Return to Video

Zahra' Langhi: لیبیا کا انقلاب کیوں کام نہیں آیا -- اور کیا آ سکتا ہے

  • 0:01 - 0:07
    مجھے اپنی نانی کے الفاظ کبھی بھی نہیں بھولتے
  • 0:07 - 0:09
    جو ملک بدری کے دوران مری تھیں
  • 0:09 - 0:14
    بیٹا قزافی سے لڑنا ھے
  • 0:14 - 0:17
    لیکن تم نے کبھی بھی
  • 0:17 - 0:24
    اس جیسا انقلابی نہیں بننا
  • 0:24 - 0:26
    اس بات کو دو سال ھو چکے ھیں
  • 0:26 - 0:29
    جب لیبیا میں قزافی مخالف انقلاب شروع ھوا تھا
  • 0:29 - 0:33
    جو کہ اس انقلاب سے متاثر ھو کر شروع ھوا
  • 0:33 - 0:38
    جو کہ ہمسایہ ممالک تیونس اور مصر میں ھو رہا تھا
  • 0:38 - 0:43
    میں نے لیبیا کے اندر اور باہر بہت سارے گروپوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کی
  • 0:43 - 0:45
    تاکہ ھم غصے کا اظہار کر سکیں
  • 0:45 - 0:52
    اور ایک ڈکٹیٹر قزافی کے خلاف انقلاب بپا کریں
  • 0:52 - 0:56
    اور اس طرح سے ایک عظیم انقلاب کا آغاز ھوا
  • 0:56 - 1:00
    نو عمر لیبیایی مرد اور خواتین محاز پر لڑ رہے تھے
  • 1:00 - 1:03
    جو کہ اس حکومت کر ختم کرنا چاہ رھے تھے
  • 1:03 - 1:08
    انکا نعرہ آزادی ، عزت اور انصاف تھا
  • 1:08 - 1:11
    انہوں نے مثالی بہادری کا مظاہرہ کیا
  • 1:11 - 1:15
    قزافی کی ظالمانہ حکومت کے خاتمے کے لیے
  • 1:15 - 1:19
    یہ اتحاد کا ایک عجب مظاہرہ تھا
  • 1:19 - 1:22
    لیبیا جیسے بڑے ملک میں ہر طرف اسکا چرچا تھا
  • 1:22 - 1:28
    چھ ماہ کی خون ریز جنگ کے بعد
  • 1:28 - 1:34
    اور پچاس ہزار افراد کی ھلاکت کے بعد
  • 1:34 - 1:39
    ھم نے ایک ڈکٹیٹر سے ملک کو آزاد کروا لیا
  • 1:39 - 1:45
    (تالیاں )
  • 1:45 - 1:50
    لیکن قزافی نے پیچھے ایک بہت بڑا بوجھ چھوڑا
  • 1:50 - 1:57
    ظلم کرپشن اور نااتفاقی کا بوجھ
  • 1:57 - 2:01
    چار دہاییوں پر محیط قزافی کے اقتدار نے
  • 2:01 - 2:10
    لیبیا کے کلچر، اخلاقیات اور بنیاد کو تقریبا تباہ کر دیا
  • 2:10 - 2:13
    اس تباہی اور اس سے اٹھنے والے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوے
  • 2:13 - 2:20
    مجھے بھی دوسری لیبیایی خواتین کی طرح معاشرے کو تعمیر کرنے کا جنون تھا
  • 2:20 - 2:24
    اسی لیے ھم ایک منصف، اور سب کے اشتراک پر مبنی حکومتی انتقال اقتدار کے
  • 2:24 - 2:27
    حامی ھیں جو سب کے اتفاق اور جمہوریت کے اصولوں کے مطابق ھو
  • 2:27 - 2:31
    صرف بنغازی کے اندر دو سو تنظیمیں قایم ہویی
  • 2:31 - 2:33
    قزافی کے انتقا ل سے پہلے اور فورن - بعد
  • 2:33 - 2:36
    اور تین سو سے زاید تنطیمیں ٹریپولی میں قایم ہوییں
  • 2:36 - 2:42
