WEBVTT 00:00:01.960 --> 00:00:03.850 انسانی آواز: 00:00:03.850 --> 00:00:06.150 یہ ایک ایسا ساز ہے جو ہم سب چھیڑتے ہیں 00:00:06.150 --> 00:00:09.003 یہ دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور آواز ہے، ممکنہ حد تک 00:00:09.003 --> 00:00:11.850 یہی آواز جنگ کا سبب بن سکتی ہے یا کہے"مجھے تم سے پیارہے". 00:00:11.850 --> 00:00:13.888 اور اب بہت سے لوگوں کو یہ تجربہ ہوا ہے 00:00:13.888 --> 00:00:16.276 کہ جب وہ بات کرتے ہیں، تو لوگ انھیں نہیں سنتے، 00:00:16.276 --> 00:00:17.932 اور ایسا کیوں ہے؟ 00:00:17.932 --> 00:00:21.225 ہم کیسے ایسی پُراثر گفتگو کریں جو دنیا میں تبدیلی لے آئے؟ NOTE Paragraph 00:00:21.225 --> 00:00:23.127 اس کے لیے میں تجویز دینا چاہوں گا 00:00:23.127 --> 00:00:25.756 ہم میں کئی ایسی عادتیں ہیں جنھیں دور کرنا ہوگا۔ 00:00:25.756 --> 00:00:29.420 آپ سب کی تفریحِ طبع کے لیے میں نے یہاں گفتگو کے سات خطرناک گناہ اکٹھے کئے ہیں. 00:00:29.420 --> 00:00:32.262 میں یہ نہیں کہہ رہا کہ یہ ایک مکمل فہرست ہے, 00:00:32.262 --> 00:00:37.298 مگر یہ سات، میرے مطابق، اتنی عام عادتیں ہیں کہ ہم سب ان کا شکار ہو سکتے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:00:37.298 --> 00:00:39.332 پہلی، غیبت کرنا۔ 00:00:39.332 --> 00:00:42.202 کسی کے پیٹھ پیچھے اس کی برائی بیان کرنا۔ 00:00:42.202 --> 00:00:45.016 ایک اچھی عادت نہیں، اور ہم اچھی طرح جانتے ہیں 00:00:45.016 --> 00:00:49.051 ابھی کسی کی غیبت کرنے والا شخص، پانچ منٹ بعد، ہماری غیبت بھی کرے گا۔ NOTE Paragraph 00:00:49.051 --> 00:00:51.245 دوسری، اندازہ لگانا۔ 00:00:51.245 --> 00:00:54.089 ہم ایسے افراد کو جانتے ہیں جن کی گفتگو میں یہ انداز شامل ہے، 00:00:54.089 --> 00:00:56.335 اور کسی کو ایسے سننا بہت مشکل ہے 00:00:56.335 --> 00:00:59.939 اگرآپ جانتے ہوں کہ آپ کو بیک وقت کم تر سمجھا اور جانچا جارہا ہو۔ NOTE Paragraph 00:00:59.939 --> 00:01:01.897 تیسرا ہے، منفی سوچ کا ہونا۔ 00:01:01.897 --> 00:01:03.785 آپ اس میں پھنس سکتے ہیں، 00:01:03.785 --> 00:01:06.760 میری والدہ، اپنی عمر کے آخری سالوں میں، بہت منفی ہو گئی تھیں، 00:01:06.760 --> 00:01:08.282 اور ایسا سننا بہت مشکل ہے۔ 00:01:08.282 --> 00:01:10.929 مجھے یاد ہےایک دن، میں نے ان سے کہا، "آج یکم اکتوبر ہے"، 00:01:10.929 --> 00:01:13.550 انھوں نے کہا، مجھے علم ہے، یہ کتنا ہولناک سا ہے نا؟" NOTE Paragraph 00:01:13.550 --> 00:01:15.288 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:01:15.288 --> 00:01:17.681 جب کوئی اتنا منفی ہوجائے تو اسے سننا بہت مشکل ہے۔ NOTE Paragraph 00:01:17.681 --> 00:01:18.947 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:01:18.947 --> 00:01:21.491 اور منفی ہونے کا ایک دوسرا رخ، شکایت کرنا ہے۔ 