0:00:00.699,0:00:02.579 ہم ایسا کیوں سوچتے ہیں 0:00:02.603,0:00:07.894 کہ مردوں کی کہانیاں[br]آفاقی اہمیت رکھتی ہیں، 0:00:07.918,0:00:12.773 اور عورتوں کی کہانیاں صرف[br]عورتوں کے بارے میں ہیں؟ 0:00:14.813,0:00:17.552 میری دادی نے بارہ سال کی عمر میں [br]اسکول چھوڑ دیا تھا۔ 0:00:17.576,0:00:19.247 انکے چودہ بچے تھے۔ 0:00:19.736,0:00:22.247 میری امی نے پندرہ سال کی [br]عمر میں اسکول چھوڑا تھا۔ 0:00:22.271,0:00:23.672 وہ ایک سیکریٹری تھیں ۔ 0:00:23.696,0:00:27.454 میں نے یونیورسٹی سے تھیٹر ہدایت کار [br]بننے کے لئے سند حاصل کی، 0:00:27.478,0:00:31.637 اور یہ ترقی صرف اس لئے ہوئی کہ[br]کچھ لوگ جن سے میں کبھی نہیں ملوں گی 0:00:31.661,0:00:33.909 وہ عورتوں کے حقوق کے لئے لڑے، 0:00:33.933,0:00:37.074 کہ وہ ووٹ دیں اور تعلیم و ترقی حاصل کریں۔ 0:00:37.098,0:00:40.683 اور میرا بھی یہی مقصد ہے اور [br]ظاہر ہے کہ آپکا بھی ہو گا۔ 0:00:40.707,0:00:41.884 اور کیوں نہ ہو؟ 0:00:41.908,0:00:43.465 (تالیاں) 0:00:43.489,0:00:47.201 تو میں نے سات سال پہلےایک میلہ شروع [br]کیا جسکا نام 'واو' تھا، وومن آف دی ورلڈ، 0:00:47.225,0:00:50.229 اور اب یہ پانچ براعظموں کے[br]بیس ممالک میں ہے۔ 0:00:50.253,0:00:53.604 ان میں سے ایک ملک [br]صومالی لینڈ افریقہ میں ہے۔ 0:00:53.628,0:00:55.843 تو میں نے پچھلے سال وہاں کا سفر کیا، 0:00:55.867,0:01:01.460 اور مجھے وہاں پر جو خوشی ملی اس کا کچھ [br]حصہ ان غاروں میں جانے سے ملا۔ 0:01:02.722,0:01:04.898 غاروں کا سلسلہ لاس گیل۔ 0:01:04.922,0:01:10.436 ان غاروں کی دیواروں پر دنیا کی سب سے[br]پرانی غار والی تصاویر ہیں۔ 0:01:10.999,0:01:16.274 ان تصاویر کو تقریباً نو سے گیارہ [br]ہزار سال پرانا سمجھا جاتا ہے۔ 0:01:17.110,0:01:18.539 مصوری: 0:01:18.563,0:01:22.326 جو کہ انسانیت نے کیا،[br]اپنے ارتقاء کے آغاز سے۔ 0:01:22.350,0:01:24.473 یہ کہ ہم کس طرح اپنے [br]بارے میں بات کرتے ہیں، 0:01:24.497,0:01:26.434 کس طرح ہم اپنی شناخت کو سمجھتے ہیں، 0:01:26.458,0:01:28.206 ہم اپنے ارد گرد کو کیسا دیکھتے ہیں، 0:01:28.230,0:01:31.301 ایک دوسرے کے بارے میں ہم کیا دیکھتے ہیں 0:01:31.325,0:01:33.535 کیونکہ ہماری زندگی کا ایک مفہوم ہے۔ 0:01:33.559,0:01:34.883 فن کا یہی مقصد ہوتا ہے۔ 0:01:35.971,0:01:37.933 تو اس چھوٹی سی تصویر کو دیکھئے۔ 0:01:37.957,0:01:39.903 میرے خیال میں یہ ایک چھوٹی سی لڑکی ہے۔ 0:01:39.927,0:01:42.703 مجھے لگا کہ وہ میرے جیسی ہے[br]جب میں چھوٹی سی تھی۔ 