0:00:00.926,0:00:03.571 زندگی میں بلا امتیازہونا ایک اچھی بات ہے[br](ترجیحات اور تعصبات کے بغیر) 0:00:03.571,0:00:05.593 کئی طریقوں سے 0:00:05.593,0:00:08.971 مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس [br]کافی رنگ کے چشمے ہیں 0:00:08.971,0:00:13.650 جن کو ہم مختلف معاملات [br]میں استعمال کرتے ہیں 0:00:13.650,0:00:17.366 مثال کے طور پرہم ایک عام سی[br]مشروب بیئر کو ہی لے لیں 0:00:17.366,0:00:19.548 اگر میں آپ کو مختلف اقسام [br]کی بیئر چکھنے کو دوں 0:00:19.548,0:00:23.356 اور کہوں کہ ان کے ذائقے کو شدت [br]اور تلخی کے معیار پر پرکھیں 0:00:23.356,0:00:27.053 تو مختلف بیئرز مختلف [br]درجات لے لیں گی 0:00:27.053,0:00:29.810 مگر کیا ہو اگر ہم اس [br]معاملے میں بلا امتیاز ہو جائیں؟ 0:00:29.810,0:00:31.970 بیئر کی مثال تو سادہ سی ہے 0:00:31.970,0:00:34.122 اگر ہم ذائقے کا معیار 'بغیر دیکھے' جانچیں؟ 0:00:34.122,0:00:36.846 اسی طرح انہیں بیئرز کو چکھیں 0:00:36.846,0:00:40.817 اب اس اندھی آزمائش میں[br]نتیجے بدلنے لگے گیں - 0:00:40.817,0:00:43.039 زیادہ تربیئرزتو ایک ہی [br]درجے میں آجائیں گی 0:00:43.039,0:00:45.484 آپ کے لئے ان میں فرق کرنا مشکل ہوجائے گا 0:00:45.484,0:00:48.573 گینیز کو بہرحال رعایت مل ہی جائے گی 0:00:48.573,0:00:50.801 ( ہنسی ) 0:00:50.801,0:00:53.587 اسی طرح حیاتیات کی قسم جو انسانی اعضا [br]کے بارے میں ہے اس پر سوچتے ہیں 0:00:53.587,0:00:56.629 کیا ہوتا ہے جب لوگ اپنے جسم [br]سے کچھ امیدیں باندھتے ہیں 0:00:56.629,0:00:59.137 مثلا ہم لوگوں کو درد کی دوا بیچتے ہیں 0:00:59.137,0:01:01.876 کچھ لوگوں کو ہم بتاتے ہیں علاج مہنگا تھا 0:01:01.876,0:01:03.757 کچھ سے کہتے ہیں علاج سستا تھا 0:01:03.757,0:01:06.729 اوردرد کی مہنگی دوا نے بہتر اثرکیا 0:01:06.729,0:01:09.283 اس نے لوگوں کو درد سے زیادہ نجات دلائی 0:01:09.283,0:01:12.787 کیوںکہ امیدیں ہماری حیاتیات [br]کو تبدیل کردیتی ہیں 0:01:12.787,0:01:14.849 جیسے کہ ہم سب کھیلوں میں دیکھتے ہیں 0:01:14.849,0:01:16.667 اگرآپ کسی مخصوص ٹیم کے مداح ہیں 0:01:16.667,0:01:19.036 حالانکہ آپ کھیل میں کوئی[br]مدد نہیں کرپاتے مگر پھر بھی 0:01:19.036,0:01:22.541 اپنی پسندیدہ ٹیم کی طرف [br]سے ہی کھیل دیکھتے ہیں 0:01:22.541,0:01:26.717 یہ وہ تمام معاملات ہیں جن میں[br]ہمارے قبل از وقت تصورات 0:01:26.717,0:01:30.157 اور ہماری قبل از امیدیں ہماری [br]سوچ کوگدلا کر دیتی ہیں 0:01:30.157,0:01:33.559 مگردیگر اہم معاملات[br]میں کیا ہوتا ہے؟ 