    تنتیس (٣٣) سال تک لیبیا سے باہر رہنے کے بعد جب میں لیبیا واپس آیی
  • 2:42 - 2:44
    اور اس وقت میں انتہایی پرجوش تھی
  • 2:44 - 2:47
    میں نے ورکشاپ کرنی شروع کیں
  • 2:47 - 2:52
    اور انکا مقصد انسانی استعداد کو بڑھانا، اور لیڈرشپ رول میں لوگوں کو ٹریننگ دینا ھے
  • 2:52 - 2:54
    اور اس کام میں میرے ساتھ بہت ہی مخلص خواتین کا ساتھ میسر تھا
  • 2:54 - 2:58
    اور میں نے لیبیایی خواتین براے امن - تنظیم کی اشتراکی بنیاد رکھی
  • 2:58 - 3:03
    اسمیں تمام شعبہ ہاے زندگی کے لیڈر اور خواتین موجود ھیں
  • 3:03 - 3:08
    اور انکا مقصد خواتین کی سیاسی اور معاشرتی طور پر طاقتور بنانا ھے
  • 3:08 - 3:10
    اور اپنے حقوق کی آواز اٹھانے کے لیے
  • 3:10 - 3:15
    جمہوریت اور امن کے عظیم مقصد میں برابر کا حصہ ڈالنے کے لیے
  • 3:15 - 3:21
    مجھے الیکشن سے قبل سخت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا
  • 3:21 - 3:25
    یہ حالات ابتری اور عوام کی تقسیم در تقسیم کی طرف جا رہے تھے
  • 3:25 - 3:34
    یہ حالات خود غرض سیاست ، قبضہ اور انفرادی فایدہ کے اصولوں کی وجہ سے ھیں
  • 3:34 - 3:38
    ھماری تنظیم لیبیایی خواتین براے امن نے ایک کام کا بیڑہ اٹھایا
  • 3:38 - 3:42
    اور وہ یہ تھا کہ ایسے انتخابی قوانین کےلیے کام کیا جاے، جس میں زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ دار بن سکیں
  • 3:42 - 3:47
    ایک ایسا قانون جو ہر شخص کو اسکے قبایلی اور باقی چیزوں سے بالا تر ھو کر
  • 3:47 - 3:50
    ووٹ دینے اور الیکشن لڑنے کا حق دیتا ھو
  • 3:50 - 3:54
    اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سیاسی جماعتوں کےلیے لازم کیا جاے کہ
  • 3:54 - 3:59
    وہ مردوں اور عورتوں کو متناسب نمایندگی دیں
  • 3:59 - 4:02
    جو کہ چھوٹے اور بڑے دونوں سطح پر ھو
  • 4:02 - 4:05
    اور یہ کام ایک باقاعدہ ترتیب سے کیا جاے، ایک زپر لسٹ بنا یی جاے
  • 4:05 - 4:11
    آخرکار ھماری یہ بات مانی گیی ، اور یہ اسی طرح سے ھوا
  • 4:11 - 4:17
    خواتین نے نیشنل کانگرس کا ساڑھے سترہ فیصد ووٹ جیتا
  • 4:17 - 4:21
    اور یہ باون سال میں پہلے آزاد الیکشن کے رزلٹ تھے
  • 4:21 - 4:28
    (تالیاں )
  • 4:28 - 4:34
    تاہم آہستہ آہستہ الیکشن ہونے اور اسکے بعد کا جوش و خروش
  • 4:34 - 4:38
    اور پورے انقلاب کا جوش و خروش
  • 4:38 - 4:40
    ماند پڑتا گیا - - -
  • 4:40 - 4:44
    ھر دن ہمیں فساد دنگا کی نیی نیی خبریں سننے کو مل رہی تھی
  • 4:44 - 4:46
    اور ایک دن تو ھمیں یہ خبر بھی ملی کہ
  • 4:46 - 4:50
    ایک قدیم صوفی مقبرے اور اس سے ملحق مسجد کو گرا دیا گیا تھا
  • 4:50 - 4:52