0:01:43.195,0:01:47.362 میں نے سوچا کہ یہ مسرت بخش،[br]زندگی سے بھرپور تصویر کس نے بنائی ہوگی؟ 0:01:47.386,0:01:49.490 اور میں نے غاروں کے رکھوالے سے پوچھا۔ 0:01:49.514,0:01:53.032 میں نے کہا "مجھے ان مرد و خواتین[br]کے بارے میں بتائیں جنھوں نے یہ بنائیں"۔ 0:01:53.056,0:01:56.533 اس نے مجھے نا پسندیدگی سے گھورا اور کہا، 0:01:56.557,0:01:58.769 "عورتوں نے یہ تصویریں نہیں بنائیں"۔ 0:01:59.241,0:02:01.745 اور میں نے کہا، "یہ گیارہ ہزار[br]سال پہلے کی ہیں"۔ 0:02:01.769,0:02:03.478 میں نے کہا،" آپ کو کیسے معلوم ہوا؟" 0:02:03.478,0:02:05.779 (قہقہے) 0:02:05.803,0:02:09.534 اس نے کہا ،"عورتیں ایسا کام نہیں کرتیں۔ 0:02:09.558,0:02:13.197 آدمی ایسے نشان بناتے ہیں ۔عورتیں نہیں۔" 0:02:14.547,0:02:18.317 اب میں زیادہ حیران نہیں تھی، 0:02:18.341,0:02:22.399 کیونکہ ایسا رویہ میں نے ہمیشہ سے دیکھا ہے 0:02:22.423,0:02:25.195 اپنی ساری زندگی تھیٹر بنانے [br]والی کی حیثیت سے۔ 0:02:26.552,0:02:32.362 ہم سے کہا گیا ہے کہ الہامی علم صرف [br]مردوں کے ذریعہ آتا ہے، 0:02:32.386,0:02:36.973 چاہے وہ امام ہو یا پادری، یا ربی،[br]اور یا کوئی پیر۔ 0:02:37.421,0:02:42.717 اسی طرح ہم سے کہا گیا ہے کہ تخلیقی نابغہ[br]صرف مردوں میں ہوتا ہے، 0:02:42.741,0:02:44.487 کہ وہ مردانہ ہے 0:02:44.511,0:02:47.576 جو ہمیں بتانے کے لائق ہے کہ ہم[br]دراصل کون ہیں، 0:02:47.600,0:02:50.667 کہ مرد ہی ہمیں بتائیں گے آفاقی کہانی 0:02:50.691,0:02:52.578 ہم سب کی طرف سے، 0:02:52.602,0:02:57.177 جبکہ فنکار عورتیں صرف عورتوں کے [br]تجربات کے بارے میں بات کریں گی، 0:02:57.201,0:03:00.577 عورتوں کے معملات جن کا صرف [br]عورتوں سے تعلق ہو 0:03:00.601,0:03:03.579 اور مردوں سے وقتی تعلق ہو -- 0:03:03.603,0:03:05.505 اور صرف چند آدمیوں سے۔ 0:03:05.909,0:03:08.180 اور یہ وہی سبق ہے، 0:03:08.204,0:03:09.585 جو ہمیں پڑھایا گیا ہے، 0:03:09.609,0:03:13.409 اور میرے خیال میں گہرا اثر ڈالتا ہے [br]چاہے ہمیں اس بات پر یقین ہو 0:03:13.433,0:03:15.918 کہ عورتوں کی کہانیوں کی واقعی اہمیت ہے۔ 0:03:15.918,0:03:20.165 جب تک ہم تیار نہیں ہونگے یقین کرنے کے لئے[br]کہ عورتوں کی کہانیوں کی واقعی اہمیت ہے، 0:03:20.165,0:03:22.519 تب تک عورتوں کے حقوق کی اہمیت نہیں ہوگی، 0:03:22.543,0:03:25.215 اور پھر تب تک تبدیلی یقیناً نہیں آسکتی۔ 0:03:26.876,0:03:31.586 میں آپکو دو کہانیوں کی مثال دینا چاہتی ہوں 0:03:31.610,0:03:34.548 جو آفاقی اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہیں: 0:03:34.572,0:03:37.328 "ای ٹی " اور "ہیملیٹ"۔ 