8:07
    تواب آپ پوچھ سکتےہیں
  • 8:09 - 8:12
    کہ آخر بچوں کے جھوٹ پکڑنا
    اس قدر مشکل کیوں ہے۔
  • 8:13 - 8:16
    اس کا اظہارمیں اپنے بیٹے
    ناتھن سے کرنا چاہوں گا۔
  • 8:16 - 8:18
    یہ اس کے چہرے کے تاثرات ہیں
  • 8:18 - 8:20
    جب وہ جھوٹ بولتا ہے۔
  • 8:20 - 8:22
    (قہقہے)
  • 8:22 - 8:23
    تو جب بچے جھوٹ بولتے ہیں،
  • 8:23 - 8:27
    تو ان کے چہرے کے تاثرات
    بڑے غیر جانبدار سے ہوتے ہیں۔
  • 8:27 - 8:31
    ہاں، اس غیرجانبدار تاثر کے پیچھے،
  • 8:31 - 8:34
    بچہ حقیقت میں بہت سے جذبات سے
    سے گزر رہا ہوتا ہے،
  • 8:34 - 8:38
    جیسے خوف، احساس جرم، شرم
  • 8:38 - 8:41
    اور شائد تھوڑا سا جھوٹ بولنے کا مزا۔
  • 8:41 - 8:44
    (قہقہے)
  • 8:44 - 8:49
    بدقسمتی سے یہ احساسات یا تو
    بدلتے ہوئے ہوتے ہیں، یا پوشیدہ۔
  • 8:49 - 8:52
    جو بھی ہے، یہ اکثر ہمیں نظر نہیں آتے۔
  • 8:52 - 8:53
    تو پچھلے پانچ سالوں میں،
  • 8:53 - 8:57
    ہم ایک طریقے کی تلاش میں تھے
    جس سے ان پوشیدہ جذبوں کو جان سکیں،
  • 8:57 - 8:58
    تب ہم نے ایک دریافت کی۔
  • 8:59 - 9:02
    ہم جانتے ہیں کہ ہمارے چہرے کی جلد کے نیچے،
  • 9:02 - 9:06
    خون کی نسوں کا ایک بڑا جال ہے۔
  • 9:06 - 9:08
    جب ہم مختلف احساسات سے گزرتے ہیں،
  • 9:08 - 9:11
    ہمارے چہرے کے خون کی روانی بدلتی ہے۔
  • 9:12 - 9:16
    یہ بدلاو ایک خودکار نظام کے تحت
    ترتیب پاتا ہے
  • 9:16 - 9:18
    جو کہ ہمارے اختیار سے باہر ہے۔
  • 9:18 - 9:22
    چہرے میں خون کے بہاو کی اس
    تبدیلی کو دیکھتے ہوئے،
  • 9:22 - 9:25
    ہم لوگوں کے چھپے جذبات کو
    نمایاں کرسکتے ہیں۔
  • 9:25 - 9:30
    بدقسمتی سے، جذبات سے جڑی یہ تبدیلیاں
    جو چہرے پر دوران خون کی وجہ سے ہوں
  • 9:30 - 9:33
    اتنی مدہم ہوتی ہیں کہ انھیں ایک عام
    نظر نہیں دیکھ سکتی۔
  • 9:34 - 9:37
    تو چہرے کی ان جذباتی تبدیلیوں کے معائنے
    میں مدد کے لئے,
  • 9:37 - 9:40
    ہم نے تصویر کشی کے ایک نئے
    طریقے کو ایجاد کیا
  • 9:40 - 9:44
    ہم اسے "ٹرانسڈرمل آپٹیکل امیجنگ" کہتے ہیں
  • 9:45 - 9:49
    اس کے لئے، ہم ایک عام کیمرے سے
    لوگوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہیں
  • 9:49 - 9:52
    جب وہ مختلف جذباتی کیفیات سے گزرتے ہیں۔
  • 9:52 - 9:56
    اور پھر، اپنی تیارکردہ تکنیک کے ذریعے
  • 9:57 - 10:02
    ہم خون کے بہاو میں ہونے والی تبدیلیوں
    کو الگ کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
  • 10:04 - 10:09
    ان ویڈیوز سے حاصل کردہ تصاویر کے ذریعے