00:01:21.491 --> 00:01:24.752 خیر، یہ تو برطانیہ کا قومی فن ہے۔ 00:01:24.752 --> 00:01:27.013 یہ ہمارا قومی کھیل ہے۔ 00:01:27.013 --> 00:01:30.451 ہم شکایت کرتے ہیں موسم کی، کھیل کی، سیاست کی، غرض سب کی، 00:01:30.451 --> 00:01:32.591 در حقیقت، شکایت کرنا ایک خطرناک وبا ہے۔ 00:01:32.591 --> 00:01:35.627 یہ سورج کی شعاعوں کی طرح نہیں جو پھیل کر دنیا کو روشن کردے۔ NOTE Paragraph 00:01:35.627 --> 00:01:37.408 بہانے بازی۔ NOTE Paragraph 00:01:37.408 --> 00:01:39.426 ہم سب کسی ایسے فرد سے مل چکے ہیں، 00:01:39.426 --> 00:01:41.472 ہوسکتا ہے ہم خود اس فرد کی طرح رہے ہوں۔ 00:01:41.472 --> 00:01:43.786 کچھ لوگ اپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنا جانتے ہیں 00:01:43.786 --> 00:01:45.744 وہ کسی پر بھی اسے ڈال دیتے ہیں 00:01:45.744 --> 00:01:48.252 اور اپنے کسی عمل کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے، 00:01:48.252 --> 00:01:50.682 یقیناً، ایسے شخص کو بھی سننا مشکل ہے۔ NOTE Paragraph 00:01:50.682 --> 00:01:53.030 ما قبل آخر، ساتویں میں سے چھٹی، 00:01:53.030 --> 00:01:55.850 آرائش، مبالغہ آرائی ۔ 00:01:55.850 --> 00:01:58.674 دراصل، بسا اوقات یہ ہماری زبان کی تحقیر کرتی ہے، 00:01:58.674 --> 00:02:01.946 مثلاً، اگر میں کچھ ایسا دیکھوں جو واقعی بہترین ہو، 00:02:01.946 --> 00:02:03.956 میں اسے کیا کہوں گا ؟ NOTE Paragraph 00:02:03.956 --> 00:02:05.866 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:02:05.866 --> 00:02:09.306 اور تب، بےشک، یہ مبالغہ آرائی جھوٹ بن جاتی ہے، 00:02:09.306 --> 00:02:12.489 ہم ایسے لوگوں کو نہیں سننا چاہتے جن کا علم ہوکہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں، NOTE Paragraph 00:02:12.489 --> 00:02:15.138 اور آخر میں، ہٹ دھرمی۔ 00:02:15.138 --> 00:02:19.013 حقائق اور رائے کے درمیان کشمکش۔ 00:02:19.013 --> 00:02:21.012 جب وہ دو شے آپس میں ملتی ہیں، 00:02:21.012 --> 00:02:22.899 آپ برداشت سے زیادہ سن رہے ہوتے ہیں۔ 00:02:22.899 --> 00:02:26.424 جب کوئی اپنے نظریات آپ پر یوں ٹھونس رہا ہو جیسے بس وہی سچ ہے، 00:02:26.424 --> 00:02:28.377 یہ سب سننا بہت مشکل ہے۔ NOTE Paragraph 00:02:28.377 --> 00:02:31.528 تو یہ ہیں وہ، گفتگو کے سات خطرناک گناہ۔ 00:02:31.528 --> 00:02:34.277 میرے خیال ان عادات کو نظرانداز کرنے کی ضرورت ہے۔ 00:02:34.277 --> 00:02:37.006 مگر کیا اس حوالے سے سوچنے کا کوئی مثبت راستہ ہے؟ 00:02:37.006 --> 00:02:38.489 جی، بالکل ہے۔ 