Return to Video

گفتگو کرنے کے ١٠ بہتر انداز

  • 0:01 - 0:03
    اچھا مجھے ہاتھ اٹھا کر بتائیں
  • 0:03 - 0:05
    کتنے لوگوں نے فیس بک سے کسی کو ہٹایا ہے
  • 0:05 - 0:09
    سیاست یا مذہب کے بارے میں کچھ برا کہنے پر
  • 0:09 - 0:11
    بچوں کی دیکھ بھال،
    یا کھانے کے بارے میں؟
  • 0:11 - 0:13
    [قہقہہ]
  • 0:13 - 0:16
    اور کتنے ایسے ہیں جو کم از کم ایک
    شخص کو نظر انداز کرتے ہیں
  • 0:16 - 0:18
    کیونکہ آپ اس سے بات نہیں کرنا چاہتے؟
  • 0:19 - 0:21
    [قہقہہ]
  • 0:21 - 0:24
    یقین جانئے، شائستگی سے بات کرنے کے لئے
  • 0:24 - 0:27
    ہنری ہگنس کی کتاب "My Fair Lady" میں
    دیے گئے مشورے پر عمل کرنا پڑتا تھا
  • 0:27 - 0:29
    موسم اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
  • 0:29 - 0:33
    مگر آجکل کے موسم اور خراب
    دوائیوں میں یہ مضامین،
  • 0:33 - 0:34
    (قہقہہ)
  • 0:34 - 0:35
    بھی محفوظ نہیں۔
  • 0:35 - 0:38
    لہٰذا یہ دنیا جس میں ہم رہتے ہیں
  • 0:39 - 0:41
    یہ دنیا جہاں ہر گفتگو
  • 0:41 - 0:43
    میں صلاحیت ہے ایک بحث بننے کی
  • 0:43 - 0:46
    جہاں ہمارے سیاستدان
    ایک دوسرے سے بات نہیں کرسکتے
  • 0:46 - 0:48
    اور جہاں چھوٹے سے چھوٹے مسائل
  • 0:48 - 0:53
    کسی کو بہت ہی جذبات سے لڑوا دیتے ہیں،
    اسکے حق میں اور خلاف بھی، یہ معمول نہیں.
  • 0:53 - 0:56
    Pew Research نے 10,000 بالغ امریکیوں
    پر ایک تحقیق کی،
  • 0:56 - 0:59
    اور انہیں پتا لگا کے اس وقت
    ہم سب سے زیادہ تفریق میں ہیں
  • 0:59 - 1:00
    ہم سب سے زیادہ تقسیم ہیں،
  • 1:00 - 1:03
    اتنا جتنا کبھی پہلے تاریخ میں نہ تھے۔
  • 1:03 - 1:05
    ہم سمجھوتہ ہی نہیں کرنا چاہتے
  • 1:05 - 1:07
    جسکا مطلب ہے،
    ہم ایک دوسرے کی سننا نہیں چاہتے
  • 1:07 - 1:09
    اور ہم فیصلے کرتے ہیں کے
    ہمیں کہاں رہنا ہے،
  • 1:09 - 1:12
    ہمیں کس سے شادی کرنی ہے،
    اور ہمارے دوست کون ہونگے
  • 1:12 - 1:14
    اپنی سوچ کو بنیاد بنا کے
  • 1:14 - 1:17
    اور اسکا بھی یہی مطلب ہے کے
    ہم ایک دوسرے کی نہیں سنتے.
  • 1:17 - 1:20
    ایک گفتگو توازن چاہتی ہے
    سننے اور بولنے میں
  • 1:20 - 1:23
    اور پتا نہیں کیا ہوا مگر
    ہم وہ توازن کھو بیٹھیں ہیں.
  • 1:23 - 1:25
    اسکی ایک وجہ تو ٹیکنالوجی ہے.
  • 1:25 - 1:28
    یہ سمارٹ فونز جو آپکے ہاتھ میں ہیں.
  • 1:28 - 1:30
    یا نزدیک تاکے آپ جھٹ سے اٹھا سکیں.
  • 1:30 - 1:32
    Pew Research کے مطابق.
  • 1:32 - 1:37
    ہر تیسرا امریکی جوان ایک دن میں تقریباً
    ١٠٠ سے بھی زیادہ پیغامات بھیجتا ہے.
