یہاں آپ کو ہمارا مزاحیہ دوست فلپ ملے گا جو کہ ایک خوشگوار دن میں ارد گرد کی سواری کر رہا ہے۔ فلپ کو ٹویٹر سے بے حد پیار ہے۔ اوہ، لیکن یہاں ایک مسئلہ ہے! فلپ اپنا پروفائل فوٹو اپ لوڈ کرنا بھول گیا ہے، چناچہ جب لوگ اس کے ٹویٹر کائونٹ کو دیکھتے ہیں تو انہیں صرف ایک تنہا چھوٹا سا انڈا دکھائی دیتا ہے۔ لیکن پروفائل میں ترمیم کرنا نہایت آسان ہے۔ ایم ای ٹیب میں جا کے ’’پروفائل میں ترمیم‘‘ پر کلک کریں آئیے اِس کے کمپیوٹر میں موجود کیمرہ کے ذریعے تصویر کھینچ کر شروع کرتے ہیں تا کہ اُس تصویر سے نجات پا سکیں۔ لیپ ٹاپ کے لیے مسکرائیں! ہم تصویر کا پیمانی اور جگہ تبدیل کر سکتے ہیں تا کہ یہ بالکل ٹھیک دکھائی دے۔ ٹھیک ہے! اب، ہیڈر کی تصویر بھی چڑھاتے ہیں۔ ہم ایک نئی تصویر اپ لوڈ بھی کر سکتے ہیں (اور یہ سب سے اچھی بات ہے) آپ ہیڈر کی فیلڈ میں کسی فائل کو ھینچ کر چھوڑ سکتے ہیں۔ آپ اپنی پروفائل کی تصویر کے لیے بھی یہ طریقہ استعمال کر سکتے ہیں جب یہ اچھا لگے تو ’’اطلاق‘‘ کے بٹن پر کلک کریں یہاں پر آپ اپنی سوانح، محل و وقوع ور ویب سائٹ سے متعلق معلومات بھی دے سکتے ہیں تا کہ لوگ آپ کے باری میں مزید جان سکیں۔ ’’تبدیلی محفوظ‘‘ پر کلک کریں اور آپ نے کر لیا! اگر آپ سیٹنگز میں جا کر ڈیزائن ٹیب پر کلک کریں تو آپ پس منظر کی تصویر بھی تبدیل یا پھر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ صرف وہ فایل منتخب کریں جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں اور تبدیلی محفوظ کریں۔ آاااا بُلی نسل کے کتے! اگر آپ چل پھر رہے ہیں تو آپ یہ تبدیلیاں ٹویٹر کی سرکاری ایپلی کیشن میں می ٹیب میں جا کے کر سکتے ہیں بس سیٹنگز پر کلک کریں ۔۔۔۔۔ اور ’’پروفائل میں تبدیلی‘‘ کا انتخاب کریں اب آپ اپنی خواہش کے مطابق جب چاہیں اپنی پروفائل اور ہیڈر تصاویر تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ خصوصیات ہمارے نجینئرز اور ڈیزائنرز کی طرف سے آپ کے لئےلائی گئی ہیں جو کہ امید رکھتے ہیں کہ آپ اپنی پروفئل کو ٹھیک کر کے لطف اندوز ہوئے ہوں گے! اور ہم سب کی طرف سے جو کہ ٹویٹر پر ہیں: ’’ٹویٹنگ مبارک ہو!‘‘