بہادر لڑکیاں پروان چڑھانے کے لیے، مہم جوئی کی حوصلہ افزائی کریں
-
0:01 - 0:05جب میں بچی تھی، تو مجھے گینیز بک آف
ورلڈ ریکارڈ کا جنون کی حد تک شوق تھا، -
0:05 - 0:08اورمیری خواہش تھی کہ میں خود بھی
ایک ریکارڈ بناؤں۔ -
0:09 - 0:11لیکن ایک چھوٹا سا مسئلہ تھا:
-
0:11 - 0:14مجھ میں کوئی ذہانت تھی ہی نہیں۔
-
0:14 - 0:18تو میں نے کسی ایسی چیز میں
ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا -
0:18 - 0:21جس میں کسی مہارت کی بالکل ضرورت نہ ہو۔
-
0:22 - 0:24میں نے ایسا ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا
-
0:24 - 0:26جس میں گھٹنوں کے بل چلنا ہو۔
-
0:27 - 0:30(قہقہے)
-
0:30 - 0:35اس وقت گھٹنوں کے بل چل کرسب سے زیادہ فاصلہ
طے کرنے کا ریکارڈ ساڑھے بارہ میل تھا، -
0:36 - 0:39اور شاید کسی وجہ سے مجھے لگا،
کہ میں یہ کر سکتی ہوں۔ -
0:39 - 0:42(قہقہے)
-
0:42 - 0:44میں نے اپنی سہیلی این کو ساتھ ملایا،
-
0:44 - 0:48اور ہم نے اکٹھے فیصلہ کیا کہ ہمیں تو
تربیت کی بھی ضرورت نہیں۔ -
0:48 - 0:51(قہقہے)
-
0:51 - 0:53اور جس دن ہم نے ریکارڈ بنانا تھا،
-
0:53 - 0:57ہم نے اپنی خوش بخت جینز کے اوپر
فرنیچر کا فوم باندھا -
0:57 - 0:58اور شروع ہو گئے،
-
0:59 - 1:02اور اُسی وقت ہماری مشکل شروع ہو گئی،
-
1:02 - 1:04کیوں کہ جینز کا کپڑا ہماری جلد کے ساتھ تھا
-
1:04 - 1:05اور اس سے ہماری جلد رگڑنے لگی،
-
1:06 - 1:08اور جلد ہی ہمارے گھٹنے چھِل چکے تھے۔
-
1:09 - 1:10گھنٹوں بعد،
-
1:11 - 1:12بارش شروع ہو گئی۔
-
1:14 - 1:16پھر، این نے حوصلہ ہار دیا۔
-
1:17 - 1:20پھر، اندھیرا چھا گیا۔
-
1:21 - 1:23اس وقت تک میرے گھٹنوں سے خون
جینز کے باہر آنے لگا، -
1:24 - 1:26میرے حواس ٹھنڈ، تکلیف
-
1:26 - 1:28اور یکسانیت سے معطل ہو رہے تھے۔
-
1:28 - 1:32اپنے شوق کی وجہ سے میں جس تکلیف میں مبتلا
تھی اس کا اندازہ یوں لگائیے، -
1:33 - 1:37ہائی سکول کی روش کے پہلے چکر میں
10 منٹ لگے۔ -
1:38 - 1:41اور آخری چکر تقریباً 30 منٹ میں مکمل ہوا۔
-
1:42 - 1:4612 گھنٹے گھٹنوں کے بل چلنے کے بعد،
-
1:46 - 1:48میں رک گئی،
-
1:48 - 1:51اور میں نے ساڑھے آٹھ میل فاصلہ طے کیا تھا۔
-
1:52 - 1:55اس کا مطلب ہے کہ میں ساڑھے بارہ میل فاصلے
کے ریکارڈ سے پیچھے تھی۔ -
1:55 - 2:00اس وجہ سے کئی سال تک میں یہی سوچتی رہی کہ
یہ انتہائی ناکامی کی کہانی ہے، -
2:00 - 2:03لیکن آج میں اس کو مختلف انداز سے
دیکھتی ہوں، -
2:03 - 2:05کیونکہ جب میں ورلڈ ڑیکارڈ بنانے کی
کوشش کر رہی تھی، -
2:05 - 2:07تو میں تین چیزیں کر رہی تھی،