  • 1:37 - 1:41
    اور ان میں سے زیادہ تر
    اپنے دوستوں کوپیغام بھیجتے ہیں.
  • 1:41 - 1:43
    بجائے ان سے آمنے سامنے بات کرنے کے.
  • 1:44 - 1:46
    The Atlantic میگزین
    میں ایک زبردست مضمون ہے
  • 1:46 - 1:49
    یہ ایک ہائی اسکول استاد
    Paul Barnwell نے لکھا تھا.
  • 1:49 - 1:51
    اور اسنے بچوں کو مواصلات کا
    ایک پراجیکٹ دیا.
  • 1:51 - 1:55
    وہ انکو سکھانا چاہتا تھا کے کیسے
    بغیر نوٹس کے ایک مضمون پر بولا جائے.
  • 1:55 - 1:57
    اور اسنے کہا، "میں یہ سمجھا ہوں کہ...
  • 1:57 - 2:00
    [قہقہہ]
  • 2:00 - 2:03
    "مجھے پتا چلا ہے کے گفتگو کی قابلیت...
  • 2:03 - 2:07
    وہ ایک نظر انداز مہارت
    ہوسکتی ہے جو ہم نہیں سکھاتے.
  • 2:08 - 2:12
    بچے گھنٹوں خیالات اور ایک دوسرے کے ساتھ
    مشغول رہتے ہیں سکرینز کے ذریعہ،
  • 2:12 - 2:14
    مگر انکو بہت کم موقع ملتا ہے
  • 2:14 - 2:16
    باہمی گفتگو کو بہتر کرنے کے لئے
  • 2:16 - 2:19
    یہ شاید ایک مزاحیہ سوال لگے
    مگر ہمیں اپنے آپ سے پوچھنا پڑیگا.
  • 2:20 - 2:21
    کیا اکیسوی صدی کی کوئی مہارت ہے
  • 2:21 - 2:27
    جو ایک پر اعتماد اور مضبوط گفتگو کو
    برقرار رکھنے سے زیادہ ضروری ہو؟
  • 2:27 - 2:29
    اب میں لوگوں سے بات کرکے پیسے کماتی ہوں:
  • 2:29 - 2:32
    نوبل پرائز کے جیتنے والے،
    ٹرک ڈرائیورز،
  • 2:32 - 2:34
    ارب پتی لوگ، کنڈرگارٹن کے اساتذہ،
  • 2:34 - 2:37
    ریاستوں کے سربراہ، پلمبرز
  • 2:37 - 2:40
    میں ان سے بولتی ہوں جو مجھے پسند ہیں
    اور ان سے بھِی جو ناپسند ہیں
  • 2:40 - 2:44
    کچھ ایسے لوگوں سے بات کرتی ہوں جن سے
    دل کی گہرائیوں سے اختلاف رکھتی ہوں
  • 2:44 - 2:46
    مگر پھر بھی میں ان سے
    بہترین گفتگو کرتی ہوں۔
  • 2:46 - 2:50
    تو میرے اگلے دس منٹ گزریں گے
    آپ کو سکھانے میں کہ بات کیسے کرتے ہیں
  • 2:50 - 2:52
    اور سنتے کیسے ہیں،
  • 2:53 - 2:55
    آپ میں سے کئی اس بارے میں
    پہلے ہی بہت مشورے لے چکے ہیں،
  • 2:55 - 2:57
    جیسے کہ اس فرد کی آنکھوں میں دیکھیں،
  • 2:57 - 3:01
    دلچسپ موضوعات کو پہلے سے ہی
    ذہن میں رکھیں،
  • 3:01 - 3:06
    مسکراہٹ کے ساتھ دیکھتے اور سر ہلاتے
    رہیں جیسے آپ توجہ دے رہے ہیں
  • 3:06 - 3:09
    جو سنیں اسے دہرائیں اور اس کا
    خلاصہ کریں۔
  • 3:09 - 3:11
    میں چاہوں گی آپ یہ سب
    بھول جائیں
  • 3:11 - 3:12
    یہ بے کار ہے۔
  • 3:12 - 3:15
    [قہقہہ]
  • 3:15 - 3:19
    کوئی ضرورت نہیں توجہ ظاہر کرنا
    سیکھنے کی
  • 3:19 - 3:23
    اگر آپ سچ میں توجہ دے رہے ہیں تو،
  • 3:23 - 3:25
    [قہقہہ]
  • 3:25 - 3:28
    (تالیاں)
  • 3:28 - 3:31
    تو، میں بالکل یہ صلاحیت استعمال کرتی ہوں
    ایک انٹرویو لینے والی کی حیثیت سے
  • 3:31 - 3:34