    اور ایک دوسرے دن ھمیں یہ خبر ملی کہ
  • 4:52 - 4:56
    امریکن کونصلیٹ پر حملہ ھوا جس میں امریکن سفیر کو بھی قتل کر دیا گیا
  • 4:56 - 4:58
    ایک اور خبر
  • 4:58 - 5:02
    آرمی آفیسرز کو قتل کرنے کی تھی
  • 5:02 - 5:07
    اور ہر آے دن ہمیں ملیشیا ز کے مضبوط ھونے کی خبریں مل رہی تھیں
  • 5:07 - 5:12
    اور ان تنظیموں کی قیدیوں سے بدسلوکی کی خبریں
  • 5:12 - 5:16
    اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی خبریں عام تھیں
  • 5:16 - 5:20
    اس سے ہمارا معاشرہ جو پہلے سے ایک انقلابی رجحان رکھتا ھے
  • 5:20 - 5:22
    زیادہ منقسم ھو رہا تھا
  • 5:22 - 5:25
    اور اس سے ھمارے اصول
  • 5:25 - 5:28
    آزادی، انصاف، اور عزت کے اصول
  • 5:28 - 5:30
    جو اس انقلاب کو بنیاد تھے
  • 5:30 - 5:34
    عدم برداشت، دوسروں کی حق تلفی اور بدلہ
  • 5:34 - 5:39
    اس انقلاب کے بعد کے زمانہ کی پہچان بن گیے
  • 5:39 - 5:44
    میں یہاں آپکو متاثر کرنے نہیں آیی
  • 5:44 - 5:48
    زپر لسٹ اور الیکشن میں ھماری کامیابی کے باوجود
  • 5:48 - 5:50
    میں یہاں اسلیے ھوں، کہ میں ایک اعتراف کر سکوں
  • 5:50 - 5:57
    کہ ھم نے بحیثیت ایک قوم ایک غلط فیصلہ کیا اور ایک غلط قدم اٹھایا
  • 5:57 - 6:00
    ھم نے کام کرنے پر زور دیا، ٹھیک کام اور غلط کام کی تخصیص نہیں کی
  • 6:00 - 6:07
    کیونکہ الیکشن لیبیا میں امن، پایداری اور تحفظ دینے میں ناکام رہے
  • 6:07 - 6:13
    تو کیا مرد وزن کی الیکشن میں شمولیت اور اس سے متعلق ڈیٹا
  • 6:13 - 6:16
    ایک ملک کو امن اور قومی بھایی چارہ دے سکتا ھے؟
  • 6:16 - 6:18
    یہاں تو اس نے نہیں دیا
  • 6:18 - 6:20
    تو پھر یہ سب کیا ھے؟
  • 6:20 - 6:26
    آج بھی ہماری سوسایٹی منقسم کیوں ھے؟
  • 6:26 - 6:34
    مرد وزن کی خود غرضی کی سیاست
  • 6:34 - 6:38
    جو اس الیکشن میں خواتین کی کمی اتنی محسوس نہیں کی گیی ھو گی جتنی
  • 6:38 - 6:45
    خواتین کے اعلی ترین احساسات صلہ رحمی، دریا دلی اور سب کو شامل کرنا، ----- نظر نہیں آ رھے
  • 6:45 - 6:50
    آج ھمیں ایک دوسرے سے مذاکرات اور اور قومی ہم آہنگی کی ضرورت ھے
  • 6:50 - 6:51
    الیکشن سے زیادہ اہم یہ چیزیں ھیں
  • 6:51 - 6:55
    الیکشن سے زیادہ ھمیں ان چیزوں کی ضرورت تھی
  • 6:55 - 7:02
    ھمیں خواتین کے حساس جذبات کی اعلی سطح پر مناسب نمایندگی کی ضرورت ھے
  • 7:02 - 7:08
    اور ان احساسات کی ضرورت ھمیں خواتین کی جسمانی نمایندگی سے زیادہ ضروری ھے
  • 7:08 - 7:14
    ھمیں بدلے کی ذہنیت اور بدلے کے دنوں کی سیاست سے نکلنا ھو گا
  • 7:14 - 7:20
    ھمیں صلہ رحمی اور معافی کے نمایندوں کی طرح کام کرنے کی ضرورت ھے
