WEBVTT 00:00:00.699 --> 00:00:02.579 ہم ایسا کیوں سوچتے ہیں 00:00:02.603 --> 00:00:07.894 کہ مردوں کی کہانیاں آفاقی اہمیت رکھتی ہیں، 00:00:07.918 --> 00:00:12.773 اور عورتوں کی کہانیاں صرف عورتوں کے بارے میں ہیں؟ NOTE Paragraph 00:00:14.813 --> 00:00:17.552 میری دادی نے بارہ سال کی عمر میں اسکول چھوڑ دیا تھا۔ 00:00:17.576 --> 00:00:19.247 انکے چودہ بچے تھے۔ 00:00:19.736 --> 00:00:22.247 میری امی نے پندرہ سال کی عمر میں اسکول چھوڑا تھا۔ 00:00:22.271 --> 00:00:23.672 وہ ایک سیکریٹری تھیں ۔ 00:00:23.696 --> 00:00:27.454 میں نے یونیورسٹی سے تھیٹر ہدایت کار بننے کے لئے سند حاصل کی، 00:00:27.478 --> 00:00:31.637 اور یہ ترقی صرف اس لئے ہوئی کہ کچھ لوگ جن سے میں کبھی نہیں ملوں گی 00:00:31.661 --> 00:00:33.909 وہ عورتوں کے حقوق کے لئے لڑے، 00:00:33.933 --> 00:00:37.074 کہ وہ ووٹ دیں اور تعلیم و ترقی حاصل کریں۔ 00:00:37.098 --> 00:00:40.683 اور میرا بھی یہی مقصد ہے اور ظاہر ہے کہ آپکا بھی ہو گا۔ 00:00:40.707 --> 00:00:41.884 اور کیوں نہ ہو؟ NOTE Paragraph 00:00:41.908 --> 00:00:43.465 (تالیاں) NOTE Paragraph 00:00:43.489 --> 00:00:47.201 تو میں نے سات سال پہلےایک میلہ شروع کیا جسکا نام 'واو' تھا، وومن آف دی ورلڈ، 00:00:47.225 --> 00:00:50.229 اور اب یہ پانچ براعظموں کے بیس ممالک میں ہے۔ 00:00:50.253 --> 00:00:53.604 ان میں سے ایک ملک صومالی لینڈ افریقہ میں ہے۔ 00:00:53.628 --> 00:00:55.843 تو میں نے پچھلے سال وہاں کا سفر کیا، 00:00:55.867 --> 00:01:01.460 اور مجھے وہاں پر جو خوشی ملی اس کا کچھ حصہ ان غاروں میں جانے سے ملا۔ 00:01:02.722 --> 00:01:04.898 غاروں کا سلسلہ لاس گیل۔ 00:01:04.922 --> 00:01:10.436 ان غاروں کی دیواروں پر دنیا کی سب سے پرانی غار والی تصاویر ہیں۔ 00:01:10.999 --> 00:01:16.274 ان تصاویر کو تقریباً نو سے گیارہ ہزار سال پرانا سمجھا جاتا ہے۔ 00:01:17.110 --> 00:01:18.539 مصوری: 00:01:18.563 --> 00:01:22.326 جو کہ انسانیت نے کیا، اپنے ارتقاء کے آغاز سے۔ 00:01:22.350 --> 00:01:24.473 یہ کہ ہم کس طرح اپنے بارے میں بات کرتے ہیں، 00:01:24.497 --> 00:01:26.434 کس طرح ہم اپنی شناخت کو سمجھتے ہیں، 00:01:26.458 --> 00:01:28.206 ہم اپنے ارد گرد کو کیسا دیکھتے ہیں، 00:01:28.230 --> 00:01:31.301 ایک دوسرے کے بارے میں ہم کیا دیکھتے ہیں 00:01:31.325 --> 00:01:33.535 کیونکہ ہماری زندگی کا ایک مفہوم ہے۔ 00:01:33.559 --> 00:01:34.883 فن کا یہی مقصد ہوتا ہے۔ NOTE Paragraph 00:01:35.971 --> 00:01:37.933 تو اس چھوٹی سی تصویر کو دیکھئے۔ 00:01:37.957 --> 00:01:39.903 میرے خیال میں یہ ایک چھوٹی سی لڑکی ہے۔ 00:01:39.927 --> 00:01:42.703 مجھے لگا کہ وہ میرے جیسی ہے جب میں چھوٹی سی تھی۔ 00:01:43.195 --> 00:01:47.362 میں نے سوچا کہ یہ مسرت بخش، زندگی سے بھرپور تصویر کس نے بنائی ہوگی؟ 