    جو میرا روزمرہ کا کام ہے۔
  • 3:34 - 3:38
    لہٰذا، میں آپ کو سکھاونگی،
    کیسے لوگوں کا انٹرویو لیتے ہیں
  • 3:38 - 3:42
    اور یہ اصل میں آپکی مدد کریگا،
    بہتر گفتگو کرنے والا بننے میں
  • 3:42 - 3:43
    سکھائے گا بہتر گفتگو کرنا
  • 3:43 - 3:45
    بغیر وقت ضائع کیے،
    بغیر دلچسپی ختم ہوئے
  • 3:46 - 3:49
    اور، خدا کے لئے،
    بغیر کسی کو دکھ پہنچائے
  • 3:49 - 3:51
    ہم سب عظیم گفتگو کر چکے ہیں
  • 3:51 - 3:53
    ہم پہلے کر چکے ہیں
    پتا ہے وہ کیسی ہوتی ہیں
  • 3:53 - 3:57
    ایسی گفتگو جس سے آپ منسلک ہو کر
    خود کو متاثر ہوتا محسوس کرتے ہیں،
  • 3:57 - 3:59
    جہاں آپ محسوس کرتے ہیں
    کہ آپ نے ایک صحیح رابطہ بنایا
  • 3:59 - 4:02
    یا آپکو پوری طرح سمجھا گیا۔
  • 4:02 - 4:03
    ایسی کوئی وجہ نہیں
  • 4:03 - 4:06
    کیوں آپکی کافی گفتگو،
    ایسی نہیں ہوسکتی
  • 4:06 - 4:09
    میرے پاس ١٠ بنیادی قوانین ہیں,
    میں آپکو وہ سارے بتاتی ہوں
  • 4:09 - 4:13
    لیکن سچ میں، اگر آپ ان میں سے
    ایک پر عبور حاصل کرلیں
  • 4:13 - 4:16
    تو آپ بہتر گفتگو سے لطف اندوز
    ہوسکیں گے۔
  • 4:16 - 4:18
    نمبر ایک: ایک وقت کئی کاموں سے
    پرہیز کریں۔
  • 4:18 - 4:20
    میرا یہ مطلب نہیں کہ اپنے موبائل
    کو چھوڑ دیں
  • 4:20 - 4:23
    یا ٹیبلٹ، یا گاڑی کی چابیاں،
    یا جو کچھ بھی ہاتھ میں ہے۔
  • 4:23 - 4:25
    میرا مطلب ہے، حاضر رہیں
  • 4:25 - 4:27
    اس لمحے میں رہیں
  • 4:27 - 4:30
    اپنے افسر سے ہوئی بحث پر
    مت سوچیں۔
  • 4:30 - 4:33
    مت سوچیں کہ رات کو کیا کھانا ہے۔
  • 4:33 - 4:35
    اگر آپ گفتگو ترک کرنا چاہتے ہیں،
  • 4:35 - 4:36
    تو اسے ترک کردیں،
  • 4:36 - 4:38
    مگر آدھے شامل اور آدھے غائب نہ رہیں۔
  • 4:38 - 4:41
    نمبر دو: اپنی رائے بڑھا
    چڑھا کے مت پیش کریں
  • 4:41 - 4:43
    اگر آپ اپنی رائے دینا چاہتے ہیں
  • 4:43 - 4:49
    بغیر جواب کے موقع کے یا بغیر بحث
  • 4:49 - 4:51
    تو ایک بلاگ لکھیں,
  • 4:51 - 4:54
    (تالیاں)
  • 4:54 - 4:57
    میرے اپنے شو پر پنڈتوں کو آنے نہ دینے
    کی ایک بڑی اچھی وجہ ہے:
  • 4:57 - 4:59
    کیونکہ وہ بہت بورنگ ہوتے ہیں۔
  • 4:59 - 5:03
    اگر وہ تنگ ذہن ہے تو وہ اوباما،
    فوڈ سٹیمپ اور اسقاط حمل پر تنقید کریںگے
  • 5:03 - 5:05
    اگر آزاد خیال ہوے تو وہ تنقید کریں گے
  • 5:05 - 5:07
    بڑے بینکوں، تیل کی کمپنیز اور ڈک چینے پر۔
  • 5:07 - 5:08
    مکمل طور پر قابل قیاس۔
  • 5:08 - 5:10
    اور آپ اس طرح کے نہیں بننا چاہتے۔
  • 5:10 - 5:15
    آپ ہر گفتگو میں کچھ سیکھنے کی نیت سے
    شامل ہونا چاہتے ہیں۔
  • 5:16 - 5:18
    مشہور تھراپسٹ سکاٹ پک نے کہا
  • 5:18 - 5:22
    غور سے سننے کے لئے
    اپنے آپ کو الگ رکھنا پڑتا ہے.