0:03:37.352,0:03:40.463 (قہقہے) 0:03:40.487,0:03:43.753 تو میں نے اپنے دو بچوں کو لیا [br]جب وہ چھوٹے تھے -- 0:03:43.777,0:03:47.027 کیرولین آٹھ سال کی تھی اور روبی پانچ کا -- 0:03:47.051,0:03:48.618 "ای ٹی" دیکھنے کے لئے۔ 0:03:48.642,0:03:52.027 اور یہ ایک بہت اعلی کہانی ہے ایک [br]چھوٹی آسمانی مخلوق کی 0:03:52.051,0:03:54.002 جو ایک امریکی خاندان میں پہنچ جاتا ہے 0:03:54.026,0:03:57.235 جس میں ایک امی، دو بھائی اور ایک بہن ہے، 0:03:57.259,0:03:58.902 مگر وہ گھر جانا چاہتا ہے۔ 0:03:59.720,0:04:02.340 یہی نہیں، مگر کچھ بہت برے سائنس دان 0:04:02.364,0:04:04.738 اس پر کوئی تجربہ کرنا چاہتے ہیں، 0:04:04.762,0:04:06.448 اور وہ اسکو ڈھونڈ رہے ہیں، 0:04:06.773,0:04:08.829 تو بچوں کے پاس ایک منصوبہ ہے۔ 0:04:08.833,0:04:11.980 انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کو واپس [br]اس کے خلائی جہاز میں بھیجیں گے 0:04:11.980,0:04:13.085 جتنی جلدی ہو سکے، 0:04:13.109,0:04:14.983 اور وہ اسکو سائیکل کی ٹوکری میں رکھ کر، 0:04:15.007,0:04:16.349 چلنا شروع ہو گئے۔ 0:04:16.373,0:04:20.269 مگر بد قسمتی سے، برے لوگوں کو پتہ چل گیا[br]اور وہ کافی قریب پہنچنے والے ہیں 0:04:20.293,0:04:22.650 ان کے پاس بھونپو اور بندوقیں بھی ہیں، 0:04:22.674,0:04:25.348 انکے پاس نقّارے ہیں[br]اور یہ سب کافی ڈراؤنا ہے، 0:04:25.372,0:04:27.292 اور وہ بچوں کے قریب پہنچ رہے ہیں، 0:04:27.316,0:04:29.412 اور بچوں سے یہ نہیں ہونے والا تھا۔ 0:04:29.436,0:04:33.529 پھر اچانک سے جادو سے سائیکل نے ہوا اڑنا [br]شروع کر دیا، 0:04:33.553,0:04:35.092 بادلوں کے اوپر، 0:04:35.116,0:04:36.304 چاند کے اوپر، 0:04:36.328,0:04:38.619 اور وہ "ای ٹی " کو بچانے والے تھے۔ 0:04:39.394,0:04:41.672 تو میں اپنے بچوں کی شکلیں[br]دیکھنے کے لئے مڑی، 0:04:41.696,0:04:46.166 اور روبی بہت خوش تھا، وہ انکے ساتھ تھا [br]اور ای ٹی کو بچا رہا تھا، 0:04:46.190,0:04:48.046 وہ ایک خوش رہنے والا لڑکا ہے۔ 0:04:48.070,0:04:51.208 پھر میں نے کیرولین کی طرف دیکھا،[br]اور وہ رو رہی تھی۔ 0:04:51.866,0:04:53.411 میں نے کہا "کیا بات ہے؟" 0:04:53.435,0:04:58.970 اس نے کہا، "میں ای ٹی کو کیوں نہیں[br]بچا سکتی؟ میں کیوں نہیں آسکتی؟" 0:04:59.422,0:05:01.781 پھر اچانک مجھے یہ احساس ہوا: 0:05:01.805,0:05:03.216 کہ وہ بچے نہیں تھے؛ 0:05:03.857,0:05:05.120 وہ لڑکے تھے -- 0:05:05.755,0:05:07.820 سب لڑکے تھے۔ 