00:01:47.386 --> 00:01:49.490 اور میں نے غاروں کے رکھوالے سے پوچھا۔ 00:01:49.514 --> 00:01:53.032 میں نے کہا "مجھے ان مرد و خواتین کے بارے میں بتائیں جنھوں نے یہ بنائیں"۔ 00:01:53.056 --> 00:01:56.533 اس نے مجھے نا پسندیدگی سے گھورا اور کہا، 00:01:56.557 --> 00:01:58.769 "عورتوں نے یہ تصویریں نہیں بنائیں"۔ 00:01:59.241 --> 00:02:01.745 اور میں نے کہا، "یہ گیارہ ہزار سال پہلے کی ہیں"۔ 00:02:01.769 --> 00:02:03.478 میں نے کہا،" آپ کو کیسے معلوم ہوا؟" NOTE Paragraph 00:02:03.478 --> 00:02:05.779 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:02:05.803 --> 00:02:09.534 اس نے کہا ،"عورتیں ایسا کام نہیں کرتیں۔ 00:02:09.558 --> 00:02:13.197 آدمی ایسے نشان بناتے ہیں ۔عورتیں نہیں۔" NOTE Paragraph 00:02:14.547 --> 00:02:18.317 اب میں زیادہ حیران نہیں تھی، 00:02:18.341 --> 00:02:22.399 کیونکہ ایسا رویہ میں نے ہمیشہ سے دیکھا ہے 00:02:22.423 --> 00:02:25.195 اپنی ساری زندگی تھیٹر بنانے والی کی حیثیت سے۔ 00:02:26.552 --> 00:02:32.362 ہم سے کہا گیا ہے کہ الہامی علم صرف مردوں کے ذریعہ آتا ہے، 00:02:32.386 --> 00:02:36.973 چاہے وہ امام ہو یا پادری، یا ربی، اور یا کوئی پیر۔ 00:02:37.421 --> 00:02:42.717 اسی طرح ہم سے کہا گیا ہے کہ تخلیقی نابغہ صرف مردوں میں ہوتا ہے، 00:02:42.741 --> 00:02:44.487 کہ وہ مردانہ ہے 00:02:44.511 --> 00:02:47.576 جو ہمیں بتانے کے لائق ہے کہ ہم دراصل کون ہیں، 00:02:47.600 --> 00:02:50.667 کہ مرد ہی ہمیں بتائیں گے آفاقی کہانی 00:02:50.691 --> 00:02:52.578 ہم سب کی طرف سے، 00:02:52.602 --> 00:02:57.177 جبکہ فنکار عورتیں صرف عورتوں کے تجربات کے بارے میں بات کریں گی، 00:02:57.201 --> 00:03:00.577 عورتوں کے معملات جن کا صرف عورتوں سے تعلق ہو 00:03:00.601 --> 00:03:03.579 اور مردوں سے وقتی تعلق ہو -- 00:03:03.603 --> 00:03:05.505 اور صرف چند آدمیوں سے۔ 00:03:05.909 --> 00:03:08.180 اور یہ وہی سبق ہے، 00:03:08.204 --> 00:03:09.585 جو ہمیں پڑھایا گیا ہے، 00:03:09.609 --> 00:03:13.409 اور میرے خیال میں گہرا اثر ڈالتا ہے چاہے ہمیں اس بات پر یقین ہو 00:03:13.433 --> 00:03:15.918 کہ عورتوں کی کہانیوں کی واقعی اہمیت ہے۔ 00:03:15.918 --> 00:03:20.165 جب تک ہم تیار نہیں ہونگے یقین کرنے کے لئے کہ عورتوں کی کہانیوں کی واقعی اہمیت ہے، 00:03:20.165 --> 00:03:22.519 تب تک عورتوں کے حقوق کی اہمیت نہیں ہوگی، 00:03:22.543 --> 00:03:25.215 اور پھر تب تک تبدیلی یقیناً نہیں آسکتی۔ NOTE Paragraph 00:03:26.876 --> 00:03:31.586 میں آپکو دو کہانیوں کی مثال دینا چاہتی ہوں 00:03:31.610 --> 00:03:34.548 جو آفاقی اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہیں: 00:03:34.572 --> 00:03:37.328 "ای ٹی " اور "ہیملیٹ"۔ NOTE Paragraph 00:03:37.352 --> 00:03:40.463 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:03:40.487 --> 00:03:43.753 تو میں نے اپنے دو بچوں کو لیا جب وہ چھوٹے تھے -- 00:03:43.777 --> 00:03:47.027 کیرولین آٹھ سال کی تھی اور روبی پانچ کا -- 00:03:47.051 --> 00:03:48.618 "ای ٹی" دیکھنے کے لئے۔ 00:03:48.642 --> 00:03:52.027 اور یہ ایک بہت اعلی کہانی ہے ایک چھوٹی آسمانی مخلوق کی 00:03:52.051 --> 00:03:54.002 جو ایک امریکی خاندان میں پہنچ جاتا ہے 00:03:54.026 --> 00:03:57.235 جس میں ایک امی، دو بھائی اور ایک بہن ہے، 00:03:57.259 --> 00:03:58.902 مگر وہ گھر جانا چاہتا ہے۔ 00:03:59.720 --> 00:04:02.340 یہی نہیں، مگر کچھ بہت برے سائنس دان 00:04:02.364 --> 00:04:04.738 اس پر کوئی تجربہ کرنا چاہتے ہیں، 00:04:04.762 --> 00:04:06.448 اور وہ اسکو ڈھونڈ رہے ہیں، 00:04:06.773 --> 00:04:08.829 تو بچوں کے پاس ایک منصوبہ ہے۔ 00:04:08.833 --> 00:04:11.980 انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کو واپس اس کے خلائی جہاز میں بھیجیں گے 00:04:11.980 --> 00:04:13.085 جتنی جلدی ہو سکے، 00:04:13.109 --> 00:04:14.983 اور وہ اسکو سائیکل کی ٹوکری میں رکھ کر، 00:04:15.007 --> 00:04:16.349 چلنا شروع ہو گئے۔ 00:04:16.373 --> 00:04:20.269 مگر بد قسمتی سے، برے لوگوں کو پتہ چل گیا اور وہ کافی قریب پہنچنے والے ہیں 00:04:20.293 --> 00:04:22.650 ان کے پاس بھونپو اور بندوقیں بھی ہیں، 00:04:22.674 --> 00:04:25.348 انکے پاس نقّارے ہیں اور یہ سب کافی ڈراؤنا ہے، 00:04:25.372 --> 00:04:27.292 اور وہ بچوں کے قریب پہنچ رہے ہیں، 00:04:27.316 --> 00:04:29.412 اور بچوں سے یہ نہیں ہونے والا تھا۔ 00:04:29.436 --> 00:04:33.529 پھر اچانک سے جادو سے سائیکل نے ہوا اڑنا شروع کر دیا، 00:04:33.553 --> 00:04:35.092 بادلوں کے اوپر، 00:04:35.116 --> 00:04:36.304 چاند کے اوپر، 00:04:36.328 --> 00:04:38.619 اور وہ "ای ٹی " کو بچانے والے تھے۔ NOTE Paragraph 00:04:39.394 --> 00:04:41.672 تو میں اپنے بچوں کی شکلیں دیکھنے کے لئے مڑی، 00:04:41.696 --> 00:04:46.166 اور روبی بہت خوش تھا، وہ انکے ساتھ تھا اور ای ٹی کو بچا رہا تھا، 00:04:46.190 --> 00:04:48.046 وہ ایک خوش رہنے والا لڑکا ہے۔ 00:04:48.070 --> 00:04:51.208 پھر میں نے کیرولین کی طرف دیکھا، اور وہ رو رہی تھی۔ 00:04:51.866 --> 00:04:53.411 میں نے کہا "کیا بات ہے؟" 00:04:53.435 --> 00:04:58.970 اس نے کہا، "میں ای ٹی کو کیوں نہیں بچا سکتی؟ میں کیوں نہیں آسکتی؟" 00:04:59.422 --> 00:05:01.781 پھر اچانک مجھے یہ احساس ہوا: 00:05:01.805 --> 00:05:03.216 کہ وہ بچے نہیں تھے؛ 00:05:03.857 --> 00:05:05.120 وہ لڑکے تھے -- 00:05:05.755 --> 00:05:07.820 سب لڑکے تھے۔ 