  • 5:22 - 5:25
    اور کبھی کبار اسکا مطلب ہوتا ہے،
    اپنی رائے پر خاموش رہنا۔
  • 5:26 - 5:29
    وہ کہتے ہیں کہ اس قبولیت کے احساس کے ساتھ،
  • 5:30 - 5:32
    بولنے والا خود کو محفوظ محسوس کرے گا
  • 5:32 - 5:35
    اور زیادہ امکان ہے کے
    اپنے ذہن کو کھول دے گا
  • 5:35 - 5:37
    اپنے سننے والوں کے لئے۔
  • 5:37 - 5:40
    یاد رکھئے، کچھ ہے جس سے آپ سیکھ
    سکتے ہیں۔
  • 5:41 - 5:45
    بل نائے کہتے ہِیں، "ہرنیا ملنے والا شخص
    کچھ ایسا جانتا ہے جو آپ نہیں جانتے"۔
  • 5:45 - 5:47
    میں اسے ایسے کہتی ہوں:
  • 5:47 - 5:50
    ہر شخص کسی نہ کسی چیز کا ماہر ہے۔
  • 5:51 - 5:54
    نمبر ٣: آزاد سوالات کریں۔
  • 5:54 - 5:56
    اس معاملے میں صحافیوں سے مدد لیں۔
  • 5:56 - 5:59
    اپنے سوال کون، کیا، کب، کہاں،
    کیوں اور کیسے سے شروع کریں۔
  • 5:59 - 6:03
    اگر آپ ایک پیچیدہ سوال کریںگے،
    آپکو ایک سیدھا جواب ملے گا۔
  • 6:03 - 6:05
    اگر میں آپ سے پوچھوں،
    "کیا آپ گھبرا گئے تھے؟"
  • 6:05 - 6:08
    آپ جملے میں موجود سب سے سخت
    لفظ کا جواب دیں گے،
  • 6:08 - 6:12
    جو کے "گھبرانا" ہے، اور جواب ہوگا
    "ہاں میں تھا" یا "نہیں میں نہیں تھا"۔
  • 6:12 - 6:14
    "کیا آپ غصّہ تھے؟"،
    "ہاں میں بہت غصّہ تھا"
  • 6:14 - 6:17
    انکو وضاحت کرنے دیں،
    وہ ہی سب جانتے ہیں۔
  • 6:17 - 6:20
    ان سے پوچھنے کی کوشش کریں،
    "وہ کیسا تھا؟"
  • 6:20 - 6:21
    "انھیں کیسا لگا؟"
  • 6:21 - 6:26
    کیونکے پھر انکو رکنا پڑیگا,
    ایک پل کے لئے، اور سوچنا پڑیگا،
  • 6:26 - 6:29
    اور آپکو ملیگا،
    ایک بہت دلچسپ جواب۔
  • 6:29 - 6:31
    نمبر چار: روانی میں رہیں۔
  • 6:32 - 6:35
    یعنی آپکے ذھن خیالات آئیں گے
  • 6:35 - 6:38
    اور آپکو انھیں اپنے ذھن سے
    باہر جانے دینا ہے۔
  • 6:38 - 6:40
    ہم نے اکثر انٹریوز سنے ہیں
  • 6:40 - 6:42
    جہاں مہمان کچھ دیر
    کے لئے بولتے رہتے ہیں
  • 6:42 - 6:45
    اور پھر میزبان دخل دے کر
    ایک سوال پوچھتا ہے
  • 6:45 - 6:48
    جو کے غیر متعلقہ ہوتا ہے
    اور اسکا جواب ایک بار دے چکے ہوتے ہیں۔
  • 6:48 - 6:51
    اسکا مطلب ہے کے میزبان
    دو منٹ پہلے سننا چھوڑ چکا تھا
  • 6:51 - 6:54
    کیونکہ اس کے ذھن میں
    یہ بہترین سوال آگیا تھا
  • 6:54 - 6:57
    اور پھر اس کا ذہن اسے کہنے
    پر تل سا گیا تھا۔
  • 6:57 - 6:59
    ہم بھی بالکل ایسا ہی کرتے ہیں۔
  • 6:59 - 7:02
    ہم بیٹھ کے کسی سے گفتگو کر رہے ہوتے ہیں،