0:05:07.844,0:05:10.815 اور کیرولین، جو ای ٹی میں محو تھی، 0:05:10.835,0:05:13.075 اس کو ای ٹی کو بچانے کے[br]لئے نہیں بلایا گیا تھا، 0:05:13.089,0:05:15.766 اور وہ اپنے آپ کو حقیر اور ٹھکرایا ہوا [br]محسوس کر رہی تھی۔ 0:05:16.412,0:05:18.161 تو میں نے سٹیون سپلبرگ کو لکھا۔ 0:05:18.185,0:05:24.353 (قہقہے) (تالیاں) 0:05:24.377,0:05:26.927 میں نے کہا، "مجھے معلوم نہیں اگر آپ[br]سمجھتے ہیں 0:05:26.951,0:05:29.330 اس کی ذہنی اہمیت کہ کیا ہوا ہے، 0:05:29.354,0:05:31.854 اور کیا آپ علاج کے خرچہ کے لئے تیار ہیں؟" 0:05:31.878,0:05:33.292 (قہقہے) 0:05:33.316,0:05:36.288 بیس سال گزر گئے لیکن ابھی تک[br]اس کا کوئی جواب نہیں آیا، 0:05:36.312,0:05:37.750 لیکن مجھے اب بھی امید ہے۔ 0:05:37.774,0:05:39.384 (قہقہے) 0:05:39.408,0:05:41.076 لیکن میں نے سوچا کہ یہ دلچسپ ہے، 0:05:41.076,0:05:44.128 کہ اگر آپ اس پر تبصرے پڑھیں کہ اسکا [br]ای ٹی کے ساتھ کیا ارادہ تھا، 0:05:44.128,0:05:45.723 وہ خاص طور پہ کہتا ہے، 0:05:45.747,0:05:48.249 "میں چاہتا ہوں کہ دنیا سمجھ جائے 0:05:48.273,0:05:51.480 کہ ہمیں مختلف ہونے کو اپنانا چاہیے"۔ 0:05:51.504,0:05:56.126 لیکن پتہ نہیں کیوں اس نے لڑکیوں کے [br]مختلف ہونے کا خیال نہیں اپنایا 0:05:56.150,0:05:57.842 اپنی سوچ میں۔ 0:05:57.866,0:06:02.176 اس نے سوچا کہ وہ ساری انسانیت کے [br]لئے کہانی لکھ رہا ہے۔ 0:06:02.200,0:06:04.278 کیرولین نے سوچا کہ وہ حد بندی کررہا ہے 0:06:04.302,0:06:05.731 آدھی انسانیت کی۔ 0:06:05.755,0:06:08.839 اس نے سوچا کہ وہ انسانی خوبیوں کے بارے [br]میں کہانی لکھ رہا ہے: 0:06:08.863,0:06:13.249 اس نے سوچا کہ وہ ایک لڑکے کی عظیم مہم جوئی[br]کے بارے میں لکھ رہا ہے۔ 0:06:14.028,0:06:15.789 اور یہ عام ہے۔ 0:06:16.512,0:06:21.633 آدمیوں کو لگتا ہے کہ انکو دنیا کے رابطے [br]کی ذمہ داری دی گئی ہے، 0:06:21.657,0:06:23.609 مگر یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ 0:06:23.633,0:06:27.713 وہ مردوں کے تجربات کو مردوں کی [br]نظر سے لکھ رہے ہیں۔ 0:06:30.031,0:06:32.249 یہ ہم کو خود ہی دیکھنا پڑے گا۔ 0:06:32.273,0:06:35.949 ہمیں اپنی پرانی کتابوں اور فلموں پر[br]نظر ثانی کرنے لیے تیار رہنا ہو گا۔ 0:06:35.973,0:06:37.310 اپنی ساری پسندیدہ چیزوں کی، 0:06:37.334,0:06:40.164 اور کہنا ہو گا "دراصل یہ ساری مرد [br]فنکاروں نے لکھی ہیں۔۔۔ 0:06:40.188,0:06:42.176 نہ کہ صرف فنکار نے۔ 