-
2:07 - 2:09میں اپنے روزمرہ کے معمول سے ہٹ رہی تھی،
-
2:09 - 2:12میں اپنی سختی کا امتحان لے رہی تھی،
-
2:12 - 2:14اور میرا اپنی ذات پر اعتماد بڑھ رہا تھا
-
2:14 - 2:16اور اپنے فیصلوں پر بھی۔
-
2:16 - 2:18مجھے تب اس کا علم نہیں تھا،
-
2:18 - 2:21لیکن یہ ناکامی کی نشانیاں نہیں ہیں۔
-
2:21 - 2:24یہ بہادری کی علامات ہیں۔
-
2:25 - 2:28پھر، 1989 میں، 26 سال کی عمر میں،
-
2:28 - 2:31میں سان فرانسسکو میں
آگ بجھانے والی بن گئی، -
2:31 - 2:35اور میں 1500 آدمیوں کے محکمے میں
پندرہویں خاتون تھی۔ -
2:35 - 2:41(تالیاں)
-
2:41 - 2:43اورجیسا کہ آپ سوچ سکتے ہیں، جب میں پہنچی
-
2:43 - 2:46تومیرے ذہن میں شکوک تھے کہ ہم یہ کام
کر سکتی ہیں یا نہیں۔ -
2:46 - 2:51تو اگرچہ میں 5 فٹ 10 انچ لمبی اور 150
پاؤنڈ وزنی اپنے کالج کی کشتی ران تھی، -
2:51 - 2:56اور ایسی خاتون تھی جس نے 12 گھنٹے شدید
گھٹنے کا درد برداشت کیا تھا -- -
2:56 - 2:57(قہقہے)
-
2:57 - 3:00مجھے پتہ تھا کہ پھر بھی مجھے اپنی طاقت اور
تندرستی ثابت کرنی تھی۔ -
3:00 - 3:02پھر ایک دن آگ لگنے کی اطلاع آئی،
-
3:02 - 3:05اور یقینی طور پر جب ہماری
آگ بجھانے والی گاڑی رکی، -
3:05 - 3:08تو عمارت کی پچھلی طرف سے کالا سیاہ
دھواں باہر آرہا تھا۔ -
3:08 - 3:11اور میں ایک بڑے سے آدمی سکِپ کے ساتھ تھی،
-
3:11 - 3:13اس کے ہاتھ میں پریشر والا پائپ تھا اور
میں اسکے پیچھے تھی، -
3:13 - 3:15اور یہ ایک عام طور پر لگنے والی آگ تھی۔
-
3:15 - 3:18ہر طرف دھواں تھا، تپش تھی،
-
3:19 - 3:20اور اچانک،
-
3:20 - 3:22ایک دھماکہ ہوا،
-
3:22 - 3:24اور سکِپ اور میں پیچھے جا گرے،
-
3:24 - 3:27میرا ماسک ایک طرف ہٹ گیا،
-
3:27 - 3:29اور یہ ایک غیر یقینی صورتحال تھی۔
-
3:29 - 3:32اور پھر میں نے خود کو اٹھایا،
-
3:32 - 3:34پریشر والا پائپ پکڑا،
-
3:34 - 3:37اور وہ کیا جو ایک آگ بجھانے والے کو
کرنا چاہیے تھا: -
3:37 - 3:38میں آگے بڑھی،
-
3:38 - 3:40پانی کھولا
-
3:40 - 3:42اور آگ کو بجھا دیا۔
-
3:43 - 3:45دھماکے کی وجہ پانی گرم کرنے والا ہیٹر تھا،
-
3:45 - 3:48اس لیے کوئی زخمی نہ ہوا،
نتیجتاً یہ کوئی بڑی بات نہ تھی، -
3:48 - 3:51لیکن بعد میں سکِپ میرے پاس آیا اور بولا،
-
3:51 - 3:53"بہت زبردست کام کیا تم نے کیرولائن"،
-
3:53 - 3:55اس کی آواز میں ایک حیرت تھی۔
-
3:55 - 3:57(قہقہے)
-
3:58 - 4:01مجھے بات کچھ سمجھ نہ آئی، کیونکہ آگ بجھانے
میں زیادہ مشکل نہیں ہوئی تھی، -
4:01 - 4:06تو وہ مجھے ایسے کیوں دیکھ رہا تھا
جیسے میں نے کوئی کارنامہ کیا ہو؟ -
