0:00:00.717,0:00:04.014 ایک حیاتیاتی ارتقا کے استاد جو کہ[br]کہ پرڈو یونیورسٹی سے تھے، 0:00:04.014,0:00:07.160 ولیم مویر نامی، کی تحقیق کو مرغیوں پر تھی۔ 0:00:07.520,0:00:09.249 وہ بارآوری میں دلچسپی رکھتا تھا -- 0:00:09.249,0:00:11.539 اور میرا خیال ھے یہ ھم سب کا مسئلہ ھے -- 0:00:11.539,0:00:14.827 لیکن مرغیوں میں اسکا ادراک آسان ھے[br]کیونکہ آپ صرف انڈے گنتے ھیں۔ 0:00:14.827,0:00:16.527 (قہقہے) 0:00:16.527,0:00:19.944 وہ جاننا چاہتا تھا کہ مرغیوں کو[br]کونسی چیزیں زیادہ بارآور بناتی ہیں۔ 0:00:19.944,0:00:22.870 تو اس نے ایک خوبصورت تجربہ وضع کیا۔ 0:00:22.870,0:00:27.328 مرغیاں غول کی شکل میں رہتی ھیں، تو اس نے[br]سب سے پہلے ایک عام سے غول کا انتخاب کیا، 0:00:27.328,0:00:30.718 اور اس نے اسکو چھ نسلوں تک الگ تھلگ رکھا۔ 0:00:30.718,0:00:32.807 لیکن پھر اس نے ایک اور غول تشکیل دیا کیا 0:00:32.807,0:00:35.505 اور اس غول میں سے ہر ایک بارآوری[br]کیلیے بہترین مرغی تھی -- 0:00:35.505,0:00:38.270 آپ ان کو ارفع مرغیاں کہہ سکتے ھیں -- 0:00:38.270,0:00:40.627 اور اس نے ان سب کو ایک [br]بڑے جھنڈ میں اکھٹا کر دیا، 0:00:40.627,0:00:45.075 اور ہر نسل میں سے اس نے صرف وہ مرغیاں[br]منتخب کیں جو سب سے زیادہ بارآور تھیں۔ 0:00:45.415,0:00:47.969 جب چھ نسلیں گذر گئیں، 0:00:47.969,0:00:49.717 اس نے کیا دیکھا؟ 0:00:49.717,0:00:53.548 پہلا غول، جو کہ عام مرغیوں کا غول تھا،[br]اسکی کارکردگی ٹھیک تھی۔ 0:00:53.548,0:00:56.074 وہ ساری مرغیاں موٹی اور پروں سے بھری تھیں 0:00:56.074,0:00:58.712 اور انکے انڈوں کی پیداوار[br]حیرت انگیز طور پر بڑھی تھی۔ 0:00:58.712,0:01:00.559 اور دوسرے غول کی کارکردگی کیسی رہی؟ 0:01:01.419,0:01:03.293 ماسوائے تین کے سب مر گئے۔ 0:01:04.253,0:01:06.413 انہوں نے باقیوں کو حکم چلا چلا کر مار دیا۔ 0:01:06.413,0:01:07.990 (قہقہے) 0:01:07.990,0:01:13.501 وہ مرغیاں جو انفرادی طور پر بہترین تھیں،[br]انہوں نے اپنی یہ ذاتی کامیابی، 0:01:13.501,0:01:18.164 باقی مرغیوں کی بار آوری کو کچل کر[br]حاصل کی تھی۔ 0:01:18.830,0:01:22.525 اب، جب میں پوری دنیا میں جا کر[br]یہ کہانی سناتی ھوں، 0:01:22.525,0:01:24.687 تمام اقسام کی تنظیموں اور اداروں میں، 0:01:24.687,0:01:27.353 لوگوں کو تقربیا فورا اسکی مناسبت[br]نظر آنا شروع ھو جاتی ھے، 0:01:27.353,0:01:29.889 اور جب وہ میرے پاس آتے ھیں تو[br]کچھ ایسی باتیں کہتے ہیں، 0:01:29.889,0:01:32.750 "وہ جو ارفع غول والی بات تھی،[br]میرا ادارہ بالکل ویسا ہی ھے۔" 0:01:32.750,0:01:34.715 (قہقہے) 0:01:34.715,0:01:38.226 یا، "میرے ملک کی یہی کہانی ھے،" 0:01:38.226,0:01:40.318 یا، "میری زندگی ایسی ھے۔" 