00:05:07.844 --> 00:05:10.815 اور کیرولین، جو ای ٹی میں محو تھی، 00:05:10.835 --> 00:05:13.075 اس کو ای ٹی کو بچانے کے لئے نہیں بلایا گیا تھا، 00:05:13.089 --> 00:05:15.766 اور وہ اپنے آپ کو حقیر اور ٹھکرایا ہوا محسوس کر رہی تھی۔ NOTE Paragraph 00:05:16.412 --> 00:05:18.161 تو میں نے سٹیون سپلبرگ کو لکھا۔ NOTE Paragraph 00:05:18.185 --> 00:05:24.353 (قہقہے) (تالیاں) NOTE Paragraph 00:05:24.377 --> 00:05:26.927 میں نے کہا، "مجھے معلوم نہیں اگر آپ سمجھتے ہیں 00:05:26.951 --> 00:05:29.330 اس کی ذہنی اہمیت کہ کیا ہوا ہے، 00:05:29.354 --> 00:05:31.854 اور کیا آپ علاج کے خرچہ کے لئے تیار ہیں؟" NOTE Paragraph 00:05:31.878 --> 00:05:33.292 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:05:33.316 --> 00:05:36.288 بیس سال گزر گئے لیکن ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں آیا، 00:05:36.312 --> 00:05:37.750 لیکن مجھے اب بھی امید ہے۔ NOTE Paragraph 00:05:37.774 --> 00:05:39.384 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:05:39.408 --> 00:05:41.076 لیکن میں نے سوچا کہ یہ دلچسپ ہے، 00:05:41.076 --> 00:05:44.128 کہ اگر آپ اس پر تبصرے پڑھیں کہ اسکا ای ٹی کے ساتھ کیا ارادہ تھا، 00:05:44.128 --> 00:05:45.723 وہ خاص طور پہ کہتا ہے، 00:05:45.747 --> 00:05:48.249 "میں چاہتا ہوں کہ دنیا سمجھ جائے 00:05:48.273 --> 00:05:51.480 کہ ہمیں مختلف ہونے کو اپنانا چاہیے"۔ 00:05:51.504 --> 00:05:56.126 لیکن پتہ نہیں کیوں اس نے لڑکیوں کے مختلف ہونے کا خیال نہیں اپنایا 00:05:56.150 --> 00:05:57.842 اپنی سوچ میں۔ 00:05:57.866 --> 00:06:02.176 اس نے سوچا کہ وہ ساری انسانیت کے لئے کہانی لکھ رہا ہے۔ 00:06:02.200 --> 00:06:04.278 کیرولین نے سوچا کہ وہ حد بندی کررہا ہے 00:06:04.302 --> 00:06:05.731 آدھی انسانیت کی۔ 00:06:05.755 --> 00:06:08.839 اس نے سوچا کہ وہ انسانی خوبیوں کے بارے میں کہانی لکھ رہا ہے: 00:06:08.863 --> 00:06:13.249 اس نے سوچا کہ وہ ایک لڑکے کی عظیم مہم جوئی کے بارے میں لکھ رہا ہے۔ NOTE Paragraph 00:06:14.028 --> 00:06:15.789 اور یہ عام ہے۔ 00:06:16.512 --> 00:06:21.633 آدمیوں کو لگتا ہے کہ انکو دنیا کے رابطے کی ذمہ داری دی گئی ہے، 00:06:21.657 --> 00:06:23.609 مگر یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ 00:06:23.633 --> 00:06:27.713 وہ مردوں کے تجربات کو مردوں کی نظر سے لکھ رہے ہیں۔ 00:06:30.031 --> 00:06:32.249 یہ ہم کو خود ہی دیکھنا پڑے گا۔ 00:06:32.273 --> 00:06:35.949 ہمیں اپنی پرانی کتابوں اور فلموں پر نظر ثانی کرنے لیے تیار رہنا ہو گا۔ 00:06:35.973 --> 00:06:37.310 اپنی ساری پسندیدہ چیزوں کی، 00:06:37.334 --> 00:06:40.164 اور کہنا ہو گا "دراصل یہ ساری مرد فنکاروں نے لکھی ہیں۔۔۔ 00:06:40.188 --> 00:06:42.176 نہ کہ صرف فنکار نے۔ 