4:06 - 4:08بعد میں سب واضح ہو گیا:
-
4:08 - 4:11سکِپ، جو کہ ایک بہت اچھا انسان تھا،
-
4:11 - 4:14اور ایک زبردست آگ بجھانے والا،
-
4:14 - 4:17اس کے خیال میں خواتین نہ تو
مضبوط ہو سکتی ہیں، -
4:17 - 4:20اور نہ ہی بہادر۔
-
4:21 - 4:23اور وہ اس سوچ میں اکیلا نہیں تھا۔
-
4:23 - 4:26دوست، شناسا، اور اجنبی،
-
4:26 - 4:28مرد و خواتین میری پیشہ ورانہ زندگی
کے دوران -
4:28 - 4:29بار بار مجھ سے پوچھتے رہے،
-
4:29 - 4:33"کیرولائن، اتنی آگ اور اتنے خطرے میں،
-
4:33 - 4:35کیا تمہیں ڈر نہیں لگتا؟"
-
4:35 - 4:39ایمانداری سے میں نے کبھی نہیں سنا کہ کسی
مرد آگ بجھانے والے سے یہ پوچھا گیا ہو۔ -
4:39 - 4:40اور مجھ میں تجسس پیدا ہوا۔
-
4:41 - 4:45کہ خواتین سے بہادری کی توقع کیوں
نہیں کی جاتی؟ -
4:46 - 4:48پھر مجھے اس کا جواب ملنا شروع ہوا
-
4:48 - 4:49جب ایک دوست نے مجھ سے شکوہ کیا
-
4:49 - 4:52کہ اس کی نوعمر بیٹی بہت ڈرپوک ہے،
-
4:52 - 4:54یوں میں نے توجہ دینی شروع کی،
-
4:54 - 4:56اور ہاں اس کی بیٹی جلدی پریشان ہو جاتی تھی
-
4:56 - 4:59لیکن اس سے زیادہ،
اس کے والدین پریشان ہوتے تھے۔ -
5:00 - 5:03جب بھی وہ باہر ہوتی تھی تو زیادہ تر ان
کی بات یوں شروع ہوتی تھی، -
5:03 - 5:07"محتاط رہنا"، "دھیان سے" یا "نہیں"۔
-
5:09 - 5:12لیکن میرے دوست برے والدین نہیں تھے۔
-
5:12 - 5:14وہ صرف وہی کر رہے تھے جو زیادہ تر والدین
کرتے ہیں۔ -
5:14 - 5:18اپنی بیٹیوں کو اپنے بیٹوں کی نسبت
زیادہ ڈراتے رہتے ہیں۔ -
5:19 - 5:24کھیل کے میدان میں لگائے جانے والے فائر پول
(جھولے) پر ایک تحقیق کی گئی، عجیب بات ہے، -
5:24 - 5:29اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ننھی
بچیوں کو ان کے ماں باپ -
5:29 - 5:32زیادہ خبردار کرتے تھے کہ وہ
فائر پول جھولتے وقت محتاط رہیں، -
5:32 - 5:36اور اگر ننھی بچیاں پھر بھی فائر پول جھولے
سے کھیلنا چاہیں، تو امکان ہے کہ -
5:36 - 5:39ان کے والدین میں سے کوئی ان کے ساتھ ہو گا۔
-
5:39 - 5:41لیکن ننھے لڑکے؟
-
5:41 - 5:44ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی کہ وہ
فائر پول جھولے سے کھیلیں -
5:44 - 5:47باوجود ان کے اپنے خدشات کے،
-
5:47 - 5:52بلکہ والدین ننھے لڑکوں کی رہنمائی کرتے تھے
کہ اسے خود سے کیسے جھولا جائے۔ -
5:53 - 5:57اس رویے سے لڑکوں اور لڑکیوں کو کیا پیغام
دیا جاتا ہے؟ -
5:58 - 6:02واضح ہے، کہ لڑکیاں کمزور ہوتی ہیں اور
انھیں مدد کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، -