0:01:40.798,0:01:44.722 ساری زندگی مجھے یہ بتایا گیا کہ[br]آگے بڑھنے کے لیے مقابلہ ضروری ھے؛ 0:01:44.722,0:01:48.754 صحیح سکول کا انتخاب کرو، صحیح نوکری[br]کا انتخاب کرو، اور سب سے آگے نکل جاوؑ، 0:01:48.754,0:01:52.492 اور حقیقت میں یہ بات کبھی بھی[br]میرے دل کو نہیں بھائی، 0:01:52.492,0:01:57.275 میں نے کاروباو اس لیے شروع کیے اور[br]چلائے کیونکہ ایجاد کرنا ایک لطف ھے، 0:01:57.275,0:02:00.595 اور اس لیے بھی کہ لائق اور[br]تخلیقی لوگوں کے ساتھ کام کرنا، 0:02:00.595,0:02:02.075 اپنے آپ میں ایک انعام ھے۔ 0:02:02.755,0:02:08.397 اور ارفع مرغیاں یا افسرانہ ماحول میرے کام[br]کرنے کے لیے کبھی بھی حوصلہ افزا نہیں رہا 0:02:08.397,0:02:10.966 اور نہ ہی بڑی شخصیات کے ساتھ کام کرنا۔ 0:02:11.276,0:02:13.220 لیکن گذشتہ پچاس سالوں میں، 0:02:13.220,0:02:17.452 ھم نے بہت سارے اداروں اور کچھ معاشروں کو 0:02:17.452,0:02:19.770 ارفع مرغیوں کی طرز پر چلانے کی کوشش کی۔ 0:02:19.780,0:02:23.582 اور ھمارا خیال رہا ہے کہ بڑی شخصیات کو[br]ساتھ ملانے سے کامیابی یقینی ھو جاتی ھے، 0:02:23.582,0:02:27.731 سب سے قابل مردوں کو،[br]یا کبھی کبھی کوئی عورت بھی ہو سکتی ہے، 0:02:27.731,0:02:31.090 اور انکو بہت سارے وسائل اور[br]تمام اختیارات دینے سے، 0:02:31.430,0:02:35.493 لیکن ان سب جگہوں پر نتیجہ بالکل[br]ولیم مویر کے تجربے جیسا ہی ھوا، 0:02:35.493,0:02:40.462 جارحانہ رویے، نظام کی خرابی، اور ضیاع۔ 0:02:40.462,0:02:44.572 اگر کامیابی کا ذریعہ یہی ھے کہ[br]کامیاب لوگ وہ ہوں گے، 0:02:44.572,0:02:47.753 جو باقی سب کی صلاحیتوں کو کچل دیں گے، 0:02:47.753,0:02:51.236 تو پھر ھمیں جلد ازجلد ایک بہتر طور پر[br]کام کرنے والے نظام کی ضرورت ھے 0:02:51.236,0:02:54.010 جو خوشحال زندگی گزارنے میں مدد دے۔ 0:02:54.510,0:02:58.921 (تالیاں) 0:02:58.921,0:03:02.915 وہ کیا ہے جو کچھ گروہوں کو 0:03:02.915,0:03:06.390 باقیوں کی نسبت زیادہ کامیاب اور[br]بہتر نتائج دینے والا بناتا ہے؟ 0:03:06.700,0:03:09.974 تو یہ وہ سوال تھا جس پر[br]ایم آئی ٹی والوں نے تحقیق کی۔ 0:03:09.974,0:03:12.400 انہوں نے سینکڑوں رضا کار اکٹھے کیے، 0:03:12.400,0:03:15.894 ان کے گروہ بنائے گئے اور انکو حل کرنے[br]کے لیے بہت مشکل سوالات دیے گئے۔ 0:03:15.894,0:03:18.625 اور جو ہوا، وہ توقعات کے عین مطابق تھا، 0:03:18.625,0:03:21.931 کہ کچھ گروہ دوسروں کی نسبت،[br]بہت ہی زیادہ کامیاب ہوئے، 0:03:21.931,0:03:25.461 لیکن اس میں مزے کی بات یہ تھی کہ[br]وہ گروہ جو زیادہ کامیاب تھے، 0:03:25.461,0:03:28.108 وہ ایسے گروہ نہ تھے جن کے ایک یا دو افراد، 0:03:28.108,0:03:31.149 بہت ہی اعلٰی ذہنی سطح کے مالک تھے۔ 0:03:31.149,0:03:34.748 اور نہ ہی وہ گروہ زیادہ کامیاب تھے[br]جنکی مجموعی طور پر، 0:03:34.748,0:03:37.117 ذہنی سطح زیادہ تھی۔ 