00:06:42.200 --> 00:06:44.604 ہم کو دیکھنا ہوگا کہ بہت ساری ایسی کہانیاں 00:06:44.628 --> 00:06:46.764 مردوں کے زاویے سے لکھی گئی ہیں۔ 00:06:46.788 --> 00:06:48.725 جو کہ ٹھیک ہے، 00:06:48.749 --> 00:06:52.247 لیکن پھر عورتوں کو پچاس فیصد حقوق ملنے چاہئیں 00:06:52.271 --> 00:06:54.825 سٹیج، فلم اور ناول کے لئے، 00:06:54.849 --> 00:06:56.638 جو تخلیق کی جگہ ہے۔ NOTE Paragraph 00:06:57.561 --> 00:06:59.360 مجھے "ہیملیٹ" کی بات کرنے دیں۔ 00:06:59.384 --> 00:07:01.077 ہونا یا نہ ہونا. 00:07:01.101 --> 00:07:02.755 سوال یہی ہے۔ 00:07:02.818 --> 00:07:04.773 مگر یہ میرا سوال نہیں ہے۔ 00:07:04.787 --> 00:07:08.536 میرا سوال ہے: مجھے ایک نوجواں لڑکی کی حثیت یہ کیوں سکھایا گیا 00:07:08.560 --> 00:07:12.917 کہ یہ اعلی مثال تھی انسانی تضاد کی 00:07:12.941 --> 00:07:14.637 اور انسانی تجربات کی؟ 00:07:14.661 --> 00:07:15.997 یہ بہت اعلی کہانی ہے، 00:07:16.021 --> 00:07:21.357 لیکن دراصل یہ ایک خوفزدہ نوجوان لڑکے کے بارے میں ہے جو ڈرتا تھا کہ وہ اس قابل نہیں 00:07:21.381 --> 00:07:24.046 کہ وہ مردوں کی دنیا میں ایک طاقتور انسان بن سکے 00:07:24.070 --> 00:07:26.975 جب تک وہ اپنے باپ کے قتل کا بدلہ نہ لے۔ 00:07:27.362 --> 00:07:32.230 وہ ہم سے بات کرتا ہے خود کشی کرنے کے بارے میں، 00:07:32.254 --> 00:07:36.923 لیکن اصلیت یہ ہے کہ جو اصل میں خود کشی کرتی ہے، وہ اوفیلیہ ہے، 00:07:36.947 --> 00:07:39.059 اس کے ہاتھوں تذلیل اور بے عزتی کے بعد، 00:07:39.059 --> 00:07:42.549 اس کو کبھی موقع نہیں ملتا ناظرین سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لئے۔ 00:07:42.549 --> 00:07:46.081 اور جب اس نے اوفیلیہ کا قصہ تمام کر لیا تو پھر وہ اپنی ماں کے پیچھے پڑ گیا، 00:07:46.081 --> 00:07:48.934 کیوں کہ وہ بے خوف ہو کر اس کے چچا سے محبت کرتی تھی 00:07:48.958 --> 00:07:50.880 اور مباشرت سے لطف انداز ہو رہی تھی۔ NOTE Paragraph 00:07:50.880 --> 00:07:52.231 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:07:52.255 --> 00:07:54.343 یہ بہت اچھی کہانی ہے، 00:07:54.367 --> 00:07:59.438 مگر یہ کہانی مردوں کے تنازع، تضاد، اور جدوجہد کی ہے۔ 00:08:00.137 --> 00:08:04.329 مگر مجھے یہ بتایا گیا کہ یہ کہانی سارے انسانوں کی ہے، 00:08:04.353 --> 00:08:07.396 اس حقیقت کے باوجود کہ اس میں صرف دو عورتیں ہیں۔ 00:08:07.420 --> 00:08:09.981 اور جب تک میں دوبارہ علم حاصل نہ کروں، 00:08:10.005 --> 00:08:11.730 میں ہمیشہ سوچوں گی 00:08:11.754 --> 00:08:15.755 کہ عورتوں کی کہانیوں کی مردوں کی کہانیوں سے کم اہمیت ہے۔ 00:08:15.996 --> 00:08:17.901 ایک عورت "ہیملیٹ " لکھ سکتی تھی، 00:08:17.925 --> 00:08:20.012 مگر وہ اس کو مختلف انداز میں لکھتی، 00:08:20.036 --> 00:08:22.644 اور اسکو دنیا بھر میں قبولیت نہ ملتی۔ 