1 00:00:00,000 --> 00:00:05,262 بہت سے قبائلی اور پدرانہ سماجوں میں، 2 00:00:05,262 --> 00:00:10,487 باپ کی پہچان بیٹوں سے ہوتی ہے، 3 00:00:10,487 --> 00:00:13,703 لیکن میں ان چند باپوں میں سے ہوں، 4 00:00:13,703 --> 00:00:15,747 جس کی پہچان اس کی بیٹی ہے، 5 00:00:15,747 --> 00:00:17,373 اور مجھے اس پر فخر ہے- 6 00:00:17,373 --> 00:00:21,542 (تالیاں) 7 00:00:23,810 --> 00:00:26,658 ملالہ نے اپنی تعلیمی مہم کا آغاز 8 00:00:26,658 --> 00:00:29,545 اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند 2007 میں کی، 9 00:00:29,545 --> 00:00:34,103 اور جب اسکی کوششوں کو 2011 میں سراہا گیا، 10 00:00:34,103 --> 00:00:37,542 اور اسے قومی امن انعام براۓ نوجوانان سے نوازا گیا، 11 00:00:37,543 --> 00:00:39,412 اس نے بہت شہرت پائی، 12 00:00:39,412 --> 00:00:43,456 اور وہ اپنے ملک کی شہرت یافتہ کم عمر لڑکی بن گئی- 13 00:00:43,456 --> 00:00:46,784 اس سے پہلے، وہ میری بیٹی تھی، 14 00:00:46,784 --> 00:00:49,789 لیکن اب میں اس کا والد ہوں- 15 00:00:50,741 --> 00:00:52,496 خواتین و حضرات، 16 00:00:52,496 --> 00:00:55,643 اگر ہم عالمی تاریخ پر ایک نظر ڈالیں، 17 00:00:55,643 --> 00:00:58,471 تو خواتین کی کہانی 18 00:00:58,471 --> 00:01:01,847 ناانصافی کی کہانی ہے، 19 00:01:01,847 --> 00:01:03,907 عدم مساوات کی، 20 00:01:03,907 --> 00:01:09,218 تشدد اور استحصال کی- 21 00:01:09,218 --> 00:01:11,053 غور کیجئے، 22 00:01:11,053 --> 00:01:15,204 پدرانہ معاشروں میں، 23 00:01:15,204 --> 00:01:17,646 ابتدا ہی سے، 24 00:01:17,646 --> 00:01:20,652 جب لڑکی کا جنم ہوتا ہے تو، 25 00:01:20,652 --> 00:01:24,932 خوشی کا اظہار نہیں کیا جاتا - 26 00:01:24,932 --> 00:01:27,096 اس کوخوش آمدید نہیں کہا جاتا، 27 00:01:27,096 --> 00:01:29,872 نہ تو ماں کی طرف سے اور نہ باپ کی جانب سے- 28 00:01:29,872 --> 00:01:31,557 اڑوس پڑوس سے لوگ آتے ہیں 29 00:01:31,557 --> 00:01:34,058 اور ماں سے اظہار افسوس کرتے ہیں، 30 00:01:34,058 --> 00:01:39,152 اور باپ کو کوئی مبارکباد نہیں دیتا- 31 00:01:39,152 --> 00:01:43,467 اور ماں بھی بہت گھبراہٹ محسوس کرتی ہے 32 00:01:43,467 --> 00:01:47,834 کہ اس نے بیٹی کو جنم دیا ہے- 33 00:01:47,834 --> 00:01:51,094 جب وہ پہلی لڑکی کو جنم دیتی ہے، 34 00:01:51,094 --> 00:01:55,183 پہلی بیٹی کو، تو وہ اداس ہوتی ہے- 35 00:01:55,183 --> 00:01:58,930 جب دوسری بیٹی کو جنم دیتی ہے، 36 00:01:58,930 --> 00:02:00,777 ، تو اس کو صدمہ ہوتا ہے، 37 00:02:00,777 --> 00:02:04,161 اور بیٹے کی امید میں، 38 00:02:04,161 --> 00:02:07,367 جب وہ تیسری بیٹی کو جنم دیتی ہے، 39 00:02:07,367 --> 00:02:12,906 تو وہ خود کو ایک مجرم کی طرح قصوروار سمجھتی