1 00:00:00,667 --> 00:00:03,866 میں ایک بلاگر،فلمساز اور قصاب ہوں، 2 00:00:03,866 --> 00:00:07,068 اورمیں یہ واضح کر دوں کہ یہ مختلف شعبے کیسے ہم آہنگ ہیں۔ 3 00:00:07,068 --> 00:00:08,764 اس کا آغاز 4 سال پہلے تب ہوا، 4 00:00:08,764 --> 00:00:11,420 جب میں نے اور میرے ایک دوست نے نیو یارک 5 00:00:11,420 --> 00:00:14,045 کی ایک مصروف ترین مسجد میں اپنا پہلا روزہ افطار کیا۔ 6 00:00:14,045 --> 00:00:17,943 گلیاں ٹوپیوں میں ملبوس دا ڑھی والے مردوں سے بھری پڑی تھیں۔ 7 00:00:17,943 --> 00:00:21,548 یہ سب کسی بھی ایف بی ا ئی ایجنٹ کے لیے کسی لا ٹری سے کم نہیں تھا۔(قہقہے) 8 00:00:21,548 --> 00:00:25,046 لیکن اس کا اندازہ صرف ہمیں تھا کہ یہ کتنی پر لطف جگہ ہے۔ 9 00:00:25,046 --> 00:00:28,363 ایک عرصے سے میں اسےایسی شکل میں پیش ہوتا دیکھ رہا ہوں 10 00:00:28,363 --> 00:00:30,470 جیسےیہ کوئی ویران و بے رونق جگہ ہو، 11 00:00:30,470 --> 00:00:34,181 اسی طرح جیسےامریکی مسلم طرز زندگی کو ایک خاص روکھے انداز میں پیش کیا جا تا ہے۔ 12 00:00:34,181 --> 00:00:36,474 اس تنگ نظری سے تنگ آکر، 13 00:00:36,474 --> 00:00:38,876 مجھے اور میرے دوست کو ایک اچھو تا خیا ل سو جھا: 14 00:00:38,876 --> 00:00:41,877 طےپا یا کہ ہم روز کسی نئی ریا ست کی مسجد 15 00:00:41,877 --> 00:00:43,302 میں روزہ افطار کریں گے۔ 16 00:00:43,302 --> 00:00:45,454 اوران سے متعلق تا ثرات ایک بلاگ میں لکھیں گے۔ 17 00:00:45,454 --> 00:00:47,534 ہم نے اسے 30 دن 30 مساجد کا نام دیا۔ 18 00:00:47,534 --> 00:00:50,540 ہم نے50ریاستوں کا دورہ کیا اور بہت سی مسلم آ با دیوں سے متعلق 19 00:00:50,540 --> 00:00:52,905 اپنے مشا ہدات کو بیان کیا، 20 00:00:52,905 --> 00:00:56,234 جن میں کمبوڈیا کے پناہ گزینوں سے لے کر 21 00:00:56,234 --> 00:00:59,426 جنوبی کیرولائینا میں آباد سیاہ فام صوفی تک شامل تھے۔ 22 00:00:59,426 --> 00:01:02,795 امریکہ کا ایک خوبصورت اور مربوط چہرہ آشکار ہوا۔ 23 00:01:02,795 --> 00:01:04,820 میڈیا کو ریج نے مقامی صحافیوں کو بھی 24 00:01:04,820 --> 00:01:07,917 اپنےقریب موجود مسلمان آبادیوں کو نئے انداز سے دیکھنے پرمجبورکردیا۔ 25 00:01:07,917 --> 00:01:10,527 لیکن اس سے بھی زیادہ مزے کی بات یہ تھی کہ دنیا بھر سے 26 00:01:10,527 --> 00:01:13,184 لوگوں نے متا ثر ہو کر اسی طرح کے تجربات کیے۔ 27 00:01:13,184 --> 00:01:15,221 حتیٰ کہ ان دو باسکٹ بال کھلا ڑ یوں نے تو 28 00:01:15,221 --> 00:01:17,277 اس کام کے لیے باقا عدہ چھٹی ہی لے لی ۔ 29 00:01:17,277 --> 00:01:20,614 پوری دنیا میں جس وقت یہ تجربہ پھیل رہا تھا 30 00:01:20,614 --> 00:01:23,273 میں پاکستان میں ایک فلم پر کام کررہا تھا۔ 