  • 7:02 - 7:06
    اور ہمیں یاد آتا ہے کہ ہماری ملاقات
    ہیوج جیکمن سے کافی شاپ میں ہوئی تھی
  • 7:06 - 7:07
    (قہقہہ)
  • 7:07 - 7:09
    اور ہم سننا روک دیتے ہیں۔
  • 7:09 - 7:11
    آپ کو خیالات اور کہانیاں
    یاد آتی رہیں گی۔
  • 7:11 - 7:14
    آپ کو انھیں آنے اور جانے دینا ہے۔
  • 7:14 - 7:18
    نمبر پانچ: اگر آپ نہیں جانتے،
    تو کہہ دیجئے کہ نہیں جانتے۔
  • 7:19 - 7:21
    اب ریڈیو پر لوگ،
    خاص طور پر NPR پر،
  • 7:21 - 7:24
    یہ جانتے ہیں کہ ان کی باتیں
    ریکارڈ پر رہیں گی،
  • 7:24 - 7:28
    تو وہ اپنی مہارت کے اظہار کے معاملے میں
    زیادہ محتاط ہوتے ہیں
  • 7:28 - 7:30
    اور جس کا دعوی کرتے ہیں،
    اس کا یقین ہوتا ہے۔
  • 7:30 - 7:32
    ایسا کیا کریں.
    اور احتیاط کریں
  • 7:32 - 7:34
    ہلکی بات نہیں کرنی چاہئے۔
  • 7:35 - 7:38
    نمبر چھ : اپنے تجربے کی
    دوسروں سے برابری نہ کریں
  • 7:39 - 7:42
    اگر وہ خاندان میں کسی کی
    فوتگی کا ذکر کر رہے ہیں،
  • 7:42 - 7:45
    اپنے خاندان کے کسی کی فوتگی کا
    ذکر نہ چھیڑیں۔
  • 7:45 - 7:48
    اگر وہ کام پر کسی
    تکلیف کا ذکر کر رہے ہیں،
  • 7:48 - 7:50
    تو ان سے نہ کہیں
    کہ آپ اپنے کام سے ناخوش ہیں۔
  • 7:50 - 7:52
    یہ ایک جیسی بات نہیں. کبھی بھی نہیں۔
  • 7:52 - 7:54
    تمام تجربات انفرادی ہوتے ہیں۔
  • 7:54 - 7:57
    اور سب سے ضروری یہ کہ،
    آپکی بات ہی نہیں ہو رہی۔
  • 7:57 - 8:01
    ضرورت نہِیں کہ موقع کا فائدہ اٹھائیں
    اور ثابت کریں کہ آپ کتنے زبردست ہیں
  • 8:01 - 8:02
    یا آپ پرکتنی تکالیف گزری ہیں۔
  • 8:03 - 8:06
    کسی نے سٹیفین ہاکنگ سے پوچھا
    انکا IQ کتنا ہے، وہ بولے،
  • 8:06 - 8:09
    "مجھے نہیں پتا. جو لوگ اپنا IQ
    دکھائیں، فضول ہوتے ہیں۔
  • 8:09 - 8:11
    (قہقہہ)
  • 8:11 - 8:14
    گفتگو کوئی دکھاوے کے موقعے نہیں ہوتے۔
  • 8:17 - 8:18
    نمبر سات:
  • 8:19 - 8:21
    خود کو دہرانے سے پرہیز کریں
  • 8:21 - 8:23
    یہ غرور کا اظہار،
    یہ بہت اکتا دینے والا ہے۔
  • 8:23 - 8:25
    اور ہم ایسا بہت کرتے ہیں۔
  • 8:25 - 8:29
    زیادہ تر کام کے اور
    بچوں سے گفتگو کے دوران
  • 8:29 - 8:30
    ہم کچھ ثابت کرنا چاہتے ہیں
  • 8:30 - 8:33
    اور ہم ایک ہی بات کرتے ہیں،
    بار بار
  • 8:34 - 8:35
    ایسا مت کیا کریں
  • 8:35 - 8:37
    نمبر ٨: بہت زیادہ تفصیل میں مت جائیں
  • 8:37 - 8:40
    اصل میں، لوگ سننا نہیں چاہتے
  • 8:40 - 8:43
