0:00:00.801,0:00:04.696 [موسیقی] 0:00:04.720,0:00:07.416 تقریباً 43,000 ہزار سال قبل، 0:00:07.440,0:00:10.416 موجودہ سلووینیا کی شمال مغربی[br]سرحد پر 0:00:10.440,0:00:13.816 پہاڑیوں میں ایک جوان ریچھ[br]ہلاک ہوگیا۔ 0:00:13.840,0:00:17.936 ایک ہزار سال بعد، ایک ہاتھی[br]جنوبی جرمنی میں ہلاک ہوا۔ 0:00:17.960,0:00:21.256 اس کے چند صدیوں بعد،[br]ایک گدھ کی ہلاکت ہوگئی 0:00:21.280,0:00:22.480 اسی علاقے میں۔ 0:00:23.280,0:00:27.416 اورہم تقریبا کچھ بھی نہیں جانتے[br]کہ یہ جانور کیسے ہلاک ہوئے، 0:00:27.440,0:00:31.496 مگریہ مختلف مخلوقات جو وقت اور[br]زمانے میں بکھری ہوئی ہیں 0:00:31.520,0:00:34.696 ایک مشترک نصیب رکھتے تھے ۔ 0:00:34.720,0:00:38.176 ان کی اموات کے بعد،[br]ان کے ڈھانچوں کی ایک ہڈی سے 0:00:38.200,0:00:40.896 انسانی ہاتھ نے 0:00:40.920,0:00:42.120 ایک بانسری تخلیق کی۔ 0:00:42.920,0:00:44.376 اس بارے میں ایک لمحے کو سوچیں۔ 0:00:44.400,0:00:47.056 فرض کریں آپ ایک غار میں رہنے والے ہیں،[br]40,000 سال پہلے۔ 0:00:47.080,0:00:48.736 آپ نے آگ دریافت کر لی ہے۔ 0:00:48.760,0:00:50.816 شکار کے لئے بنیادی اوزار بنا لئے۔ 0:00:50.840,0:00:53.456 آپ نے سیکھ لیا کہ جانوروں کی کھالوں سے[br]لباس کیسے بنائیں 0:00:53.480,0:00:55.536 تاکہ سرد موسم میں خود کو گرما سکیں۔ 0:00:55.560,0:00:58.296 اب آپ کونسی چیز ایجاد کرنے کا [br]ارادہ کریں گے؟ 0:00:58.320,0:01:01.456 یہ تو عجیب لگتا ہےکہ آپ[br]بانسری ایجاد کریں گے، 0:01:01.480,0:01:05.296 ایک اوزار جو ہوا کی لہروں میں [br]بےکار سا تحرک پیدا کرتا ہے۔ 0:01:05.319,0:01:08.320 مگر یہی تھا جو ہمارے اجداد نے کیا۔ 0:01:09.200,0:01:12.616 اب توایجادات کی تاریخ میں[br]حیرت انگیز حد تک 0:01:12.640,0:01:14.256 یہ ایک عام سی بات ہے۔ 0:01:14.280,0:01:16.200 بعض اوقات لوگ چیز ایجاد کرتے ہیں 0:01:16.200,0:01:19.176 کیونکہ وہ زندہ رہنا چاہتے ہیں یا [br]پھراپنے بچوں کی خوراک کی خاطر 0:01:19.200,0:01:21.336 یا پھر پاس کے دیہات پرقبضے کی غرض سے۔ 0:01:21.360,0:01:22.776 مگر ایسا کتنی بار ہوا کہ، 0:01:22.800,0:01:24.696 اس دنیا میں نئے خیالات آئے ہوں 0:01:24.720,0:01:26.760 صرف تفریح طبع کے لئے۔ 0:01:27.520,0:01:29.936 اور یہ واقعی ایک حیرت انگیز چیز ہے: 0:01:29.960,0:01:33.216 ایسی بہت سی تفریحی مگر ظاہراً[br]بے مقصد ایجادات نے آگے چل کر 0:01:33.240,0:01:35.856 سائنسی، سیاسی اور معاشرتی طور پر 0:01:35.880,0:01:38.976 انتہائی یادگار شکل اختیار کر لی۔ 0:01:39.000,0:01:42.936 چلیں جدید دورکی کسی بہت ہی اہم[br]ایجاد کو لیتے ہیں: 0:01:42.960,0:01:44.696 پروگرام کئے جاسکنے والے کمپیوٹرز۔ 