ہے- 40 00:02:12,906 --> 00:02:15,540 نا صرف ماں اذیت جھیلتی ہے، 41 00:02:15,540 --> 00:02:18,277 بلکہ نو مولود بیٹی بھی، 42 00:02:18,277 --> 00:02:20,412 جب وہ بڑی ہو جاتی ہے، 43 00:02:20,412 --> 00:02:22,547 تو وہ بھی اذیت جھیلتی ہے- 44 00:02:22,547 --> 00:02:24,600 پانچ سال کی عمر میں، 45 00:02:24,600 --> 00:02:27,929 جب اسے اسکول جانا چاہیے، 46 00:02:27,929 --> 00:02:29,672 وہ گھر میں ہی رہتی ہے 47 00:02:29,672 --> 00:02:34,294 اور اس کے بھائیوں کو اسکول میں داخل کروا دیا جاتا ہے- 48 00:02:34,294 --> 00:02:36,887 بارہ برس کی عمر تک، کسی طرح، 49 00:02:36,887 --> 00:02:39,528 وہ ایک اچھی زندگی گزار لیتی ہے- 50 00:02:39,528 --> 00:02:41,199 وہ تفریح کرسکتی ہے- 51 00:02:41,199 --> 00:02:44,388 وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ گلیوں میں سیر و تفریح کرسکتی ہے، 52 00:02:44,388 --> 00:02:46,427 وہ گلیوں میں آزادی سے گھوم سکتی ہے، 53 00:02:46,427 --> 00:02:49,202 ایک آزاد تتلی کی طرح- 54 00:02:49,202 --> 00:02:53,017 لیکن جب وہ سن بلوغت میں داخل ہو جاتی ہے، 55 00:02:53,017 --> 00:02:55,357 اور تیرہ برس کی ہو چکتی ہے، 56 00:02:55,357 --> 00:02:58,976 تو اس کا گھر سے باہر نکلنا ممنوع ہو جاتا ہے 57 00:02:58,976 --> 00:03:02,468 بغیر کسی مرد کی حفاظت میں- 58 00:03:02,468 --> 00:03:07,843 اسے گھر کی چار دیواری میں محصور کر دیا جاتا ہے- 59 00:03:07,843 --> 00:03:13,037 اب وہ ایک آزاد شخص نہیں رہتی - 60 00:03:13,037 --> 00:03:16,057 وہ نام نہاد غیرت بن جاتی ہے، 61 00:03:16,057 --> 00:03:18,538 اپنے باپ اور بھائیوں کی، 62 00:03:18,538 --> 00:03:21,988 اپنے خاندان کی، 63 00:03:21,988 --> 00:03:24,676 اگر وہ تجاوز کرتی ہے، 64 00:03:24,676 --> 00:03:27,887 غیرت کی نام نہاد حدود سے، 65 00:03:27,887 --> 00:03:32,251 تو اس کو جان سے بھی مارا جا سکتا ہے- 66 00:03:32,251 --> 00:03:36,252 یہ بھی دلچسپ بات ہے کہ یہ نام نہاد 67 00:03:36,252 --> 00:03:37,615 قانون غیرت، 68 00:03:37,615 --> 00:03:41,305 صرف لڑکی کی زندگی پر ہی اثر انداز نہیں ہوتا، 69 00:03:41,305 --> 00:03:43,431 بلکہ اس سے متاثر ہوتی ہیں، 70 00:03:43,431 --> 00:03:48,230 خاندان کے مردوں کی زندگیاں بھی- 71 00:03:48,230 --> 00:03:54,823 میں سات بہنوں کے اکلوتے بھائی کے خاندان کے متعلق جانتا ہوں، 72 00:03:54,823 --> 00:03:56,645 اور وہ اکلوتا بھائی، 73 00:03:56,645 --> 00:04:00,149 خلیجی ممالک میں ہجرت کر گیا، 74 00:04:00,149 --> 00:04:02,844 تاکہ کمائی کرسکے اپنی سات بہنوں کے لئے، 75 00:04:02,844 --> 00:04:05,192 اور والدین کے لئے، 76 00:04:05,192 --> 00:04:11,046 کیونکہ وہ سوچتا ہے کہ اس کے لئے بے عزتی کی بات ہو گی 77 00:04:11,046 --> 00:04:13,768 