    سالوں کے باروں میں ، ناموں کے بارے میں
  • 8:43 - 8:45
    تاریخیں اور ساری تفصیلات
  • 8:45 - 8:47
    جنھیں یاد کرنے میں آپ کو
    بڑی زہنی مشق کرنی پڑتی ہے۔
  • 8:47 - 8:49
    انکو ان چیزوں کی پرواہ نہیں،
    انکو آپکی پرواہ ہے
  • 8:50 - 8:51
    وہ پرواہ کرتے ہیں کے آپ کیسے ہیں
  • 8:52 - 8:54
    آپ دونوں میں کیا مشترک ہے
  • 8:54 - 8:56
    لہٰذا تفصیلات چھوڑیں، بھول جائیں انھیں۔
  • 8:57 - 8:58
    نمبر ٩:
  • 8:58 - 9:01
    یہ آخری نہیں بلکہ انتہائی ضروری ہے۔
  • 9:01 - 9:03
    سنیں.
  • 9:03 - 9:06
    میں نہیں بتا سکتی کہ کتنے اہم
    لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ
  • 9:06 - 9:10
    شائد بلکہ اولین مہارت سننے کی
    صلاحیت ہونا ہے
  • 9:10 - 9:12
    جسے آپ بہتر کرسکتے ہیں۔
  • 9:12 - 9:13
    بدھا کا قول ہے، میرے الفاظ میں،
  • 9:13 - 9:16
    "اگر آپکا منہ کھلا ہے، اس کا مطلب
    آپ سیکھ نہیں رہے۔"
  • 9:16 - 9:20
    کیلوں کولیج کہتے ہیں، "کوئی بھِی انسان
    اپنے نوکری کے علاوہ بات نہیں سنتا۔"
  • 9:21 - 9:22
    [قہقہہ]
  • 9:22 - 9:24
    ہم کیوں ایک دوسرے کو نہیں سنتے؟
  • 9:25 - 9:27
    نمبر ایک، ہم بس بولنا چاہیںگے۔
  • 9:27 - 9:29
    بولتے وقت، کنٹرول میرا ہوتا ہے۔
  • 9:29 - 9:32
    جس میں مجھے دلچسپی نہیں وہ
    مجھے سننا بھی نہیں۔
  • 9:32 - 9:33
    توجہ کا مرکز تو میں ہوں۔
  • 9:33 - 9:35
    میں اپنی پہچان کو فروغ دے سکتی ہوں۔
  • 9:35 - 9:36
    لیکن وجہ ایک اور بھی ہے:
  • 9:37 - 9:38
    ہم بہک جاتے ہیں۔
  • 9:38 - 9:42
    ایک عام انسان تقریباً
    225 الفاظ فی منٹ بولتا ہے،
  • 9:42 - 9:46
    لیکن ہم 500 الفاظ فی منٹ
    سن سکتے ہیں
  • 9:46 - 9:50
    لہٰذا ہمارا ذہن ان
    275 لفظوں سے بھر رہا ہوتا ہے۔
  • 9:50 - 9:53
    دیکھیں، مجھے پتہ ہے کہ
    دوسرے پر توجہ دینے کے لئے
  • 9:53 - 9:55
    طاقت اور کوشش کی ضرورت ہوتی ہے،
  • 9:55 - 9:58
    لیکن اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے،
    آپ ایک گفتگو نہیں کر سکتے۔
  • 9:58 - 10:01
    آپ ایسے دو افراد ہیں، جو
    چلا کر بے ربط جملے بول رہے ہوں
  • 10:01 - 10:03
    ایک ہی جگہ پر۔
  • 10:03 - 10:04
    [قہقہہ]
  • 10:04 - 10:07
    آپکو ایک دوسرے کو سننا پڑیگا
  • 10:07 - 10:09
    سٹیفن کوی نے بہت خوبصورت انداز میں کہا
  • 10:09 - 10:13
    "ہم میں سے اکثر سمجھنے کے لئے نہیں سنتے،
  • 10:13 - 10:16
    ہم جواب دینے کے لئے سنتے ہیں"
  • 10:17 - 10:21