0:01:33.559,0:01:37.111 ان معاملات میں جن کا تعلق[br]معاشرتی عدل سے ہے ؟ 0:01:37.111,0:01:40.516 تو اب ہم چاہتے تھے کہ اسی طرح[br]'بنا دیکھے ' قسم کا ایک طریقہ 0:01:40.516,0:01:43.581 معاشرے میں عدم مساوات کو [br]جانچنے کے لئے بھی اپنایا جاۓ 0:01:43.581,0:01:45.880 تب ہم نے عدم مساوات کو دیکھنا شروع کیا 0:01:45.880,0:01:47.830 اور اس کے لئے ہم نے بڑے [br]پیمانے پر سروے کئے 0:01:47.830,0:01:50.384 امریکہ اور دیگر ممالک میں 0:01:50.384,0:01:52.335 اس سروے میں ہم نے دوسوالات پوچھے 0:01:52.335,0:01:55.701 کیا لوگ جانتے ہیں ہمارے یہاں کس قسم [br]کی سطح تک عدم مساوات موجود ہے؟ 0:01:55.701,0:01:59.812 اور پھرعدم مساوات کی کون سی[br]سطح ہمارے لئے قابل قبول ہے ؟ 0:01:59.812,0:02:02.226 آئیے پہلے اول سوال پر غور کریں 0:02:02.226,0:02:04.339 بالفرض میں امریکہ کے[br]تمام لوگ شامل کرتا ہوں 0:02:04.339,0:02:07.264 اور انھیں ایسے ترتیب دیتا ہوں [br]کہ غریب ترین دائیں جانب 0:02:07.264,0:02:09.656 اور امیر ترین بائیں جانب 0:02:09.656,0:02:12.318 پھر انھیں پانچ گروہوں میں تقسیم کردیتا ہوں 0:02:12.318,0:02:14.616 غریب ترین بیس فیصد،[br]پھر اگلے بیس فیصد 0:02:14.616,0:02:17.472 پھر اگلے، پھر اگلے[br]اور پھر امیر ترین بیس فیصد 0:02:17.472,0:02:20.468 پھر آپ سے سوال کرتا ہوں کہ بتائیں[br]آپ کے خیال میں کتنی دولت 0:02:20.468,0:02:23.417 ہر گروہ کے پاس موجود رہتی ہے 0:02:23.417,0:02:25.878 اسے اور آسان کرتے ہیں فرض کریں [br]میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ مجھے بتایئے 0:02:25.878,0:02:28.138 آپ کے خیال میں کتنی دولت 0:02:28.138,0:02:30.398 نچلی سطح کے دو گروہوں [br]کے پاس موجود ہے 0:02:30.398,0:02:32.659 سب سے نیچے والے چالیس فیصد؟ 0:02:32.659,0:02:35.351 ایک لمحہ لیجئے، سوچیں،[br]اور ایک عدد سوچئے 0:02:35.351,0:02:37.255 عموما ہم نہیں سوچتے 0:02:37.255,0:02:39.740 ایک لمحے کے لئے سوچیں اپنے [br]ذہن میں ایک حقیقی نمبرلائیے 0:02:39.740,0:02:41.365 آگیا نمبر ذہن میں؟ 0:02:41.365,0:02:44.430 اچھا تو یہ ہے جو [br]ہمیں بہت سے امریکی بتاتے ہیں 0:02:44.430,0:02:46.357 وہ سمجھتے ہیں کہ نیچے کے بیس فیصد 0:02:46.357,0:02:48.679 کے پاس تقریبا 2.9 فی صد دولت ہے 0:02:48.679,0:02:50.862 اگلے گروہ کے پاس 6.4 فی صد 0:02:50.862,0:02:53.369 تو مل کر یہ تقریبا 9 فی صد [br]سے تھوڑا سا زیادہ ہوجاتا ہے 0:02:53.369,0:02:56.782 ان کے خیال میں اگلے گروہ کے پاس[br]12 فی صد دولت ہے 0:02:56.782,0:02:58.431 20 فی صد، 0:02:58.431,0:03:03.075 اور لوگوں کے خیال مِیں 20 فی صد [br]مالدارترین افراد 58 فی صد دولت رکھتے ہیں 0:03:03.075,0:03:06.210 اب آپ اندازہ کرلیں یہ آپ کے سوچے ہوۓ [br]نمبر سے کتنے ملتے جلتے ہے؟ 