اگر اس کی سات بہنیں کوئی ہنر سکھ لیں 78 00:04:13,768 --> 00:04:16,148 اور گھر کی چاردیواری سے باہر 79 00:04:16,148 --> 00:04:20,298 زندگی گزارنے کے لئے کچھ کمائی کرلیں- 80 00:04:20,298 --> 00:04:21,889 تو یہ بھائی، 81 00:04:21,889 --> 00:04:25,242 اپنی زندگی کی خوشیاں قربان کرتا ہے 82 00:04:25,242 --> 00:04:28,634 اور اپنی بہنوں کی خوشی ، 83 00:04:28,634 --> 00:04:33,218 نام نہاد عزت کی قربانگاہ پر- 84 00:04:33,218 --> 00:04:34,752 اور ایک روایت ہے، 85 00:04:34,752 --> 00:04:37,110 پدرانہ معاشرہ میں 86 00:04:37,110 --> 00:04:41,560 اسے فرمانبرداری کہتے ہیں- 87 00:04:41,560 --> 00:04:45,346 ایک نیک لڑکی کے لئے ضروری ہے، 88 00:04:45,346 --> 00:04:50,594 کے وہ خاموش طبع اور فرمانبردار ہو، 89 00:04:50,594 --> 00:04:54,565 اور اطاعت گزار ہو- 90 00:04:54,565 --> 00:04:55,904 یہ ہی میعار ہے- 91 00:04:55,904 --> 00:04:59,736 ایک قابل تقلید اچھی لڑکی کو خاموش رہنا چاہیے- 92 00:04:59,736 --> 00:05:02,025 اس کو اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرنا چاہیے 93 00:05:02,025 --> 00:05:05,196 اور اسے فیصلوں کو من وعن قبول کرنا ہوتا ہے 94 00:05:05,196 --> 00:05:07,416 اپنے ماں اور باپ کے فیصلوں کو 95 00:05:07,416 --> 00:05:10,641 اپنے بڑوں کے فیصلوں کو، 96 00:05:10,641 --> 00:05:13,047 خواہ وہ اسے ناپسند ہی کیوں نہ ہوں- 97 00:05:13,047 --> 00:05:16,376 اگر اس کی شادی ایک ایسے مرد سے ہو جاتی ہے جسے وہ ناپسند کرتی ہے 98 00:05:16,376 --> 00:05:19,118 یا کسی بوڑھے آدمی سے شادی ہو جاتی ہے، 99 00:05:19,118 --> 00:05:20,678 اسے قبول کرنا پڑتا ہے، 100 00:05:20,678 --> 00:05:23,196 کیونکہ وہ نہیں چاہتی کے اسے پر مہر لگ جائے 101 00:05:23,196 --> 00:05:25,819 نافرمانی کی- 102 00:05:25,819 --> 00:05:27,451 اگر شادی کم عمری کی ہو، 103 00:05:27,451 --> 00:05:28,925 اسے قبول کرنا ہوتا ہے - 104 00:05:28,925 --> 00:05:32,947 ورنہ وہ نافرمان کہلاۓ گی- 105 00:05:32,947 --> 00:05:35,750 اور کیا ہوتا ہے آخر کار اس کا انجام؟ 106 00:05:35,750 --> 00:05:37,505 ایک شاعرہ کے الفاظ میں، 107 00:05:37,505 --> 00:05:40,292 شادی ہوئی، ہم بستری ہوئی، 108 00:05:40,292 --> 00:05:45,463 اور جنم دیا بہت سے بیٹوں اور بیٹیوں کو- 109 00:05:45,463 --> 00:05:48,232 اور سانحہ تو یہ ہے کہ 110 00:05:48,232 --> 00:05:50,564 یہ ماں، 111 00:05:50,564 --> 00:05:53,616 فرمانبرداری کا یہی سبق سیکھاتی ہے، 112 00:05:53,616 --> 00:05:54,676 اپنی بیٹی کو 113 00:05:54,676 --> 00:05:59,109 اور غیرت کا وہی سبق اپنے بیٹوں کو- 114 00:05:59,109 --> 00:06:04,222 اورظلم کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہتا ہے- 115 00:06:05,997 --> 