00:08:22.668 --> 00:08:24.739 جیسا کہ لکھاری مارگریٹ آٹ وڈ کہتی ہیں، 00:08:24.763 --> 00:08:27.249 " ایک آدمی برتن دھونے کے بارے میں لکھتا ہے، 00:08:27.273 --> 00:08:28.838 تو وہ حقیقی ہے۔ 00:08:29.209 --> 00:08:31.500 اور جب ایک عورت اس بارے میں لکھتی ہے، 00:08:31.524 --> 00:08:34.039 تو یہ بد قسمت نسلی رجحان ہے"۔ NOTE Paragraph 00:08:34.063 --> 00:08:35.272 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:08:35.296 --> 00:08:39.130 اب، یہ صرف وہی نہیں ہے جو پہلے ہوتا تھا۔ 00:08:39.154 --> 00:08:40.974 میرا مطلب ہے کہ جب میں چھوٹی لڑکی تھی، 00:08:40.978 --> 00:08:43.692 اور بے تابی سے تھیٹر ہدایت کار بننے کا انتظار کر رہی تھی، 00:08:43.692 --> 00:08:46.465 یہ وہی ہے جو میرے ایک مرد استاد نے کہا تھا: 00:08:46.489 --> 00:08:50.561 دیکھو برطانیہ میں تین خواتین ہدایتکار ہیں، اس نے کہا "جیوڈ"۔ 00:08:50.585 --> 00:08:54.692 "ایک جون نائٹ ہے جو ہم جنس پرست ہے اور جون لٹل وڈ ہے جو ملازمت چھوڑ چکی ہیں، 00:08:54.716 --> 00:08:57.496 اور بز گڈبوڈی ہیں جنہوں نے حال ہی میں خود کشی کر لی۔ 00:08:57.520 --> 00:08:59.776 تو آپ ان تینوں میں سے کون سی بننا پسند کریں گی؟ NOTE Paragraph 00:08:59.800 --> 00:09:00.853 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:09:00.877 --> 00:09:05.463 ہم جنس پرست عورتوں پر لگائے گئے نازیبا الزامات ایک طرف، 00:09:05.487 --> 00:09:08.332 در حقیقت وہ میری تحقیر کرنا چاہتا تھا۔ 00:09:08.356 --> 00:09:12.079 وہ سوچتا تھا کہ یہ بے وقوفی ہے کہ میں ڈاریکٹر بنوں۔ 00:09:12.079 --> 00:09:15.160 اور میں نے اپنی موسیقار دوست میرین السوپ کو بتایا اور اس نے کہا، 00:09:15.160 --> 00:09:17.883 "ہاں میرے موسیقی کے استاد نے بلکل یہی کہا تھا۔ 00:09:17.907 --> 00:09:20.427 اس نے کہا تھا 'عورتیں پیشوا نہیں بنتیں'"۔ 00:09:20.704 --> 00:09:23.427 مگر اتنے سالوں بعد، ہم نے اپنا مقام بنایا ہے۔ 00:09:23.451 --> 00:09:25.681 آپ سوچتے ہوں گے "اب بہت کچھ بدل گیا ہے"۔ 00:09:25.705 --> 00:09:28.199 مجھے ڈر ہے کہ اب بھی کچھ نہیں بدلا۔ 00:09:28.223 --> 00:09:31.668 پیرس دارالعلوم کے موجودہ سربراہ نے 00:09:31.692 --> 00:09:35.119 حال ہی میں کہا، "بہت جسمانی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے 00:09:35.143 --> 00:09:36.624 سازینہ کی ہم آہنگی کے لیے، 00:09:36.648 --> 00:09:38.209 اور عورتیں بہت کمزور ہوتی ہیں"۔ NOTE Paragraph 00:09:38.209 --> 00:09:39.576 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:09:39.600 --> 00:09:41.539 فنکار جارج بیسلٹز نے کہا، 00:09:41.563 --> 00:09:43.850 "حقیقت یہ ہے کہ عورتیں مصوری نہیں کر سکتیں۔ 