0:03:06.210,0:03:07.951 اب جانیئے حقیقت کیا ہے؟ 0:03:07.951,0:03:09.762 حقیقت قدرے مختلف ہے 0:03:09.762,0:03:13.575 نچلے گروہ کے 20 فی صد افراد[br]0.1 فی صد دولت کے مالک ہیں 0:03:13.575,0:03:16.826 اگلے 20 فی صد افراد 0.2 [br]فی صد دولت کے مالک ہیں 0:03:16.826,0:03:18.939 یہ مل کر بن جاتا ہے، 0.3 فی صد 0:03:18.939,0:03:22.468 اگلے گروہ کے پاس 3.9 فی صد دولت ہے 0:03:22.468,0:03:24.651 11.3 0:03:24.651,0:03:30.392 اور مالدار ترین گروہ[br]84-85 فی صد دولت کا مالک ہے 0:03:30.392,0:03:33.358 تو جو اصل میں ہمارے پاس ہے اور [br]جو ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس ہے 0:03:33.358,0:03:35.331 اس میں بہت فرق ہے 0:03:35.331,0:03:37.421 اب دیکھتے ہیں ہم چاہتے کیا ہیں؟ 0:03:37.421,0:03:39.418 تو اس قدرے مشکل جواب کو [br]معلوم کیسے کیا جاۓ ؟ 0:03:39.418,0:03:40.829 اس چیز کو سمجھنے کے لئے 0:03:40.829,0:03:42.407 کہ آخر ہم چاہتے کیا ہیں 0:03:42.407,0:03:45.472 ہمارے ذہن میں فلسفی "جان رالز" کا خیال آیا 0:03:45.472,0:03:47.307 اگر آپ کو "جان رالز" یاد ہوں 0:03:47.307,0:03:50.557 ان کے پاس ایک عادلانہ معاشرے [br]کا تصور موجود تھا 0:03:50.557,0:03:52.039 ان کے مطابق ایک منصفانہ معاشرہ 0:03:52.039,0:03:54.754 ایسا ہوتا کہ کہ اگر آپ [br]اس کے بارے میں سب کچھ جان جائیں 0:03:54.754,0:03:57.187 تو آپ کی خواہش ہوگی کہ کسی [br]بھی سطح پر اس کا حصہ بن جائیں 0:03:57.187,0:03:58.711 یہ ایک خوبصورت تعریف ہے 0:03:58.711,0:04:01.189 کیوںکہ اگر آپ مالدار ہیں تو [br]آپ مالدار ہی رہنا چاہیں گے 0:04:01.189,0:04:03.226 کہ آپ کو اور دولت ملے[br]اور غریب کو کم 0:04:03.226,0:04:05.335 اگرآپ غریب ہیں تو شاید [br]آپ زیادہ مساوات چاہیں گے 0:04:05.335,0:04:07.339 لیکن اگر آپ اس معاشرے کا[br]حصہ بننے جارہے ہیں 0:04:07.339,0:04:10.659 ہر ممکنہ صورت میں،[br]اور آپ زیادہ جانتے بھی نہیں ہیں 0:04:10.659,0:04:12.865 تو آپ کو ہرمعاملے کو مدنظر رکھنا ہوگا 0:04:12.865,0:04:15.791 یہ کچھ اس اندھی آزمائش جیسا ہے[br]جس میں آپ نہیں جانتے 0:04:15.791,0:04:18.461 کہ آپ کے اس فیصلے کے [br]نتائج کیا ہوسکتے ہیں 0:04:18.461,0:04:22.176 "رالز" نے اسے 'لاعلمی کا