00:06:08,524 خواتین و حضرات، 116 00:06:08,524 --> 00:06:11,746 لاکھوں عورتوں کی یہ المناک تقدیر 117 00:06:11,746 --> 00:06:14,578 بدلی جا سکتی ہے 118 00:06:14,578 --> 00:06:16,953 اگر ہماری سوچ کا انداز بدل جائے، 119 00:06:16,953 --> 00:06:20,934 اگر مرد اور خواتین نئے انداز سے سوچنے لگیں، 120 00:06:20,934 --> 00:06:25,152 اگر قبائلی اور پدرانہ معاشرے میں مرد اور خواتین 121 00:06:25,152 --> 00:06:27,135 ترقی پذیر ممالک میں، 122 00:06:27,135 --> 00:06:30,046 چند رسوم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں 123 00:06:30,046 --> 00:06:34,650 اپنے گھر میں ، اپنے معاشرے میں، 124 00:06:34,650 --> 00:06:40,130 متعصب قوانین کو ختم کریں 125 00:06:40,130 --> 00:06:42,658 جو ان کے ملک اور نظام میں، 126 00:06:42,658 --> 00:06:44,949 جو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہیں 127 00:06:44,949 --> 00:06:48,743 خاص طور پر خواتین کے- 128 00:06:48,743 --> 00:06:53,987 عزیز بہنوں اور بھائیوں ، جب ملالہ پیدا ہوئی، 129 00:06:53,987 --> 00:06:56,140 پہلی بار، 130 00:06:56,140 --> 00:06:57,414 یقین جانیے، 131 00:06:57,414 --> 00:07:02,391 ایمانداری کی بات یہ ہے، کہ مجھے نو مولود بچے پسند نہیں، 132 00:07:02,391 --> 00:07:06,173 لیکن جب میں نے جا کر اس کی آنکھوں میں جھانکا، 133 00:07:06,173 --> 00:07:08,293 تو یقین جانیے، 134 00:07:08,293 --> 00:07:12,274 مجھے فخر کا احساس ہوا - 135 00:07:12,274 --> 00:07:14,444 اور اس کے پیدا ہونے سے بہت پہلے، 136 00:07:14,444 --> 00:07:17,480 میں نے اس کے نام کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا، 137 00:07:17,480 --> 00:07:20,765 میں گرویدہ تھا 138 00:07:20,765 --> 00:07:24,630 ایک جوانمرد، روایتی افغانی جنگجو کا- 139 00:07:24,630 --> 00:07:29,639 اس خاتون کا نام تھا مللائی جو میوند کی رہنے والی تھی، 140 00:07:29,639 --> 00:07:33,924 میں نے اس کے نام پر اپنی بیٹے کا نام رکھا- 141 00:07:33,924 --> 00:07:36,916 ملالہ کی پیدائش کے چند روز بعد، 142 00:07:36,916 --> 00:07:38,655 میرے ہاں بیٹی پیدا ہوئی، 143 00:07:38,655 --> 00:07:40,313 میرا کزن آیا -- 144 00:07:40,313 --> 00:07:42,281 اور یہ محض اتفاق تھا -- 145 00:07:42,281 --> 00:07:44,996 وہ میرے گھر آیا 146 00:07:44,996 --> 00:07:46,624 وہ ہمارا شجرہ نسب بھی ساتھ لایا، 147 00:07:47,701 --> 00:07:51,369 یوسف زئی خاندان کا شجرہ نسب، 148 00:07:51,369 --> 00:07:53,925 اور جب میں نے شجرہ نسب دیکھا، 149 00:07:53,925 --> 00:07:59,978 اس میں ہمارے تین سو سالہ پرانے اجداد کی تاریخ درج تھی- 150 00:07:59,978 --> 00:08:04,375 لیکن جب میں نے دیکھا تو اس میں صرف مردوں کا اندراج تھا، 151 00:08:04,375 --> 00:08:06,797 