00:09:43.874 --> 00:09:45.720 وہ اچھی تصویریں نہیں بنا سکتیں۔" NOTE Paragraph 00:09:46.124 --> 00:09:48.582 لکھاری وی ایس نیپل نے دو سال پہلے کہا تھا، 00:09:48.606 --> 00:09:52.198 "میں صرف دو پیرا پڑھ کر بتا سکتا ہوں کہ کیا یہ کسی عورت نے لکھا ہے، 00:09:52.222 --> 00:09:55.033 اور پھر میں پڑھنا چھوڑ دیتا ہوں کہ وہ میرے قابل نہیں ہوتا۔ NOTE Paragraph 00:09:55.033 --> 00:09:56.620 ناظرین : اوہ! NOTE Paragraph 00:09:57.389 --> 00:09:59.022 اور ایسا بہت کچھ ہے۔ NOTE Paragraph 00:10:00.997 --> 00:10:02.985 ہمیں ایک راستہ ڈھونڈنا ہو گا 00:10:03.009 --> 00:10:05.637 لڑکیوں اور عورتوں کو روکنے کے لئے 00:10:05.637 --> 00:10:08.558 جن کو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ انکی کہانی کی کوئی اہمیت نہیں ہے، 00:10:08.558 --> 00:10:11.932 لیکن ان کو کہانی سنانے کی اجازت نہیں۔ 00:10:12.661 --> 00:10:16.244 کیونکہ اگر ایک دفعہ آپ نے سوچ لیا کہ آپ مرکزی جگہ پر نہیں کھڑی ہو سکتیں 00:10:16.268 --> 00:10:19.276 اور دنیا کے لئے نہیں بول سکتیں، 00:10:19.300 --> 00:10:24.375 تو آپ کو لگے گا کہ آپ چند منتخب لوگوں کو چیزیں دے سکتی ہیں۔ 00:10:24.399 --> 00:10:27.915 آپ پھر چھوٹے پیمانے پر چھوٹے کام کرنے کی کوشش کریں گی، 00:10:27.939 --> 00:10:29.972 آپکی معاشی طاقت کم ہو گی، 00:10:29.996 --> 00:10:32.468 اور لوگوں تک پہنچ بھی کم ہو گی، 00:10:32.492 --> 00:10:37.303 اور فنکار کے طور پر بھی کم پذیرائی ہو گی۔ 00:10:37.327 --> 00:10:42.812 اور ہم بالآخر فنکاروں کو بہترین اور نمایاں جگہیں دیتے ہیں 00:10:42.836 --> 00:10:43.994 دنیا میں، 00:10:43.994 --> 00:10:45.757 کیونکہ وہ ہمارے کہانی سنانے والے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:10:45.757 --> 00:10:48.966 اب اس بات کی آپ کے لیے کیوں اہمیت ہونی چاہئے اگر آپ ایک فنکار نہیں؟ 00:10:48.966 --> 00:10:52.185 فرض کریں کہ آپ ایک محاسب یا کاروباری یا معالج ہیں 00:10:52.209 --> 00:10:53.376 یا ایک سائنس دان: 00:10:53.400 --> 00:10:56.002 کیا آپکو فنکار عورتوں کی پرواہ کرنی چاہیے؟ 00:10:56.026 --> 00:10:58.082 بلکل، کرنی چاہیے، 00:10:58.106 --> 00:11:01.518 کیونکہ آپ ان غار کی تصویروں سے دیکھ سکتے ہیں، 00:11:01.542 --> 00:11:03.223 ساری تہذبیں، 00:11:03.247 --> 00:11:05.451 ساری انسانیت، 00:11:06.105 --> 00:11:10.061 نے فنکاروں پر بھروسہ کیا ہے کہ وہ انسانوں کی کہانیاں سنائیں، 00:11:10.085 --> 00:11:13.354 اور اگر انسانوں کی کہانیاں صرف مردوں نے سنائیں، 00:11:13.378 --> 00:11:15.114 تو میری بات یاد رکھیں، 00:11:15.138 --> 00:11:16.855 وہ صرف مردوں کے بارے میں ہوں گی۔ NOTE Paragraph 00:11:17.671 --> 00:11:20.355 تو آئیں کچھ تبدیل کرتے ہیں۔ 00:11:20.379 --> 00:11:22.581 آئیں اپنے تمام اداروں میں کچھ تبدیل کرتے ہیں، 00:11:22.605 --> 00:11:23.880 اور صرف مغرب میں نہیں۔ 