0:03:37.117,0:03:42.991 بلکہ گروہ جو زیادہ کامیاب تھے،[br]انکی تین خصوصیات تھیں۔ 0:03:42.991,0:03:48.503 اول یہ کہ، ان میں ایک دوسرے کا خیال[br]رکھنے کی خصوصیت سب سے زیادہ تھی، 0:03:48.503,0:03:52.222 اس کو جانچا جاتا ہے آنکھوں سے[br]دماغ کو پڑھنے والی صلاحیت سے۔ 0:03:52.222,0:03:54.717 اسکو مجموعی طور پر احساس کا[br]امتحان بھی کہتے ھیں، 0:03:54.717,0:03:56.914 اور وہ گروہ جو اس میں بہتر تھے، 0:03:56.914,0:03:58.864 انکی کارکردگی بھی بہتر تھی۔ 0:03:58.864,0:04:03.972 دوسرا، کامیاب گروہوں کے ارکان نے[br]ایک دوسرے کو تقریباً برابر کا وقت دیا، 0:04:03.972,0:04:06.317 تاکہ کوئی ایک فرد اس گروہ پر حاوی نہ ھو، 0:04:06.317,0:04:09.103 لیکن اس گروہ میں کوئی کاہل بھی نہ ہو۔ 0:04:09.103,0:04:11.820 اور تیسرا، زیادہ کامیاب[br]ھونے والے گروہوں میں 0:04:11.820,0:04:14.165 زیادہ خواتین تھیں۔ 0:04:14.165,0:04:16.162 (تالیاں) 0:04:16.162,0:04:20.437 کیا اسکی وجہ یہ تھی کہ خواتین عام طور پر[br]بہت بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں 0:04:20.437,0:04:22.310 آنکھوں سے دماغ کو پڑھنے میں، 0:04:22.310,0:04:25.037 تو کیا ہم احساس کے جذبے کو[br]حد سے زیادہ اھمیت دے رھے ہیں؟ 0:04:25.037,0:04:27.895 یا یہ کہ وہ سوچنے کے مختلف[br]زاویے متعارف کرواتی ھیں؟ 0:04:27.895,0:04:31.951 اس پر حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا،[br]لیکن اس تجربہ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ 0:04:31.951,0:04:36.380 اس نے ھمیں دکھایا جو ہم جانتے ہیں کہ کیسے[br]کچھ گروہ باقیوں سے بہتر نتائج دیتے ھیں، 0:04:36.380,0:04:38.731 لیکن اس کی کنجی یہ تھی کہ 0:04:38.731,0:04:42.378 وہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے۔ 0:04:43.543,0:04:46.375 تو اس بات کو ھم روزمرہ زندگی[br]سے کیسے جوڑ سکتے ھیں؟ 0:04:46.375,0:04:51.716 تو اسکا مطلب یہ ھے کہ لوگوں کا ایک[br]دوسرے سے تعلق بہت اھم ہے، 0:04:51.716,0:04:55.524 کیونکہ وہ گروہ جہاں ایک دوسرے کو[br]سمجھنے کی صلاحیت اور احساس زیادہ ھوتا ھے، 0:04:55.524,0:04:58.780 وہاں خیالات جنم لیتے اور بڑھتے ہیں۔ 0:04:58.780,0:05:02.768 لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں میں پھنستے نہیں۔[br]وہ فضول باتوں پر وقت ضائع نہیں کرتے۔ 0:05:02.768,0:05:07.482 مثال کے طور پر، اروپ دنیا کے کامیاب ترین[br]انجینرنگ کے اداروں میں سے ایک ھے، 0:05:07.482,0:05:10.134 اور اس کو ایک اصطبل بنانے کا ٹھیکہ ملا، 0:05:10.134,0:05:12.000 بیجنگ اولمپکس کے لیے۔ 0:05:12.000,0:05:13.826 اب، اس عمارت میں، 0:05:13.826,0:05:19.120 ڈھائی ہزار تن ومند قسم[br]کے گھوڑوں نے آنا تھا، 0:05:19.120,0:05:21.209 جو لمبی ھوائی مسافت کے بعد پہنچ رھے تھے، 0:05:21.209,0:05:24.692 ھوائی سفر کے اثرات کی وجہ سے،[br]وہ بہتر محسوس نہیں کررھے ھونگے۔ 