0:06:42.200,0:06:44.604 ہم کو دیکھنا ہوگا کہ بہت ساری ایسی کہانیاں 0:06:44.628,0:06:46.764 مردوں کے زاویے سے لکھی گئی ہیں۔ 0:06:46.788,0:06:48.725 جو کہ ٹھیک ہے، 0:06:48.749,0:06:52.247 لیکن پھر عورتوں کو پچاس فیصد [br]حقوق ملنے چاہئیں 0:06:52.271,0:06:54.825 سٹیج، فلم اور ناول کے لئے، 0:06:54.849,0:06:56.638 جو تخلیق کی جگہ ہے۔ 0:06:57.561,0:06:59.360 مجھے "ہیملیٹ" کی بات کرنے دیں۔ 0:06:59.384,0:07:01.077 ہونا یا نہ ہونا. 0:07:01.101,0:07:02.755 سوال یہی ہے۔ 0:07:02.818,0:07:04.773 مگر یہ میرا سوال نہیں ہے۔ 0:07:04.787,0:07:08.536 میرا سوال ہے: مجھے ایک نوجواں لڑکی کی[br]حثیت یہ کیوں سکھایا گیا 0:07:08.560,0:07:12.917 کہ یہ اعلی مثال تھی انسانی تضاد کی 0:07:12.941,0:07:14.637 اور انسانی تجربات کی؟ 0:07:14.661,0:07:15.997 یہ بہت اعلی کہانی ہے، 0:07:16.021,0:07:21.357 لیکن دراصل یہ ایک خوفزدہ نوجوان لڑکے کے[br]بارے میں ہے جو ڈرتا تھا کہ وہ اس قابل نہیں 0:07:21.381,0:07:24.046 کہ وہ مردوں کی دنیا میں ایک [br]طاقتور انسان بن سکے 0:07:24.070,0:07:26.975 جب تک وہ اپنے باپ کے قتل کا بدلہ نہ لے۔ 0:07:27.362,0:07:32.230 وہ ہم سے بات کرتا ہے خود کشی کرنے [br]کے بارے میں، 0:07:32.254,0:07:36.923 لیکن اصلیت یہ ہے کہ جو اصل میں [br]خود کشی کرتی ہے، وہ اوفیلیہ ہے، 0:07:36.947,0:07:39.059 اس کے ہاتھوں تذلیل اور بے عزتی کے بعد، 0:07:39.059,0:07:42.549 اس کو کبھی موقع نہیں ملتا ناظرین سے [br]اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لئے۔ 0:07:42.549,0:07:46.081 اور جب اس نے اوفیلیہ کا قصہ تمام کر لیا[br]تو پھر وہ اپنی ماں کے پیچھے پڑ گیا، 0:07:46.081,0:07:48.934 کیوں کہ وہ بے خوف ہو کر اس کے[br]چچا سے محبت کرتی تھی 0:07:48.958,0:07:50.880 اور مباشرت سے لطف انداز ہو رہی تھی۔ 0:07:50.880,0:07:52.231 (قہقہے) 0:07:52.255,0:07:54.343 یہ بہت اچھی کہانی ہے، 0:07:54.367,0:07:59.438 مگر یہ کہانی مردوں کے تنازع، تضاد،[br]اور جدوجہد کی ہے۔ 0:08:00.137,0:08:04.329 مگر مجھے یہ بتایا گیا کہ یہ کہانی سارے [br]انسانوں کی ہے، 0:08:04.353,0:08:07.396 اس حقیقت کے باوجود کہ اس میں [br]صرف دو عورتیں ہیں۔ 0:08:07.420,0:08:09.981 اور جب تک میں دوبارہ علم حاصل نہ کروں، 0:08:10.005,0:08:11.730 میں ہمیشہ سوچوں گی 0:08:11.754,0:08:15.755 کہ عورتوں کی کہانیوں کی مردوں کی کہانیوں [br]سے کم اہمیت ہے۔ 0:08:15.996,0:08:17.901 ایک عورت "ہیملیٹ " لکھ سکتی تھی، 0:08:17.925,0:08:20.012 مگر وہ اس کو مختلف انداز میں لکھتی، 0:08:20.036,0:08:22.644 اور اسکو دنیا بھر میں قبولیت نہ ملتی۔ 