پردہ' کہا ہے 0:04:22.176,0:04:25.783 ہم نے ایک اور گروہ منتخب کیا،[br]امریکیوں کا ایک بڑا گروہ 0:04:25.783,0:04:28.538 اور اسی لاعلمی کے پردے میں[br]ہم نے اس گروہ سے پوچھا 0:04:28.538,0:04:32.648 کسی ملک میں ایسی کیا خصوصیات ہوں،[br]کہ آپ اس کے شہری بننا چاہیں گے 0:04:32.648,0:04:35.806 جب کہ آپ جانتے ہوں کہ آپ کوکسی [br]بھی حصے میں جانا پڑسکتا ہے؟ 0:04:35.806,0:04:37.285 اور جو جواب ملا [br]وہ کچھ ایسے تھا 0:04:37.285,0:04:39.544 لوگ پہلے گروہ کو کیا دینا چاہتے ہیں، 0:04:39.544,0:04:41.727 نیچے کے بیس فی صد افراد کو؟ 0:04:41.727,0:04:44.421 ان کے خیال میں اس گروہ کو [br]10 فی صد دولت ملنی چاہئے 0:04:44.421,0:04:47.021 اگلے گروہ کو دولت کا 20 فیصد حصہ 0:04:47.021,0:04:52.384 21, 22 اور 32 0:04:52.384,0:04:55.890 تو ہماری مثال میں کوئی بھی [br]مکمل مساوات نہیں چاہتا 0:04:55.890,0:05:00.323 ہماری مثال میں کسی کا بھی خیال نہیں[br]کہ سوشلزم کوئی اچھا نظریہ ہے 0:05:00.323,0:05:01.611 تو اس کا مطلب کیا ہے؟ 0:05:01.611,0:05:03.649 اس کا مطلب ہے کہ معلومات کا کچھ فرق ضرور ہے[br]کس کے درمیان 0:05:03.649,0:05:06.307 جو ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس ہے [br]اور اصل میں جو ہمارے پاس ہے 0:05:06.307,0:05:10.022 لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ایک بڑا بہت فاصلہ [br]جو ہم سمجھتے ہیں کہ صحیح ہے اور جو 0:05:10.022,0:05:12.820 اصل میں موجود ہے اس کے درمیان بھی موجود ہے 0:05:12.820,0:05:16.012 اب ہم نہ صرف دولت کے لئے [br]یہ سوالات اٹھا سکتے ہیں 0:05:16.012,0:05:18.427 بلکہ دیگر معاملات کے بارے [br]میں بھی پوچھ سکتے ہیں 0:05:18.427,0:05:22.630 مثلا ہم نے دنیا کے مختلف حصوں[br]کے لوگوں سے پوچھا 0:05:22.630,0:05:24.348 اسی سوال کے بارے میں 0:05:24.348,0:05:26.691 آزاد خیال اور قدامت پسند [br]سوچ رکھنے والوں سے 0:05:26.691,0:05:28.735 ان کا جواب بھی تقریبا یہی تھا 0:05:28.735,0:05:31.217 ہم نے امیر و غریب سے پوچھا،[br]انھوں نے بھی یہی جواب دیا 0:05:31.217,0:05:32.518 عورتوں اور مردوں سے، 0:05:32.518,0:05:35.211 سرکاری ریڈیو سننے والوں،[br]اور فوربز کے قارئین سے 0:05:35.211,0:05:38.440 ہم نے انگلستان، آسٹریلیا، امریکہ کے [br]لوگوں سے پوچھا 0:05:38.440,0:05:40.157 بہت ملتے جلتے جوابات 0:05:40.157,0:05:42.928 یہاں تک کہ ایک یونیورسٹی کے [br]مختلف شعبہ جات سے پوچھا 0:05:42.928,0:05:45.686 ہم ہارورڈ گئے، تقریبا ہرشعبے کو کھنگالا 0:05:45.686,0:05:47.698 