6:02 - 6:06اور لڑکے مشکل کام کر سکتے ہیں اور انھیں یہ
مشکل کام خود کرنے چاہیں۔ -
6:06 - 6:09یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ لڑکیوں کو ڈرتے
رہنا چاہیے -
6:09 - 6:12اور لڑکوں کو باہمت ہونا چاہیے۔
-
6:13 - 6:16مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ اتنی کم عمری میں،
-
6:16 - 6:18لڑکے اور لڑکیاں جسمانی طور پر
ایک جیسے ہوتے ہیں۔ -
6:18 - 6:21درحقیقت، بلوغت تک لڑکیاں زیادہ طاقتور
ہوتی ہیں، -
6:21 - 6:22اور زیادہ سمجھدار۔
-
6:22 - 6:24پھر بھی ہم بڑے ایسے پیش آتے ہیں
-
6:24 - 6:27جیسے لڑکیاں زیادہ کمزور ہوں،
-
6:27 - 6:29اورانھیں مدد کی زیادہ ضرورت ہو،
-
6:29 - 6:31اور وہ حالات کا مقابلہ نہ کر سکتی ہوں۔
-
6:31 - 6:34یہ وہ پیغام ہے جو ہم اپنے بچپن سے سنتے
چلے آتے ہیں، -
6:34 - 6:37اور بڑے ہوتے ہوتے ہم اسی پیغام کے
مکمل زیرِاثر ہو جاتے ہیں۔ -
6:37 - 6:40ہم خواتین اور مرد اس پر یقین رکھتے ہیں،
-
6:40 - 6:41اور ذرا اندازہ لگائیں؟
-
6:42 - 6:45جب ہم خود والدین بنتے ہیں، تو ہم اپنے
بچوں کو بھی یہی پیغام دیتے ہیں، -
6:45 - 6:46اور یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔
-
6:47 - 6:49خیر، اب مجھے میرا جواب مل چکا تھا۔
-
6:49 - 6:52یہی وجہ ہے کہ خواتین، حتیٰ کہ آگ بجھانے
والی خواتین کے -
6:52 - 6:54متعلق بھی یہی سوچا جاتا ہے کہ وہ
ڈرپوک ہوں گی۔ -
6:54 - 6:57یہی وجہ ہے کہ خواتین اکثر ڈری رہتی ہیں۔
-
6:58 - 7:01میں جانتی ہوں کہ آپ میں سے کچھ اس بات کو
تسلیم نہیں کریں گے جب میں کہوں گی، -
7:01 - 7:04کہ میں ڈر کے خلاف نہیں ہوں۔
-
7:04 - 7:08میں جانتی ہوں کہ یہ ایک اہم احساس ہے،
اور اس کی وجہ سے ہم محفوظ رہتے ہیں۔ -
7:08 - 7:11لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب خوف بنیادی احساس
بن جائے -
7:11 - 7:14اور ہم اپنی بیٹیوں کو یہ سکھائیں کہ وہ
-
7:14 - 7:16ڈریں جب بھی وہ کسی ان دیکھی صورتحال کا
سامنا کریں۔ -
7:18 - 7:20میں کافی سالوں تک ایک پیرا گلائیڈر پائلٹ
تھی ۔۔ -
7:22 - 7:24(تالیاں)
-
7:24 - 7:26اور پیرا گلائیڈر ایک پیرا شوٹ کا
پر ہوتا ہے -
7:26 - 7:30اور یہ بہت اچھا اُڑتا ہے،
-
7:30 - 7:33لیکن مجھے احساس ہوا کہ بہت سے لوگوں کو
یہ ایک چادر لگتی ہے -
7:33 - 7:34جس کے ساتھ رسیاں بندھی ہوں۔
-
7:34 - 7:36(قہقہے)
-
7:36 - 7:38اور میں بہت سا وقت پہاڑوں کی چوٹیوں پر
گزارتی ہوں -
7:38 - 7:40اس چادر کو پھیلا کر،
-
7:40 - 7:41بھاگ کر اور اڑتے ہوئے۔
-
7:43 - 7:44مجھے پتہ ہے آپ کیا سوچ رہے ہیں۔
-