00:02:38.489 --> 00:02:43.724 میرے رائے میں چار انتہائی بنیادی اور اہم امور ہیں، 00:02:43.724 --> 00:02:46.476 جن کا خیال رکھنا ہوگا اگر ہم اپنی گفتگو کو 00:02:46.476 --> 00:02:49.928 پراثر اور دنیا میں تبدیلی کی وجہ بنانا چاہیں۔ 00:02:49.928 --> 00:02:52.263 خوش قسمتی سے،ان چار الفاظ سے ایک لفظ بنتا ہے۔ 00:02:52.263 --> 00:02:55.409 یہ لفظ ہے 'ہیل' یعنی "ستائش"، جو خود گہرے مفہوم کا حامل ہے۔ 00:02:55.409 --> 00:02:58.017 میں اس شے کی ہر گز بات نہیں کر رہا جو آسمان سے گرتی ہے 00:02:58.017 --> 00:02:59.451 اور سیدھی آپ کے سر پر گرتی ہے۔ 00:02:59.451 --> 00:03:00.979 میں اُس مفہوم کی بات کر رہا ہوں، 00:03:00.979 --> 00:03:03.056 یعنی سلامتی بھیجنا، اورگرمجوشی کا اظہارکرنا، 00:03:03.056 --> 00:03:05.363 جس کی وجہ سے میرے خیال میں ہمارے الفاظ قبول ہونگے 00:03:05.363 --> 00:03:07.159 اگر ہم ان چار بنیادی امور کو اپنائیں۔ NOTE Paragraph 00:03:07.159 --> 00:03:08.841 دیکھتے ہیں ان کے کیا معنی ہیں؟ 00:03:08.841 --> 00:03:10.540 دیکھتے ہیں اگر آپ بوجھ سکیں۔ 00:03:10.540 --> 00:03:13.143 ’H‘، ایمانداری، بے شک، 00:03:13.143 --> 00:03:16.340 اپنے قول میں سچائی، کھرا پن اور وضاحت پیدا کیجئے۔ 00:03:16.340 --> 00:03:20.155 ’A‘، استعمال ہوگا مستند ہونے کے لیے، اپنے آپ سے سچے رہئیے، 00:03:20.155 --> 00:03:23.381 میرے ایک دوست نے اسے اپنی حقیقت کے ساتھ جُڑے رہنے کا نام دیا ہے، 00:03:23.381 --> 00:03:25.919 جو کہ میرے خیال میں ایک اچھا ذریعہ اظہار ہے۔ 00:03:25.919 --> 00:03:28.125 ’I‘، دیانت داری، اپنی زبان پر قائم رہنا، 00:03:28.125 --> 00:03:29.973 آپ جو کہہ رہے ہوں وہی کر رہے ہوں، 00:03:29.973 --> 00:03:32.357 اور ایسا فرد بننا کہ جس پر لوگ اعتبار کرسکیں۔ 00:03:32.358 --> 00:03:34.600 اور ’L‘ سے مراد ہے محبت۔ 00:03:34.600 --> 00:03:37.167 میں رومانوی محبت کی بات نہیں کر رہا، 00:03:37.167 --> 00:03:40.160 میرا مطلب لوگوں سے حسنِ سلوک ہے، جس کی دو وجوہات ہیں۔ 00:03:40.160 --> 00:03:43.924 پہلی بات یہ کہ، مکمل ایمانداری ہمیشہ ہماری خواہش نہیں ہوسکتی۔ 00:03:43.924 --> 00:03:46.969 میرا مطلب ہے، اوہ خدایا، آج صبح تم بدصورت لگ رہے ہو، 00:03:46.969 --> 00:03:49.957 شائد کہ اس کی ضرورت ہی نہ ہو۔ 00:03:49.957 --> 00:03:53.505 محبت سے سلجھایئے، بے شک، ایمانداری ایک بہترین چیز ہے۔ 00:03:53.505 --> 00:03:56.630 مگر پھر بھی، اگر آپ واقعی کسی کا اچھا چاہتے ہیں، 00:03:56.630 --> 00:03:59.237 مشکل ہے کہ بیک وقت انھیں جانچا بھی جائے۔ 00:03:59.237 --> 00:04:02.833 مجھے اس کا یقین نہیں کہ آپ بیک وقت یہ دو کام کر سکتے ہیں۔ 00:04:02.833 --> 00:04:04.680 تو گرم جوشی۔ NOTE Paragraph 00:04:04.680 --> 00:04:06.363 یہ بھی ہے، اب آپ جو کہتے ہیں، 00:04:06.363 --> 00:04:08.655 اور یہ کسی پرانے نغمے کی طرح ہے، وہ جو آپ کہیں، 00:04:08.655 --> 00:04:10.638 اس کے کہنے کا بھی ایک خاص انداز ہے۔ 