0:05:24.692,0:05:28.104 اور انجنیرز کےلیے مسئلہ یہ تھا کہ، 0:05:28.104,0:05:31.780 وہ گھوڑوں کی کتنی لید کے لیے بندونست کریں؟ 0:05:32.540,0:05:37.184 اب یہ انجنیرنگ سکول میں آپکو[br]کوئی نہیں پڑھاتا -- (قہقہے) -- 0:05:37.184,0:05:40.388 اور یہ ایسی چیز بھی نہیں تھی کہ آپ[br]اس میں کوئی غلطی کر سکیں، 0:05:40.388,0:05:43.703 تو وہ اس کام کے لیے مہینوں تک[br]جانوروں کے ڈاکٹروں سے تحقیق کر سکتے تھے، 0:05:43.703,0:05:45.714 حساب کتاب کی بڑی بڑی کتابیں کھول سکتے تھے۔ 0:05:45.714,0:05:48.799 اس کے بجائے، انہوں نے مدد مانگی 0:05:48.799,0:05:53.285 اور انہوں نے نیویارک کے گھڑسوار کلب[br]کے بنانے والےکو ڈھونڈ نکالا۔ 0:05:53.285,0:05:57.404 مسئلے کا حل ایک دن سے بھی کم میں مل گیا۔ 0:05:57.404,0:06:00.191 اروپ کا خیال ھے کہ مدد کا یہ طریقہ 0:06:00.191,0:06:02.959 انکی کامیابی کا بنیادی کردار ھے۔ 0:06:03.279,0:06:07.400 اب، مدد مانگنا کچھ عجیب سا لگتا ھے، 0:06:07.400,0:06:11.498 لیکن یہ کامیاب گروہوں کے لیے[br]انتہائی ضروری چیز ھے، 0:06:11.498,0:06:16.707 اور یہ روزمرہ زندگی میں انفرادی ذہانت[br]کو بہت پیچھے چھوڑ دیتا ھے۔ 0:06:17.117,0:06:20.322 مدد مانگنے کا مطلب ھے مجھے ہر چیز کا[br]علم ھونا ضروری نہیں ھے، 0:06:20.322,0:06:25.600 مجھے صرف ان لوگوں کے ساتھ کام کرنا ھے جو[br]مدد دینے اور مدد لینے کا ھنر جانتے ھیں۔ 0:06:25.600,0:06:31.361 سیپ (ادارہ) میں، انکا خیال ھے کہ ہر سوال[br]کا جواب سترہ منٹ میں دیا جا سکتا ھے، 0:06:32.001,0:06:35.126 لیکن میں نے کسی ایک بھی ایسی[br]ہائی ٹیک کمپنی کے ساتھ کام نہیں کیا، 0:06:35.126,0:06:40.571 جن کا خیال یہ ھو کہ یہ کوئی[br]ٹیکنالوجی کا مسئلہ ھے، 0:06:40.571,0:06:45.041 کیونکہ مدد مانگنے پر لوگوں کو[br]ایک دوسرے کو سمجھنا پڑے گا۔ 0:06:45.771,0:06:50.782 یہ تو ایک کھلی سی بات ھے، اور ہمیں لگے[br]کہ یہ تو خود بخود ہوتا ہے، 0:06:50.782,0:06:52.410 لیکن ایسا نہیں ھوتا۔ 0:06:52.410,0:06:55.704 جب میں اپنی پہلی سوفٹ ویر[br]کی کمپنی چلا رہی تھی، 0:06:55.704,0:06:57.738 مجھے لگا کہ ھم پھنس کر رہ گئے ھیں۔ 0:06:57.738,0:07:01.523 ایک دوسرے سے بس مزاحمت ہی نظر آتی تھی، 0:07:01.523,0:07:06.399 تو مجھے احساس ھوا کہ وہ قابل اور[br]تخلیقی لوگ جو میں نے رکھے تھے، 0:07:06.399,0:07:08.364 ایک دوسرے سے ناواقف تھے۔ 0:07:08.364,0:07:12.241 ان کی توجہ صرف اپنے اپنے کاموں پر تھی، 0:07:12.241,0:07:15.970 انہیں تو اس بات کا بھی علم نہ تھا[br]کہ وہ کس کے ساتھ بیٹھے ھیں، 0:07:15.970,0:07:18.541 اور پھر میں نے اس بات پر اصرار کیا[br]کہ ھمیں کام روک کر 0:07:18.541,0:07:21.125 ایک دوسرے کو جاننے میں وقت صرف کرنا چاہیے، 0:07:21.125,0:07:24.223 تا کہ ھم صحیح معنوں میں رفتار پکڑ سکیں۔ 