7:44 - 7:48آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کیرولائن، تھوڑا سا
تو ڈرنا چاہیے۔ -
7:49 - 7:51اور آپ ٹھیک ہیں، ڈرنا چاہیے۔
-
7:51 - 7:53میں آپ کو یقین دلاتی ہوں، مجھے بھی ڈر
لگتا ہے۔ -
7:53 - 7:54لیکن اس پہاڑی چوٹی پر،
-
7:54 - 7:57موافق ہوا کے آنے کا انتظار کرتے ہوئے،
-
7:57 - 7:59میں نے اور بہت سی چیزیں محسوس کیں:
-
7:59 - 8:01بے پناہ خوشی، خود اعتمادی۔
-
8:02 - 8:04مجھے پتہ تھا میں ایک اچھی پائلٹ ہوں۔
-
8:04 - 8:07مجھے علم تھا، حالات سازگار ہیں، ورنہ
میں وہاں نہ ہوتی۔ -
8:07 - 8:10مجھے علم تھا کہ 1000 فٹ اوپر ہوا میں ہونے
کا احساس کیسا ہوتا ہے۔ -
8:10 - 8:13تو ہاں، ڈر بھی تھا،
-
8:13 - 8:15لیکن میں اس پر ایک گہری نظر ڈالتی،
-
8:15 - 8:18اورسوچتی کہ اس حالت میں ڈر کی کتنی جگہ
بنتی ہے -
8:18 - 8:20اور پھر اس ڈر کو پس پشت ڈال دیتی،
-
8:20 - 8:22جو کہ اکثر
-
8:22 - 8:26میری بے پناہ خوشی، میری توقعات
-
8:26 - 8:27اور میرےاعتماد کے پیچھے چھپ جاتا۔
-
8:27 - 8:29تو میں ڈر کے خلاف نہیں ہوں۔
-
8:29 - 8:32میں بس بہادری کے حق میں ہوں۔
-
8:34 - 8:38اس کا یہ مطلب نہیں کہ لڑکیوں کو ضرور
آگ بجھانے والی بننا چاہیے -
8:38 - 8:40یا پھر پیرا گلائیڈر بننا چاہیے،
-
8:40 - 8:45کہنا میں یہ چاہ رہی ہوں کہ ہماری پرورش
لڑکیوں کو نازک مزاج اور مجبور بنا رہی ہے۔ -
8:46 - 8:49اور اس کی شروعات تب ہوتی ہے جب ہمیں انھیں
جسمانی خطرے کے خلاف ڈراتے ہیں۔ -
8:49 - 8:52یہ ڈر جو ہم سیکھتی ہیں اور
تجربات جن سے ہم نہیں گزرتیں، -
8:52 - 8:54عورت بننے تک ہمارے ساتھ رہتے ہیں
-
8:54 - 8:58ان تمام چیزوں کی شکل اختیار کرتے ہیں جن کا
کا ہم سامنا کرتی ہیں اور پیچھا چھڑاتی ہیں: -
8:58 - 9:00بولتے وقت ہماری جھجھک،
-
9:00 - 9:03اپنی خواہش مارنا تاکہ ہمیں پسند کیا جائے
-
9:03 - 9:06اور ہمارے اپنے فیصلوں میں
اعتماد کی کمی۔ -
9:07 - 9:09تو ہم بہادر کیسے بنتے ہیں؟
-
9:10 - 9:12یہاں آپ کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔
-
9:12 - 9:14بہادری سیکھی جاتی ہے
-
9:14 - 9:16اور ہر سیکھی جانے والی
چیز کی طرح، -
9:16 - 9:18اس کی مشق ضروری ہے۔
-
9:18 - 9:20سب سے پہلے،
-
9:20 - 9:21ہمیں ایک گہرا سانس لینا چاہیے
-
9:21 - 9:23اور لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے
-
9:23 - 9:26کہ سکیٹ بورڈ کریں اور درختوں پر چڑھیں
-
9:26 - 9:29اور فائر پول جھولے پر جھولیں۔
-
9:29 - 9:32اور یہی سب میری والدہ نے بھی کیا۔
-
9:32 - 9:33انھیں اس وقت یہ نہیں پتہ تھا،
-