00:04:10.638 --> 00:04:12.676 آپ کے پاس ایک بہترین آلات کا ڈبہ ہے، 00:04:12.676 --> 00:04:14.286 یہ ناقابلِ یقین آلہ ہے، 00:04:14.286 --> 00:04:17.546 اور ابھی تک صرف چند افراد ہی اس آلاتی ڈبے کو کھول سکے ہیں۔ 00:04:17.546 --> 00:04:20.181 میں آپ سب کے سامنے اس میں کچھ تلاش کرتا ہوں 00:04:20.181 --> 00:04:21.675 اور کچھ آلات باہر نکالتا ہوں 00:04:21.675 --> 00:04:24.224 جنھیں شاید آپ اپنے ساتھ رکھنا چاہیں اور لطف اندوز ہوں 00:04:24.224 --> 00:04:26.382 جو کہ آپ کی گفتگو کی تاثیر کو بڑھائیں گے۔ NOTE Paragraph 00:04:26.382 --> 00:04:28.146 بول، مثلا۔ 00:04:28.146 --> 00:04:31.790 اب، کارٹون جیسی آواز کا استعمال اکثر سود مند نہیں ہوتا، 00:04:31.790 --> 00:04:34.014 مگر ان بولوں میں کہیں ایک تعلق ہے۔ 00:04:34.014 --> 00:04:36.099 میں اس بات کی بہت گہرائی میں نہیں جا رہا مگر 00:04:36.099 --> 00:04:38.121 اگر آپ میں کوئی ماہرِصوتیات ہے تو بتا دوں۔ 00:04:38.121 --> 00:04:40.018 آپ اپنی آواز جانچ سکتے ہیں، بہر حال، 00:04:40.018 --> 00:04:42.960 اگر میں یہاں اپنی ناک کے ذریعے بات کروں، آپ کو فرق نظر آئے گا۔ 00:04:42.960 --> 00:04:44.638 اگر میں یہاں اپنے گلے سے کہوں، 00:04:44.638 --> 00:04:46.951 جہاں سے ہم میں سے اکثر ذیادہ تر بات کرتے ہیں، 00:04:46.951 --> 00:04:48.728 لیکن اگر آپ وزن چاہتے ہیں، 00:04:48.728 --> 00:04:51.090 تو آپ کو یہاں نیچے سینے کے پاس آنا ہو گا، 00:04:51.090 --> 00:04:52.826 آپ نے فرق محسوس کیا؟ 00:04:52.826 --> 00:04:56.540 یہ سچ ہے، کہ ہم مدھم آوازوں والے سیاست دانوں کو چنتے ہیں، 00:04:56.540 --> 00:04:59.668 کیونکہ ہم گہرائی کو طاقت سے مربوط کرتے ہیں 00:04:59.668 --> 00:05:01.445 اور اختیار سے۔ 00:05:01.445 --> 00:05:03.494 یہ ہے بول۔ NOTE Paragraph 00:05:03.494 --> 00:05:05.121 پھر ہمارے پاس ہے آھنگ ۔ 00:05:05.121 --> 00:05:07.140 یہ آپ کی آواز محسوس ہونے کا ایک ذریعہ ہے۔ 00:05:07.140 --> 00:05:08.812 تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے 00:05:08.812 --> 00:05:12.174 کہ ہم اُن آوازوں کو اہمیت دیتے ہیں جو بھرپور، شائستہ اور جوشیلی ہوں، 00:05:12.174 --> 00:05:13.795 جیسے گرم چاکلیٹ۔ 00:05:13.795 --> 00:05:16.313 خیر،اگر یہ آپ نہیں، تو دنیا یہاں ختم نہیں ہوجاتی، 00:05:16.313 --> 00:05:18.225 کیونکہ آپ اسے سیکھ سکتے ہیں۔ 00:05:18.225 --> 00:05:20.169 جائیے اور کسی صوتیات کے استاد سے ملئے، 00:05:20.169 --> 00:05:22.547 اور وہاں بہت سی بہترین چیزیں آپ کرسکتے ہیں 00:05:22.547 --> 00:05:24.947 سانس کے ذریعے، خاص طرز سے، اور مشقوں سے 00:05:24.947 --> 00:05:27.405 اپنی آواز کے آھنگ کو بہتر بنانے کے لئے۔ NOTE Paragraph 00:05:27.405 --> 00:05:29.423 پھر ہے اتار چڑھاو، مجھے اس سے پیار ہے۔ 00:05:29.423 --> 00:05:31.233 یہ لہن ہے، زبان کا اتار چڑھاؤ 00:05:31.233 --> 00:05:33.723 جو ہم معنی خیزی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ 00:05:33.723 --> 00:05:36.361 یہ باہمی گفتگو کے معنی میں بنیاد ہے۔ 00:05:36.361 --> 00:05:40.095 جو لوگ ایک ہی سُر میں بات کرتے ہیں انھیں سننا بے حد مشکل کام ہے 00:05:40.095 --> 00:05:42.627 اگر ان کی گفتگو کے انداز میں بالکل اتار چڑھاو نہیں۔ 00:05:42.627 --> 00:05:45.446 یہیں سے "یکساں سُر" کا لفظ سامنے آتا ہے، 00:05:45.446 --> 00:05:47.576 یا غیر مبدل، یک رنگ کا ۔ 00:05:47.576 --> 00:05:51.323 ہمارے پاس اس علم کی تکرار بھی آجاتی ہے، 00:05:51.323 --> 00:05:54.253 جہاں ہر جملہ یوں ختم ہوتا ہے کہ جیسے وہ سوال تھا 00:05:54.253 --> 00:05:57.120 جب کہ وہ سوال نہیں تھا، بلکہ ایک بیانیہ تھا ؟ NOTE Paragraph 00:05:57.120 --> 00:05:58.624 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:05:58.624 --> 00:06:00.896 اور اگر آپ اس ایک کو دہراتے ہیں، تو 00:06:00.896 --> 00:06:04.034 دراصل یہ آپ کے اتارچڑھاو کے ذریعے گفتگو کی صلاحیت کو پابند کرنا ہے 00:06:04.034 --> 00:06:06.090 جو کہ میرے خیال میں باعثِ شرمندگی ہے، 00:06:06.090 --> 00:06:08.575 تو چلیے کوشش کریں اوراس عادت کو ختم کریں۔ NOTE Paragraph 00:06:08.575 --> 00:06:10.278 رفتار۔ NOTE Paragraph 00:06:10.278 --> 00:06:13.779 میں بہت پُرجوش ہوسکتا ہوں اگر مجھے کچھ بے حد جلدی سے کہنا ہو، 00:06:13.779 --> 00:06:17.095 یا پھربات پر زور ڈالنے کے لئے آہستگی سے۔ 00:06:17.095 --> 00:06:20.965 اور اب آخر میں، بے شک، ہماری پُرانی ساتھی ہے "خاموشی" 00:06:20.965 --> 00:06:25.641 گفتگو میں تھوڑی خاموشی کا ہونا کچھ برا نہیں، ہیں نا؟ 00:06:25.641 --> 00:06:29.093 ہمیں اسے ام۔۔ اور آہ سے پُر کرنے کی ضرورت نہیں، 00:06:29.093 --> 00:06:31.333 یہ بڑی طاقتور ہو سکتی ہے۔ NOTE Paragraph 00:06:31.333 --> 00:06:33.437 بے شک، آواز کی قوت اس کی رفتار سے متصل ہے 00:06:33.437 --> 00:06:36.625 جذبات کے اظہار کے لئے، مگر آپ اسے آواز کے انداز سے ادا کر سکتے ہیں۔ 00:06:36.625 --> 00:06:38.519 تم نے میری چابیاں کہاں رکھی تھیں؟ 00:06:38.519 --> 00:06:41.013 (اونچی آواز) تم نے میری چابیاں کہاں رکھی تھیں؟ 00:06:41.013 --> 00:06:44.192 تو، یہ دونوں انداز تخاطب تھوڑے سے مختلف معانی کے ساتھ۔ ہیں۔ NOTE Paragraph 00:06:44.192 --> 00:06:46.052 اور آخر میں، بلندی۔ 00:06:46.052 --> 00:06:49.789 (اونچی آواز) میں بہت جوشیلا ہو سکتا ہوں تیز آواز کے ساتھ، 00:06:49.789 --> 00:06:52.036 معذرت، اگر کسی کو میں نے خوفزدہ کیا ہو۔ 