0:08:22.668,0:08:24.739 جیسا کہ لکھاری مارگریٹ آٹ وڈ کہتی ہیں، 0:08:24.763,0:08:27.249 " ایک آدمی برتن دھونے کے [br]بارے میں لکھتا ہے، 0:08:27.273,0:08:28.838 تو وہ حقیقی ہے۔ 0:08:29.209,0:08:31.500 اور جب ایک عورت اس بارے میں لکھتی ہے، 0:08:31.524,0:08:34.039 تو یہ بد قسمت نسلی رجحان ہے"۔ 0:08:34.063,0:08:35.272 (قہقہے) 0:08:35.296,0:08:39.130 اب، یہ صرف وہی نہیں ہے جو پہلے ہوتا تھا۔ 0:08:39.154,0:08:40.974 میرا مطلب ہے کہ جب میں چھوٹی لڑکی تھی، 0:08:40.978,0:08:43.692 اور بے تابی سے تھیٹر ہدایت کار[br]بننے کا انتظار کر رہی تھی، 0:08:43.692,0:08:46.465 یہ وہی ہے جو میرے ایک مرد [br]استاد نے کہا تھا: 0:08:46.489,0:08:50.561 دیکھو برطانیہ میں تین خواتین ہدایتکار [br]ہیں، اس نے کہا "جیوڈ"۔ 0:08:50.585,0:08:54.692 "ایک جون نائٹ ہے جو ہم جنس پرست ہے اور جون[br]لٹل وڈ ہے جو ملازمت چھوڑ چکی ہیں، 0:08:54.716,0:08:57.496 اور بز گڈبوڈی ہیں جنہوں نے حال ہی میں[br]خود کشی کر لی۔ 0:08:57.520,0:08:59.776 تو آپ ان تینوں میں سے کون سی بننا [br]پسند کریں گی؟ 0:08:59.800,0:09:00.853 (قہقہے) 0:09:00.877,0:09:05.463 ہم جنس پرست عورتوں پر لگائے گئے [br]نازیبا الزامات ایک طرف، 0:09:05.487,0:09:08.332 در حقیقت وہ میری تحقیر کرنا چاہتا تھا۔ 0:09:08.356,0:09:12.079 وہ سوچتا تھا کہ یہ بے وقوفی ہے [br]کہ میں ڈاریکٹر بنوں۔ 0:09:12.079,0:09:15.160 اور میں نے اپنی موسیقار دوست میرین السوپ[br]کو بتایا اور اس نے کہا، 0:09:15.160,0:09:17.883 "ہاں میرے موسیقی کے استاد نے [br]بلکل یہی کہا تھا۔ 0:09:17.907,0:09:20.427 اس نے کہا تھا 'عورتیں پیشوا نہیں بنتیں'"۔ 0:09:20.704,0:09:23.427 مگر اتنے سالوں بعد، [br]ہم نے اپنا مقام بنایا ہے۔ 0:09:23.451,0:09:25.681 آپ سوچتے ہوں گے "اب بہت کچھ بدل گیا ہے"۔ 0:09:25.705,0:09:28.199 مجھے ڈر ہے کہ اب بھی کچھ نہیں بدلا۔ 0:09:28.223,0:09:31.668 پیرس دارالعلوم کے موجودہ سربراہ نے 0:09:31.692,0:09:35.119 حال ہی میں کہا،[br]"بہت جسمانی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے 0:09:35.143,0:09:36.624 سازینہ کی ہم آہنگی کے لیے، 0:09:36.648,0:09:38.209 اور عورتیں بہت کمزور ہوتی ہیں"۔ 0:09:38.209,0:09:39.576 (قہقہے) 0:09:39.600,0:09:41.539 فنکار جارج بیسلٹز نے کہا، 0:09:41.563,0:09:43.850 "حقیقت یہ ہے کہ عورتیں[br]مصوری نہیں کر سکتیں۔ 0:09:43.874,0:09:45.720 وہ اچھی تصویریں نہیں بنا سکتیں۔" 