9:33 - 9:36لیکن محقیقین نے اس کا ایک نام بھی رکھا ہے۔
-
9:36 - 9:38وہ اسے خطروں سے کھیلنا کہتے ہیں،
-
9:38 - 9:42اور تحقیق یہ کہتی ہے کہ خطرات سے کھیلنا
تمام بچوں کے لیے بہت اہم ہے، -
9:42 - 9:45کیوں کہ اس سے خطرات کا اندازہ لگانے کا
سبق ملتا ہے، -
9:45 - 9:47اس سے لمبے عرصے تک رہنے والی خوشی ملتی ہے،
-
9:47 - 9:49اس سے ہم اپنے اندر ہمت پیدا کرتے ہیں،
-
9:49 - 9:50یہ خود اعتمادی سکھاتا ہے۔
-
9:51 - 9:53دوسرے الفاظ میں،
-
9:53 - 9:56جب بچے باہر جاتے ہیں اور
بہادری کی مشق کرتے ہیں، -
9:56 - 9:59وہ زندگی کے قیمتی گُر سیکھتے ہیں۔
-
10:01 - 10:05دوسرا، ہمیں بلاوجہ لڑکیوں کو ڈرانا
بند کرنا چاہیے۔ -
10:05 - 10:08تو اگلی دفعہ جب بھی آپ یہ کہیں
-
10:08 - 10:10"خیال کرو، تم زخمی ہو جاؤ گی،"
-
10:10 - 10:12یا "یہ نہ کرو، یہ خطرناک ہے۔"
-
10:12 - 10:16یہ یاد رکھیں کہ اکثر آپ جو حقیقت میں
اسے بتا رہے ہوتے ہیں -
10:16 - 10:18وہ یہ ہوتا ہے کہ اسے زیادہ کوشش
نہیں کرنی چاہیے, -
10:19 - 10:21کہ وہ اتنی باصلاحیت نہیں ہے،
-
10:21 - 10:23کہ اسے ڈرنا چاہیے۔
-
10:24 - 10:26تیسرا،
-
10:26 - 10:29ہم عورتوں کو بھی بہادری کی
مشق کرنی چاہیے -
10:30 - 10:33ہم اپنی بیٹیوں کو تب تک نہیں سکھا سکتے
جب تک ہم خود نہ سیکھیں۔ -
10:34 - 10:36ایک اور چیز یہ ہے کہ:
-
10:36 - 10:39ڈر اور بے پناہ خوشی
-
10:39 - 10:41ایک ہی جیسے محسوس ہوتے ہیں --
-
10:42 - 10:44کانپتے ہوئے ہاتھ
دل کی تیز دھڑکن، -
10:44 - 10:46پریشانی سے ہونے والا تناؤ،
-
10:46 - 10:48اور میں شرطیہ کہتی ہوں کہ
آپ میں سے اکثر کو -
10:48 - 10:50جب آخری بار لگا کہ آپ اپنی ہوشیاری سے
خوفزدہ تھے، -
10:50 - 10:53تو آپ اس وقت بے پناہ خوشی بھی
محسوس کر سکتے تھے، -
10:53 - 10:55لیکن آپ نے یہ موقع ضائع کر دیا۔
-
10:56 - 10:57تو مشق کیجیے۔
-
10:57 - 11:01اور جب لڑکیاں خوداعتمادی اور ہمت سیکھنے
کے لیے باہر جا رہی ہوں، -
11:01 - 11:07مجھے پتہ ہے بڑے درختوں یا ہوور بورڈز
ہر نہیں چڑھنا چاہتے، -
11:07 - 11:10تو ہم سب کو مشق کرنی چاہیے
-
11:10 - 11:12گھر پر، دفتر میں
-
11:12 - 11:14اوراس وقت یہاں بھی، کھڑے ہو کر ان لوگوں سے
-
11:15 - 11:17بات کرنے کی ہمت جو آپ کو پسند ہوں۔
-
11:18 - 11:22آخر میں، جب آپ کی بیٹی، مثال کے طور پر،
-
11:22 - 11:24اپنے سائیکل پر کسی ڈھلوان پہاڑی پر ہو
-
11:25 - 11:28اور وہ اصرار کرے کہ
اسے نیچے جانے سے بہت ڈر لگ رہا ہے، -
11:28 - 11:30اسے بہادر بننے میں مدد کریں۔
-
11:31 - 11:35شاید، وہ پہاڑی واقعی بہت ڈھلوان ہو،
-