00:06:52.036 --> 00:06:55.617 یا پھر میں آپ کی توجہ حاصل کر سکتا ہوں بالکل مدھم آواز سے۔ 00:06:55.617 --> 00:06:58.513 کچھ لوگ ہر وقت نشریاتی انداز میں بات کرتے ہیں، 00:06:58.513 --> 00:07:00.086 کوشش کریں کہ ایسا نہ ہو۔ 00:07:00.086 --> 00:07:01.978 اسے سمعی آلود گی کہتے ہیں، NOTE Paragraph 00:07:01.978 --> 00:07:03.255 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:07:03.255 --> 00:07:07.443 لاپرواہی اور غیرمحتاط انداز میں آواز سے آس پاس کے لوگوں کو پریشان کرنا، 00:07:07.443 --> 00:07:09.161 یہ کچھ اچھی بات نہیں۔ NOTE Paragraph 00:07:09.161 --> 00:07:11.611 بے شک، یہ سب عموماً اسی وقت عمل میں آتا ہے جب 00:07:11.611 --> 00:07:14.225 جب آپ کو کوئی اہم کام انجام دینا ہو۔ 00:07:14.225 --> 00:07:17.521 یہ بالکل کسی اسٹیج پر جا کر لوگوں کے سامنے تقریر کرنے جیسا ہوسکتا ہے۔ 00:07:17.521 --> 00:07:19.545 یہ شادی کی پیشکش کرنا بھی ہوسکتا ہے، 00:07:19.545 --> 00:07:23.059 تنخواہ میں اضافے کی درخواست، شادی میں دعاؤں کا اظہار بھی ہوسکتا ہے۔ 00:07:23.059 --> 00:07:25.265 جو کچھ بھی ہو،اگر یہ بہت اہم ہے، 00:07:25.265 --> 00:07:28.428 تو پھر آپ پر ضروری ہے کہ اس اوزاروں کے ڈبے میں ضرور جھانکئے۔ 00:07:28.428 --> 00:07:30.535 اور پھر اس کے انجن کو کام میں لانا ہو گا، 00:07:30.535 --> 00:07:33.304 اور کوئی انجن بغیر تیاری کے صحیح کام نہیں کرتا۔ 00:07:33.304 --> 00:07:35.142 اپنی آواز کو تیار کیجئے۔ NOTE Paragraph 00:07:35.142 --> 00:07:37.553 چلیے، میں آپ کو بتاتا ہوں یہ کیسے کرتے ہیں۔ 00:07:37.557 --> 00:07:40.436 کیا آپ سب ایک لمحے کے لیے کھڑے ہونگے؟ 00:07:40.436 --> 00:07:42.307 میں آپ کو بتانے جارہاں ہوں کہ 00:07:42.307 --> 00:07:46.971 صوتی نظام کو حرکت میں لانے کی چھ مشقیں جومیں ہر گفتگو سے قبل کیا کرتا ہوں۔ 00:07:46.971 --> 00:07:50.045 کسی بھی وقت آپ کسی سے بھی جب اہم گفتگو کرنے جائیں، یہ کیجیے۔ 00:07:50.045 --> 00:07:52.648 پہلے، بازو اوپر کیجیے، گہری سانس اندر لیں، 00:07:52.648 --> 00:07:55.740 اور سانس باہر نکالیے، آہ ہ ہہ، بالکل ایسے. 00:07:55.744 --> 00:07:57.438 ایک بار پھر. 00:07:57.438 --> 00:07:59.910 آہ ہ ہ ہ ہ ، بہت خوب. 00:07:59.910 --> 00:08:02.202 اب ہم اپنے ہونٹوں کو حرکت میں لائیں گے، 00:08:02.202 --> 00:08:04.424 اور ہم کریں گے با با با با، 00:08:04.424 --> 00:08:07.512 با با با با ، بہت اچھے. 00:08:07.512 --> 00:08:10.456 اور اب برررررررررر، 00:08:10.456 --> 00:08:12.452 بالکل ویسے ہی جب آپ بچے تھے۔ 00:08:12.452 --> 00:08:15.233 بررررر، اب آپ کے ہونٹ متحرک ہوجانے چاہیں۔ 