  • 10:09 - 10:11
    اب ہم بآسانی دیکھ سکتے ہیں
  • 10:12 - 10:17
    چہرے پر خون کے بہاو میں تبدیلیاں
    جو جڑی ہیں بہت سے پوشیدہ جذبات سے۔
  • 10:18 - 10:20
    اور اس تکنیک کو استعمال کر کے،
  • 10:20 - 10:24
    ہم جھوٹ سے جڑے پوشیدہ جذبات
    کو بھی سامنے لا سکتے ہیں
  • 10:24 - 10:27
    جس سے لوگوں کا جھوٹ پکڑا جاسکتا ہے۔
  • 10:27 - 10:30
    بنا کسی چیر پھاڑ کے،
  • 10:30 - 10:32
    دور سے، بنا کسی خرچے کے،
  • 10:32 - 10:36
    تقریباً 85 فیصد درستگی کے ساتھ۔
  • 10:36 - 10:38
    جو کہ اندازے لگانے سے کہیں بہتر ہے۔
  • 10:39 - 10:43
    مزید یہ کہ ہم نے ایک پیناکیو جیسا
    اثر بھی دریافت کیا۔
  • 10:44 - 10:46
    نہیں، یہ والا پناکیو اثر نہیں۔
  • 10:46 - 10:47
    (قہقہے)
  • 10:47 - 10:50
    یہ سچ مچ کا پناکیو والا اثر ہے۔
  • 10:50 - 10:51
    جب لوگ جھوٹ بولتے ہیں،
  • 10:51 - 10:55
    گالوں پر خون کی روانی کم ہوجاتی ہے،
  • 10:55 - 10:58
    جب کہ خون کی یہ روانی ناک پر بڑھ جاتی ہے۔
  • 10:59 - 11:03
    یقیناً، جھوٹ بولنا وہ واحد حالت نہیں ہے
  • 11:03 - 11:06
    جو ہمارے چھپے جذبات کو ابھارتی ہو۔
  • 11:06 - 11:08
    تو ہم اپنے آپ سے سوال کرتے ہیں،
  • 11:08 - 11:10
    جھوٹ پکڑنے کے علاوہ،
  • 11:10 - 11:12
    ہماری تکینک اور کیسے مفید ہوسکتی ہے؟
  • 11:13 - 11:17
    ایک استعمال تو تعلیمی میدان میں ہے۔
  • 11:17 - 11:21
    مثلاً اس تکنیک سے ہم کسی
    ریاضی کے استاد کی مدد کر سکتے ہیں
  • 11:21 - 11:24
    جماعت میں موجود اس بچے کی شناخت کے لئے
  • 11:24 - 11:29
    جو اس کے مضمون سے سب سے زیادہ
    پریشانی اور کوفت محسوس کرتا ہو
  • 11:29 - 11:30
    اس طرح وہ اس کی مدد کر سکے گا۔
  • 11:31 - 11:34
    اس کے علاوہ ہم اسے صحت کے
    شعبے میں استعمال کرسکتے ہیں۔
  • 11:34 - 11:37
    مثلاً، میں روزانہ اپنے والدین
    کو سکائپ کرتا ہوں
  • 11:37 - 11:40
    جو ہزاروں میل دور رہتے ہیں۔
  • 11:40 - 11:42
    اور اس تکنیک کے استعمال سے،
  • 11:42 - 11:46
    نہ صرف مجھے پتا لگ جاتا ہے
    کہ ان کی زندگی کیسی گزر رہی ہے
  • 11:46 - 11:52
    بلکہ ساتھ ساتھ ان کے دل کی دھڑکن،
    اور ذہنی دباو کا بھی پتہ لگا لیتا ہوں،
  • 11:52 - 11:55
    ان کے موڈ اور یہ بھی کہ کہیں وہ کوئی
    درد تو محسوس نہیں کر رہے۔
  • 11:56 - 11:58
    اور شائد مستقبل میں،
  • 11:58 - 12:01
    دل کے دورے کے خطرے، اور خون کے دباو
    کو بھی جانچ سکوں۔
  • 12:02 - 12:03
    اور آپ پوچھ سکتے ہیں:
  • 12:03 - 12:09