0:07:24.223,0:07:27.429 یہ تو بیس سال پہلے کی بات تھی،[br]تو اب جب میں اداروں میں جاتی ھوں، 0:07:27.429,0:07:30.311 جنہوں نے میز پر کافی پینے پر[br]پابندی لگائی ہے 0:07:30.311,0:07:34.305 تاکہ لوگ کافی کی مشین کے آس پاس ملیں 0:07:34.305,0:07:36.139 اور گپ شپ لگائیں۔ 0:07:36.139,0:07:38.647 سویڈن والوں نے تو اس کو ایک نام[br]بھی دے دیا ھے۔ 0:07:38.647,0:07:42.007 وہ اس کو فیقا کہتے ھیں، جسکا مطلب ھے[br]کافی کے لیے وقفہ سے بڑھ کر۔ 0:07:42.007,0:07:45.613 اسکا مطلب ھے اجتماعی بحالی۔ 0:07:45.613,0:07:48.614 مین (ریاست) میں ایک کمپنی ھے ایڈیکس، 0:07:48.614,0:07:51.626 انہوں نے تو اپنے ادارے میں ایک سبزیوں[br]کا باغ لگا دیا ھے تاکہ لوگ 0:07:51.626,0:07:53.768 جو کاروبار کے مختلف شعبوں سے متعلق ہیں 0:07:53.768,0:07:58.644 اکٹھے کام کر سکیں، اور اس طرح پورے[br]کاروبار کے بارے میں جان سکیں۔ 0:07:58.644,0:08:00.769 تو کیا یہ سب پاگل ھو گئے ھیں؟ 0:08:00.769,0:08:04.542 معاملہ اسکے برعکس ھے -- وہ اس نتیجہ پر[br]پہنچے ھیں کہ جب معاملات مشکل ھو جاتے ھیں، 0:08:04.542,0:08:06.585 اور معاملات ہمیشہ مشکل ہو جاتے ہیں، 0:08:06.585,0:08:09.301 اگرآپ بہت ہی اہمیت کا کام کر رہے ہیں، 0:08:09.301,0:08:11.972 تو لوگوں کو معاشرتی مدد کی ضرورت پڑتی ھے، 0:08:11.972,0:08:15.199 اور ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ وہ[br]مدد کس سے مانگیں۔ 0:08:15.199,0:08:19.936 نئی سوچ لوگوں کے پاس ھوتی ہے:[br]اداروں کے پاس نہیں۔ 0:08:19.936,0:08:22.536 اور کون سی چیز لوگوں کو ابھارتی ھے 0:08:22.536,0:08:27.030 وہ لوگوں کا آپس میں تعلق، وفاداری[br]اور اعتماد ھوتا ھے۔ 0:08:27.566,0:08:31.260 دراصل مسالہ اھم ھوتا ھے، 0:08:31.260,0:08:33.549 صرف اینٹیں اھم نہیں ھوتیں۔ 0:08:34.299,0:08:36.273 اب، جب ان تمام چیزوں کو ملائیں، 0:08:36.273,0:08:39.431 تو جو چیز آپکو ملے گی اس کو[br]سماجی سرمایہ کہتے ھیں۔ 0:08:39.431,0:08:44.980 سماجی سرمایہ دراصل وہ بھروسا اور باہمی[br]انحصار ھے جو اعتماد کو جنم دیتا ھے۔ 0:08:44.980,0:08:48.471 یہ اصطلاح ان ماہرین سماجیات نے ایجاد کی[br]جو معاشرے کا مطالعہ کرتے ھیں 0:08:48.471,0:08:52.739 یہ کشیدگی کے وقت میں بہت[br]لچکدار ثابت ھوئی ھے۔ 0:08:53.409,0:08:57.960 سماجی سرمایہ وہ چیز ھے جو اداروں [br]کو متحرک بناتا ہے، 0:08:57.960,0:09:03.222 اور سماجی سرمایہ اداروں کو[br]مظبوط بناتا ھے۔ 0:09:04.182,0:09:06.442 عملی طور پر اسکا مطلب کیا ھے؟ 0:09:06.852,0:09:10.759 اسکا مطلب ھے بروقت فیصلے سب سے اھم ہیں، 0:09:10.759,0:09:15.426 کیونکہ سماجی سرمایہ وقت کے[br]ساتھ ساتھ بڑھتا رہتا ھے۔ 