اور میں نے اپنا قلم اٹھایا، 152 00:08:06,797 --> 00:08:08,801 اپنے نام سے شروع کرکے لکیر کھینچی، 153 00:08:08,801 --> 00:08:12,500 اور لکھا " ملالہ -" 154 00:08:13,585 --> 00:08:16,355 اور جب وہ ذرا بڑی ہوئی تو، 155 00:08:16,355 --> 00:08:19,938 جب وہ ساڑھے چار برس کی ہوئی، 156 00:08:19,938 --> 00:08:23,474 میں نے اسے اپنے اسکول میں داخل کر دیا- 157 00:08:23,474 --> 00:08:26,380 آپ بھی سوچتے ہوںگے کہ میں یہ ذکر کیوں کر رہا ہوں 158 00:08:26,380 --> 00:08:28,882 ایک بچی کے اسکول میں داخلے کا؟ 159 00:08:28,882 --> 00:08:30,937 میرا خیال ہے کہ مجھے اس کی وجہ بتانی چاہیے- 160 00:08:30,937 --> 00:08:34,022 شاید کینیڈا میں یہ ایک معمولی بات ہو، 161 00:08:34,022 --> 00:08:37,849 امریکہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی، 162 00:08:37,849 --> 00:08:40,307 لیکن غریب ممالک میں، 163 00:08:40,307 --> 00:08:43,875 قبائلی اور پدرانہ معاشروں میں، 164 00:08:43,875 --> 00:08:47,489 یہ ایک لڑکی کی زندگی کا بہت اہم واقعہ ہے- 165 00:08:47,489 --> 00:08:51,128 اسکول میں داخلے کا مطلب ہے 166 00:08:51,128 --> 00:08:56,877 اپنے نام اور شناخت کی پہچان- 167 00:08:56,877 --> 00:08:58,555 اسکول میں داخلے کا مطلب ہے 168 00:08:58,555 --> 00:09:02,237 کہ وہ خوابوں کی دنیا میں داخل ہو گئی ہے 169 00:09:02,237 --> 00:09:03,900 اپنے ارادوں کی دنیا میں 170 00:09:03,900 --> 00:09:07,412 جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو کھوج سکے 171 00:09:07,412 --> 00:09:10,658 اپنے مستقبل کے لئے- 172 00:09:10,658 --> 00:09:12,737 میری پانچ بہنیں ہیں، 173 00:09:12,737 --> 00:09:16,051 ان میں سے کوئی بھی اسکول نہیں جاسکی، 174 00:09:16,051 --> 00:09:17,625 اور آپ حیران رہ جائیں گے، 175 00:09:17,625 --> 00:09:21,719 دو ہفتے پہلے، 176 00:09:21,735 --> 00:09:26,018 جب میں کینیڈا کے لئے ویزا فارم بھر رہا تھا، 177 00:09:26,018 --> 00:09:30,683 اور اس میں خاندان کے مطلق معلومات دے رہا تھا، 178 00:09:30,683 --> 00:09:32,767 مجھے یاد نہیں آ رہے تھے 179 00:09:32,767 --> 00:09:36,772 اپنی کچھ بہنوں کے خاندانی نام- 180 00:09:36,772 --> 00:09:38,621 اور اس کی ایک وجہ تھی 181 00:09:38,621 --> 00:09:41,913 کہ میں نے اپنی بہنوں کے نام کبھی بھی 182 00:09:41,913 --> 00:09:47,739 کسی تحریری دستاویز پر دیکھے ہی نہیں تھے- 183 00:09:47,739 --> 00:09:50,679 اور یہ ہی وجہ تھی 184 00:09:50,679 --> 00:09:54,212 کہ میں اپنی بیٹی کی قدر کرتا تھا- 185 00:09:54,212 --> 00:09:58,525 جو میرے والد میری بہنوں کو نہ دے سکے 186 00:09:58,525 --> 00:10:00,280 اپنی بیٹیوں کو، 187 00:10:00,280 --> 00:10:04,521 میں نے سوچا کہ مجھے اسے ضرور بدلنا ہے- 188 