31 00:01:23,273 --> 00:01:26,894 میں اور ڈائریکٹرعمراپنےبہت سےدوستوں کےساتھ 32 00:01:26,894 --> 00:01:28,559 فلم کے مواد پر بحث کرتے تھے۔ 33 00:01:28,559 --> 00:01:30,646 فلم کا نام تھا "پرندے چلتے ہیں" 34 00:01:30,646 --> 00:01:32,406 یہ ان لا ابالی بچوں سے متعلق تھی 35 00:01:32,406 --> 00:01:35,508 جوخاندان میں اپنی جگہ بنانےکی کوشش کررہےہوں۔ 36 00:01:35,800 --> 00:01:39,132 ہم جوانی اور گھریلو تعلقات سے متعلق پیچیدگیوں پر روشنی ڈ ال رہے تھے۔ 37 00:01:39,132 --> 00:01:42,745 جبکہ دوستوں کا اصرار تھا کہ ڈرونز اور ٹا رگٹ کلنگ کو بھی شامل بحث کیا جائے 38 00:01:42,745 --> 00:01:45,304 تاکہ فلم زیا دہ موئثر ہو سکے۔ 39 00:01:45,304 --> 00:01:48,810 اس طرح یہ تمام لوگ جن کی داستانیں ہما رے پاس ایک امانت تھیں 40 00:01:48,810 --> 00:01:50,777 محض سیاسی اورمعا شرتی نشان بن کے رہ جاتے۔ 41 00:01:50,777 --> 00:01:52,553 ہم نے انکی ایک نہ مانی، 42 00:01:52,553 --> 00:01:55,973 بلکہ ہم نے محبت بھرے اشاروں اور 43 00:01:55,973 --> 00:01:58,295 جوانی کی بھرپورامنگوں کو ہی مو ضوع بنایا۔ 44 00:01:58,295 --> 00:02:01,374 اس فلم کا مقسد صرف اور صرف دوسروں کے دکھ کا احساس پیدا کرنا تھا، 45 00:02:01,374 --> 00:02:03,958 ایک ایسا مقصد جوان فلموں میں نا پید ہے 46 00:02:03,958 --> 00:02:06,444 جو ہمارے خطہ ارض میں بنائی جاتی ہیں۔ 47 00:02:06,574 --> 00:02:11,453 جب دنیا بھر میں اس فلم کی نمائش جا ری تھی، 48 00:02:11,460 --> 00:02:13,943 تو میں با لآخراپنےگھر نیو یارک لوٹا۔ 49 00:02:13,943 --> 00:02:17,505 میرے پاس وقت بہت اور پیسہ ختم تھا، 50 00:02:17,505 --> 00:02:21,190 سومیری بیوی بولی تم کھانا ہی بنا لیا کرو۔ 51 00:02:21,190 --> 00:02:24,577 جب بھی میں حلال گوشت خریدنے جاتا ، 52 00:02:24,577 --> 00:02:25,946 مجھے کچھ گڑ بڑ محسوس ہوتی۔ 53 00:02:25,946 --> 00:02:29,313 میں بتا تا چلوں کہ حلال کا لفظ اس گوشت کے لیے استعمال کیا جا تا ہے 54 00:02:29,313 --> 00:02:33,855 جسے مہذب اسلامی شرعی اصولوں کے مطابق پالا اور ذبح کیا گیا ہو۔ 55 00:02:33,855 --> 00:02:37,209 بد قسمتی سے امریکہ میں دستیاب زیادہ تر حلال گوشت 56 00:02:37,209 --> 00:02:40,151 اس معیا ر پر پورا نہیں اترتا۔ 57 00:02:40,151 --> 00:02:42,852 جتنا مجھے ان غیر اخلا قی طور طریقوں کا پتا چلتا گیا 58 00:02:42,852 --> 00:02:44,900 میں اتنا ہی پریشان ہوتا گیا، 59 00:02:44,900 --> 00:02:48,092 بالخصوص اس وجہ سے کہ میرے اپنےکاروبا ری 60 00:02:48,092 --> 00:02:51,211 ہم مذہب میری مجبوری سے فا ئدہ اٹھا رہے تھے۔ 