0:01:44.720,0:01:49.336 عمومی تصور یہ ہے کہ کمپیوٹرز دراصل[br]فوجی ایجادات میں سے ہیں، 0:01:49.360,0:01:52.216 کیونکہ بہت سے ابتدائی کمپیوٹرز[br]خاص طور پر بنائے گئے تھے 0:01:52.240,0:01:55.696 جنگی رازوں تک رسائی اور [br]راکٹس کی منزلوں کے تعین کے لئے۔ 0:01:55.720,0:01:59.216 مگر حقیقتاً جدید کمپیوٹرز کے [br]ابتداء کی کہانی 0:01:59.240,0:02:00.896 اس سے کہیں زیادہ دلچسپ ہے، 0:02:00.920,0:02:02.216 اور مترنم بھی، 0:02:02.240,0:02:03.496 آپ کے تصورسے زیادہ۔ 0:02:03.520,0:02:04.776 بانسری کی تخلیق کا تصور 0:02:04.800,0:02:07.896 کہ جس میں ہوا نالی سے گزار کر[br]ایک آواز پیدا کرتی ہے، 0:02:07.920,0:02:10.816 بالآخر جدت اختیار کر کے[br]پہلے ساز کی شکل اختیار کرگیا 0:02:10.840,0:02:12.576 قریباً 2,000 سال قبل۔ 0:02:12.600,0:02:15.896 کوئی تھا جس نے آواز کے تاروں[br]کو چھیڑنے کا بہترین خیال پیش کیا 0:02:15.920,0:02:18.816 اور وہ بھی انگلیوں کی مدد سے[br]چھوٹے لیورز کو چھیڑ کر، 0:02:18.840,0:02:21.216 اور بنا ڈالا پہلا میوزیکل کی بورڈ . 0:02:21.240,0:02:25.376 کی بورڈز کا یہ سفر[br]قدیم طرز کے پیانو سے ہوتا ہوا 0:02:25.400,0:02:26.736 جدید دور کے پیانو تک پہنچا، 0:02:26.760,0:02:29.416 اور پھر انیسویں صدی کے وسط میں، 0:02:29.440,0:02:32.216 جب موجدوں کا ایک گروہ آخرکار[br]کامیاب ہوگیا 0:02:32.240,0:02:36.136 کی بورڈ سےموسیقی کے بجائے[br]حروف کو جگانے میں۔ 0:02:36.160,0:02:38.456 خقیقت میں دنیا کا پہلا ٹائپ رائٹر 0:02:38.480,0:02:41.640 ابتدا میں"لکھنے والا پیانو"ہی کہلایا گیا۔ 0:02:43.440,0:02:47.256 بانسری اور موسیقی اس سے بھی انوکھی[br]ایجادات کی وجہ بنے۔ 0:02:47.280,0:02:49.016 قریباً ایک ہزار سال پہلے، 0:02:49.040,0:02:51.256 جب اسلامی تہذیب اپنے اوج پر تھی، 0:02:51.280,0:02:53.616 بغداد کے تین بھائیوں نے [br]ایک مشین بنائی جو 0:02:53.640,0:02:56.136 خودبخود چلنے والا ساز تھا۔ 0:02:56.160,0:02:59.040 انھوں نے اس کا نام "خودکار باجا" رکھا۔ 0:02:59.960,0:03:03.096 یہ مشین بنیادی طور پر بڑا سا [br]موسیقی کا ڈبہ تھی۔ 0:03:03.120,0:03:07.456 جس میں پہلے سے دی گئی ہدایات سے[br]بہت سے نغمے سنے جا سکتے تھے 0:03:07.480,0:03:10.680 اس کے لئے ایک گھومتے[br]پہئے پر سوئیاں لگی تھیں۔ 0:03:11.440,0:03:14.056 اگر آپ نغمہ بدلنا چاہتے[br]تو آپ کو محض 0:03:14.080,0:03:17.040 اس پہئے کو بدل کر دوسرا لگانا ہوتا تھا۔ 0:03:17.840,0:03:21.216 یہ اپنی نوعیت کی پہلی مشین تھی۔ 0:03:21.240,0:03:22.976 اسے ہدایات دی جاسکتی تھیں۔ 0:03:23.000,0:03:26.056 بنیادی طور پر یہ ایک بہت [br]بڑی جست تھی۔ 0:03:26.080,0:03:29.496 ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر کا مکمل تصور 0:03:29.520,0:03:32.736 پہلی بار اس مشین کے بعد واضح ہونا[br]شروع ہوگیا۔ 