00:10:04,521 --> 00:10:07,528 میں اپنی بیٹی کی ذہانت، 189 00:10:07,528 --> 00:10:11,200 اور دانائی کو سراہتا تھا- 190 00:10:11,200 --> 00:10:13,792 میں اس کی حوصلہ افزائی کرتا تھا کہ وہ میرے ساتھ بیٹھے 191 00:10:13,792 --> 00:10:15,454 جب میرے دوست آتے تھے- 192 00:10:15,454 --> 00:10:20,237 میں اس کی حوصلہ افزائی کرتا تھا کہ وہ میرے ساتھ مختلف ملاقاتوں میں چلے- 193 00:10:20,237 --> 00:10:21,898 اور تمام اعلی اقدار، 194 00:10:21,898 --> 00:10:25,108 کو اس کی شخصیت میں نقش کرنے کی کوشش کرتا- 195 00:10:25,108 --> 00:10:28,771 اور ایسا صرف ملالہ کے ساتھ ہی نہیں تھا- 196 00:10:28,771 --> 00:10:31,507 میں نے وہ تمام اقدار منتقل کیے 197 00:10:31,507 --> 00:10:36,050 اپنے اسکول کے لڑکوں میں اور لڑکیوں میں- 198 00:10:36,050 --> 00:10:40,429 میں نے تعلیم کو اظہار آزادی کے لئے استعمال کیا- 199 00:10:40,429 --> 00:10:42,294 میں نے اپنی بچیوں کو سکھایا، 200 00:10:42,294 --> 00:10:44,249 میں نے اپنی شاگرد بچیوں کو سکھایا، 201 00:10:44,249 --> 00:10:49,318 کہ وہ فرمانبرداری کے سبق کو فراموش کردیں- 202 00:10:49,318 --> 00:10:52,283 میں نے اپنے شاگرد لڑکوں کو سکھایا، 203 00:10:52,283 --> 00:10:57,764 کہ نام نہاد غیرت کے سبق کو فراموش کردیں- 204 00:11:01,696 --> 00:11:05,681 عزیز بہنوں اور بھائیوں، 205 00:11:05,681 --> 00:11:10,264 ہم خواتین کے حقوق کی جدوجہد میں مصروف تھے، 206 00:11:10,264 --> 00:11:13,886 ہم مزید حاصل کرنے کی کوشس میں مصروف تھے، 207 00:11:13,886 --> 00:11:18,113 خواتین کا معاشرے میں اہم مقام، 208 00:11:18,113 --> 00:11:21,326 لیکن ہم نے ایک حیرت انگیز حقیقت کا سامنا کیا، 209 00:11:21,326 --> 00:11:23,819 وہ انسانی حقوق کے لئے مہلک تھی 210 00:11:23,819 --> 00:11:27,267 اور خصوصاً خواتین کے حقوق کے لئے- 211 00:11:27,267 --> 00:11:31,944 اس کو طالبانائیزیشن کہتے تھے- 212 00:11:31,944 --> 00:11:35,632 اس کا مطلب مکمل انکار تھا، 213 00:11:35,632 --> 00:11:37,842 خواتین کی شرکت کا 214 00:11:37,842 --> 00:11:44,037 سیاسی ، اقتصادی ، اور معاشرتی امور میں- 215 00:11:44,037 --> 00:11:47,584 سینکڑوں اسکول برباد ہو چکے تھے- 216 00:11:47,584 --> 00:11:53,815 لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی تھی- 217 00:11:53,815 --> 00:11:57,521 عورتوں کو زبردستی برقع پہنایا گیا 218 00:11:57,521 --> 00:12:01,077 اور ان کا بازار جانا بند کردیا گیا- 219 00:12:01,077 --> 00:12:03,661 موسیقاروں کو خاموش کرادیا گیا، 220 00:12:03,661 --> 00:12:05,618 لڑکیوں کو کوڑے لگائے جانے لگے 221 00:12:05,618 --> 00:12:09,101 گلوکار موت کے گھاٹ اتار دیے گئے- 222 00:12:09,101 --> 00:12:10,975 لاکھوں افراد تکلیف میں تھے، 223 00:12:10,975 --> 00:12:14,220 لیکن ان میں سے چند نے آواز بلند کی، 224 00:12:14,220 --> 00:12:16,444 اور یہ بہت ڈراؤنا تھا 225 00:12:16,444 --> 00:12:22,530 کہ آپ ایسے لوگوں میں گھرے ہوے ہیں 226 00:12:22,530 --> 00:12:24,556 جو کوڑے مارتے اور موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں، 227 00:12:24,556 --> 00:12:25,852 اور آپ اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں- 228 00:12:25,852 --> 00:12:30,059 یہ واقعی ایک خوفناک ترین امر ہے، 229 00:12:30,059 --> 00:12:31,952 دس برس کی عمر میں، 230 00:12:31,952 --> 00:12:36,196 ملالہ نے آواز اٹھائی 231 00:12:36,196 --> 00:12:38,507 تعلیم کے حق کے لئے- 232 00:12:38,507 --> 00:12:43,279 اس نے بی بی سی بلاگ کے لئے ڈائری لکھی، 233 00:12:43,279 --> 00:12:45,483 اس نے رضاکارانہ طور پر 234 00:12:45,483 --> 00:12:49,077 نیویارک ٹائمز کی ڈاکیومنٹری فلموں میں کام کیا، 235 00:12:49,077 --> 00:12:53,993 اور جس جگہ وہ اپنا پیغام پہنچا سکتی تھی، اس نے پہنچایا- 236 00:12:53,993 --> 00:12:58,381 اس کی آواز طاقت ور ترین آواز تھی- 237 00:12:58,381 --> 00:13:04,634 جو ساری دنیا میں پھیل گئی- 238 00:13:04,634 --> 00:13:06,486 یہ ہی وجہ تھی کہ طالبان 239 00:13:06,486 --> 00:13:10,817 اس کی تحریک کو برداشت نہ کر سکے، 240 00:13:10,817 --> 00:13:13,666 اور پھر 9 اکتوبر 2012 کو، 241 00:13:13,666 --> 00:13:19,415 اس کو بہت قریب سے گولی کا نشانہ بنایا گیا- 242 00:13:19,415 --> 00:13:23,560 میرے اور میرے خاندان کے لئے وہ یوم قیامت تھا- 243 00:13:23,560 --> 00:13:29,379 ہماری دنیا تاریکی میں بدل گئی تھی- 244 00:13:29,379 --> 00:13:31,045 جب میری بیٹی 245 00:13:31,045 --> 00:13:34,497 موت کی دہلیز پر تھی، 246 00:13:34,497 --> 00:13:38,336 میں نے اپنی بیوی سے کہا، 247 00:13:38,336 --> 00:13:41,438 "جو کچھ ہوا اس کا قصوروار کیا میں ہوں 248 00:13:41,438 --> 00:13:45,114 جو ہوا میری بیٹی کے ساتھ ، تمہاری بیٹی کے ساتھ ؟" 249 00:13:45,114 --> 00:13:47,635 اس نے ایک دم مجھے کہا، 250 00:13:47,635 --> 00:13:50,146 خود کو مورد الزام مت ٹھرائیں- 251 00:13:50,146 --> 00:13:53,362 آپ نے ایک نیک مقصد کے لئے کام کیا- 252 00:13:53,362 --> 00:13:55,497 آپ نے اپنی زندگی داؤ پر لگائی 253 00:13:55,497 --> 00:13:56,900 حق اور سچائی کے لئے، 254 00:13:56,900 --> 00:13:58,081 امن کے لئے، 255 00:13:58,081 --> 00:14:00,189 اور تعلیم کے لئے، 256 00:14:00,189 --> 00:14:02,238 آپکی بیٹی کو آپ سے تحریک ملی 257 00:14:02,238 --> 00:14:04,469 اور وہ آپ کے ساتھ شامل ہو گئی- 258 00:14:04,469 --> 00:14:06,144 آپ دونوں ہی صحیح راستے پر تھے 259 00:14:06,144 --> 00:14:09,517 اللہ اس کی حفاظت کرے گا -" 260 00:14:09,517 --> 00:14:12,863 یہ چند الفاظ میرے لئے بہت معنی رکھتے تھے، 261 00:14:12,863 --> 00:14:16,974 میں نے یہ سوال دوبارہ کبھی نہیں کیا- 262 00:14:16,974 --> 00:14:21,094 جب ملالہ ہسپتال میں تھی، 263 00:14:21,094 --> 00:14:24,341 اور وہ شدید درد میں مبتلا تھی 264 00:14:24,341 --> 00:14:26,861 اس کے سر میں شدید درد ہو رہا تھا 265 00:14:26,861 --> 00:14:30,049 اور اس کی وجہ اس کے چہرے کی نسوں کا کٹ جانا تھا، 266 00:14:30,049 --> 00:14:32,501 میں اپنی بیوی کی پریشانی محسوس کرسکتا تھا 267 00:14:32,501 --> 00:14:38,038 میں اس کے چہرے کے تاثرات سمجھ سکتا تھا- 268 00:14:38,038 --> 00:14:44,139 لیکن میری بیٹی نے کبھی شکایت نہیں کی- 269 00:14:44,139 --> 00:14:46,200 وہ اکثر ہمیں بتاتی، 270 00:14:46,200 --> 00:14:48,251 "میں اس ٹھہری مسکراہٹ 271 00:14:48,251 --> 00:14:50,993 اور سن چہرے کے ساتھ ٹھیک ہوں" - 272 00:14:50,993 --> 00:14:53,072 "فکر نہ کریں ، میں ٹھیک ہو جاؤں گی"- 273 00:14:53,072 --> 00:14:55,201 وہ ہمارے لئے تسلی کا سبب تھی، 274 00:14:55,201 --> 00:14:58,098 وہ ہمیں حوصلہ دیتی تھی- 275 00:15:00,120 --> 00:15:04,341 عزیز بھائیوں اور بہنوں، 276 00:15:04,341 --> 00:15:06,963 ہم نے اس سے ثابت قدمی کا درس لیا، 277 00:15:06,963 --> 00:15:10,268 زندگی کے مشکل ترین حالات میں، 278 00:15:10,268 --> 00:15:13,276 اور مجھے آپ کے ساتھ اس کا ذکر کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے، 279 00:15:13,276 --> 00:15:19,168 باوجود اس کے کہ وہ علامت ہے 280 00:15:19,168 --> 00:15:21,997 خواتین اور بچوں کے حقوق کی علمبرداری کی، 281 00:15:21,997 --> 00:15:27,290 وہ کسی بھی عام سولہ سالہ لڑکی کی مانند ہے- 282 00:15:27,290 --> 00:15:32,422 وہ رونے لگتی ہے جب اس کا اسکول کا کام ادھورا رہ جاتا ہے- 283 00:15:32,422 --> 00:15:34,490 بھائیوں کے ساتھ اس کا جھگڑا بھی ہوتا ہے، 284 00:15:34,490 --> 00:15:38,213 اور میرے لئے یہ سب پیغام مسرت ہے- 285 00:15:38,213 --> 00:15:40,616 لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں، 286 00:15:40,616 --> 00:15:44,108 کہ آخر کیا خاص بات ہے میرے انداز تربیت میں 287 00:15:44,108 --> 00:15:46,648 جس نے ملالہ کو اتنا اعتماد دیا 288 00:15:46,648 --> 00:15:51,140 اسے جراَت مند ، صاف گو اور بےباک بنایا؟ 289 00:15:51,140 --> 00:15:57,415 میں ان کو بتاتا ہوں ، یہ مت پوچھو کہ میں نے کیا کیا- 290 00:15:57,415 --> 00:16:01,276 یہ پوچھو کے کہ میں نے کیا نہیں کیا- 291 00:16:01,276 --> 00:16:06,533 میں نے اس کے پر نہیں کاٹے، اور بس- 292 00:16:06,533 --> 00:16:09,415 بہت بہت شکریہ- 293 00:16:09,415 --> 00:16:14,911 (تالیاں) 294 00:16:14,911 --> 00:16:18,911 شکریہ- بہت بہت شکریہ- (تالیاں )