ہائے! میرا نام کیتھلین کنیڈی ہے اور میں اسٹار وارز اویکنز کی پروڈیوسر ہوں۔ آج آپ ہمارے ستاروں میں سے ایک bb-8 کے ساتھ کام کریں گے۔ bb-8 ایک کروی ڈرائیڈ ہے۔ اس کے ہر ایک کام اور ہر ایک حرکت کو کمپیوٹر سافٹویئر کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔ کمپیوٹر سائنس کا اثر ہر صنعت پر ہے مارکیٹنگ سے لے کر طبی نگہداشت اور فلم تک۔ در اصل فرسٹ اویکنز جیسی فلم بنانے کے لیے سینکڑوں کمپیوٹر انجینئرز مل کر کام کرتے ہیں۔ ہائے! میرا نام ریچل روز ہے، میں ILM میں سینئر R&D انجینئر ہوں۔ اور میں اینیمیشن اور کریچر ڈیولپمنٹ ٹیم کی قیادت کرتی ہوں۔ فورس اویکنز میں میری ذمہ داری برگز کی تیاری میں فنکاروں کی مدد کرنا ہے جو کرداروں کے حرکت کرنے پرزے ہوتے ہیں۔ یہ دور کہکشاں میں کرداروں کو کافی زیادہ قابل اعتبار بناتا ہے۔ اگلے گھنٹے میں ہم اپنا اسٹار وار گیم بنائیں گے جو آپ کو پروگرامنگ کے بنیادی تصورات سکھائے گا۔ عام طور پر پروگرامنگ تحریر ہوتی ہے لیکن ہم یہاں پروگرام لکھنے کے لیے بلاکس کا استعمال کریں گے تاکہ انھیں پروگرام میں ڈریگ اور ڈراپ کر سکیں عقب میں آپ تب بھی کوڈ بنا رہے ہوتے ہیں آپ کے ذریعہ بلاکس کے ساتھ مبادیات کو آزمائے جانے کے بعد ہم آپ کو جاوا اسکرپٹ پر منقل کر دیں گے جو ویب پر مقبول ترین پروگرامنگ لینگویجز میں سے ایک ہے۔ شروعات ہم رے کے ساتھ کریں گے تاکہ bb-8 اسکریپ جمع کرنے کے لیے چلے آپ کی اسکرین تین حصوں میں تقسیم ہوتی ہے بائیں جانب اسٹار وارز گیم اسپیس ہے جس میں کوڈ کام کریں گے ہر مرحلہ کے لیے ہدایات گیم اسپیس کے نیچے درج ہیں یہ درمیانی حصہ ٹول باکس ہے اور ان میں سے ہر ایک اور ان میں سے ہر ایک بلاک ایک کمانڈ ہے جسے bb-8 سمجھ سکتا ہے دائیں جانب سفید حصہ ورک اسپیس کہلاتا ہے اور یہی وہ جگہ ہے اور یہیں ہم اپنا پروگرام بنائیں گے اگر میں "move left" بلاک کو اپنے ورک اسپیس میں ڈریگ کرتی ہوں اور run کو دباتی ہوں تو کیا ہوتا ہے؟ bb-8 گرڈ پر ایک بلاک بائیں جانب بڑھتا ہے اور اگر میں چاہتی ہوں کہ bb-8 بائیں جانب بڑھنے کے بعد کچھ کرے تو کیا کروں میں اپنے پروگرام میں ایک اور بلاک شامل کر سکتی ہوں میں move up بلاک کا انتخاب کرنے جا رہی ہوں اور میں اسے اپنے move left بلاک کے نیچے ڈریگ کروں گی تاوقتیکہ ہائی لائٹ ظاہر نہیں ہوتا اور پھر میں اسے ڈراپ کر دوں گی اور دو بلاکس آپس میں جڑ جائیں گے جب میں دوبارہ run کو دباتی ہوں تو bb-8 اسٹیک کیے گئے کمانڈ کے مطابق کام کرے گا ہمارے ورک اسپیس میں اوپر سے نیچے کی ترتیب میں اگر آپ کبھی کوئی بلاک ہٹانا چاہتے ہیں تو اسے اسٹیک سے ڈریگ کر کے ٹول باکس میں ڈراپ کر دیں Run کو دبانے کے بعد bb-8 کو واپس شروعات میں جانے کے لیے ہمیشہ Reset بٹن دبائیں اب چلیے شروع کرتے ہیں۔