61 00:02:51,211 --> 00:02:55,225 چنانچہ جذبات کے غلبے اور تجربے کی نا یا بی کے باوجود 62 00:02:55,225 --> 00:02:57,474 میں اور میرے کچھ دوستوں نے گوشت کی دکان کھول لی۔ 63 00:02:57,474 --> 00:03:00,034 اور وہ بھی عین فیشن مارکیٹ کے بیچوں بیچ۔ 64 00:03:00,034 --> 00:03:01,394 (قہقہے) 65 00:03:01,394 --> 00:03:03,234 دکان کا نام Honest chops ہے، 66 00:03:03,234 --> 00:03:06,947 ہم حلال کی پہچان واپس لا رہے ہیں مہذب طریقے سے پر ورش کردہ جانورمہیا کرکے، 67 00:03:06,947 --> 00:03:10,668 اور اسے ملازمت پیشہ خاندانوں کی خرید اورپہنچ میں لاکر۔ 68 00:03:10,668 --> 00:03:12,817 پورے امریکہ میں اس کی مشال نہیں ملتی۔ 69 00:03:12,817 --> 00:03:16,939 نا قابل یقین تو یہ ہے کہ گاہکوں میں سے 70 00:03:16,939 --> 00:03:18,479 ۹۰ فیصد غیر مسلم ہوتے ہیں۔ 71 00:03:18,479 --> 00:03:21,206 اکثرکا اسلام سے یہ پہلا سابقہ ہوتا ہے 72 00:03:21,206 --> 00:03:23,601 وہ بھی اتنےپیارے انداز میں۔ 73 00:03:23,601 --> 00:03:28,347 یہ سب بظاہر مختلف منصوبے 74 00:03:28,347 --> 00:03:30,522 ایک ہی بے چینی کا نتیجہ ہیں۔ 75 00:03:30,522 --> 00:03:34,106 یہ اس کا رو باری سوچ کا فوری اور جذباتی جواب ہے 76 00:03:34,106 --> 00:03:37,625 جو میرے عقائد اور برادری کے ساتھ کھیلتے ہیں 77 00:03:37,625 --> 00:03:41,787 ان کو صرف ان سےمختلف انداز سے کام کر کےہرا یا جا سکتا ہے۔ 78 00:03:41,790 --> 00:03:43,976 ہمیں ایک تخلیقی انداز سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ 79 00:03:43,976 --> 00:03:48,097 اس اعتماد، پہنچ ، اور محبت کے ساتھ جو صرف ہم دے سکتے ہیں 80 00:03:48,097 --> 00:03:51,037 ہمیں غیر معذرت خواہا نہ انداز میں اپنے عقائد کو پیش کرنا ہوگا 81 00:03:51,037 --> 00:03:53,419 تصویر کے ہر رخ اور گوشت کے ہر ٹکڑے کے ذریعے 82 00:03:53,419 --> 00:03:57,565 کیونکہ اگر ہم نے اپنی کہا نیوں کو لوگوں کیلیے نرم رنگ دیا 83 00:03:57,565 --> 00:03:59,074 تو نہ صرف ہم ناکا م ہونگےبلکہ 84 00:03:59,074 --> 00:04:02,401 ان مالداراور وسائل رکھنے وا لوں کے ہا تھوں بر باد ہو جا ئیں گے 85 00:04:02,401 --> 00:04:04,211 جو ہما ری کہا نیاں بیان کریں گے۔ 86 00:04:04,211 --> 00:04:08,914 لیکن اس تخلیقی جراٗت کی ضرورت محض نئے پن اور مطابقت کیلیے نہیں 87 00:04:08,914 --> 00:04:13,767 بلکہ اس لیے ہے کہ ہمارے معا شرے اتنے انوکھے اور خوبصورت ہیں 88 00:04:13,767 --> 00:04:19,840 کہ انکا حق بنتا ہے کہ انہیں انکی اصل شکل میں ہی سرا ہا اور انکا احترام کیا جائے۔ 89 00:04:20,603 --> 00:04:22,358 شکریہ 90 00:04:22,358 --> 00:04:24,982 ( تالیاں )