اور سچ میں، ہارورڈ بزنس اسکول میں 0:05:47.698,0:05:51.340 جہاں کچھ چاہتے تھے کہ مالدار[br]کو مزید ملے، ثروت مند کوکم 0:05:51.340,0:05:53.950 یہ یکسانیت حیران کن تھی 0:05:53.950,0:05:56.774 جانتا ہوں کہ یہاں کچھ حضرات[br]ہارورڈ بزنس اسکول کا حصہ رہے ہیں 0:05:56.774,0:06:00.120 ہم نے یہ سوال کسی اور بارے میں بھی کیا 0:06:00.120,0:06:05.089 ہم نے ایک CEO اور غیر تربیت یافتہ کی[br]تنخواہ کے تناسب کے بارے میں پوچھا؟ 0:06:05.089,0:06:08.246 تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ[br]لوگوں کے خیال میں تناسب کیا ہے 0:06:08.246,0:06:12.147 تو پھر ہم پوچھ سکتے ہیں، ان کے خیال میں[br]یہ تناسب کیا ہونا چاہئے؟ 0:06:12.147,0:06:14.774 اور پھر ہم پوچھ سکتے ہیں،[br]حقیقت کیا ہے؟ 0:06:14.774,0:06:18.052 حقیقت کیا ہے؟ اورآپ کہہ سکتے ہیں،[br]یہ اتنی بری تو نہیں، ۔۔۔ صحیح؟ 0:06:18.052,0:06:20.205 لال اور پیلا اتنا مختلف تو نہیں ہیں۔ 0:06:20.205,0:06:24.125 مگر حقیقتا اس کی وجہ ہے کہ[br]میں نے انھیں ایک پیمانے پر نہیں بنایا 0:06:26.105,0:06:30.015 یہ دیکھنا بہت مشکل ہے[br]کہ پیلا اور نیلا رنگ بھی وہاں موجود ہے 0:06:30.015,0:06:32.360 تو پھر دولت کے دیگر نتائج کیا ہیں؟ 0:06:32.360,0:06:34.055 دولت ہرگز برائے دولت نہیں ہے 0:06:34.055,0:06:36.679 ہم نے دیگر چیزوں جیسا [br]کہ صحت کے بارے میں پوچھا؟ 0:06:36.679,0:06:40.812 ہم نے ڈاکٹر کی لکھی ہوئی دوا [br]کی سہولت کے بارے میں پوچھا؟ 0:06:40.812,0:06:42.832 زندہ رہنے کے مواقع کتنے ہیں؟ 0:06:42.832,0:06:45.247 نوزائیدہ بچوں زندگی کی امید کتنی ہے؟ 0:06:45.247,0:06:47.592 ہم اس سب کو کیسے تقسیم کرنا چاہتے ہیں؟ 0:06:47.592,0:06:50.401 تعلیم کا کیا حال ہے ؟ نوجوانوں کے لئے 0:06:50.401,0:06:52.271 اور بڑی عمر کے افراد کے لئے بھی؟ 0:06:52.271,0:06:55.254 ان سب چیزوں سے قطع نظر،[br]ہم نے یہ جانا کہ 0:06:55.254,0:06:58.412 لوگ دولت کی عدم مساوات کو[br]پسند نہیں کرتے 0:06:58.412,0:07:01.918 مگر کچھ اور چیزیں جہاں عدم مساوات،[br]جو حقیقتاً دولت کا نتیجہ ہیں 0:07:01.918,0:07:03.961 ان کے لئے ناقابل برداشت ہیں 0:07:03.961,0:07:07.932 مثلاً صحت اور تعلیم کی [br]فراہمی میں عدم مساوات 0:07:07.932,0:07:10.393 ہم نے یہ بھی دیکھا کہ لوگ اس وقت [br]خاص طور پر کشادہ فکر ہوتے ہیں 0:07:10.393,0:07:12.947 جب عدل کے لئے تبدیلی کی بات کی جائے[br]ان لوگوں کے لئے 0:07:12.947,0:07:14.991 جن کی اپنی مرضی بہت کم ہوتی ہے 0:07:14.991,0:07:17.336 بنیادی طور پر نوزائیدہ اور[br]چھوٹے بچوں کے لئے 0:07:17.336,0:07:22.003 کیوں کہ ہمارے خیال میں وہ[br]اپنی اس حالت کے خود ذمہ دار نہیں ہیں 0:07:22.003,0:07:24.348 بہرکیف، وہ کیا سبق ہیں،[br]جو ان باتوں سے ملتے ہیں؟ 