0:03:32.760,0:03:35.216 اور یہ بہترین تصور 0:03:35.240,0:03:38.416 ہمیں کسی جنگ یا فتح کے ہتھیار 0:03:38.440,0:03:40.136 یا ضرورت کے طور پر نہیں ملا۔ 0:03:40.160,0:03:45.296 یہ ملا ایک ایسی مشین سے [br]جو دلفریب موسیقی پیدا کرتی تھی۔ 0:03:45.320,0:03:48.536 حقیقت میں، ہدایات دی جا سکنے والی[br]مشینوں کا تصور 0:03:48.560,0:03:53.216 موسیقی نے 700 سال تک زندہ رکھا۔ 0:03:53.240,0:03:55.736 سترھویں صدی میں، موسیقی کی مشینیں 0:03:55.760,0:03:59.336 امراء کے تعیشات میں شامل تھیں۔ 0:03:59.360,0:04:02.536 فنکار ایسے ہی ڈیزائن والے پہئے 0:04:02.560,0:04:06.496 ابتدائی زمانے کے روبوٹ آٹومیٹا[br]کی حرکات کو کنٹرول کرنے 0:04:06.520,0:04:08.536 کے لئے استعمال کرتے تھے۔ 0:04:08.560,0:04:10.496 ان میں سے مشہور ترین روبوٹ 0:04:10.520,0:04:13.896 آپ پہچان گئے ہوں گے، خودبخود[br]بانسری بجانے والاتھا 0:04:13.920,0:04:15.816 جسے بنایا تھا ایک فرانسیسی موجد 0:04:15.840,0:04:17.125 جیکوئس ڈی واکنسن نے۔ 0:04:18.279,0:04:21.776 جب ڈی واکنسن اس موسیقار روبوٹ[br]کو بنا رہا تھا، 0:04:21.800,0:04:23.736 اسے ایک اور خیال آیا۔ 0:04:23.760,0:04:27.736 اگر آپ ایک مشین سے موسیقی پیدا کرسکتے ہیں، 0:04:27.760,0:04:32.400 تو کیوں نہ اس سے کپڑوں پر رنگوں کے [br]امتزاج بھی بنائے جائیں؟ 0:04:32.920,0:04:37.176 بجائے پہئیے پر موسیقی کی سوئیوں کے، 0:04:37.200,0:04:40.296 مختلف رنگوں کے دھاگے کو جگہ دے دی جائے۔ 0:04:40.320,0:04:42.816 اگر آپ کو اپنے کپڑے کے لئے نیا [br]نمونہ چاہئے، 0:04:42.840,0:04:44.520 آپ محض ایک نیا پہئیہ بنا لیجئے۔ 0:04:45.200,0:04:47.840 یہ تھی پہلی قابل تغیر[br]کپڑا بننے کی مشین۔ 0:04:48.560,0:04:52.736 اب، سلنڈرز تھے مہنگے اور[br]انھِیں بنانے میں لگتا تھا وقت، 0:04:52.760,0:04:54.296 مگرتقریباً نصف صدی کے بعد، 0:04:54.320,0:04:56.936 ایک اور فرانسیسی موجد "جیکوارڈ" 0:04:56.960,0:05:01.656 دھاتی سلنڈرز کی جگہ[br]کاغذ کے بنے ثبت ہوسکنے والے 0:05:01.680,0:05:03.456 پنچ کارڈ کا تصور لایا۔ 0:05:03.480,0:05:06.536 کسی مشین کو ہدایات دینے کے لئے[br]کاغذ بہت ہی سستا 0:05:06.560,0:05:08.696 اور لچکدار ثابت ہوا۔ 0:05:08.720,0:05:13.176 اسی پنچ کارڈ کے نظام نے[br]وکٹورین موجد چارلس بابیچ کو مثاثر کیا 0:05:13.200,0:05:15.696 کہ وہ اپنا تجزیاتی انجن بنانے [br]میں کامیاب ہوا، 0:05:15.720,0:05:18.336 جسے حقیقی معنی میں پہلا ہدایات پر [br]گامزن کمپیوٹر 0:05:18.360,0:05:19.696 کہا جا سکتا ہے۔ 0:05:19.720,0:05:22.416 کمپیوٹر پروگرامرز یہ پنچ کارڈز 0:05:22.440,0:05:24.520 1970 کے اواخر تک استعمال کرتے رہے۔ 