0:09:15.426,0:09:20.534 چنانچہ گروہ جو لمبے عرصے تک اکٹھے کام کرتے[br]ہیں بہتر ھو جاتے ھیں، کیونکہ وقت لگتا ھے 0:09:20.534,0:09:26.041 اعتماد بنانے کے لیے جو حقیقی معنوں میں سوچ[br]اور باہمی معاملات میں کشادگی پیدا کرے۔ 0:09:26.461,0:09:29.925 اور وقت ہی اقدارکی تعمیر کرتا ھے۔ 0:09:30.625,0:09:32.878 جب ایلکس پنٹ لینڈ نے ایک [br]ادارے کو مشورہ دیا کہ 0:09:32.878,0:09:35.594 وہ کافی کے وقفے کو ایک ہی وقت میں کریں 0:09:35.594,0:09:39.495 تا کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے[br]بات کرنے کا موقع مل سکے، 0:09:39.495,0:09:42.978 ان کا منافع پندرہ کروڑ ڈالر بڑھ گیا، 0:09:42.978,0:09:46.832 اور انکے ملازمین کے اطمینان میں[br]دس فیصد اضافہ ھو گیا۔ 0:09:46.832,0:09:49.933 تو پھر سماجی سرمایہ نے خوب منافع دیا، 0:09:49.933,0:09:53.960 اور اس کو جتنا خرچ کریں[br]یہ اتنا ہی بڑھتا ھے۔ 0:09:53.960,0:10:00.022 لیکن یہ صرف میل جول کے لیے نہیں ہے اور[br]نہ ہی کام چوروں کے لیے، 0:10:00.022,0:10:04.656 کیونکہ اس طرح کے لوگ[br]بال کی کھال اتارنے والے، 0:10:04.656,0:10:08.690 بے صبرے اور ہر حال میں صرف[br]اپنا سوچنے والے ھوتے ھیں، 0:10:08.690,0:10:12.680 کیونکہ انکا کام یہی ھوتا ھے۔ 0:10:12.680,0:10:17.979 اس طریقے میں اختلاف اکثر ھوتا ھے[br]کیونکہ رشتے میں ایک کھلا پن ھوتا ھے۔ 0:10:18.280,0:10:23.471 اور اسی طریقہ سے اچھے خیالات[br]عظیم خیالات بن جاتے ھیں، 0:10:23.471,0:10:26.571 کیونکہ کوئی بھی خیال مکمل پیدا نہیں ھوتا۔ 0:10:26.571,0:10:29.900 یہ ایک نئے پیدا ھونے والے بچے کی طرح[br]چھوٹا سا جنم لیتا ھے، 0:10:29.900,0:10:34.489 ایک طرح سے الجھا اور اٹکا ہوا[br]لیکن امکانات سے بھرپور۔ 0:10:34.489,0:10:40.610 اور یہ صرف بہت سارے لوگوں کی اچھی[br]شراکت داری، یقین اور کوشش سے، 0:10:40.610,0:10:43.892 کامیابی پاتا ہے۔ 0:10:43.892,0:10:47.955 اور سماجی سرمایہ بنیادی طور پر[br]یہی کام کرتا ھے۔ 0:10:49.455,0:10:52.228 لیکن ھم عام طور پر اس پہلو پر[br]بات کرنے کے عادی نہیں، 0:10:52.228,0:10:56.198 کسی کی صلاحیتوں اور تخلیقی پن کے بارے میں۔ 0:10:56.198,0:10:59.932 ھم بڑی شخصیات کی بات کرنے کے عادی ھیں۔ 0:11:00.262,0:11:04.371 تو میں نے اس بارے میں سوچنا شروع کیا کہ[br]اگر ھم اس طرح سے کام کرنا شروع کر دیں، 0:11:04.371,0:11:06.595 اس کا مطلب ھوا کہ اب کوئی بڑی شخصیت نہیں؟ 0:11:07.445,0:11:09.805 تو میں گئی اور میں آڈیشن میں جا کر بیٹھی، 0:11:09.805,0:11:13.661 جو لندن کے رائل فنِ ڈرامہ[br]مرکز والے کرتے تھے۔ 0:11:13.661,0:11:16.886 اور جو میں نے وہاں دیکھا اس سے[br]میں بہت حیران ھوئی، 0:11:16.886,0:11:21.786 کیونکہ وہاں پر استاد کسی انفرادی طور پر[br]بہت بڑے فنکار کی تلاش نہیں کر رھے تھے۔ 