  • 7:20 - 7:24
    اور اسکے لیے ھمیں خواتین کے اعلی جذبات کی ضرورت ھے
  • 7:24 - 7:28
    جو صرف اعلی جذبات کی بات نہیں کرتا بلکہ انکو عملی صورت میں نافذ بھی کرتا ھے
  • 7:28 - 7:36
    بدلے کی جگہ معافی، مقابلے کی جگہ تعاون
  • 7:36 - 7:39
    اکیلے پرواز کے بجاے سب کو سا تھ لے کر چلنا
  • 7:39 - 7:42
    یہ وہ آییڈیل ھیں جنکی آج کے جنگ سے متاثر لیبیا کو
  • 7:42 - 7:46
    امن کے حصول کے لیے اشد ضرورت ھے
  • 7:46 - 7:48
    امن کا ایک نادر نسخہ ھے
  • 7:48 - 7:55
    اور وہ ھے دو مختلف النوع چیزوں کا ملاپ
  • 7:55 - 7:59
    یعنی مردوں اور صنف نازک کے آییڈیل کا ملاپ و مجموعہ
  • 7:59 - 8:01
    اور یہ ایک بہت زبردست نسخہ ھے
  • 8:01 - 8:04
    اور معاشرے سے پہلے
  • 8:04 - 8:06
    یہ اسکو ایک وجودی جتم کی ضرورت ھے
  • 8:06 - 8:09
    کیونکہ قرآن ھمیں یہ کہتا ھے
  • 8:09 - 8:16
    سلامتی سب سے زیادہ رحم کرنے والے (رحیم) کی طرف سے ھے
  • 8:16 - 8:21
    اور لفظ رحیم جو کہ عربی کی تمام روایات کا حصہ ھے
  • 8:21 - 8:26
    اسکا ماخذ وہی لفظ ھے جو (رحم) یعنی ماں کی کوکھ کا ھے
  • 8:26 - 8:32
    جو کہ خواتین کی اعلی ترین حس، یعنی مامتا کو، اپنے اندر سموے ھوے ھے
  • 8:32 - 8:34
    جس سے تمام مردوزن
  • 8:34 - 8:40
    تمام قبایل اور تمام لوگوں کو اس دنیا میں وجود ملا
  • 8:40 - 8:49
    جسطرح ایک ماں کی کوکھ اپنے اندر بننے والے بچے کو مکمل طور پر ڈھانپ لیتی ھے
  • 8:49 - 8:56
    اسی طرح صلہ رحمی کا خدایی جذبہ پوری انسانیت کو ڈھانپے ھوے ھے
  • 8:56 - 9:02
    اس لیے ھمیں بتایا گیا ھے کہ، اللہ یہ کہتا ھے، “ میری رحمت ہر چیز ہر محیط ھے“
  • 9:02 - 9:08
    اور ھمیں بتایا گیا ھے کہ، اللہ یہ کہتا ھے، “ میری رحمت میرے غضب پر حاوی ھے“
  • 9:08 - 9:12
    ھم سب پر رحمت ھو
  • 9:12 - 9:16
    (تالیاں )
  • 9:16 - 9:18
    شکریہ
  • 9:18 - 9:24
    (تالیاں )
Title:
Zahra' Langhi: لیبیا کا انقلاب کیوں کام نہیں آیا -- اور کیا آ سکتا ہے
Speaker:
Zahra' Langhi
Description:

لیبیا , Zahra' Langhi "days of rage" جس نے آمر قذافی کو ہٹایا تھا.. پھر -- اس کے بعد کیا ہوا ? پہلے انتخابات میں اس ,لیبیا کے لوگوں نے ایک منفردامیدواروں کا طریقہ اپنایا "zipper ballot,"جس نے مرد اور خواتین کی یکساں شمولیت کو یقینی بنایا.. مگر پھر بھی gridlocked سیاست کامیاب ہو گیئ . Langhi کہتی ہے کے اب لیبیا کو ،مقابلے کی نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے اسی طرح غصّے کی بجاے ہمردردی کی ضرورت ہے ,

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
09:48

Urdu subtitles

Revisions Compare revisions