0:05:25.160,0:05:27.776 تو اب خود سے یہ سوال کیجئے: 0:05:27.800,0:05:31.296 کس چیز نے جدید کمپیوٹر کی ایجاد[br]ممکن بنائی؟ 0:05:31.320,0:05:35.336 ہاں، فوجی مداخلت اس کہانی کا ایک[br]اہم باب ضرور ہے، 0:05:35.360,0:05:39.096 مگر کمپیوٹر کی ایجاد کے لئے[br]کچھ اور بھی بنیادوں کی ضرورت تھی: 0:05:39.120,0:05:40.336 موسیقی کے ڈبے، 0:05:40.360,0:05:42.376 بانسری بجاتے کھلونے، 0:05:42.400,0:05:43.896 پیانو اور دیگر کی بورڈز، 0:05:43.920,0:05:46.496 کپڑوں پر بکھرتے رنگین نقوش، 0:05:46.520,0:05:49.336 اور یہ اس کہانی کا محض ایک [br]چھوٹا سا حصہ ہے۔ 0:05:49.360,0:05:52.336 دنیا بدلنے والے ایسے خیالات[br]کی ایک طویل فہرست ہے 0:05:52.360,0:05:54.056 جو اس ساری کہانی کا نتیجہ ہیں: 0:05:54.080,0:05:56.056 عوامی عجائب خانے، ربڑ، 0:05:56.080,0:05:58.416 نظریہ امکان، بیمہ کا کاروبار 0:05:58.440,0:05:59.656 اور بہت کچھ۔. 0:05:59.680,0:06:02.400 ضرورت ہمیشہ ایجاد کی ماں نہیں ہوتی۔ 0:06:03.080,0:06:07.256 ذہن میں مچلتے چنچل خیالات[br]دریافتوں کی بنیاد بنتے ہیں، 0:06:07.280,0:06:10.240 جو ہمارے اطراف میں نئے امکانات[br]کی تلاش میں رہتے ہیں۔ 0:06:10.920,0:06:14.416 اور یہی تلاش ان بہت سے [br]تجربات کی وجہ بنتی ہے 0:06:14.440,0:06:17.456 جو محض سادہ تفریح طبع سے شروع ہوتے ہیں 0:06:17.480,0:06:20.240 اور ہمیں پہنچا دیتے ہیں[br]عظیم کارناموں تک۔ 0:06:21.040,0:06:25.256 اب، میرے خیال میں مسئلہ یہ ہے کہ[br]ہم اپنے بچوں کو کس انداز سے تعلیم دیتے ہیں 0:06:25.280,0:06:27.640 اور ماحول میں جدت طرازی[br]کو کتنا فروغ دیتے ہیں، 0:06:28.520,0:06:31.576 مگراس تفریحی انداز سے سوچنا 0:06:31.600,0:06:35.136 مستقبل کی کھوج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 0:06:35.160,0:06:37.536 سوچیں: جیسے آپ سال 1750 میں رہتے ہوئے 0:06:37.560,0:06:41.096 انیسوی اور بیسوی صدی میں آنے والی[br]بڑی معاشرتی تبدیلیوں کو 0:06:41.120,0:06:43.016 جاننے کے خواہاں ہیں، 0:06:43.040,0:06:45.096 خودکار آلات، کمپیوٹرز، 0:06:45.120,0:06:47.056 مصنوعی ذہانت، 0:06:47.080,0:06:48.896 طبقہ اشرافیہ کو تفریح طبع فراہم کرتی 0:06:48.920,0:06:51.096 ہدایات پر عمل پیرا بانسری 0:06:51.120,0:06:54.920 وقت کا طاقتور ترین سراغ[br]ثابت ہوسکتی ہے۔ 0:06:55.840,0:06:58.376 یہ سب تفریح طبع کا اوج کمال لگتا ہے، 0:06:58.400,0:07:01.136 شائد سنجیدہ نظر میں ایسا کارآمد نہ ہو، 0:07:01.160,0:07:05.016 مگر آگے چل کریہ کسی ایسے تکنیکی[br]انقلاب میں تبدیل ہوسکتا ہے 0:07:05.040,0:07:06.896 جو دنیا کو بدل کر رکھ دے۔ 0:07:06.920,0:07:08.776 آپ کو مستقبل وہیں ملے گا، 0:07:08.800,0:07:10.800 جہاں لوگوں کو سب سے زیادہ تفریح ملتی ہے۔