0:11:21.786,0:11:26.476 وہ اس بات کا جائزہ لے رھے تھے کہ[br]طلبا کے بیچ میں معاملات کیسے چل رھے تھے، 0:11:26.476,0:11:30.526 کیونکہ دراصل صحیح ڈرامہ تو وہیں ہوتا یے۔ 0:11:30.526,0:11:32.875 اور جب میں نے کامیاب البمز کے[br]پروڈیوسرز سے بات کی، 0:11:32.875,0:11:36.103 تو انہوں نے کہا کہ "ہاں یقیناً ھماری[br]موسیقی میں بہت بڑے بڑے نام ھیں۔ 0:11:36.103,0:11:39.220 لیکن دراصل یہ لوگ زیادہ دیر چلتے نہیں۔ 0:11:39.220,0:11:43.220 لمبے عرصے تک کامیاب وہ رہتے ھیں[br]جو دوسروں سے تعاون کرتے ھیں۔ 0:11:43.220,0:11:47.432 کیونکہ انکی اچھائی دوسروں میں اچھائی[br]تلاش کرنے کے نتیجے میں، 0:11:47.432,0:11:49.076 انکے اپنے اندر ظاہر ھوتی ھے۔" 0:11:49.486,0:11:52.115 اور جب میں ان نامی گرامی اداروں میں گئی جو[br]جانے جاتے ھیں 0:11:52.115,0:11:54.182 اپنی تخلیق اور جدت پسندی کی وجہ سے، 0:11:54.182,0:11:57.107 تو مجھے کوئی بڑی شخصیت نظر بھی نہیں آئی، 0:11:57.107,0:12:01.445 کیونکہ وہاں ہر فرد کی اہمیت تھی۔ 0:12:01.445,0:12:04.328 اور جب میں نے اپنی عملی زندگی پر نظر ڈالی، 0:12:04.328,0:12:08.252 اور ان اھم لوگوں کا جن کے ساتھ[br]کام کرنے کا مجھے اعزاز حاصل ھوا، 0:12:08.252,0:12:13.796 تو مجھے احساس ھوا کہ ھم ایک دوسرے[br]کے لیے اور بھی کتنا کچھ کر سکتے ھیں 0:12:13.796,0:12:18.855 اگر ھم دوسروں پر رعب جمانا بند کر دیں۔ 0:12:18.855,0:12:24.970 (قہقہے) (تالیاں) 0:12:24.970,0:12:31.346 جب آپ کو معاشرتی بھلائی کی[br]صحیح سمجھ آ جائے، 0:12:31.346,0:12:34.443 تو پھر بہت ساری چیزیں کو تبدیل ھونا چاہیے۔ 0:12:34.443,0:12:38.530 مقابلے کے ذریعے سے انتظام عام طور پر 0:12:38.530,0:12:40.991 ملازمین کو ایک دوسرے کے[br]مقابلے پر لے آتا ہے۔ 0:12:40.991,0:12:45.505 اب اس دشمنی کو سماجی سرمایہ کے[br]ساتھ تبدیل کرنا ھو گا۔ 0:12:45.775,0:12:49.290 ھم دہائیوں سے لوگوں کو پیسے کے ذریعے[br]ترغیب دینے کی کوشش کرتے رھے ھیں، 0:12:49.340,0:12:52.820 حالانکہ ھمارے پاس بڑے پیمانے پر اس طرح[br]کی تحقیق موجود ہے جو دکھاتی ہے 0:12:52.820,0:12:56.191 کہ پیسہ سماجی بگاڑ کا سبب بن رہا ھے۔ 0:12:56.851,0:13:02.186 اب ھمیں لوگوں کو ایک دوسرے کو[br]ترغیب دینے پر آمادہ کرنا ھے۔ 0:13:02.646,0:13:07.570 اور سالوں تک ھم سوچتے رھے کہ رہنما[br]تن تنہا جانباز ھوتے ھیں جن سے توقع ہوتی ہے 0:13:07.570,0:13:10.726 کہ وہ اکیلے ہی مشکل سےمشکل[br]مسائل کا حل تلاش کر لیں گے۔ 0:13:10.726,0:13:14.278 اب ھمیں رہمنائی کی نئی تشریح کرنی ہو گی 0:13:14.278,0:13:18.342 ایک ایسے منصوبے کے طور پر[br]جس میں ایسے حالات پیدا کیے جائیں 0:13:18.342,0:13:24.300 جن میں ہر شخص اپنی سوچ بغیر کسی خوف اور[br]ڈر کے سب کے ساتھ مل کر بروئے کار لا سکے۔ 0:13:24.300,0:13:27.820 اور ھم یہ جانتے ھیں کہ یہ کام مفید ھے۔ 