11:35 - 11:39لیکن وہ اس نتیجے پر اپنی ہمت سے پہنچے گی
نہ کہ ڈر کی وجہ سے۔ -
11:40 - 11:44کیونکہ اس کے سامنے ڈھلوان پہاڑی نہیں ہے۔
-
11:44 - 11:46اس کے سامنے ساری زندگی ہے
-
11:46 - 11:48اور اگر اس کے پاس ایسے طریقے ہوں
-
11:48 - 11:50جن سے وہ اس کا سامنا اور جانچ کر سکے
-
11:50 - 11:54اُن تمام خطرات کی، جن سے
ہم اس کی حفاظت نہیں کر سکتے، -
11:54 - 11:58یا وہ تمام کارِ دشوار جن کا سامنا کرنے
کے لیے ہم اس کی رہنمائی نہیں کر سکیں گے، -
11:58 - 12:01ہر وہ چیز جو یہاں موجود ہماری بیٹیاں
-
12:01 - 12:02اور پوری دنیا میں
-
12:02 - 12:04جن کا مستقبل میں سامنا کریں گی۔
-
12:06 - 12:07تو ویسے،
-
12:08 - 12:11گھٹنوں کے بل چلنے کا نیا ریکارڈ --
-
12:11 - 12:14(قہقہے)
-
12:14 - 12:1735.18 میل ہے،
-
12:18 - 12:22اور مجھے انتہائی خوشی ہو گی کہ
کوئی لڑکی اس ریکارڈ کو توڑ دے۔ -
12:23 - 12:27(تالیاں)
- Title:
- بہادر لڑکیاں پروان چڑھانے کے لیے، مہم جوئی کی حوصلہ افزائی کریں
- Speaker:
- کیرولائن پال
- Description:
-
باہمت لڑکیاں سکیٹ بورڈ کرتی ہیں، درختوں پر چڑھتی ہیں، اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتی ہیں، گرتی ہیں، سنبھلتی ہیں اور پھر سے کھڑی ہو جاتی ہیں -- اور یوں بہادر عورتیں بن پاتی ہیں۔ ایک فائر فائٹر، پیرا گلائیڈر اور مہم جو "کیرولائن پال" کی کہانیوں اور نصیحتوں سے سیکھیں کہ کیسے تعمیری طور پر خطرات سے کھیلا جا سکتا ہے اور پر اعتماد لڑکیوں کو کیسے پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔
- Video Language:
- English
- Team:
- closed TED
- Project:
- TEDTalks
- Duration:
- 12:41
Umar Anjum edited Urdu subtitles for To raise brave girls, encourage adventure | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for To raise brave girls, encourage adventure | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for To raise brave girls, encourage adventure | ||
Umar Anjum accepted Urdu subtitles for To raise brave girls, encourage adventure | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for To raise brave girls, encourage adventure | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for To raise brave girls, encourage adventure | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for To raise brave girls, encourage adventure | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for To raise brave girls, encourage adventure |