00:11:23.904 --> 00:11:28.323 یہ نہ بھولیں -- کہ عورتوں کی نا اہلی کا یہ پیغام 00:11:28.347 --> 00:11:30.372 تخلیقی نابغے کو روکنے کا 00:11:30.396 --> 00:11:35.310 یہ نائجیریا، چین اور روس میں لڑکیوں کو اور عورتوں کو بتایا جاتا ہے، 00:11:35.334 --> 00:11:36.497 اور انڈونیشیا میں۔ 00:11:36.521 --> 00:11:39.230 پوری دنیا میں عورتوں اور لڑکیوں کو کہا جاتا ہے 00:11:39.254 --> 00:11:44.171 کہ وہ تخلیقی عمل کا خیال اپنے پاس نہیں رکھ سکتیں۔ 00:11:45.131 --> 00:11:46.780 اور میں آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں: 00:11:46.804 --> 00:11:48.518 کیا آپ اس بات پر یقین رکھتے ہیں؟ 00:11:48.542 --> 00:11:52.337 کیا آپ کو یقین ہے کہ عورتیں تخلیقی نابغہ ہوسکتی ہیں؟ NOTE Paragraph 00:11:53.168 --> 00:11:58.907 (تالیاں اور تحسین) NOTE Paragraph 00:11:58.931 --> 00:12:00.592 پھر آگے بڑھیں، 00:12:00.616 --> 00:12:02.866 فنکار عورتوں کی مدد کریں، 00:12:02.890 --> 00:12:04.364 ان کے کام کو خریدیں، 00:12:04.388 --> 00:12:06.656 اصرار کریں کہ ان کی آواز سنا جائے، 00:12:06.680 --> 00:12:10.260 اور ان کے لئے اس جگہ کو ڈھونڈیں جہاں وہ اپنے خیالات کی نشوونما کر سکیں۔ 00:12:10.680 --> 00:12:12.467 اور یاد رکھیں: 00:12:12.491 --> 00:12:15.770 کہ ایک طرح سے کہ اگر ہم ان لمحات سے فائدہ اٹھا لیں 00:12:15.794 --> 00:12:19.646 اس دنیا سے جہاں ہمیں معلوم ہے کہ ہم برابر ہیں، 00:12:19.670 --> 00:12:22.867 یہ فن کار ہی ہیں جنہیں ایک مختلف دنیا کا تصور کرنا ہے۔ 00:12:22.891 --> 00:12:26.501 اور میں سارے مرد اور عورت فنکاروں کو دعوت دے رہی ہوں، 00:12:26.525 --> 00:12:29.865 کہ وہ صنفی طور پر برابر دنیا کا تصور کریں۔ 00:12:30.326 --> 00:12:32.483 اس کو بنائیں اور اس میں رنگ بھریں۔ 00:12:32.483 --> 00:12:34.348 اس کے بارے میں لکھیں ۔اس کی فلم بنائیں۔ 00:12:34.352 --> 00:12:36.238 اور اگر ہم تصور کر سکتے ہیں، 00:12:36.262 --> 00:12:39.742 تو پھر ہم میں طاقت اور قوت برداشت بھی ہوگی 00:12:39.766 --> 00:12:41.255 اس کے لئے کام کرنے کی۔ NOTE Paragraph 00:12:41.802 --> 00:12:43.856 جب میں اس چھوٹی بچی کو دیکھتی ہوں، 00:12:43.880 --> 00:12:45.920 گیارہ ہزار سال پہلے، 00:12:45.944 --> 00:12:49.405 میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ جو ابھی کی بچی ہے 00:12:49.429 --> 00:12:52.713 وہ وہاں کھڑی ہو کر یہ سوچ سکتی ہے کہ اس کے خواب پورے ہو سکتے ہیں، 00:12:52.737 --> 00:12:55.027 وہ اپنے مقدر کی حقدار ہے 00:12:55.051 --> 00:12:59.253 اور اسکو ساری دنیا کے لئے آواز اٹھانے کی اجازت ہے، 00:12:59.277 --> 00:13:01.101 اور اس کو تسلیم کیا جانا چاہیے 00:13:01.125 --> 00:13:02.775 اور تعریف کی جانی چاہیے۔ NOTE Paragraph 00:13:02.799 --> 00:13:03.985 شکریہ۔ NOTE Paragraph 00:13:04.009 --> 00:13:08.790 (تالیاں)