00:08:15.233 --> 00:08:17.444 اس کے بعد اب ہم زبان کو حرکت دیں گے 00:08:17.444 --> 00:08:20.580 کھینچ کر لا لا لا لا لا لا لا۔ 00:08:20.580 --> 00:08:22.995 بہت خوب، آپ اس میں بہت اچھے جا رہے ہیں۔ 00:08:22.995 --> 00:08:25.981 اور اب اسے موڑ کر رر رر رر رر رر رر۔ 00:08:25.981 --> 00:08:28.187 یہ زبان کے لیے شراب کی طرح ہے۔ 00:08:28.187 --> 00:08:30.371 آخر میں، اگر صرف یہ ایک بار کرسکوں، 00:08:30.371 --> 00:08:32.434 پیشہ ورلوگ اسے سائرن کہتے ہیں۔ 00:08:32.434 --> 00:08:35.088 یہ کافی اچھا ہے، شروع ہے " وی " سے اور " آ " تک جاتا ہے۔ 00:08:35.088 --> 00:08:37.632 " وی " بلند ہوگا اور " آ " دھیرے سے۔ 00:08:37.632 --> 00:08:42.232 تو آپ شروع کریں، وی ی ی او او او آ آ آآ آ۔ NOTE Paragraph 00:08:42.232 --> 00:08:44.569 زبردست، تالیاں بجا کر اپنے آپ کو سراہیئے۔ 00:08:44.569 --> 00:08:46.304 تشریف رکھیے، آپ کا شکریہ۔ NOTE Paragraph 00:08:46.304 --> 00:08:47.402 (تالیاں) NOTE Paragraph 00:08:47.402 --> 00:08:50.226 اگلی بار آپ گفتگو کریں تو اسے پہلے کریں۔ NOTE Paragraph 00:08:50.226 --> 00:08:52.982 آخر میں مجھے اسے گفتگو میں یوں شامل کرنے دیجیئے، 00:08:52.982 --> 00:08:55.042 یہاں ایک سنجیدہ پہلو ہے۔ 00:08:55.042 --> 00:08:57.369 یہ وہ مقام ہے جہاں آج ہم موجود ہیں، ہیں نا؟ 00:08:57.369 --> 00:08:59.114 ہم بہت اچھا نہیں بولتے 00:08:59.114 --> 00:09:00.942 ان لوگوں سے جو بالکل نہیں سنتے 00:09:00.942 --> 00:09:03.651 ایک شور زدہ ماحول میں جو بری آوازوں سے متعلق ہے۔ 00:09:03.651 --> 00:09:06.598 میں مختلف مراحل میں اس حوالے سے اسٹیج پر بات کر چکا ہوں۔ 00:09:06.598 --> 00:09:08.428 دنیا اس وقت کیسی محسوس ہو گی 00:09:08.432 --> 00:09:10.178 جب ہم پُر اثر انداز میں بات کریں گے 00:09:10.178 --> 00:09:12.234 ان لوگوں سے جو مکمل توجہ سے سنتے ہوں 00:09:12.234 --> 00:09:15.582 اس ماحول میں جو درحقیقت اس مقصد کےلیے ہی مناسب ہو؟ 00:09:15.582 --> 00:09:18.045 یا اس کی یوں وضاحت کی جائے، 00:09:18.045 --> 00:09:20.029 اس وقت دنیا کیسی محسوس ہوگی 00:09:20.029 --> 00:09:22.366 اگر ہم آوازوں کو باشعور انداز میں تخلیق کریں 00:09:22.366 --> 00:09:24.359 اور آواز کا باشعور انداز میں استعمال ہو 00:09:24.359 --> 00:09:26.106 اور اپنے ماحول کو ایسے ترتیب دیں 00:09:26.106 --> 00:09:27.983 جو آواز کے لئے مناسب ہو؟ 00:09:27.983 --> 00:09:31.217 اس دنیا میں آواز ایک خوبصورت اور جاذب شے ہوگی، 00:09:31.217 --> 00:09:34.458 ایک ایسی جگہ جہاں اسے سمجھنا ایک عام سی بات ہو، 00:09:34.458 --> 00:09:37.451 یہ ایک ایسا خیال ہے جسے عام ہونا چاہئے۔ NOTE Paragraph 00:09:37.451 --> 00:09:39.427 آپ کا شکریہ۔ NOTE Paragraph 00:09:39.427 --> 00:09:40.963 (تالیاں)