0:13:28.210,0:13:32.505 جب مونٹریال ضوابط کے تحت سی ایف سی[br]کو بتدریج ختم کرنے کی بات چلی، 0:13:32.505,0:13:36.847 کیونکہ کلوروفلوروکاربن اوزون کی تہہ میں[br]سوراخ کرنے کی ایک وجہ بن رہی تھی، 0:13:36.847,0:13:39.032 خطرات بہت زیادہ تھے، 0:13:39.052,0:13:41.951 کیونکہ سی ایف سی کا استعمال ہر جگہ تھا، 0:13:41.951,0:13:44.660 اور کسی کو علم نہ تھا کہ اس کا متبادل[br]ملے گا بھی یا نہیں۔ 0:13:45.360,0:13:50.671 لیکن ایک ٹیم جس نے اس کے حل کا بیڑہ اٹھایا[br]اس نے تین اہم اصول اپنائے۔ 0:13:51.289,0:13:54.647 انکے سربراہ فرینک ماسلن نے بتایا[br]پہلا اصول یہ تھا کہ، 0:13:54.647,0:13:57.980 اس ٹیم میں کوئی بڑا چھوٹا نہیں ھوگا۔ 0:13:57.980,0:14:00.257 ھمیں اس کام کے لیے ہر بندے کی ضرورت ہے۔ 0:14:00.257,0:14:02.985 ہر ایک کا نقطہ نظر اہم ہے۔ 0:14:03.485,0:14:07.711 دوسرا، ھمارا کام کرنے کا معیار صرف ایک ھے: 0:14:07.711,0:14:10.310 بہترین حل جو ممکن ھو۔ 0:14:10.590,0:14:13.632 اور تیسرا، اس نے اپنے سربراہ جیوف ٹڈ ھوپ[br]کو بتایا، 0:14:13.632,0:14:15.605 کہ اسے اپنے آپ کو باہر رکھنا ھو گا، 0:14:15.605,0:14:18.856 کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ شخصی اختیارات[br]کیسے کام خراب کر سکتے ھیں۔ 0:14:18.856,0:14:21.689 اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں تھا کہ[br]ٹڈ ھوپ نے کچھ کیا ہی نہیں۔ 0:14:21.689,0:14:23.430 اس نے اپنی ٹیم کو تحفظ کا احساس دیا، 0:14:23.430,0:14:27.540 اور اس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ اپنے[br]بنائے گئے اصولوں پر عمل کرتے رہیں۔ 0:14:28.190,0:14:34.260 اور اس نے کام کر دکھایا، دوسرے تمام اداروں[br]سے پہلے جو اس مسئلے پر کام کر رہے تھے، 0:14:34.260,0:14:37.518 اس گروہ نے اس کا حل ڈھونڈ نکالا۔ 0:14:37.738,0:14:40.339 اور آج کے دن تک، وہ مونٹریال ضوابط 0:14:40.339,0:14:46.060 بین الاقوامی دنیا کا سب سے کامیاب[br]ماحولیاتی معاہدہ ھے 0:14:46.060,0:14:47.982 کیے گئے تمام معاہدوں میں۔ 0:14:49.402,0:14:51.940 اس وقت بہت کچھ داو پر لگا ہوا تھا، 0:14:51.940,0:14:54.679 اور اسی طرح آج بھی بہت کچھ داو پر لگا ہے، 0:14:54.679,0:14:59.207 اور ھم ان مسئلوں کا حل کبھی نہ نکال[br]پائیں گے اگر ھماری توقع یہی رہی کہ 0:14:59.207,0:15:01.808 یہ کام تو صرف بڑی بڑی شخصیات[br]ہی کر سکتی ہیں۔ 0:15:01.808,0:15:05.314 اب ہمیں سب کی ضرورت ہے، 0:15:05.314,0:15:11.540 کیونکہ جب ھم یہ بات تسلیم کرتے ھیں[br]کہ ہر بندے کی ایک اھمیت ھے 0:15:11.540,0:15:18.586 تبھی ھم ہر شخص کی توانائی، تخیلاتی قوت[br]اور رفتار سے مستفیذ ھو سکتے ھیں 0:15:18.586,0:15:23.360 اور پھر نا ممکن کا حصول ممکن ھو جاتا ھے۔ 0:15:23.360,0:15:26.100 شکریہ۔ 0:15:26.100,0:15:30.100 (تالیاں)