0:09:46.124,0:09:48.582 لکھاری وی ایس نیپل نے دو سال پہلے کہا تھا، 0:09:48.606,0:09:52.198 "میں صرف دو پیرا پڑھ کر بتا سکتا [br]ہوں کہ کیا یہ کسی عورت نے لکھا ہے، 0:09:52.222,0:09:55.033 اور پھر میں پڑھنا چھوڑ دیتا ہوں کہ [br]وہ میرے قابل نہیں ہوتا۔ 0:09:55.033,0:09:56.620 ناظرین : اوہ! 0:09:57.389,0:09:59.022 اور ایسا بہت کچھ ہے۔ 0:10:00.997,0:10:02.985 ہمیں ایک راستہ ڈھونڈنا ہو گا 0:10:03.009,0:10:05.637 لڑکیوں اور عورتوں کو روکنے کے لئے 0:10:05.637,0:10:08.558 جن کو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ انکی [br]کہانی کی کوئی اہمیت نہیں ہے، 0:10:08.558,0:10:11.932 لیکن ان کو کہانی سنانے کی اجازت نہیں۔ 0:10:12.661,0:10:16.244 کیونکہ اگر ایک دفعہ آپ نے سوچ لیا [br]کہ آپ مرکزی جگہ پر نہیں کھڑی ہو سکتیں 0:10:16.268,0:10:19.276 اور دنیا کے لئے نہیں بول سکتیں، 0:10:19.300,0:10:24.375 تو آپ کو لگے گا کہ آپ چند منتخب لوگوں [br]کو چیزیں دے سکتی ہیں۔ 0:10:24.399,0:10:27.915 آپ پھر چھوٹے پیمانے پر چھوٹے [br]کام کرنے کی کوشش کریں گی، 0:10:27.939,0:10:29.972 آپکی معاشی طاقت کم ہو گی، 0:10:29.996,0:10:32.468 اور لوگوں تک پہنچ بھی کم ہو گی، 0:10:32.492,0:10:37.303 اور فنکار کے طور پر بھی کم پذیرائی ہو گی۔ 0:10:37.327,0:10:42.812 اور ہم بالآخر فنکاروں کو بہترین اور [br]نمایاں جگہیں دیتے ہیں 0:10:42.836,0:10:43.994 دنیا میں، 0:10:43.994,0:10:45.757 کیونکہ وہ ہمارے کہانی سنانے والے ہیں۔ 0:10:45.757,0:10:48.966 اب اس بات کی آپ کے لیے کیوں اہمیت[br]ہونی چاہئے اگر آپ ایک فنکار نہیں؟ 0:10:48.966,0:10:52.185 فرض کریں کہ آپ ایک محاسب یا کاروباری[br]یا معالج ہیں 0:10:52.209,0:10:53.376 یا ایک سائنس دان: 0:10:53.400,0:10:56.002 کیا آپکو فنکار عورتوں کی پرواہ کرنی چاہیے؟ 0:10:56.026,0:10:58.082 بلکل، کرنی چاہیے، 0:10:58.106,0:11:01.518 کیونکہ آپ ان غار کی [br]تصویروں سے دیکھ سکتے ہیں، 0:11:01.542,0:11:03.223 ساری تہذبیں، 0:11:03.247,0:11:05.451 ساری انسانیت، 0:11:06.105,0:11:10.061 نے فنکاروں پر بھروسہ کیا ہے [br]کہ وہ انسانوں کی کہانیاں سنائیں، 0:11:10.085,0:11:13.354 اور اگر انسانوں کی کہانیاں صرف [br]مردوں نے سنائیں، 0:11:13.378,0:11:15.114 تو میری بات یاد رکھیں، 0:11:15.138,0:11:16.855 وہ صرف مردوں کے بارے میں ہوں گی۔ 0:11:17.671,0:11:20.355 تو آئیں کچھ تبدیل کرتے ہیں۔ 0:11:20.379,0:11:22.581 آئیں اپنے تمام اداروں میں[br]کچھ تبدیل کرتے ہیں، 0:11:22.605,0:11:23.880 اور صرف مغرب میں نہیں۔ 