0:07:24.348,0:07:25.508 ہمارے سامنے دو فرق ہیں: 0:07:25.508,0:07:28.088 ایک معلومات کا فرق ہے،[br]اور دوسرا آرزو مدندی کا 0:07:28.088,0:07:30.710 علمیت کا فرق وہ ہے، [br]جس کے بارے میں ہم سوچتے ہیں کہ 0:07:30.710,0:07:32.080 کیسے لوگوں کو[br]باشعور کیا جائے 0:07:32.080,0:07:34.796 کیسے انھیں عدم مساوات پر[br]ایک مختلف زاویہ نظر دیا جائے 0:07:34.796,0:07:38.558 کہ صحت اور تعلیم کے نقطہ نظر سے[br]عدم مساوات کے کیا مضمرات ہیں 0:07:38.558,0:07:40.949 اسی طرح حسد، جرائم کی شرح[br]اور دیگر مضمرات؟ 0:07:40.949,0:07:42.830 پھر ہمیں سامنا ہے آرزومندی کے فرق کا 0:07:42.830,0:07:46.653 ہم کیسے لوگوں کو سمجھائیں کے[br]ہماری حقیقی طلب کیا ہے؟ 0:07:46.653,0:07:50.028 آپ نے "رالز" کی تعریف کو سنا،[br]کہ وہ کس انداز سے اس دنیا کو دیکھتا تھا 0:07:50.028,0:07:51.770 اندھی آزمائش کا طریقہ 0:07:51.770,0:07:54.695 ہماری خودغرضانہ امنگوں سے بالاتر[br] 0:07:54.695,0:07:57.272 کیسے اس سب پر معیار کے مطابق[br]عملدرامد کرسکتے ہیں 0:07:57.272,0:07:59.896 ایک وسیع پیمانے پر؟ 0:07:59.896,0:08:02.752 اور آخر میں ہمارے سامنے [br]عمل کا فرق ہے۔ 0:08:02.752,0:08:05.701 ہم چیزوں کو کیسے لیتے ہیں،[br]اور کیسے کوئی عملی اقدام کرتے ہیں 0:08:05.701,0:08:08.603 میرے خیال میں اس جواب کا کچھ حصہ [br]ان لوگوں کے متعلق سوچنے میں ہے 0:08:08.603,0:08:11.715 جیسے نوزائیدہ اور ننھے بچے[br]جن کے پاس کچھ اختیار نہیں 0:08:11.715,0:08:15.523 کیوں کہ لوگ اس بارے میں [br]پھر بھی کچھ کرنے کو تیار ہیں 0:08:15.523,0:08:20.793 قصہ مختصر، میرے خیال میں اگلی بار[br]جب آپ بیئریا شراب خریدنے جائیں، 0:08:20.793,0:08:24.880 تو سب سے پہلے یہ سوچیں، کہ وہ کیا ہے[br]جسے آپ کا تجربہ حقیقت سمجھتا ہے 0:08:24.880,0:08:28.154 اور وہ کیا ہے جسے آپ کا تجربہ محض[br]ایک جھوٹا بہلاوہ مانتا ہے 0:08:28.154,0:08:29.758 کیا یہ امیدوں کا تانا بانا تو نہیں ہے؟ 0:08:29.758,0:08:33.287 اور پھر سوچیں کہ اس کا آپ کی زندگی کے[br]دیگر فیصلوں پر کیا اثر پڑسکتا ہے 0:08:33.287,0:08:35.362 اور شائد کچھ اصولی سوالات پر بھی 0:08:35.362,0:08:36.667 جو ہم سب پراثرانداز ہوتے ہیں 0:08:36.667,0:08:38.394 بہت بہت شکریہ 0:08:38.394,0:08:40.731 ( تالیاں )