    ایک اور قایدہ، نمبر 10،
    اور یہ ہے: مختصر رہیں،
  • 10:21 - 10:24
    [اچھی گفتگو منی اسکرٹ کی ہے؛
    بس اتنی چھوٹی ہوکے دلچسپی بنی رہے، مگر
  • 10:24 - 10:27
    اتنی بڑی ہو کہ مقصد چھپا رہے
    --- میری بہن]
  • 10:27 - 10:28
    [قہقہہ]
  • 10:28 - 10:30
    (تالیاں)
  • 10:30 - 10:35
    ان سب کا نچوڑ آخر میں ایک ہی ہے
  • 10:35 - 10:38
    دوسرے لوگوں میں دلچسپی لیں
  • 10:38 - 10:41
    پتا ہے، میں ایک بہت مشہور
    دادا کے پاس بڑھی ہوئی،
  • 10:41 - 10:43
    اور میرے گھر ایک رواج سا تھا۔
  • 10:43 - 10:45
    جب بھی لوگ میرے دادا سے بات کرنے آتے تھے،
  • 10:45 - 10:48
    تو انکے جانے کے بعد
    ہماری ماں ہمارے پاس آتی تھی،
  • 10:48 - 10:50
    اور کہتی تھی، "تمہیں پتا ہے وہ کون تھی؟
  • 10:50 - 10:52
    وہ مس امریکا کے لئے دوسرے نمبرپر تھی۔
  • 10:52 - 10:54
    وہ سیکرامینٹو کے میئر تھے۔
  • 10:54 - 10:57
    اس نے پلٹزر پرائز جیتا تھا۔
    یہ ایک روسی بیلی ڈانسر تھا۔"
  • 10:57 - 11:00
    اور میں یہ سمجھ کر بڑی ہوئی
  • 11:00 - 11:03
    کہ سب کے اندر کچھ نہ کچھ
    پوشیدہ مگر بہترین ہوتا ہے۔
  • 11:04 - 11:07
    اور میرے خیال میں یہی بات
    مجھے ایک اچھا میزبان بناتی ہے۔
  • 11:07 - 11:10
    میں جتنا ممکن ہو، خاموش رہتی ہوں،
  • 11:10 - 11:12
    میں اپنا ذہن کھلا رکھتی ہوں
  • 11:12 - 11:14
    اور میں ہمیشہ حیران
    ہونے کے لئے تیار رہتی ہوں،
  • 11:14 - 11:16
    اور میں کبھی مایوس نہیں ہوتی۔
  • 11:17 - 11:19
    آپ بھی ایسا کریں۔
  • 11:19 - 11:21
    نکلیں، لوگوں سے بات کریں،
  • 11:21 - 11:22
    انھیں سنیں،
  • 11:22 - 11:26
    اور سب سے ضروری،
    حیران ہونے کے لئے تیار رہیں۔
  • 11:26 - 11:28
    شکریہ
  • 11:28 - 11:31
    (تالیاں)
Title:
گفتگو کرنے کے ١٠ بہتر انداز
Speaker:
سلیستی ہدلی
Description:

جب آپکا کام لوگوں سے بات کرنے پر منحصر ہو، تو آپ گفتگو کرنا سیکھ جاتے ہیں - اور ہم میں سے بہت سے لوگ اچھی گفتگو کرنا نہیں جانتے. سلیستی ہدلی ایک ریڈیو میزبان کے طور پے دہائیوں تک کام کر چکی ہیں، اور انھیں ایک اچھی گفتگو کے تمام اجزاء کا علم ہے۔ ایمانداری، اختصار، واضح ہونا اور اس پر مغز گفتگو کے دوران اچھی خاصی مقدار میں سننے کا عمل۔ وہ بتا رہی ہیں بہتر گفگتو کے دس بنیادی اصول۔ وہ کہتی ہیں، باہر جائیے، لوگوں سے بات کرنے اور انھیں سننے کے لئے، اور سب سے بڑھ کر حیران ہونے کے لئے۔"

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
11:44

Urdu subtitles

Revisions