0:11:23.904,0:11:28.323 یہ نہ بھولیں -- کہ عورتوں کی نا اہلی[br]کا یہ پیغام 0:11:28.347,0:11:30.372 تخلیقی نابغے کو روکنے کا 0:11:30.396,0:11:35.310 یہ نائجیریا، چین اور روس میں لڑکیوں کو [br]اور عورتوں کو بتایا جاتا ہے، 0:11:35.334,0:11:36.497 اور انڈونیشیا میں۔ 0:11:36.521,0:11:39.230 پوری دنیا میں عورتوں اور لڑکیوں کو[br]کہا جاتا ہے 0:11:39.254,0:11:44.171 کہ وہ تخلیقی عمل کا خیال اپنے پاس نہیں [br]رکھ سکتیں۔ 0:11:45.131,0:11:46.780 اور میں آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں: 0:11:46.804,0:11:48.518 کیا آپ اس بات پر یقین رکھتے ہیں؟ 0:11:48.542,0:11:52.337 کیا آپ کو یقین ہے کہ عورتیں تخلیقی [br]نابغہ ہوسکتی ہیں؟ 0:11:53.168,0:11:58.907 (تالیاں اور تحسین) 0:11:58.931,0:12:00.592 پھر آگے بڑھیں، 0:12:00.616,0:12:02.866 فنکار عورتوں کی مدد کریں، 0:12:02.890,0:12:04.364 ان کے کام کو خریدیں، 0:12:04.388,0:12:06.656 اصرار کریں کہ ان کی آواز سنا جائے، 0:12:06.680,0:12:10.260 اور ان کے لئے اس جگہ کو ڈھونڈیں[br]جہاں وہ اپنے خیالات کی نشوونما کر سکیں۔ 0:12:10.680,0:12:12.467 اور یاد رکھیں: 0:12:12.491,0:12:15.770 کہ ایک طرح سے کہ اگر ہم ان لمحات سے[br]فائدہ اٹھا لیں 0:12:15.794,0:12:19.646 اس دنیا سے جہاں ہمیں معلوم ہے کہ [br]ہم برابر ہیں، 0:12:19.670,0:12:22.867 یہ فن کار ہی ہیں جنہیں ایک مختلف دنیا کا [br]تصور کرنا ہے۔ 0:12:22.891,0:12:26.501 اور میں سارے مرد اور عورت فنکاروں کو [br]دعوت دے رہی ہوں، 0:12:26.525,0:12:29.865 کہ وہ صنفی طور پر برابر دنیا کا تصور کریں۔ 0:12:30.326,0:12:32.483 اس کو بنائیں اور اس میں رنگ بھریں۔ 0:12:32.483,0:12:34.348 اس کے بارے میں لکھیں ۔اس کی فلم بنائیں۔ 0:12:34.352,0:12:36.238 اور اگر ہم تصور کر سکتے ہیں، 0:12:36.262,0:12:39.742 تو پھر ہم میں طاقت اور قوت برداشت بھی ہوگی 0:12:39.766,0:12:41.255 اس کے لئے کام کرنے کی۔ 0:12:41.802,0:12:43.856 جب میں اس چھوٹی بچی کو دیکھتی ہوں، 0:12:43.880,0:12:45.920 گیارہ ہزار سال پہلے، 0:12:45.944,0:12:49.405 میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ جو [br]ابھی کی بچی ہے 0:12:49.429,0:12:52.713 وہ وہاں کھڑی ہو کر یہ سوچ سکتی ہے کہ [br]اس کے خواب پورے ہو سکتے ہیں، 0:12:52.737,0:12:55.027 وہ اپنے مقدر کی حقدار ہے 0:12:55.051,0:12:59.253 اور اسکو ساری دنیا کے لئے آواز اٹھانے [br]کی اجازت ہے، 0:12:59.277,0:13:01.101 اور اس کو تسلیم کیا جانا چاہیے 0:13:01.125,0:13:02.775 اور تعریف کی جانی چاہیے۔ 0:13:02.799,0:13:03.985 شکریہ۔ 0:13:04.009,0:13:08.790 (تالیاں)