    کیا ہم اسے سیاست دانوں کے جذبات
    جاننے کے لئے استعمال کرسکیں گے؟
  • 12:09 - 12:11
    (قہقہے)
  • 12:11 - 12:12
    مثلاً ، ایک تقریر کے دوران۔
  • 12:13 - 12:15
    تو جواب ہوگا، ہاں۔
  • 12:15 - 12:17
    ٹی وی فوٹیج کے زریعے،
  • 12:17 - 12:21
    ہم سیاست دان کے دل کی رفتار کا
    پتہ لگا سکتے ہیں،
  • 12:21 - 12:23
    اس کا موڈ اور اس پر دباو کتنا ہے،
  • 12:23 - 12:27
    اور شائد مستقبل میں، کہ وہ ہم سے
    جھوٹ بول رہے ہیں یا نہیں۔
  • 12:27 - 12:30
    ہم اسے کاروباری تحقیق کے لئے
    بھی استعمال کرسکتے ہیں،
  • 12:31 - 12:32
    مثلاً، یہ معلوم کرنے کے لئے
  • 12:32 - 12:37
    کہ لوگ کسی خاص مال کو
    پسند کرتے ہیں یا نہیں۔
  • 12:37 - 12:39
    ہم اسےدوستوں کی ملاقات میں
    استعال کرسکتے ہیں۔۔
  • 12:40 - 12:41
    تو مثال کے طور پر،
  • 12:41 - 12:44
    اگر آپ کی دوست مسکرارہی ہے تو،
  • 12:44 - 12:46
    یہ تکنیک آپ کو مدد دے گی کہ سمجھ سکیں
  • 12:47 - 12:49
    کیا وہ آپ کو پسند کرتی ہے
  • 12:49 - 12:51
    یا صرف آپ سے اچھا برتاو ظاہر کر رہی ہے۔
  • 12:52 - 12:54
    اور اس صورت میں،
  • 12:54 - 12:55
    وہ آپ سے صرف اچھا بن کر پیش آ رہی ہے۔
  • 12:55 - 12:58
    (قہقہے)
  • 12:59 - 13:03
    تو ٹرانسڈرمل آپٹیکل امیجنگ کی تکنیک
  • 13:03 - 13:06
    ابھی تخلیق کے بہت ابتدائی مراحل میں ہے۔
  • 13:06 - 13:10
    اس بارے میں بہت سے نئے پروگرامز
    آئیں گے جو آج ہم نہیں جانتے۔
  • 13:10 - 13:13
    ہاں مگر، ایک بات میں یقین سے کہہ سکتا ہوں
  • 13:13 - 13:17
    کہ جھوٹ بولنا اب پہلے جیسا نہیں رہے گا۔
  • 13:17 - 13:18
    آپ کا بہت بہت شکریہ۔
  • 13:18 - 13:19
    ژی ژی
  • 13:19 - 13:23
    (تالیاں)
Title:
کیا آپ ایک بچے کا جھوٹ پکڑ سکتے ہیں؟
Speaker:
کینگ لی
Description:

کیا بچے جھوٹ اچھی طرح نہیں بول سکتے؟ آپ کے خیال میں آپ ان کے جھوٹ بآسانی پکڑ سکتے ہیں. نشوونما و ترقی کے محقق کینگ لی بتا رہے ہیں کہ جب ایک بچہ جھوٹ بولتا ہے تو اس پر کس قسم کے جسمانی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وہ ایسا بہت کرتے ہیں، یہاں تک کے دو سال کی عمر تک سے شروع ہوجاتے ہیں، اور حقیقت میں وہ اس میں کافی ماہر ہوتے ہیں۔ لی بتا رہے ہیں کہ بھلا کیوں ہمیں اس وقت خوش ہونا چاہئے جب بچے جھوٹ بولنا شروع کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ لی متعارف کر رہے ہیں جھوٹ پکڑنے کی ایسی تکنیک کو جو شائد ایک دن انسانی جذبات کو آشکار کرسکے۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
13:36

Urdu subtitles

Revisions